Tag: ظلم وستم

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 94واں روز، عالمی برادری کی خاموشی

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 94واں روز، عالمی برادری کی خاموشی

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہوگئی، کرفیو کو 94ویں روز ہوگئے، کشمیری دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں اور دنیا مودی سرکاری کی ریاستی دہشت گردی پر خاموش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں 94 ویں روز سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، وادی بھر میں تمام مواصلاتی رابطے، انٹرنیٹ سروس اور دیگر طبی سہولیات معطل ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیریوں مسلمانوں کو نہ کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہیں اور نہ ہی دیگر ضروریات زندگی میا کی جا رہی ہیں۔ وادی میں قحط کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری رہنماؤں، نوجوانوں سمیت بچے بھی جیلوں میں قید ہیں، 4 ماہ سے کشمیریوں کو نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے نہیں دی جا رہی۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

    مودی سرکار نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 ختم کرکے جموں وکشمیر اور لداخ کو زبردستی بھارتی یونین کا حصہ بنا دیا تھا۔

    وادی میں بھارتی جارحیت، گذشتہ ماہ 10 کشمیریوں کی شہادتیں

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق گزشتہ ماہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں 10 کشمیریوں کی شہادتیں ہوئیں۔ بھارتی فورسز کی پیلٹ گنز، شیلنگ اور فائرنگ سے 57 کشمیری زخمی ہوئے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو اور ملٹری لاک ڈاؤن کے تین ماہ مکمل

    مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو اور ملٹری لاک ڈاؤن کے تین ماہ مکمل

    سری نگر: بھارت کے غاصبانہ قبضے اور ریاستی دہشت گردی نے جنت نظیر وادی کے باسیوں کی زندگی جہنم بنا ڈالی، وادی میں کرفیو اور ملٹری لاک ڈاؤن کو تین ماہ مکمل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے لگائے گئے بدترین کرفیو کو تین ماہ مکمل ہوگئے، وادی میں قحط کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

    مقبوضہ وادی میں کاروبار اور تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں، کشمیری معیشت ٹھپ ہوچکی اور ہزاروں طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ چکا ہے۔ ذرائع نقل وحمل اور ہر طرح کے مواصلاتی رابطے منقطع ہیں، کشمیری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

    قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کے لیے سانس لینا بھی مشکل کردیا ہے، وادی میں کھانے پینے کی چیزوں، ادویات اور دیگر ضرورت کی اشیاء کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری رہنماؤں، نوجوانوں سمیت بچے بھی جیلوں میں قید ہیں، تین ماہ سے کشمیریوں کو نماز جمعہ مساجد میں ادا کرنے نہیں دی جا رہی۔

    وادی میں بھارتی جارحیت، گذشتہ ماہ 10 کشمیریوں کی شہادتیں

    کشمیرمیڈیا سروس کا کہناہے کہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں اکتوبر میں 10 کشمیریوں کی شہادتیں ہوئیں۔ بھارتی فورسز کی پیلٹ گنز، شیلنگ اور فائرنگ سے 57 کشمیری زخمی ہوئے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی پیلٹ گن، شیلنگ اور فائرنگ سے 57کشمیری زخمی ہوئے، اکتوبر میں سیاسی کارکنوں سمیت 67 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔

  • بھارت نے کشمیریوں پرظلم وستم کا بازارگرم کررکھا ہے، صدرآزاد کشمیر

    بھارت نے کشمیریوں پرظلم وستم کا بازارگرم کررکھا ہے، صدرآزاد کشمیر

    مظفرآباد : صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ، عالمی برادری پر کشمیریوں کی رائے کا احترام فرض ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کا ایک ہی مطالبہ ہے انہیں حق خودارادیت دیا جائے۔

    مسعود خان نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں پرظلم وستم کا بازارگرم کررکھا ہے، انتہا پسندہندوؤں، بی جے پی کا ظلم کشمیری کبھی نہیں بھول سکتے۔

    صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ انتہا پسندہندوؤں، بی جے پی کا ظلم کشمیری کبھی نہیں بھول سکتے، جن خواتین کی بے حرمتی ہوئی وہ کیسے انتخابی عمل کا حصہ بنیں۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے کاروبارتباہ کرنے والی حکومت کیسی ووٹ مانگ سکتی ہے،کشمیری ظلم سہ رہے ہیں، انہیں الیکشن میں کیسے شریک کیا جا سکتا ہے۔

    مسعود خان نے کہا کہ حریت کانفرنس توپہلے ہی انتخابات کا بائیکاٹ کرچکی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں ووٹرٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا۔

