Tag: ظہیر احمد خان

  • اسٹیل ملز کی ترقی کیلئے تعاون جاری رہے گا، راجہ حسن عباس

    اسٹیل ملز کی ترقی کیلئے تعاون جاری رہے گا، راجہ حسن عباس

    کراچی: وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار راجہ حسن عباس نے کہا ہے کہ وزارتِ صنعت و پیداوار،حکومتِ پاکستان قومی ادارے پاکستان اسٹیل ملزکی بحالی اور ترقی کے لئے اپنا بھرپور تعاون اور رہنمائی جاری رکھے گی۔

    پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظہیر احمد خان نے وفاقی سیکریٹری کو پاکستان اسٹیل کی موجودہ صورتحال اور کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل کی پیداوار 25 سے 30 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باوجود ادارے کے ملازمین کاپاکستان اسٹیل کی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون قابل تعریف ہے۔

    انہوں نے وفاقی سیکریٹری کو بتایا کہ پاکستان اسٹیل کے کئی شعبوں کی کئی برسوں سے مرمت نہیں ہوئی ہے اس کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

    وفاقی سیکریٹری راجہ حسن عباس نے یقین دہانی کرائی کہ وہ پاکستان اسٹیل کے مقررہ پیداواری ہدف کو حاصل کرنے کے لئے اور ادارے کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

  • کے الیکٹرک سے پاک اسٹیل کو خطرہ ہے،سی ای او ظہیراحمد خان

    کے الیکٹرک سے پاک اسٹیل کو خطرہ ہے،سی ای او ظہیراحمد خان

     کراچی :پاکستان اسٹیل ملز کےسی ای او میجرجنرل ریٹائرڈ ظہیراحمد خان نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کسی کی بات نہیں سنتی۔گھارو پمپنگ اسٹیشن پربجلی کی بندش سے پاکستان اسٹیل کو خطرہ ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں میجر جنرل ریٹائرڈ ظہیر احمد خان کا کہنا تھا کہ گھارو پمپنگ اسٹیشن پر فروری سے اب تک 44 مرتبہ ٹرپنگ ہوئی ہے ، جس سے پانی کا ذخیرہ 110 ملین گیلن سے کم ہوکر 25 ملین گیلن رہ گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے رواں ماہ 20 فیصد پیداواری ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے ،

    انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کے ریزروائیر کا لیول پندرہ گیلن کی کم ترین سطح پر آگیا ہے،جس کی وجہ سے اسٹیل ٹاؤن اور گلشن حدید کو پانی کی فراہمی بند ہوچکی ہے ، ظہیر احمد خان نے کہا کہ بجلی کی بندش اور پانی کی قلت سے اسٹیل ملز کے کچھ پلانٹس کو بند کیا گیا ہے اور اس وقت صرف دو پلانٹس کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت پیدوار حکومت سندھ اور گورنر سندھ پانی اور بجلی کے مسلے کو حل کریں