Tag: ظلم

  • ہم ظلم دکھا دکھا کر تھک گئے: غزہ میں صحافی کی دہائی

    ہم ظلم دکھا دکھا کر تھک گئے: غزہ میں صحافی کی دہائی

    غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت پر غزہ میں صحافی برادری نے دنیا سے سوال کیا ہے۔

    موت کو انتہائی قریب سے دیکھنے والے صحافی اپنے ملک کے حالات کو لمحہ بہ لمحہ دنیا کو دکھاتے ہیں، ایسے ایسے لمحات بھی شیئر کرتے جس سے دل دہل جائے۔

    اسی طرح غزہ میں صحافی نے عالمی برادری سے سوال کیا کہ ہم ظلم دکھا دکھا کرتھک گئے، سمجھ نہیں آتا دنیا کو ایسا کیا دکھائیں کہ یہ جنگ رک جائے۔

    صحافی کا کہنا تھا کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں، یہاں رہنے کا مطلب آپ کبھی بھی ہدف بن سکتے ہیں۔

    صحافی نے دنیا کو بتایا کہ غذہ میں اتنی بمباری ہوچکی کہ مردہ خانوں اور اسپتالوں میں میت رکھنے کی جگہ تک ختم ہوگئی ہے۔

    صحافی نے بتایا کہ میرے محلے پر ایک فضائی حملہ ہوا، اس حملے میں، میں نے اپنے کچھ پڑوسیوں اور رشتےداروں کو کھودیا، اس جنگ میں ہم سب ہار رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ پر جاری اسرائیلی فوج کی بمباری میں 16 ہزار سے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 40 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ شہدا اور زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

     قطر اور مصر کی ثالثی میں 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں عارضی جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا، جنگ بندی کے بعد یکم دسمبر کو بمباری کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا جس میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

  • بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کا بازار گرم ہے: دفتر خارجہ

    بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کا بازار گرم ہے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں مسلمان مظاہرین پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کا بازار گرم ہے، عالمی برادری بھارت میں مسلمانوں پر بڑھتے مظالم کی مذمت کرے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارت میں مسلمانوں پر پولیس تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمان پر امن اپنا احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے تھے، مسلمان نماز جمعہ کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کر رہے تھے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی مسلمان بی جے پی رہنماؤں کے شرپسند بیانات پر احتجاج کرنا چاہتے تھے، بھارتی ریاست نے نہتے مسلمان مظاہرین پر بہیمانہ تشدد کیا۔ کئی بھارتی ریاستوں میں مسلمان مظاہرین پر حکومت نے طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاست کی جانب سے مسلمان مظاہرین پر فائرنگ کی گئی، ریاستی تشدد اور فائرنگ سے 2 نہتے مسلمان مظاہرین جاں بحق ہوئے، 227 پرامن مظاہرین گرفتار کرلیے گئے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہندو توا پولیس، مسلمان اقلیتوں پر ظلم کر رہی ہے، مسلمانوں پر ظلم کا بازار گرم ہے۔ عالمی برادری بھارت میں مسلمانوں پر بڑھتے مظالم کی مذمت کرے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں بڑھتے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی برادری اقدامات کرے، بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی آزادی کا تحفظ سب کی ذمے داری ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، شاہ محمودقریشی

    مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں ایک بہت بڑا طبقہ مودی پالیسوں سے متفق نہیں، بھارت آج کشمیر کے مسئلے پرتقسیم دکھائی دے رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا، یورپ کے جمہوری سوچ رکھنے والے کشمیرمیں ظلم کے خلاف بول پڑے جبکہ بھارت میں ایک بہت بڑا طبقہ مودی پالیسوں سے متفق نہیں ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت آج کشمیر کے مسئلے پرتقسیم دکھائی دے رہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں 27ویں روز بھی کرفیو

    مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 27ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔

  • اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کرے‘ ملیحہ لودھی

    اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کرے‘ ملیحہ لودھی

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کرے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیرپریواین ہائی کمشنرکی رپورٹ کی سفارشات پرعمل کیا جائے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کرے۔

    ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں پراقوام متحدہ کمیشن بنائے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روزاقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں بدترین انسانی حقوق کی پامالیاں انسانیت کے ضمیرپردھبہ ہیں۔

    اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری فوری ایکشن لے۔

    بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بلا روک ٹوک انسانی حقوق پامال کررہا ہے‘ ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ رواں ماہ 9 اکتوبرکو پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں منظم اندازمیں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بلا روک ٹوک انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔

  • یہود وہنود اور امریکا کا اتحاد مسلمانوں کے خلاف متحد ہوچکا ہے: سراج الحق

    یہود وہنود اور امریکا کا اتحاد مسلمانوں کے خلاف متحد ہوچکا ہے: سراج الحق

    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر اور سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ یہود وہنود اور امریکا کا اتحاد مسلمانوں کے خلاف متحد ہوچکا ہے، امت مسلمہ اس وقت سخت آزمائش سے دوچار ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہِ رمضان کی مناسبت سے اپنے جاری کردہ خصوصی بیان میں کیا، سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس ماہ مبارک میں مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعاکی جائے، فلسطین میں نہتے شہریوں کا قتل عام جاری ہے، کشمیر میں بھی بھارتی جارحیت انتہا پر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ رمضان پریشانیوں کو بانٹنے، بھائی چارے کے فروغ کا مہینہ ہے، غربا ومساکین، بیواؤں، یتیموں کی دل کھول کر امداد کرنی چاہیے، اللہ کی خوشنودی کے لیے باہمی محبتوں کو بڑھانا، نفرتیں ختم کرنا چاہیے، اسی سے ہی دوریاں ختم ہوں گی۔


    عالمی برادری فلسطینیوں کے قتل عام کا نوٹس لے، سراج الحق


    خیال رہے کہ دو روز قبل جماعت اسلامی پاکستان کے اعلامیے کے مطابق سراج الحق نے فلسطینیوں پر اسرائیلی فائرنگ و گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کے قتل عام کا نوٹس لے، فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم قابل مذمت ہے اور امریکا کا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنا ظلم ہے۔


    نواز شریف نے ممبئی واقعات پر بے وقت کی راگنی چھیڑی، سراج الحق


    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اسرائیلی ظالمانہ کارروائی سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں، اقوام متحدہ قتل عام روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے انہوں نے اسلامی ممالک کے تعاون کی تنظیم او آئی سی سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے، اس پر ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سیاہ رات کا خاتمہ ہوگا اور مقبوضہ کشمیرکی عوام کو آزادی ملے گی،فاروق حیدر

    سیاہ رات کا خاتمہ ہوگا اور مقبوضہ کشمیرکی عوام کو آزادی ملے گی،فاروق حیدر

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کاکہناہے ظلم کی سیاہ رات کاخاتمہ ہوگا اور مقبوضہ کشمیر کےعوام بہت جلدآزادی کی نعمت سےسرفراز ہوں گے۔

    تفصیلات کےمطابق آج آزاد کشمیر میں 69ویں یوم تاسیس کے دن کا آغاز21 توپوں کی سلامی سے ہوا،مساجد میں پاکستان کی سالمیت،خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے کشمیریوں کی آزادی کےلیے دعائیں مانگی گئیں۔

    یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کا آغاز آزادکشمیرکے دارالحکومت مظفرآباد میں پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا ۔

    اس موقع پروزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نےکہاکہ مستحکم جمہوری اور خوشحال پاکستان ہی بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کا موثر وکیل ثابت ہوسکتاہے۔

    دوسری جانب 69ویں یوم تاسیس پر وزیر برائے کشمیر امور برجیش طاہر نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے میں ناکام رہے ہیں۔

    برجیش طاہرکا کہناتھاکشمیری عوام بین الاقوامی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں لیکن بھارت کا دہرا معیار خطے کےامن کیے خطرہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیری عوام کی سفارتی،سیاسی اور اخلاقی حمایت کو جاری رکھے گی۔

    واضح رہے کہ یوم تاسیس کےموقع پرآزادکشمیر میں پرچم کشائی کی تقریبات،سیمینارز اور دعائیہ تقریبات تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد کی گئیں۔