Tag: عائد پابندی ختم

  • پاکستانی ایئر لائنز  پر برطانیہ اور یورپ میں عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن

    پاکستانی ایئر لائنز پر برطانیہ اور یورپ میں عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن

    کراچی : یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے سمیت پاکستانی طیاروں پر پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے، مئی میں ایاسا کے سیفٹی روینیو بورڈ اجلاس میں میں پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا سیفٹی بورڈ کا اجلاس مئی 2024 میں طلب کرلیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاساکےسیفٹی روینیوبورڈ اجلاس میں میں پی آئی اے کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

    پی آئی اے کی جانب سے ایاسا کو مذکورہ دستاویزات جمع کرادیئے گئے، ایاسا حتمی رپورٹ مئی میں ہونیوالے ایاسا کے سیفٹی بورڈ میں پیش کرے گی جبکہ یورپی سیفٹی ایجنسی پی آئی اے ،سی اے اے آڈٹ رپورٹ کو ایجنڈے میں بھی شامل کرے گی۔

    ترجمان سی اےاے نے کہا ہے کہ حتمی طور پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا تاہم حوصلہ افزا پیشرفت جاری ہے ، جولائی 2020 سے پی آئی اے سمیت پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پریورپ،برطانیہ میں پابندی ہے۔

    یورپی ملکوں ،برطانیہ میں پروازوں پرپابندی سے پی آئی اے کو 100 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔

  • پائلٹس امتحانات : عالمی ادارے نے پاکستان پر عائد پابندی ختم کردی

    پائلٹس امتحانات : عالمی ادارے نے پاکستان پر عائد پابندی ختم کردی

    اسلام آباد: عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاو نے پاکستان پر پائلٹس لائسنس امتحانات پر عائد پابندی ختم کردی اور کہا پائلٹس لائسنس امتحانات کے اقدامات سے عالمی ہوابازی کا ادارہ مکمل مطمئن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پر پائلٹس لائسنس امتحانات پر عائد پابندی ایک سال بعد ختم کردی گئی، اس حوالے سے عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاو نے ڈی جی سی اے اے کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

    مراسلے میں انٹرنیشنل سی اےاے کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے پائلٹس لائسنس امتحانات پر عائدپابندی بھی اٹھالی گئی ، پاکستان سی اے اے کا لائسنس امتحانات عالمی معیارکا ہے، پائلٹس لائسنس امتحانات کےاقدامات سےعالمی ہوابازی کاادارہ مکمل مطمئن ہے۔

    پائلٹس لائسنس امتحانات پر عائد پابندی ختم ہونے سے پی آئی اے کی برطانیہ ،دیگرممالک کی پروازوں پر بھی پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

    یاد رہے انٹرنیشنل سی اےاے نے پاکستان سی اے اے کو سیفٹی آڈٹ میں کلیئر کیا تھا

  • پشاور : کونج کے شکار پر طویل عرصے سے عائد پابندی ختم

    پشاور : کونج کے شکار پر طویل عرصے سے عائد پابندی ختم

    پشاور : محکمہ وائلڈ لائف نے کونج کے شکار پر طویل عرصے سے عائد پابندی اٹھالی، شکاری اپنے کیمپ5ہزار روپے میں لگا سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں کونج کے شکار پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    اس حوالے سے محکمہ وائلڈلائف خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ شکاری شکار کے موسم میں کونج کے صرف10جوڑوں کا شکار کرسکتے ہیں، ایک کونج کا شکار صرف300روپے میں کیا جاسکتا ہے۔

    محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق شکاری اپنے کیمپ5ہزار روپے میں لگا سکتے ہیں، اس کیلئے شکاریوں کو شوٹنگ لائسنس سمیت دیگر قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔

    محکمہ وائلڈلائف نے تنبیہ کی ہے کہ بغیر شوٹنگ لائسنس شکار کرنے والے شکاریوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: محکمہ وائلڈ لائف نے کچھووں کے خول اورپین گولین کی کھالوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی

    واضح رہے کہ کونج ایک سائبیریائی پرندہ ہے جو سردیوں میں اپنی افزائش کے لیے سائبیریا کے یخ بستہ ماحول سے ہجرت کر کے پاکستان آتا ہے مطلب یہ مقامی پنچھی نہیں بلکہ مہمان پنچھی ہے جو بعد ازاں واپس سائبیریا لوٹ جاتا ہے ۔

    کونج ایک خوبصورت اور شرمیلا پرندہ ہے ہجرت کے دوران یہ پرندے مل کر مسافت طے کرتے ہیں اور ایک قطار میں سفرکرتے ہیں جس کو ڈار کہا جاتا ہے اگر کوئی کونج ڈار سے بچھڑ جاتی ہے تو بین کرتی ہے اور آخر کار مر جاتی ہے۔

    جب کونج ڈار سے الگ ہوتی ہے تو اس کا مرنا طے ہو جاتا ہے کونج کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کی یاداشت کمزور ہوتی ہے بعض اوقات اپنے بچوں کو بھول جاتا ہے سرائیکی اور سندھی علاقوں میں اسے معصوم پرندہ سمجھا جاتا ہے۔

  • عامرلیاقت حسین کے ٹی وی پروگرام کرنے پرعائد پابندی ختم

    عامرلیاقت حسین کے ٹی وی پروگرام کرنے پرعائد پابندی ختم

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے عامر لیاقت کے ٹی وی پروگرام کرنے پرعائد پابندی ختم کردی، دورانِ سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے پاس سو موٹو لینے کا اختیار نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی وی اینکر ڈاکٹرعامرلیاقت حسین پرعائد پابندی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، اس موقع پرڈاکٹر عامر لیاقت اور ان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے۔

