Tag: عائزہ خان

  • ’لگژری کار اور گول گپے‘ عائزہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ’لگژری کار اور گول گپے‘ عائزہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں لگژی رنگ برنگے لباس میں خصوصی فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ان تصاویر میں عائزہ خان گول گپوں اور گولے گنڈے کے مزوں سے لطف اندوز ہوتی نظر آرہی ہیں جبکہ دیگر تصاویر میں وہ مختلف جگہوں پر پوز دیتی بھی دکھیں۔

    عائزہ خان نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘چاند رات پر اپنے بہن بھائی کے ساتھ لمبی لانگ ڈرائیو، گول گپے اور گولے گنڈے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے، یہ ایسی راتیں ہیں جو کبھی بھلائی نہیں جاسکتی ہیں’۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں، اس سے قبل عائزہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    واضح رہے کہ عائزہ ایک شاندار اور باصلاحیت پاکستانی اداکارہ ہے جس کے سوشل میڈیا پر 14.6 ملین فالوورز ہیں، ان کے قابل ذکر ڈرامے میرے پاس تم ہو اور محبت تم سے نفرت ہے دیگر ہیں۔

  • عائزہ خان، دانش تیمور کی بیٹی کا پہلا روزہ، اداکارہ نے تصاویر شیئر کردیں

    عائزہ خان، دانش تیمور کی بیٹی کا پہلا روزہ، اداکارہ نے تصاویر شیئر کردیں

    معروف اداکار جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کی بڑی بیٹی نے رمضان کا پہلا روزہ رکھ لیا، اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئرکیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عائزہ خان نے اپنے بچوں اور اہلخانہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی حورین نے الحمداللّٰہ رمضان المبارک میں پہلا روزہ رکھا ہے، تمام لوگ اس موقع پر کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

    عائزہ نے افطاری کی ٹیبل پر سجے کھانوں اور اپنی بیٹی حورین کی متعدد تصاویر شیئر کیں، پہلے روزے کے موقع پر عائزہ اور دانش کی بیٹی اور بیٹے نے ہار پہنا ہوا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں دانش تیمور کو بھی اپنے بچوں اور عائزہ کے ہمراہ موجود ہیں۔

    سوشل میڈیا پر عائزہ خان اور دانش تیمور کی بچوں کے ہمراہ تصاویر کو صارفین پسند کررہے ہیں اور مختلف تبصرے کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/ayeza-khan-reacts-danis-taimoor-4-marriages-statement/

  • دانش تیمور کی چار شادیوں کے بیان پر وضاحت آگئی

    دانش تیمور کی چار شادیوں کے بیان پر وضاحت آگئی

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان دانش تیمور نے چار شادیوں کی اجازت سے متعلق بیان پر وضاحت آگئی۔

    اداکار دانش تیمور نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن میں میزبان کے فرائض انجام دے رہے ہیں، اہلیہ و اداکارہ عائزہ خان کے بطور مہمان شو میں شرکت کرنے پر انہوں نے چار شادیوں سے متعلق بیان دیا تھا جس کے نتیجے میں انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

    اداکار نے کہا کہ مجھے اللہ نے چار شادیوں کی اجازت دی ہے، میں کرسکتا ہوں لیکن میرا فی الحال دوسری شادی کوئی ارادہ نہیں جس کی وجہ سے میری بیوی عائزہ کی محبت اور احترام ہے۔

    دانش تیمور کے اس بیان پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ان کی وضاحت آگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے بیان کو غلط سمجھا گیا ہے، میں نے کچھ اور کہنا چاہا تھا، میرا مطلب تھا کہ میں فی الحال عائزہ خان کے ساتھ ہوں اور مجھے اپنے اگلے لمحے کا بالکل پتا نہیں کہ کب میری موقت واقع ہوجائے، میں جب تک زندہ ہوں عائزہ خان کے ساتھ ہوں، موت کے بعد کا انسان کچھ نہیں کہہ سکتا۔