    صدر آزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان نے کہا کہ اقوام متحدہ، عالمی برادری پرکشمیریوں کی رائے کا احترام فرض ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال یکم فروری کو صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام اپنی شناخت کی جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیریوں نے بھارتی تسلط کبھی تسلیم کیا نہ کریں گے۔

  • بھارت کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان محض ایک دھوکہ ہے‘ سید علی گیلانی

    بھارت کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان محض ایک دھوکہ ہے‘ سید علی گیلانی

    سری نگر: کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان محض ایک دھوکہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک آزادی کشمیر کے بزرگ رہنما اورحریت کانفرنس کے قائد سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بے لگام بھارتی فورسز کی غیرانسانی کارروائیوں سے واضح ہوگیا کہ جنگ بندی کا اعلان محض ایک دھوکے کے سوا کچھ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کو مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔

    سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارتی فورسزاپنی بوکھلاہٹ کی وجہ سے ہراخلاقی حد کو پار کررہی ہیں اور ایک منصوبے کے تحت کشمیری عوام پرجنگ تھوپی جا رہی ہے۔

    حریت کانفرنس کے قائد نے کہا کہ بھارت جنگ بندی کا ڈرامہ رچا کر عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہا ہے اور حقیقت اس کے برعکس ہے کہ مقبوضہ علاقے میں مارشل لاء جیسی پابندیاں نافذ ہیں۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ‘ 5 کشمیری نوجوان شہید

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مقبوضہ کمشیر کے علاقے کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے نام پر قابض بھارتی فوج نے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی گرفتار

    کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی گرفتار

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے حریت رہنما آسیہ اندرابی کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں پرہونے والا ظلم وستم شدت اختیار کرگیا اور بھارتی فورسز نے خاتون کشمیری رہنما آسیہ اندرابی کوگرفتارکرلیا۔

    کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی کےترجمان کے مطابق انہیں سری نگر کےعلاقے سورا میں واقع ان کے گھر سےگرفتار کیاگیاہے۔

    حریت رہنما کے ترجمان کا کہناہےکہ ایس ایچ او سورا نے پولیس کی اضافی نفری کےساتھ ان کےرہائش گاہ پرچھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کرکے اپنے ساتھ لےگئی۔


    مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر پابندی


    دوسری جانب بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے تاکہ بھارتی فوج کی بربریت کو دنیا سے چھپایا جاسکے۔

    خیال رہےکہ کشمیر خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی کےشوہر کو اس سے قبل گزشتہ روز ہی بھارتی فورسز کی جانب سے حراست میں لے لیاگیاتھا۔

    واضح رہےکہ اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر میں آسیہ اندرابی کو سری نگر میں ان کی قریبی ساتھی فہمیدہ صوفی کے ساتھ اُس وقت گرفتار کیا گیا تھاجب وہ خواتین مظاہرین کی قیادت کر رہی تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • ملتان: لین دین کا تنازعہ ہوٹل مالک کو جلا دیا

    ملتان: لین دین کا تنازعہ ہوٹل مالک کو جلا دیا

    ملتان: ملتان میں لین دین کے تنازع میں طلبا نے مبینہ طور پر ہوٹل مالک کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، بیالیس سالہ نعیم موت و حیات کی کشمکش کے بعد نشتراسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پاکستان میں ظلم وستم کی ایک اورداستان رقم ہوگئی۔ پاکستان جیسے معاشرے میں عدم برداشت کا بڑھنا کو ئی نئی بات نہیں تاہم عدم برداشت میں لوگوں کی جان چلے جانے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ملتان میں لین دین کے معمولی سے تنازعے پر طالب علم انسانیت بھُلاکرجان لینے کے درپے ہوگئے ہے۔

    ملتان کے علاقے ممتازآبادمیں معاویہ اورمعین نامی دولڑکوں نے ہوٹل کےمالک بیالیس سالہ نعیم کو پیسوں کے معاملے پرمارپیٹ کے بعد پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی ہے۔ نعیم کی حالت تشویشناک تھی جس کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جو بعد ازاں موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جاں بحق ہو گیا۔ پیٹرول چھڑکنے والے دونوں ملزمان فرارہوچکے ہیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    پولیس کے مطابق نعیم کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق نعیم کے جسم کا اسی فیصد حصہ جھلس چکا ہے۔

    پولیس کے مطابق واقع کا مرکزی ملزم معین الدین کو شناخت کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے ساتھیوں کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