    بابر اعوان نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست گزار نے مقدمہ واپس لے لیا لیکن ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لے کر ان کے پروگرام کو بند کیا، جس پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہائی کورٹ کے پاس از خود نوٹس لینے کا اختیار نہیں ہے لہٰذا اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو ختم کیا جاتا ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ عامر لیاقت کو آئندہ عدالتی پالیسی کے مطابق پروگرام کرنا ہوگا اور اگر انہوں نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی تو ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی اور اگر ہمارےاحکامات کی پابندی نہیں کریں گے تو ٹی وی پروگرام نہیں کرسکیں گے۔

    یاد رہے کہ ٹی وی اینکر ڈاکٹرعامر لیاقت حسین پر گزشتہ سال جنوری میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ایسے نہیں چلے گا پر پیمرا نے قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے پابندی عائد کی تھی۔


    مزید پڑھیں: پیمرا نے عامر لیاقت کے پروگرام پر پابندی عائد کردی


    پابندی کے بعد عامر لیاقت حسین نے اسٹے آرڈر لے لیا تھا، جس کے کچھ ہی عرصے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان پر کسی بھی ٹی وی چینل پر آنے پر مکمل پابندی لگا دی تھی۔

  • دہشتگردی کے مجرموں کی سزائے موت پرعائد پابندی ختم

    دہشتگردی کے مجرموں کی سزائے موت پرعائد پابندی ختم

    پشاور :وزیرِ اعظم نواز شریف نے دہشت گردی میں ملوث مجرموں کی سزائے موت پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے میں 132 بچوں سمیت 141 افراد شہید ہوگئے تھے ، جس کے بعد ملک کے مختلف حلقوں کی طرف سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ سزائے موت کے عمل درآمد پر عائد عارضی پابندی ختم کی جائے۔

    وزیرِ اعظم نواز شریف  نے یہ فیصلہ پشاور میں  ہنگامی پارلیمانی اجلاس سے قبل کیا، اس اجلاس میں پاکستان کی تمام اہم سیاسی جماعتوں کے رہنماء شرکت کر رہے ہیں۔

    اس وقت ایک ہزار سے زائد دہشت گردوں پاکستانی جیلوں میں موجود ہے ، جن کی سزائے موت پر عمل درآمد نہیں ہوا۔زرائع کے مطابق آئندہ48 گھنٹوں میں جیلوں میں قید دہشت گردوں کی سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔

    پاکستان نے سزائے موت پر پابندی یورپی یونین اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے مطالبے پر عائد کی۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے دہشت گردوں کی سزائے موت پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ سانحۂ پشاور میں 132 بچوں سمیت 141 افراد کی شہادت کے بعد کیا۔

  • لاہور میں 8،9اور10 محرم کو ڈبل سواری پرپابندی کا اعلان

    لاہور میں 8،9اور10 محرم کو ڈبل سواری پرپابندی کا اعلان

    لاہور : آٹھ، نواوردس محرم کو لاہور سمیت کئی شہروں میں ڈبل سواری پرپابندی کا اعلان کردیا گیا، شہر میں سیکورٹی خدشات کی بنا پر نواوردس محرم کو موبائل فون سروس بھی بند رہے گی۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکے مطابق موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ محرم الحرام میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے کیا گیا ہے، جبکہ ڈی آ ئی خان اورلاہور میں سیکیورٹی کیلئے آٹھ ، نواوردس محرم کو ڈبل سواری پرپابندی عائد کرنے کا نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے۔

  • سندھ میں 9اور10 محرم کوڈبل سواری پرپابندی کافیصلہ

    سندھ میں 9اور10 محرم کوڈبل سواری پرپابندی کافیصلہ

    کراچی: سندھ بھر میں محرم کی نواوردس تاریخ کو موٹر سائکل پر ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    سندھ حکومت نے محرم الحرم میں سیکیورٹی حالت کے پیش نظرسندھ کے چھ اضلاع کراچی،حیدرآباد،دادو، خیرپور، سکھراورلاڑکانہ میں ڈبل سواری پرپابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ داخلہ سندھ کے سیکریٹری نے وزارت داخلہ کوخط ارسال کرتے ہوئے محرم الحرم میں امن وامان کی صورتحال کے باعث اہم شہروں میں فوج تعینات کرینکی درخواست کی ہے،تاہم سندھ حکومت نے صوبےبھر میں موبائل سروس کی بندش کے حوالے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

  • اسلام آباد: دس دن کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد

    اسلام آباد: دس دن کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، اس سے قبل گزشتہ روز کراچی میں بھی ڈبل سوار پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتطامیہ نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش ِ نظر دس روز کے لئے دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے ، پابندی کا اطلاق آج رات سے ہوگا ، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیاہے۔

    حساس اداروں کی جانب سے وزارت ِ داخلہ کو اطلاع دی گئی تھی کہ اسلام آباد میں گذشتہ ایک مہینے سے جاری دھرنوں میں دہشت گردی کی ممکنہ کاروئیوں کی اطلاع دی تھی  اور ان کے مطابق چھ دہشت گرد جن کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے دھرنے میں داخل ہوچکے ہیں۔

    گزشتہ روز کراچی میں بھی فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں مولانا مسعود اورعلامہ علی اکبر کمیلی کے جاں بحق ہونے کے بعد ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

  • کراچی: موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرعائد پابندی ختم

    کراچی: موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرعائد پابندی ختم

    کراچی:موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرعائد پابندی ختم کردی گئی ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ  نے سیکیورٹی خدشات کے باعث عیدالفطر کے موقع پر موٹر سائیکل پر چھ روز کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی تھی،  ڈبل سواری پرعائد پابندی کا دورانیہ رات بارہ بجے مکمل ہوگیا ہے، جس میں توسیع نہیں کی گئی۔