    اداکار نے کہا کہ میں اب بھی اپنے پرانے بیان پر قائم ہوں کہ مجھے چار شادیوں کی اجازت ہے اور جب اللہ نے مجھے یہ اجازت دی ہے کہ میں ایک سے زائد شادیاں کرسکتا ہوں تو مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔

  • عائزہ خان اپنے سسر سے جیب خرچ لیتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

    عائزہ خان اپنے سسر سے جیب خرچ لیتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے اپنے سسر سے جیب خرچ لینے کے حوالے سے ایک شو میں سارا احوال بیان کردیا۔

    نجی چینل کے شو میں اپنے اداکار شوہر دانش تیمور کے ساتھ شریک اداکارہ عائزہ خان نے بتایا کہ دانش کے جتنے بھی فنانس ہوتے ہیں وہ ہمیشہ سے دانش کے ابو دیکھتے ہیں، شروع شروع میں یہ ہوتا تھا کہ میں کام نہیں کررہی ہوتی تھی تو مجھ پاکٹ منی دینی ہوتی تھی۔

    عائزہ خان نے مزید بتایا کہ تو وہ پیسے میں انہی کے ذریعے لیتی تھی، وہی مجھے چیک دیتے تھے اور مجھ سے اگلے مہینے پوچھتے تھے کہ تم نے کیا کیا اسکا۔

    عائزہ خان نے برطانیہ کے ایکٹنگ اسکول میں داخلہ لے لیا

    اس موقع پر دانش تیمور نے کہا کہ الحمداللہ میرے پاس بہت سے چیکس آتے ہیں، آج تک کوئی بھی پیسے میرے والد کے ہاتھ نہ چھوئیں اور میرے پاس آجائیں یہ میں نے زندگی میں رکھا نہیں یہ ہوہی نہیں سکتا۔

    انھوں نے بتایا کہ میں نے جتنے بھی پیسے کمائے ہیں میرے جتنے بھی چیکس ہیں اور میری جتنی بھی رقم آتی ہے وہ سب سے پہلے ابو کے پاس جاتی ہے اور میں انھیں کہتا ہوں کہ یہ آپ نے اکائونٹ میں جمع کرانا ہے۔

    دانش تیمور نے کہا کہ میں ابو سے نہیں پوچھتا کہ آپ کو کچھ چاہیے یا نہیں، میرے ذہن میں یہ ہوتا ہے کہ ابو کے ذہن میں کبھی یہ نہ آئے کہ میں نے کام چھوڑ دیا ہے تو اب میرے پاس پیسے نہیں ہیں۔

    پاکستانی اداکار نے کہا کہ میں چاپتاں ہوں کہ ہمیشہ ابو کو احساس رہے کہ ابو بھی امیر ہیں، اتھارٹی ان کی ہی ہونی چاہیے، یہ بالکل ایساہی ہے جیسے میں اپنے بیٹے کو پال رہا ہوں، میں نے اس کی ہر خواہش پوری کی ہے جس طرح میرے والد نے پوری کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/ayeza-khan-laugh-on-rumors-project-with-srk/

  • عائزہ خان کی کونسی بات نازش جہانگیر آج تک نہیں بھولیں؟

    عائزہ خان کی کونسی بات نازش جہانگیر آج تک نہیں بھولیں؟

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ میں عائزہ خان کی ایک بات آج تک نہیں بھولی ہوں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں اداکارہ نازش جہانگیر نے شرکت کی اور اس دوران مخٹلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

    نازش جہانگیر نے بتایا کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ عائزہ خان نے انٹرویو میں کہا تھا کہ جب بھی آپ کسی ریلیشن میں ہوں یا پھر کوئی دوسری بات ہو تو جب تک وہ سو فیصد پکی نہ ہوجائے تو اسے سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں کیونکہ پھر آپ سے ہٹا نہیں سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے میں ہر بات منہ پر بول دیتی تھی اور سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرتی تھی لیکن اب یہ سوچ لیا ہے کہ کیوں سوشل میڈیا پر بیان دیا جائے وہ وہیں پر ہمیشہ رہے گا پھر اسے کوئی نہیں ہٹا سکتا۔

    اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے انڈسٹری نے بھی بہت عقل سکھائی ہے۔

    اس سے قبل ایک انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا تھا کہ محبت پر کتنا یقین ہے تو انہوں نے جواب میں کہا کہ محبت بہت پیاری چیز ہے، مجھے لگتا ہے جب میری شادی ہوگی تب ہی مجھے محبت ہوگی۔

    نازش جہانگیر نے کہا تھا کہ انڈسٹری میں شادی نہیں کروں گی۔

    اداکارہ نے بتایا تھا کہ جو لڑکے پیچھے پڑ جاتے ہیں وہ میرے لیے عذاب بن جاتے ہیں ایسا نہیں کیا کریں۔ شادی سے متعلق نازش جہانگیر نے کہا تھا کہ ابھی تک کوئی ایسا شخص نہیں ملا جس سے میں شادی کرنا چاہتی ہوں۔

  • عائزہ کی شوہر دانش اور بچوں کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو نے دھوم مچادی

    عائزہ کی شوہر دانش اور بچوں کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو نے دھوم مچادی

    نامور پاکستانی اداکارہ عائزہ خان اور اداکارہ دانش تیمور کی اپنے بچوں کے ساتھ ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

    نیو ایئر کا جنش مناتے ہوئے عائزہ خان اور دانش تیمور کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دونوں میاں بیوی ایک انگریزی گانے پر ڈانس کررہے ہیں، جس میں ان کے دونوں بچے بھی ساتھ دے رہے ہیں، ویڈیو پوری فیملی کافی مست ہوکر ڈانس کررہی ہے۔

    پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ نے خود انسٹاگرام پر یہ دلکش پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بس ہم چار، میرے بچوں کے پسندیدہ گانے کے ساتھ ہزاروں یادیں موجود ہیں‘۔

    جوڑے کے 7 سالہ بیٹے ریان کے پوز اور ڈانس نے صارفین اور اداکاروں کی بھی خوب توجہ حاصل کی، صارفین کی جانب سے ریان کے رقص پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔

    دانش اور عائزہ کے بیٹے کی پرفامنس کو دیکھ کر کمنٹ سیکشن میں بھی تعریفوں کے انبار لگ گئے، ریان کی شاندار پرفارمنس نے نہ صرف مداحوں بلکہ کئی مشہور شخصیات کو بھی متوجہ کیا۔

    ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے ویڈیو میں عائزہ کے بیٹے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’ریان زبردست لگ رہا ہے‘، اداکارہ حرا سومرو نے لکھا کہ ’ریان نے شو چرا لیا اور حورین بہت کیوٹ لگ رہی ہے، ماں باپ بھی ٹھیک ہی پرفارم کر رہے ہیں‘۔

  • عائزہ خان نے برطانیہ کے ایکٹنگ اسکول میں داخلہ لے لیا

    عائزہ خان نے برطانیہ کے ایکٹنگ اسکول میں داخلہ لے لیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اداکاری سیکھنے کے لیے برطانوی ایکٹنگ اسکول میں داخلہ لے لیا۔

    اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ہے ساتھ ہی انہوں نے اپنی خواہش سے متعلق مداحوں کو بتایا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    اداکارہ نے مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئےکیپشن میں بتایا کہ جب اداکاری شروع کی تب سے تھیٹر سیکھنے کا خواب تھا، اب میرا یہ خواب پورا ہورہا ہے کیونکہ میں نے رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس میں ایکٹنگ سیکھنے کے لیے داخلہ لے لیا ہے۔

    عائزہ خان نے اس موقعے پر اپنے والدین کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ سب کچھ میرے والدین کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔

    عائزہ خان کے اس فیصلے پر نا صرف ان کے مداح بلکہ ان کے ساتھی فنکار بھی ان کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • کیا عائزہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ نیا پروجیکٹ سائن کرلیا؟

