Tag: ظہیر عباس

  • سوئنگ کے سلطان ایک بار پھر سرفراز کے دفاع میں‌ سامنے آگئے

    سوئنگ کے سلطان ایک بار پھر سرفراز کے دفاع میں‌ سامنے آگئے

    کراچی: سابق کپتان اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانے کا اب کوئی وقت نہیں ہے، سرفراز سے غلطی ہوگئی، پابندی بھی لگ گئی اب پی سی بی صحیح فیصلے کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ سیریز ٹو سیریز کپتان نہیں بنایا جاتا ہے، پی سی بی نے سیریز ٹو سیریز کپتان کا پیغام دیا ہے تو میں اس کے خلاف ہوں۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی ابھی نئے ہیں انہیں صورت حال سمجھنے میں وقت لگے گا، ہم سے مشورے مانگیں گے تو ضرور دیں گے، اس بار پی ایس ایل سے اچھے کھلاڑی ملیں گے۔

    پی ایس ایل کی 4 فرنچائز کا معروف کمپنی کے پراڈکٹ اسپرائٹ سے معاہدہ

    دوسری جانب پی ایس ایل کی 4 فرنچائز کا معروف کمپنی کے پراڈکٹ اسپرائٹ سے معاہدہ ہوا ہے، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی کا جوش اسپرائٹ بڑھائے گا، وسیم اکرم نے کہا کہ ملٹی برانڈ کا 4 فرنچائز سے جڑنا ایک بڑا کارنامہ ہے۔

    کرکٹ بورڈ معاملہ لٹکائے نہیں، اعلان کردے کپتان کون ہوگا، ظہیر عباس

    سابق کرکٹر ظہیر عباس نے کہا کہ کرکٹ بورڈ معاملہ لٹکائے نہیں، اعلان کردے کپتان ہوگا، بہتر وقت یہی ہے سرفراز احمد کا بطور کپتان اعلان کردیا جائے۔

    ظہیر عباس نے کہا کہ آئی سی سی نے فیصلہ دیا ہے تو سوچ سمجھ کر ہی دیا ہوگا، سرفراز احمد کو بھی آرام کا موقع مل گیا ہے تاہم سرفراز احمد کپتان ہیں، انہیں سوچ سمجھ کر بولنا چاہئے۔

  • ایشین بریڈ مین ظہیر عباس عارضۂ قلب میں مبتلا

    ایشین بریڈ مین ظہیر عباس عارضۂ قلب میں مبتلا

    کراچی: ایشین بریڈ مین ظہیر عباس عارضۂ قلب میں متبلا ہوگئے، کراچی کے مقامی اسپتال میں چار گھنٹے کے آپریشن کے بعد اینجیو گرافی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس کو دل کا عارضہ لاحق ہو گیا ہے، ظہیر عباس کو مقامی اسپتال میں دو اسٹنٹ ڈالنے کے بعد سی سی یو منتقل کر دیا گیا۔

    [bs-quote quote=”ظہیر عباس کے دل کی دو شریانیں بند ہو گئی تھیں” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    آئی سی سی کے سابق صدر ظہیرعباس کے چھوٹے بھائی صغیر عباس نے بتایا کہ جمعے کو دل کی تکلیف کے باعث سابق کپتان کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    سابق کرکٹر ظہیر عباس کے دل کی دو شریانیں بند ہو گئی تھیں، شریانوں کی بندش کے باعث داکٹرز نے فوری اینجیو گرافی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    اینجیو گرافی کرانے والے ڈاکٹرز نے بتایا کہ پیچیدہ آپریشن کے بعد ظہیر عباس کی حالت اب بہتر ہے، صغیر عباس نے کرکٹر کے پرستاروں سے دعا کی اپیل کی۔

    یاد رہے ظہیر عباس فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک سو سینچریاں بنانے والے واحد ایشیائی بلے باز ہیں، انھوں نے 78 ٹیسٹ میچوں میں 44 کی اوسط سے 5062 رنز بنائے۔


    یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کا وزیراعظم بننا پاکستان کے لئے مثبت ثابت ہوگا،ظہیر عباس


    ظہیر عباس نے ٹیسٹ کرکٹ میں 12 سینچریاں اور ون ڈے کرکٹ میں 7 سنچریاں اسکور کی ہیں، وہ ایک صحت مند طرزِ زندگی گزار رہے تھے۔

  • پاک بھارت کرکٹ سیریز اب ہوجانی چاہیئے، آئی سی سی صدر

    پاک بھارت کرکٹ سیریز اب ہوجانی چاہیئے، آئی سی سی صدر

    دبئی: ممبئی میں بی سی سی آئی کے ہیڈ کوارٹر پر شیو سینا کے حملے کے بعد آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس نے بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پر سوال اٹھادیا۔

    بھارت کی انتہا پسند جماعت شیو سینا کی غنڈہ گردی نے آئی سی سی کو بھی پریشانی میں مبتلا کردیا آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس نے سوال اٹھا دیا کہ کیا آئندہ سال بھارت کی سرزمین پر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ہوسکے گا یہ نہیں۔

    کرکٹ کی عالمی تنظیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال سے پاکستانی کرکٹرز بھی بھارت جانے سے گھبرائینگے۔

    ظہیرعباس نےکہا کہ حالات میں بہتری لانے کے لئے پاک بھارت کرکٹ سیریزاب ہوجانی چاہیے۔

     ظہیر عباس نے کہا کہ وہ شیو سینا پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے کرکٹ تعلقات کیسے بحال کرنے ہیں اب یہ فیصلہ دونوں ممالک کو کرنا ہوگا۔