اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ٹرمپ سے نیویارک کے نامزد مئیر ظہران ممدانی سے متعلق سوال کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس میں عشائیہ پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نیویارک کیلئے نامزد مئیر ظہران ممدانی سے متعلق سوال کیا گیا۔
صحافی نے پوچھا ممدانی نے کہا اگر آپ نیویارک آئے تو گرفتار کر لئے جائیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ڈیموکریٹک میئر کے نامزد امیدوار ظہران ممدانی کی جانب سے گرفتاری کی دھمکی کو "احمقانہ” قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں، صدر ٹرمپ فوری بولے میں ان کو باہر نکال لوں گا، نیتن یاہو نے کہا میں نیویارک صدرٹرمپ کیساتھ جاوں گا پھر دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
صدر ٹرمپ بولے ظہران ممدانی ایک کمیونسٹ ہیں اور وہ یہودیوں کیلئے بری باتیں کرتے ہیں لیکن ابھی کوئی نہیں جانتا نیویارک کا مئیر کون ہوگا۔
واضح رہے ممدانی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا تھا۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر نیتین یاہو آئے تو انہیں گرفتار کیا جائے گا، اس شہر میں ہماری اقدار بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتی ہیں اور اب وقت ہے کہ ہمارا عمل بھی ایسا ہی ہو۔