Tag: ظہرانہ

  • ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب، ظہرانے میں کونسے کھانے رکھے گئے؟

    ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب، ظہرانے میں کونسے کھانے رکھے گئے؟

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ریاض کے قصر یمامہ میں پرتپاک خیرمقدم اور ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو اپنے دور صدارت کی دوسری مدت میں پہلے بڑے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے، مملکت آمد کے موقع پر امریکی صدر کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق امریکی صدر سعودی شاہی شخصیات، کابینہ کے ارکان، معروف کاروباری افراد اور مدیران کی موجودگی میں ظہرانے میں شریک ہوئے۔

    امریکی صدر کو دیئے گئے ظہرانے کے مینو میں تین کورس پر مشتمل صحت بخش کھانے شامل تھے، جس میں بین الاقوامی ذائقہ نمایاں تھا۔

    ’سٹارٹر‘ کے طورپر تازہ اور آرگینک سبزیوں کے سلاد کے ساتھ ’میسوبیف‘ پیش کیا گیا۔ مین کورس میں گرل ’بلیک اینگوس سٹیک‘ ’سلکی پوٹیٹو‘ کے ساتھ تازہ اور آرگینک سلاد و دیگر اشیا شامل تھیں۔

    سوئٹ ڈش کی اگر بات کی جائے تو اس میں ایکسٹرا ورجن زیتون کے تیل سے تیار کردہ پڈنگ اور کھٹی، میٹھی سٹرابیری کا سلاد رکھا گیا۔

    قبل ازیں صدر ٹرمپ ریاض ایئرپورٹ کے رائل لاونج میں پہنچے تو ابتدائی تواضع روایتی سعودی قہوے سے کی گئی۔

    واضح رہے کہ پاکستان سے بدترین شکست پر بوکھلائے بھارتی میڈیا نے ایک اور قلا بازی کھائی ہے، پڑوسی ممالک کے درمیان جنگ بندی کرانے پر وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیچھے پڑ گیا۔

    بھارتی میڈیا کے ایک تجزیہ کار نے یہاں تک کہہ دیا کہ صدر ٹرمپ اسٹیٹ مین سے زیادہ ڈیل بروکر لگتے ہیں، آپریشن سندور کی ناکامی کا ملبہ بھی صدر ٹرمپ پر ڈالتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے مودی حکومت کو شرمندہ کر دیا ہے۔

    گودی میڈیا اب نریندر مودی کو تجویز دے رہا ہے کہ یہ سوچا جائے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو کیسے ہینڈل کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ٹائمز آف انڈیا نے گزشتہ روز خبر دی تھی کہ بھارتی حکومت نے باضابطہ طور پر کہہ دیا ہے کہ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کے سلسلے میں بروکر کا کردار ادا نہیں کیا۔

    امریکی صدر کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے دلچسپ سوال

    خیال رہے کہ پاکستان سے شکست کے بعد بھارت سچ چھپانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، بھارتی حکومت نے چین کی سرکاری نیوز ایجنسی اور اخبار گلوبل ٹائمز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان آج اتحادی جماعتوں کو ظہرانہ دیں گے

    وزیراعظم عمران خان آج اتحادی جماعتوں کو ظہرانہ دیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج اتحادی جماعتوں کو ظہرانہ دیں گے، جس میں عمران خان اتحادی جماعتوں کوسیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک اور ملکی سیاسی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان متحرک ہوگئے اور آج اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو ظہرانے پر مدعو کرلیا ، ظہرانے میں ایم کیوایم،جی ڈی اے اوربلوچستان عوامی پارٹی کےنمائندے شریک ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کوسیاسی صورتحال پراعتمادمیں لیں گے اور اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کیلئے مشاورت ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشیدبھی ظہرانےمیں شریک ہوں گے ، وفاقی وزیرامین الحق ایم کیوایم ، فہمیدہ مرزا جی ڈی اےکی نمائندگی کریں گی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد زبیدہ جلال کی سربراہی میں شریک ہوگا۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کے اجلاس میں ایاز صادق کے قومی سلامتی کے منافی بیان کو عوامی سطح پر اٹھانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ پاکستان کی عوام فوج سے پیار کرتے ہیں، فوج مخالف بیانیے پرن لیگ میں تقسیم ہے۔

    عمران خان نے ہدایت دی تھی کہ حکومتی بیانیہ اور اقدامات کو موثر طور پر اجاگر کیا جائے اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لائی جائے جبکہ وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو بھی متحرک کرنے کی ہدایت کی۔

  • صدر مملکت اور وزیر اعظم سے برطانوی شاہی جوڑے کی ملاقات

    صدر مملکت اور وزیر اعظم سے برطانوی شاہی جوڑے کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی شاہی جوڑے کا وزیر اعظم ہاؤس آمد پر استقبال کیا اور ان سے ملاقات کی، شاہی جوڑے کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن وزیر اعظم ہاؤس پہنچا جہاں وزیر اعظم عمران خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شاہی جوڑے کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ ظہرانے میں معاون خصوصی زلفی بخاری، فردوس عاشق اعوان، ثانیہ نشتر، وفاقی وزیر شیریں مزاری اور شفقت محمود بھی موجود تھے۔

