Tag: عائزہ خان

  • عائزہ خان کے خاص لُک پر ہیرامنڈی کی معروف اداکارہ کا ردعمل

    عائزہ خان کے خاص لُک پر ہیرامنڈی کی معروف اداکارہ کا ردعمل

    بھارتی ویب سیریز ہیرامنڈی کی اداکارہ سنجید شیخ نے پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کے خاص لُک کی تعریف کی ہے۔

    گزشتہ دنوں پاکستان کی اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں وہ بھرے ہوئے کام اور خوب گھیر والی زرد پشواس پہنی نظر آئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    اس لُک میں عائزہ خان ماتھے پر ٹیکا، کانوں میں بڑے بندے اور گلے میں چوکر پہنی نظر آئیں اور کامدانی شیفون دوپٹے کو سر پر اوڑھا۔

    اس پوسٹ کے ساتھ عائزہ خان نے ہیرامنڈی کا گانا ’ایک بار دیکھ لیجیے‘ لگایا جس میں وہ ببو جان اور ملکہ جان جیسی ادائیں دیتی نظر آرہی ہیں۔

    پاکستانی اداکارہ کی اس خوبصورت ویڈیو کو ہیرامنڈی میں حسن کے جلوے بکھیرنے والی اداکارہ سنجیدہ شیخ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی جس میں وہ اس گانے پر ادائیں دے رہی ہیں۔

    اس اسٹوری پر سنجیدہ شیخ نے عائزہ خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’اُف خوبصورت عائزہ‘ اور اس کے ساتھ ہارٹ ایموجیز بھی بنائے۔

    سنجیدہ شیخ کی جانب سے عائزہ خان کی کُھل کر تعریف کرنا سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

  • ہانیہ اور عائزہ میں کون زیادہ مقبول؟ انسٹا گرام نے فیصلہ دیدیا

    ہانیہ اور عائزہ میں کون زیادہ مقبول؟ انسٹا گرام نے فیصلہ دیدیا

    مقبولیت کی اگر بات کی جائے تو شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان کو ہانیہ عامر نے سخت ٹکر دے کر ان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

    پاکستان کے مشہور ڈراموں میں اپنی منفرد اداکاری سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ عائزہ خان کو اب تک فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کی حامل اداکارہ ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔

    عائزہ خان کے موجودہ انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 13 اعشاریہ 9 ملین ہے جس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، اس کی خاص وجہ عائزہ خان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر متحرک رہنا ہے۔

    اداکارہ مختلف برانڈ فوٹوشوٹس، اپنے پراجیکٹس کی ان دیکھی تصاویر، ٹیزر اور ٹریلر کے علاوہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بھی خوب پوسٹس شیئر کرتی رہتی ہیں، جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے پذیرائی ملتی ہے۔

    مگر اب ہانیہ عامر نے عائزہ خان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، انہوں نے بڑی چھلانگ مارتے ہوئے ایک ہی ماہ میں تقریباً 40 لاکھ نئے فالوورز حاصل کرلئے ہیں اور 13 اعشاریہ 9 ملین فالوورز کیساتھ عائزہ خان کے برابر پہنچ گئی ہیں۔

    اس وقت دونوں کے فالوورز کا موازنہ کیا جائے تو عائزہ خان اور ہانیہ عامر کے فالوورز کی تعداد میں تقریباً 89 ہزار 477 کا غیر معمولی فرق ہے۔

    ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کیا گیا کانٹینٹ ناصرف پاکستان بلکہ بھارتی صارفین بھی خوب پسند کرتے ہیں اور بھارتی شوبز ستارے بھی ہانیہ عامر کی پوسٹس پر اکثر و بیشتر کمنٹس کرکے اپنی رائے دیتے ہیں۔

  • ’بچے اپنے والدین کا ہی آئینہ ہوتے ہیں‘ ماؤں کے عالمی دن پر عائزہ خان کا پیغام

    ’بچے اپنے والدین کا ہی آئینہ ہوتے ہیں‘ ماؤں کے عالمی دن پر عائزہ خان کا پیغام

    پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بچوں کی تصاویر کے ساتھ پیغام جاری کردیا۔

    12 مئی دنیا بھر میں ماؤں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اگرچہ پہلے یہ دن زیادہ اہتمام سے نہیں منایا جاتا تھا لیکن اب بچے اپنے جذبات کا اظہار ایک خاص طریقے سے کرتے ہیں۔

    اس موقع پر فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان نے اپنے بچوں اور شوہر و اداکار دانش تیمور کے ساتھ تصاویر شیئر، ساتھ ہی اہم پیغام بھی جاری کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    عائزہ خان نے کیپشن میں لکھا کہ ’ماؤں کا عالمی دن مبارک، یاد رکھیں کہ بچے اپنے والدین کا ہی آئینہ ہوتے ہیں، کوئی بھی عمل کرنے سے قبل یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ایک آئینہ مستقل آپ کو دیکھ رہا ہے اور وہ آئینہ آگے وہی دکھائے گا جو اس نے دیکھا‘۔

    اداکارہ عائزہ خان نے مزید لکھا کہ ’ محبت بانٹیں اور اپنے بچوں کیساتھ اچھی یادیں بنائیں، بے شک ماں بننا ہر خاتوں کی سب سے بڑی طاقت ہوتا ہے، الحمداللہ‘۔

    واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش کو ان کی شاندار اداکاری کی مہارت کے لیے سراہا جاتا ہے، ان کی شادی 2014 میں ہوئی، جوڑے کے دو بچے ہیں جس میں ایک بیٹی حورین اور ایک بیٹا ریان ہے۔

