Tag: ظلم وبربریت

  • بھارتی قید میں ایک اور پاکستانی شہری جاں بحق

    بھارتی قید میں ایک اور پاکستانی شہری جاں بحق

    اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے خیر سگالی کی مسلسل کوششوں کے باوجود بھارتی رویے میں تبدیلی نہیں آئی، ایک اور پاکستانی شہری بھارتی قید میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    سفارتی ذرایع کے مطابق بھارتی قید میں ایک اور پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا ہے، 62 سالہ محمد اعظم امرتسر کے گرونانک دیو اسپتال میں انتقال کر گیا۔

    [bs-quote quote=”سزا 2016 میں مکمل ہونے کے باوجود 62 سالہ پاکستانی شہری کو بھارت نے رہا نہیں کیا۔” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    سفارتی ذرایع کا کہنا ہے کہ محمد اعظم کو 25 فروری کو امرتسر جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    محمد اعظم غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے جرم میں قید تھا، ذرایع نے بتایا کہ انھیں بھارت کی فیروز پور جیل میں قید رکھا گیا تھا۔

    2016 میں سزا مکمل ہونے پر محمد اعظم کو امرتسر جیل منتقل کیا گیا تھا، سزا مکمل ہونے کے باوجود 62 سالہ پاکستانی شہری کی رہائی ممکن نہ ہو سکی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پلوامہ حملے کا انتقام، بھارتی جیل میں قید پاکستانی قیدی ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں قتل

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ راجھستان کے شہر جے پور کی جیل میں قید پاکستانی شہری شاکر اللہ کو پلوامہ حملے کا بدلہ لینے کے لیے ساتھی انتہا پسند قیدیوں نے مشتعل ہو کر قتل کر دیا تھا۔

    دوسری طرف 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے اور پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا، تاہم پاکستان نے کشیدگی کے خاتمے کے لیے جذبہ خیر سگالی کے تحت ابھی نندن کو رہا کر دیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں آج پھرمظلومین کوتشدد کا نشانہ بنایا گیا‘میرواعظ عمرفاروق

    مقبوضہ کشمیرمیں آج پھرمظلومین کوتشدد کا نشانہ بنایا گیا‘میرواعظ عمرفاروق

    سری نگر: کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کومشتعل کر کے تشدد کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ فتح کدل میں مقتول رئیس صوفی کے گھرپردھاوا بولا گیا۔

    میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ پولیس نے گھرمیں گھس کرتوڑپھوڑکی اورتشدد کا نشانہ بنایا گیا، 8 ماہ کے بچے پرمرچوں کا اسپرے کیا گیا، باپ نے روکنے کی کوشش کی توبے رحمی سے مارا پیٹا گیا۔

    کشمیری حریت رہنما نے رہنما نے کہا کہ ایسی کارروائیاں منصوبہ بندی کے تحت کی جا رہی ہیں، نوجوانوں کومشتعل کرکے تشدد کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

    یاد رہے کہ یکم فروری کو قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • بھارت کشمیریوں کی پرامن اورغیرمسلح جدوجہد آزادی کودبانا چاہتا ہے‘ مسعود خان

    بھارت کشمیریوں کی پرامن اورغیرمسلح جدوجہد آزادی کودبانا چاہتا ہے‘ مسعود خان

    اسلام آباد : صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے قتل وغارت اورظلم و بربریت کے باوجود کشمیری اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت حاصل کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے اسلام آباد میں برطانوی وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی بہر صورت جاری وساری رہے گی۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے اب ظلم وستم کا یہ مجرمانہ سلسلہ بند ہوجانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلوبل جنرل آف میڈیکل ریسرچ کی تحقیق کے مطابق سال 2016ء میں اب تک پیلٹ گنوں کے ذریعے 1314 کشمیریوں کو بینائی سے محروم کردیا گیا ہے۔

    صدر آزاد جموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جانب سے کسی قسم کی کوئی دہشت گردی نہیں ہورہی ہے، اگرکوئی دہشت گردی ہے توصرف اورصرف بھارت کی مرکزی حکومت کی جانب سے ہونے والی ریاستی دہشت گردی ہے۔

    مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت اس حکمت عملی پرعمل پیرا ہے کہ کشمیریوں پربے انتہا ظلم وجبر کے پہاڑ توڑے جائیں تاکہ وہ اپنی جدوجہد آزادی سے دستبردار ہوجائیں۔

    صدر آزاد جموں و کشمیر نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے 70 سالوں سے مسئلہ کشمیر پراپنا موقف بدستور قائم رکھا ہوا ہے۔

    دوسری جانب لارڈ نذیراحمد کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی طاقت کا بے جا استعمال کرتے ہوئے معصوم کشمیریوں کو آئے روز اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے جو جنگی جرائم ہیں۔

    انہوں نے شوپیاں میں شہید اور زخمی ہونے والے کشمیری نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

    میئرآف سلاؤ عشرت ناز شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہیں اور اس پر عالمی برادری کی خاموشی نہایت افسوس ناک ہے۔

    پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے‘ ملیحہ لودھی

    خیال رہے کہ تین روز قبل اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستانی مشن اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی آواز ہے، پاکستان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ اخلاقی اور قانونی بنیاد پرلڑرہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مسئلہ کشمیرکےحل کےبغیرجنوبی ایشیامیں امن ممکن نہیں‘ مسعودخان

    مسئلہ کشمیرکےحل کےبغیرجنوبی ایشیامیں امن ممکن نہیں‘ مسعودخان

    واشنگٹن: صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کےحل کے بغیرجنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں ہے امریکہ بھارت کومذاکرات کی میزپرلانے کے لیے کردار ادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق صدرآزاد کشمیرمسعودخان نے امریکی پالیسی سازادارے اٹلانٹک کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہئیں۔

    صدرآزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرکےحل کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر کےحل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں ہے۔

    مسعودخان کا کہنا تھا کہ بھارت سے آزادی کے لیے کشمیری سیاسی جدوجہد کررہے ہیں جبکہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کوغلط اندازمیں پیش کررہا ہے۔

    صدر آزاد کشمیر مسعودخان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کواپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کاحق دینا ہوگا۔


    کشمیری مشکلات کے باوجود آزادی حاصل کرکے رہیں گے، مسعود خان


    یاد رہے کہ 19 اکتوبرکومظفر آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی سرزمین پر قتل عام کررہی ہے، کشمیری مشکلات کے باوجود آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نوازشریف نے اقوام متحدہ میں جو کہا وہ پسند آیا،مظفروانی

    نوازشریف نے اقوام متحدہ میں جو کہا وہ پسند آیا،مظفروانی

    مظفرآباد: شہید برہانی وانی کے والد مظفر وانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ میں جو کہا اچھا لگا۔

    تفصیلات کےمطابق برہان وانی کے والد مظفر وانی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا برہان وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کو نیا جذبہ دیا،یہ کہنا غلط ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے حملہ آور آتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھگت سنگھ کو برطانوی دہشت گرد کہتے تھے لیکن بھارت اسے ہیرو مانتا تھا،کشمیر کا مسئلہ حل ہونے کے بعد برہان وانی کو بھی ہیرو قرار دیا جائےگا ۔

    برہان وانی کے والد نے وزیراعظم نواز شریف کی اقوام متحدہ میں تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ میں جو کہا وہ پسند آیا،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر،امام مسجد سمیت تین کشمیری رہنما گرفتار

    مظفر وانی نے سوال کیا کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں سرحد پار سے حملہ آور آتے بھی ہیں تو بھارتی فوج کیا کر رہی ہے۔

    مزید پڑھیں: اللہ کی رضا بیٹے سے زیادہ اہم ہے، والد برہان وانی

    واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں شہید برہان وانی کے والد کا فخریہ کہنا تھا کہ ’’میرا بیٹا اپنے رب کے پاس چلا گیا‘۔