Tag: ظفر مرزا

  • پاکستان میں کرونا سے متعلق عالمی اداروں کے اندازے دھرے کے دھرے رہ گئے، ظفر مرزا

    پاکستان میں کرونا سے متعلق عالمی اداروں کے اندازے دھرے کے دھرے رہ گئے، ظفر مرزا

    اسلام آباد: معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا سے متعلق عالمی اداروں کے اندازے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں 2 لاکھ 73ہزار میں سے 2 لاکھ 37 ہزار صحت یاب ہوگئے ،پاکستان میں کرونا سے اموات میں 80 فیصد کمی آئی۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا کے کیسز میں بتدریج کمی آرہی ہے،پاکستان میں وبا میں کمی کا اعتراف عالمی سطح پر بھی ہو رہا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں کرونا سے متعلق عالمی اداروں کے اندازے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

    انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں خدشہ ہے پاکستان میں کیسز دوبارہ بڑھ سکتے ہیں، عید پر ہمیں انتہائی ذمہ داری کے ساتھ فیصلے کرنے ہیں، ماضی کے برعکس اس عید پر ہم نے بہت پہلے سے تیاری شروع کی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیوں کے لیے ایس او پیز سے متعلق صوبائی سطح پر نفاذ کیا جا رہا ہے،مویشی منڈیوں میں جائیں تو ماسک پہنیں، بزرگ اور بچوں کو لے کر نہ جائیں۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ مویشی منڈی جائے بغیر آن لائن جانور خریدنے کو ترجیح دی جائے،کوشش کریں گھر پر قربانی کرنے کے بجائے اجتماعی قربانیوں کا اہتمام کیاجائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گھروں پر قربانیوں کے پیش نظر لوگوں کے ہجوم سے گریز کیا جائے۔

  • پنجاب نے کرونا کیسز میں کمی کے لیے قابل ستائش کام کیا ہے، ظفر مرزا

    پنجاب نے کرونا کیسز میں کمی کے لیے قابل ستائش کام کیا ہے، ظفر مرزا

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پنجاب نے کرونا کیسز میں کمی کے لیے قابل ستائش کام کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں کرونا کیسز میں کمی آئی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ 13جون کو 2705 نئے کیسز سامنے آئے تھے جو کم ہو کر 372 رہ گئے،پنجاب میں کرونا نئے کیسز میں 85 کمی آئی ہے،9 جون کو ٹیسٹ کا ریشو25 فیصد مثبت تھاجو کم ہوکر 5 تک آگیا ہے۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ چیلنج ابھی ختم نہیں ہوا، عید الاضحیٰ پر ہم سب کو دگنی محنت کرنا ہوگی۔

    پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج، کورونا کیسز اور اموات میں نمایاں کمی

    واضح رہے کہ پاکستان میں 24گھنٹوں میں ایک ہزار332 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 38افراد دم توڑ گئے، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 428 اور اموات 5677 ہوگئی۔

    این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹےمیں ملک میں 18 ہزار 331 کرونا ٹیسٹ کیےگئے جبکہ ملک بھر میں 17لاکھ 76ہزار 882 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • ظفر مرزا کی صوبوں سے پولیو مہم کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کی اپیل

    ظفر مرزا کی صوبوں سے پولیو مہم کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کی اپیل

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی صوبوں سے پولیو مہم کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے صوبائی وزرائےصحت کے نام مراسلہ لکھا ہے جس میں انہوں نے صوبوں سے پولیو مہم کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کی اپیل کی ہے۔

    صوبائی وزرا کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت انسداد پولیو کے لیے سیاسی اختلافات سے قطع نظر کام کر رہی ہے،صوبائی چیف سیکرٹریز خصوصی انسداد پولیو مہم کی ازخود نگرانی کریں۔

    مراسلے میں ڈاکٹر ظفر مراز نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندوں کو پولیو مہم میں خصوصی طور پر شریک کیا جائے،کرونا کے باعث پولیو کے خلاف جاری مؤثر اقدامات متاثر ہوئے۔

