Tag: عائد پابندی

  • کیا برطانیہ میں پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی کا خاتمہ قریب ہے؟

    کیا برطانیہ میں پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی کا خاتمہ قریب ہے؟

    کراچی : برطانیہ کے لیے پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر عائد پابندی جلد ختم ہونے کا امکان ہے، برطانوی ایئرسیفٹی کمیٹی پچیس مارچ کو فیصلے سے آگاہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ایئرسیفٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، کمیٹی نے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایرلائنز کی بحالی پر غور کیا۔

    جس کے بعد پاکستانی فضائی کمپنیوں کی بحالی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی منگل پچیس مارچ کو تمام پاکستانی ایئرلائنز کو فیصلے سے آگاہ کرے گی۔

    برطانوی ٹیم نےپاکستان سول ایوی ایشن اورپی آئی اے سمیت نجی ایئر لائنز کا آڈٹ کیا تھا تاہم پابندی ہٹنے کی صورت میں پی آئی اے فوری طور برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔

    پہلے مرحلے میں قومی ائیرلائن اٹھائیس مارچ سے اسلام آباد سے براہ راست مانچسٹر پرواز چلانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور دوسرے مرحلے میں پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے لندن،برمنگھم شروع کرے گی۔

    خیال رہے یورپ میں پروازوں کی بحالی کے حوالے سے فیصلے سے یورپی یونین ایئر سیفٹی کمیٹی نے اپنے فیصلے سے 15 روز بعد آگاہ کیا تھا۔

    یاد رہے جولائی 2020 میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل معاملہ پر یورپ اور برطانیہ میں پابندی عائد کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ رواں سال یورپی یونین کی جانب سے پابندی ختم ہونے کے بعد 10جنوری کو قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پہلی پرواز ساڑھے چار سال بعد پیرس کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

  • یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں پرعائد پابندی کب تک ختم ہوگی؟

    یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں پرعائد پابندی کب تک ختم ہوگی؟

    کراچی : قومی ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قوی امید ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے پر سے پابندی نومبر میں ختم ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کے چیف کمرشل آفیسر نوشیروان عادل کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری کا عمل شفاف طریقے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

    نوشیروان عادل کا کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن کی خریداری کے لیے چھ ادارے دلچسپی رکھتے ہیں ،یہ مرحلہ انتہائی شفاف طریقے سے تکمیل تک پہنچے گا، کسی بھی ملازم کو ادارے سے نہیں نکالا جائے گا۔

    پی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسر نے کہا کہ پاکستانی ائیرلانز کے متعلق یورپی ایر سیفٹی کمیٹی اجلاس نومبرکو ہوگا، قومی امید ہے یورپی یونین کی قومی ایئر لائن پر عائد پابندی نومبر میں ختم ہوجائے گی۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یورپ اور بر طانیہ کا روٹ ایئر لائن کے لئے انتہائی اہم ہے۔

  • یورپ، برطانیہ کے لیے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن

    یورپ، برطانیہ کے لیے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن

    کراچی: یورپ اور برطانیہ کے لیے پاکستانی طیاروں اور پی آئی اے پر سے عائد پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہوگئے، یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی ٹیم 26 نومبر کو اسسمنٹ کے لیے کراچی پہنچے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یورپ اور برطانیہ میں پاکستانی اور پی آئی اے کے طیاروں پر پابندی کا ہٹنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی ٹیم 26 نومبر کو کراچی پہنچے گی جہاں ٹیم سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے اہم شعبوں کی مکمل جانچ پڑتال کرے گا۔

    ترجمان سی اے اے کے مطابق ایاسا کی ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لائسنسنگ، فلائٹ سیفٹی، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئر وردننس، ایئر ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اہم شعبوں کا اسسمنٹ (جانچ پڑتال)کرے گی۔

    یورپی سیفٹی ایجنسی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بعد پی آئی اے کے سیفٹی مینجمنٹ سسٹم، فلائٹ اسٹینڈرڈ، شعبہ انجینئرنگ سمیت دیگر اہم شعبوں کا بھی اسسمنٹ کریگی۔

    ذرائع کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی کے کامیاب اسسمنٹ کے بعد پاکستانی ایئرلائن، پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں پروازیں بحالی ہونے کا امکان ہے۔

    ترجمان پی آئی اے  عبداللہ خان نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ  پی آئی اے نے یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی جانب سے دیئے گئے اہداف کافی عرصہ قبل مکمل کرلئے ہیں۔

     ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے ایاسا کی جانچ پڑتال سے متعلق مکمل تیاری سے ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ایاسا کی کامیاب آڈٹ کے بعد ہماری یورپ اور برطانیہ میں پروازوں کی اجازت مل جائے گی۔

    واضح رہے کہ برطانیہ کا روٹ پی آئی اے کیلئے انتہائی اہم ہے پی آئی اے اپنے بزنس کے تحت اہم زر مبادلہ حاصل کرتا ہے، جولائی2020ء سے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر یورپی اور برطانیہ پر پابندی ہے۔

  • اساتذہ کے لئے خوشخبری، بڑی پابندی اٹھا لی گئی

    اساتذہ کے لئے خوشخبری، بڑی پابندی اٹھا لی گئی

    لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن نے آج سے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی کو ختم کرنے کے بعد پابندی اٹھالی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تبادلوں کے خواہشمند اساتذہ 23 دسمبر2022 سے 2 جنوری2023 تک تبادلے کی درخواست جمع کروا سکیں گے،صرف طلاق یافتہ، بیوہ، شادی شدہ، معذور اور میڈیکل کی بنیاد پر تبادلے کروائے جا سکیں گے۔

    اوپن میرٹ کے تحت اساتذہ تبادلوں کیلئے اپلائی نہیں کر سکیں گے، اوپن میرٹ کے تحت تبادلوں پر سے پابندی گرمی کی چھٹیوں میں اٹھائی جائے گی، ترقی پانے والے اساتذہ بھی ایڈجسٹمنٹ کیلئے اپلائی کرسکیں گے۔