    کیا عائزہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ نیا پروجیکٹ سائن کرلیا؟

    شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ڈرامہ سائن کرنے کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل دے دیا۔

    سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی جس میں یہ کہا گیا کہ شاہ رخ خان اور عائزہ خان نے ایک ساتھ نیا ڈرامہ سائن کیا ہے جو بہت جلد نشر کیا جائے گا جب یہ پوسٹ عائزہ کی نظروں سے گزری تو وہ خود بھی دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

    اداکارہ پوسٹ کو پڑھ کر اس کا جواب دیے بنا نہ رہ سکیں۔

    عائزہ خان نے لکھا کہ ’ریلیز کب ہوگا یہ بھی بتادیں۔‘ اس کے بعد سوشل میڈیا صارف نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو بھی اس پروجیکٹ کا پتا نہیں ہے۔‘

    عائزہ خان

    اداکارہ عائزہ خان کو ڈرامہ انڈسٹری میں 16 سال گزر چکے ہیں، انہوں نے 2009ء میں ڈرامہ سیریل ’تم جو ملے‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا۔

    اداکارہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم‘ میں ہمایوں سعید کی اہلیہ کا کردار نبھایا تھا جس میں عدنان صدیقی، حرا مانی ودیگر بھی شامل تھے۔

    عائزہ خان نے حال ہی میں حمزہ علی عباسی کے ساتھ ڈرامہ سیریل ’جان جہاں‘ میں ’ماہ نور‘ کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

  • ’صرف ہم دونوں‘ اداکارہ عائزہ خان کی دانش تیمور کے ہمراہ دلکش تصاویر وائرل

    ’صرف ہم دونوں‘ اداکارہ عائزہ خان کی دانش تیمور کے ہمراہ دلکش تصاویر وائرل

    پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائزہ خان نے انگلینڈ کے شہر آکسفورڈ میں سیر سپاٹوں کی تصاویو شیئر کی ہے جس میں انہیں دانش تیمور کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

    تصاویر میں عائزہ خان اور دانش تیمور خوبصورت درخت کے پاس پوز دیتے ہوئے نظر آئے، عائزہ خان بلیک ٹی شرٹ کے ساتھ بلو ڈینم پہنی نظر آئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    عائزہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’صرف ہم دونوں‘۔

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    واضح رہے کہ ان دنوں یہ جوڑی اپنے بچوں کے ہمراہ انگلینڈ کے شہر آکسفورڈ میں موجود ہے جہاں کی دلکشی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے عائزہ خان نے بچوں کے ساتھ بھی تصاویر شیئر ہے۔

    یاد رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور کی شادی 2014 میں ہوئی ان کے دو بچے بیٹی حورین اور بیٹا ریان ہیں۔

  • عائزہ خان جلنے سے بال بال بچ گئیں، ویڈیو وائرل

    عائزہ خان جلنے سے بال بال بچ گئیں، ویڈیو وائرل

    فوٹو شوٹنگ کے دوران عائزہ خان جلنے سے بال بال بچ گئیں، مذکورہ واقعے کی ویڈیو اداکارہ نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    اداکارہ عائزہ خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں سیاہ لباس میں سمندر کنارے سیاہ گھوڑے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو غالباً اداکارہ کی نئی فوٹو شوٹ کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائزہ خان گھوڑے کے ساتھ بے دھیانی میں آگ کے قریب پہنچ جاتی ہیں جیسے اداکارہ کا بازو مشعل کی لکڑی سے ٹکراتا ہے وہ زور سے چیخ کر پیچھے ہٹتی ہیں۔

    اس پوسٹ کے کیپشن میں عائزہ خان نے لکھا کہ ’عائزہ خان کے جلنے سے بال بال بچنے کی دوسری قسط، لیکن کم از کم میں نے گھوڑے کو نقصان پہنچنے سے بچالیا‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    واضح رہے کہ عائزہ خان سے اس سے قبل ڈرامہ ‘’جانِ جہاں‘ میں بھی وہ حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی تھیں۔