    4 ماہ کے وقفے کے بعد ملک میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

    یاد رہے کہ گزشتہ روز 4 ماہ کے وقفے کے بعد ملک میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ، کراچی، کوئٹہ، فیصل آباد، اٹک اور جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیومہم جاری ہے، مہم میں 8 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

  • اللہ کی رحمت اور بروقت فیصلہ سازی سےجلد وبا پر قابو پانے کی پوزیشن میں آگئے، ظفر مرزا

    اللہ کی رحمت اور بروقت فیصلہ سازی سےجلد وبا پر قابو پانے کی پوزیشن میں آگئے، ظفر مرزا

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اللہ کی رحمت اور بروقت فیصلہ سازی سےجلد وبا پر قابو پانے کی پوزیشن میں آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہیلتھ سیکٹر سے متعلق اپوزیشن کی پریس کانفرنس پر ظفر مرزا نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ ریفارمز پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا کرونا کے حوالے سے ردعمل دُنیا میں بہترین رہا،ہم نے جلد اقدامات اُٹھائے جس سے پہلا کیس تاخیر سے رپورٹ ہوا،کیسز میں پھیلاؤ کے حوالے سے پاکستان میں کئی ممالک سے زیادہ تیزی سے کمی آئی،اللہ کی رحمت اور بروقت فیصلہ سازی سےجلد وبا پر قابو پانے کی پوزیشن میں آگئے۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن،ایس او پیز،ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی پر عمل کیاگیا،این سی او سی کے قیام سے وبا کو کنٹرول،مانیٹرنگ کے عمل کو بہتر بنایاگیا۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت نے پہلی دفعہ پی ایم ڈی سی میں اصلاحات کا عمل شروع کیا،ماضی میں پی ایم ڈی سی کرپشن،نااہلیت کا گڑھ رہی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اسپتالوں میں اصلاحات کی کوششیں جاری ہے،سرکاری اسپتالوں کو پرائیوٹائیز کرنے کی تمام خبریں من گھڑت ہیں،تمام سرکاری اسپتال حکومتی سرپرستی میں ہی چلیں گے، اسپتالوں میں انتظامی امور،فیصلہ سازی کے لیے لوکل مینجمنٹ کی خدمات لی جائیں گی۔

    ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہیلتھ سیکٹر میں مسائل کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں،ماضی میں ہیلتھ سیکٹر کے مسائل کو کبھی بھی ترجیحی بنیادوں پرحل نہیں کیا گیا۔

  • کرونا سے نمٹنے کا تجربہ پولیو کے خاتمے کے لیے مددگار ثابت ہوگا، ظفر مرزا

    کرونا سے نمٹنے کا تجربہ پولیو کے خاتمے کے لیے مددگار ثابت ہوگا، ظفر مرزا

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا سے نمٹنے کا تجربہ پولیو کے خاتمے کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ظفر مرزا نے پولیوانڈیپنڈنٹ مانیٹر نگ بورڈ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ کرونا کے اثرات کے باوجود انسداد پولیو مہمات کے لیے بالکل تیار ہیں، پولیو کو شکست دینے کے لیے مزید متحد ہو کر کام کریں گے۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ مارچ 2020 میں کرونا کیسز کے بعد پولیو مہم روک دی گئی تھی، کرونا سے نمٹنے کا تجربہ پولیو کے خاتمے کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے پولیو ورکرز کا کردار قابل تحسین ہے،پولیو کے خاتمے کے لیے افغانستان سے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ دسمبر2019 اور فروری2020 میں کامیاب انسداد پولیو مہمات کی گئیں، آئی ایم بی کی رہنمائی سے پاکستان سمیت دنیا سے پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سال 2020 کو پولیو کے خاتمے کے لیے اہم سال قرار دیا تھا۔

  • کرونا ایمرجنسی کے پیش نظر 5 ہزار ہیلتھ ورکرز کی تربیت کی،ظفر مرزا

    کرونا ایمرجنسی کے پیش نظر 5 ہزار ہیلتھ ورکرز کی تربیت کی،ظفر مرزا

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا ایمرجنسی کے پیش نظر 5 ہزار ہیلتھ ورکرز کی تربیت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خالد مگسی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی ظفرمرزا نے کورونا،حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال کے پیش نظرمکمل لاک ڈاؤن ممکن نہیں،حکومت نےفریقین کی مشاورت سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا،اسمارٹ لاک ڈاؤن زیادہ کیسز والے علاقوں میں لگایا ہے،ملک بھرمیں 500علاقوں میں اسمارٹ لاک ہے۔

    اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ حکومت نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس او پیز تشکیل دیے،مقامی انتظامیہ کے ذریعے کرونا ایس اوپیز پر عمل جاری ہے۔

    ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت وینٹی لیٹرز کا انتظام کر رہی ہے،رواں ماہ کے اختتام تک مزید1 ہزار وینٹی لیٹرز دستیاب ہوں گے۔انہوں نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ کرونا ایمرجنسی کے پیش نظر 5 ہزار ہیلتھ ورکرز کی تربیت کی۔

    ملک میں کرونا کے 11 لاکھ ٹیسٹ، 1 لاکھ 81 ہزار مثبت، 3590 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 4,471 نئے کیسز سامنے آئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 181,088 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 3,590 ہو گئی ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 40 ہے، جبکہ اب تک 71,458 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • کل سے ڈیکسامیتھاسون کی وافر مقدار پاکستان میں موجود ہوگی،ظفر مرزا

    کل سے ڈیکسامیتھاسون کی وافر مقدار پاکستان میں موجود ہوگی،ظفر مرزا

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کل سے ڈیکسامیتھاسون کی وافر مقدار پاکستان میں موجود ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ بنگلہ دیش سے ڈیکسامیتھاسون کی وافر مقدار پاکستان پہنچ جائےگی، کل سے ڈیکسامیتھاسون کی وافر مقدار پاکستان میں موجود ہوگی۔

    ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے جس پر مہنگی دوائی فروخت رپورٹ ہوسکتی ہے،بلیک میں ڈیکسامیتھاسون بیچنے والوں کے خلاف اطلاع دیں کارروائی ہوگی،ہیلپ لائن کا نمبر080003727 ہے جس پر اطلاع دی جاسکتی ہے،ادویات نہ ملنے پر 080003727 پر شکایت کرسکتے ہیں۔

    معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ قلت کے باعث کوئی بھی چیزمہنگی ہوتی ہے کیونکہ ذخیرہ کی جاتی ہے،ذخیرہ اندوز قلت کا فائدہ اٹھا کر بلیک میں فروخت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان اس وقت پی پی ایز سے متعلق خود کفیل ہوچکا ہے،پورے پاکستان میں پی پی ایز اسپتالوں میں پہنچا رہے ہیں،
    پی پی ایز کا غلط اور بےدریغ استعمال ایک بڑا ایشو ہے۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ این95 ماسک ہر شخص کو استعمال نہیں کرنا چاہیے،جو لوگ کرونا مریضوں سے ڈیل کرتے ہیں وہ این 95 استعمال کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کہیں بھی اس وقت وینٹی لیٹرز کی کمی نہیں،بڑے اسپتالوں میں مریضوں کا دباؤ ہے،اسپتالوں میں بیڈز کم ہوئے جسے بڑھا رہے ہیں۔

  • پاکستان عالمی ادارہ صحت کی یونٹی اسٹڈی کا حصہ ہوگا، ڈاکٹر ظفر مرزا

    پاکستان عالمی ادارہ صحت کی یونٹی اسٹڈی کا حصہ ہوگا، ڈاکٹر ظفر مرزا

    اسلام آباد: وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرلیے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی ادارہ صحت کی یونٹی اسٹڈی کا حصہ ہوگا، جولائی کے آخر تک پاکستان میں کرونا کے حوالے سے یونٹی اسٹڈی کے نتائج حاصل ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یونٹی اسٹڈی کے نتائج پر ہی آئندہ کا پلان اور پالیسیاں اپنائی جائیں گی۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ نیشنل کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر (این سی او سی) میں روزانہ کی بنیاد پر صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے، کرونا کے پھیلاؤ سے متعلق اعداد و شمار اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یونٹی اسٹڈی پاکستان کے لیے بہت مفید ثابت ہوگی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا مریضوں کے لیے ڈیکسا میتھاسون کو خوش آئند کہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا مریضوں میں ڈیکسا میتھاسون سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، یہ کرونا کے خلاف پہلا علاج ہے جس نے کرونا مریضوں میں اموات کی شرح کو کم کیا۔

    ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اس دوا کے استعمال سے کرونا سے اموات میں کمی ہوگی، تاہم پاکستان میں ایکسپرٹ کمیٹی اس دوا کے استعمال پر غور کرے گی، یہ پرانی اور سستی دوا ہے، جس کے پاکستان میں متعدد پروڈیوسرز ہیں۔

  • ظفر مرزا کا کرونا کے علاج کے لیے ڈیکسا میتھاسون سے متعلق اہم بیان

    ظفر مرزا کا کرونا کے علاج کے لیے ڈیکسا میتھاسون سے متعلق اہم بیان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا مریضوں کے لیے ڈیکسا میتھاسون کو خوش آئند کہا ہے۔

    ایک ٹویٹ میں ظفر مرزا نے لکھا کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا مریضوں میں ڈیکسا میتھاسون سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، یہ کرونا کے خلاف پہلا علاج ہے جس نے کرونا مریضوں میں اموات کی شرح کو کم کیا۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اس دوا کے استعمال سے کرونا سے اموات میں کمی ہوگی، تاہم پاکستان میں ایکسپریٹ کمیٹی اس دوا کے استعمال پر غور کرے گی، یہ پرانی اور سستی دوا ہے، جس کے پاکستان میں متعدد پروڈیوسرز ہیں۔

    انھوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ یہ دوا صرف تشویش ناک اور وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں کے لیے ہے، عوام اس دوا کے خود استعمال سے گریز کریں، اس کے سائیڈ افیکٹس ہیں۔ ظفر مرزا نے تاکید کی کہ کرونا کے وہ مریض جو وائرس سے معمولی متاثر ہیں، وہ اس کا استعمال بالکل نہ کریں۔

    بڑی پیشرفت: کرونا مریضوں کی جان بچانے والی دوا دریافت

    معاون خصوصی نے کہا کہ سیلف میڈیکیشن سختی سے منع ہے اور یہ نہایت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ برطانوی ماہرین صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا کے علاج میں اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، اور سب سے اہم دوا معلوم ہو گئی ہے، جس سے تشویش ناک مریضوں کی جان بچانا ممکن ہوگا، یہ دوا ڈیکسا میتھاسون (کارٹیکو اسٹیرائیڈز) ہے۔

  • ماسک چین برآمدگی کا معاملہ: ظفر مرزا کو کلین چٹ مل گئی

    ماسک چین برآمدگی کا معاملہ: ظفر مرزا کو کلین چٹ مل گئی

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ماسک چین برآمدگی کے معاملے میں ڈاکٹر ظفر مرزا کو بے قصور قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے 2 کروڑ ماسک کی چین برآمدگی معاملے کی تحقیقات مکمل کر لی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے انکوائری میں ظفرمرزا کو بے قصور قرار دے دیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات میں ظفر مرزا پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا،درخواست گزار ظفر مرزا پر الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار الزام سے متعلق کوئی شواہد پیش نہیں کرسکا۔تحقیقات میں ظفرمرزا کا ماسک برآمدگی کے لیے پرمٹ اجرا سے تعلق ثابت نہیں ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق ظفر مرزا پر پرمٹ اجرا کے لیے 6 کروڑ رشوت لینے کا الزام عائد کیاگیا تھا،درخواست گزار نے سی ای او ڈریپ، ڈائریکٹر غضنفر کو فریق بنایا تھا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈریپ نے30جنوری کو حفاظتی اشیا کی برآمدپر پابندی لگائی تھی،ڈریپ نے ماسک برآمدگی کے لیے چینی کمپنیوں کو پرمٹ جاری کیے تھے،ڈریپ نے ماسک برآمدگی کی اجازت قواعدوضوابط کے تحت دی تھی۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ماسک برآمدگی معاملےکی تحقیقات روکنے کی سفارش کر دی۔

    یاد رہے کہ پاکستان ینگ فارماسسٹ نے 25 فروری کو ایف آئی اے کو درخواست دی تھی۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل ماسک برآمدگی معاملےکی تحقیقات کر رہا تھا۔