    اس سے قبل شاہی جوڑا ایوان صدر پہنچا جہاں ان کی ملاقات صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور خاتون اول سے ہوئی۔ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اس موقع پر ڈوپٹے کے ساتھ سبز لباس زیب تن کیا۔

    ملاقات کے دوران صدر مملکت نے شاہی جوڑے کی صحت، موسمیاتی تبدیلی اور غربت کے خاتمے کی کاوشوں کو سراہا۔ شہزادہ ولیم نے پر تپاک مہمان نوازی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

    شاہی جوڑے نے حکومت پاکستان کے موسمیاتی تبدیلی اور غربت کے خاتمے کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

    خیال رہے کہ شاہی جوڑا 5 روزہ دورے پر گزشتہ رات پاکستان پہنچا تھا۔ نور خان ایئر بیس پر شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے استقبال کیا تھا۔

    آج صبح شاہی جوڑے نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماڈل کالج فار گرلز کا دورہ کیا تھا۔ اسکول کے دورے کے دوران شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن بچوں میں گھل مل گئے اور اسکول میں ریاضی کی کلاس کا معائنہ کیا۔

    برطانوی شاہی جوڑے نے اسکول کے مختلف حصے دیکھے۔ اس دوران انہیں پاکستان میں نظام تعلیم سے متعلق بریف کیا گیا۔

    بعد ازاں جوڑے نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا دورہ کیا جہاں انہیں پاکستان کو لاحق موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور اس سے نمٹنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

    یاد رہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، یہ دورہ برطانوی شاہی خاندان کے افراد کی جانب سے 13 سال بعد کیا جارہا ہے۔

  • ایم کیوایم کےساتھ مل کرسندھ کی خدمت کریں گے، پیر پگارا

    ایم کیوایم کےساتھ مل کرسندھ کی خدمت کریں گے، پیر پگارا

    کراچی : پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ پیرپگارا نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی خدمات لائقِ ستائش ہیں ہم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کراچی کی طرز پر اندرونِ سندھ بھی آپریشن کی ضرورت ہے۔


    یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کی رہائش گاہ پر ظہرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ عامر خان مجھ سے ملنا چاہتے تھے میں نے جواب دیا کہ میرا خرچہ کیوں کراتے ہو میں خود تمہارے گھر آجاتا ہوں۔

    پیرپگارا صبغت اللہ شاہ راشدی نے آرمی چیف راحیل شریف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،فوجی جوان ملک کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، ہم سب کو مل کر فوج کا ساتھ دینا پڑے گا ضربِ عضب اور کراچی میں امن کا تسلسل بڑی کامیابی ہے جسے جاری رہنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے 2013 کے انتخابات سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پیپلزپارٹی تین صوبوں سے آؤٹ ہوجائے گی کیوں کہ کارکردگی صفر ہو تو ایسے ہی نتائج سامنے آتے ہیں، گزشتہ آٹھ سالوں میں سندھ کا جو حال کیا گیا ہے اس کے سدباب کے لیے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر لائحہ عمل بنائیں گے۔

    پیر صاحب پگارا نے کہا کہ کراچی کی طرح اندرونِ سندھ بھی آپریشن ہونا چاہیے تا کہ جرائم کا خاتمہ ہو اور کرپشن سے عوام کی جان چُھوٹے،اندرونِ سندھ میں ترقیاتی فنڈز غلط جگہوں پر لگائے گئے ہیں نئے وزیر اعلیٰ آئے ہیں لیکن ان کے پاس وقت ہی کتنا رہ گیا ہے؟

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیر پگارا کی جانب سے عزت افزائی کا موقع دینے پر نہایت شکر گذار ہوں میں اور میری پارٹی کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ پیر پگارا صاحب میرے گھر تشریف لائے اور ہمارے ساتھ ظہرانہ کیا۔

  • جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، آصف زرداری

    جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، آصف زرداری

    اسلام آباد : جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو سینیٹ انتخابات میں اتحاد کی دعوت دی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات قریب آتے ہی اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم ہو گیا۔ جمیعت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

    اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے سیاسی اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو سینیٹ انتخابات میں اتحاد کی دعوت بھی دی۔

    ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ کل تک جو لوگ پارلیمنٹ کے سامنے کھڑے تھے آج وہی لوگ بائیسویں ترمیم لانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہ مولانا فضل الرحمٰن سے خیر سگالی سے متعلق بات چیت ہوئی،انہوں نے کہا کہ سیاست ہی ہمارے لئے قوم کی خدمت ہے اور سیاست میں حرف آخر کوئی چیز نہیں ہوتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے بائیسویں ترمیم کی مخالفت کی ہے، جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمٰن ایک ہی پلیٹ فارم پر ہیں۔