  • جانِ جہاں کی ٹیم نے عائزہ خان کو کیا سرپرائز دیا؟

    جانِ جہاں کی ٹیم نے عائزہ خان کو کیا سرپرائز دیا؟

    پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے ’جان جہاں‘ میں حمزہ علی عباسی شمولیت سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کا مقبول ڈرامہ ’جان جہاں‘ ہر جمعہ اور ہفتے کے روز نشر کیا جاتا ہے، حمزہ علی عباس نے 2020 میں شوبز سے کنارہ کشی کرنے کے بعد اب اسی ڈرامے سے اسکرین پر واپسی بھی کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    اداکارہ عائزہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں’جان جہاں‘ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے یہ بتایا کہ ’ مجھے اس ڈرامے کی پیشکش 2018 میں ہوئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے میں اداکار حمزہ علی عباسی کی شمولیت میرے لیے سرپرائز تھا، مجھے ٹیم کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ میرے لیے ایک سرپرائز ہے اور وہ سرپرائز حمزہ کی کاسٹنگ سے متعلق تھی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ’ مجھے یقین تھا کہ یہ پروجیکٹ کچھ حیرت انگیز ثابت ہوگا، کہانی میں مزید تبدیلیاں آئیں گی اور دیکھنے والے حیران ہوں گے۔

    اداکارہ نے کہا کہ انہیں حمزہ علی عباسی کے ساتھ کام کرکے اچھا لگ رہا ہے، اب دونوں تبدیل ہوچکے ہیں، اب نہ صرف ان کی شادیاں ہوچکی ہیں بلکہ ان کے بچے بھی ہوچکے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، دیگر کاسٹ میں رضا تالش، حارث وحید، مریم نفیس، نوال سعید، صرحا اصغر، عماد عرفانی، زینب قیوم، سویرا ندیم، نوشین شاہ، ثاقب سمیر، نور الحسن ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے، ’جانِ جہاں‘ ہر جمعہ اور ہفتے کی رات اے آر وائی ڈیجیٹل پر رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

  • عائزہ خان کی بیٹی نے گولڈ میڈل جیت لیا

    عائزہ خان کی بیٹی نے گولڈ میڈل جیت لیا

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی صاحبزادی حورین نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ عائزہ خان نے بیٹی حورین کی تصویر شیئر کی جس میں انہیں اسکول کے اسپورٹس ڈے پر گولڈ میڈل پہنتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    عائزہ خان نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’گولڈ میڈل جیتنے کا جشن منارہے ہیں۔‘

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اور فیملی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    عائزہ خان نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    واضح رہے کہ عائزہ خان معروف اداکار دانش تیمور کی اہلیہ ہیں، شوبز جوڑی کے دو بچے بیٹی حورین اور بیٹا ریان ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جان جہاں‘ میں عائزہ خان ’ماہ نور‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ مرکزی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی، مریم نفیس، نوال سعید، سویرا ندیم ودیگر شامل ہیں۔

    اس سے قبل عائزہ خان نے ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں وہاج علی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

  • عائزہ خان اور دانش تیمور کے دبئی میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

    عائزہ خان اور دانش تیمور کے دبئی میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

    پاکستانی اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور متحدہ عرب امارات کی دلکش فضاؤں میں چھٹیاں گزار رہے ہیں جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انسٹاگرام پر عائزہ خان نے تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں دبئی میں اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    دونوں اداکار کئی سالوں سے انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں، دبئی میں دونوں اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیوں پر ہیں، عائزہ خان اور دانش تیمور نے ہوٹل اٹلانٹس، دی پام سے شاندار تصاویر شیئر کی ہیں۔

    عائزہ خان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ عائزہ خان اور دانش کو ان کی شاندار اداکاری کی مہارت کے لیے سراہا جاتا ہے، ان کی شادی 2014 میں ہوئی، جوڑے کے دو بچے ہیں جس میں ایک بیٹی حورین اور ایک بیٹا ریان ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    عائزہ خان فی الحال اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں‘ اور ’جان جہاں‘ میں نظر آ رہی ہیں، عائزہ خان اس ڈرامہ سیریل  میں ’ماہ نور‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جس کی مرکزی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ عائزہ خان ڈرامہ سیریل  ’میں‘ میں مبشرہ جعفر کا منفی کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے ہمراہ مرکزی کردار میں وہاج علی موجود ہیں۔

  • عائزہ خان ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران جلنے سے بال بال بچ گئیں، ویڈیو

    عائزہ خان ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران جلنے سے بال بال بچ گئیں، ویڈیو

    ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران عائزہ خان جلنے سے بال بال بچ گئیں، مذکورہ واقعے کی ویڈیو اداکارہ نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

    اے آر وائی کے ڈرامے ’جان جہاں‘ میں ماہ نور کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس میں وہ جلتی ہوئی چادر کو پھینکی نظر آرہی ہیں جبکہ پیچھے حمزہ علی عباسی بھی کھڑے نظر آرہے ہیں۔

    عائزہ جیسے ہی چادر کو پرے پھینکتی ہیں، اس میں سے کپڑے کے جلے ہوئے ٹکر نکل کر زمین پر گرتے ہیں۔ وہ جیسے ہی پیچھے ہٹتی ہیں آگ پر ان کا پاؤں پڑتا ہے مگر خوش قسمتی سے وہ جلنے سے محفوظ رہیں۔

    انھوں نے کیپشن میں لکھا کہ اداکار بننا آسان نہیں ہوتا، جب ڈائریکٹر ’ایکشن‘ کہتا ہے تو ہم بھول جاتے ہیں کہ آگے کیا ہونے والا ہے اور صرف اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    انھوں نے مزید لکھا کہ کبھی کبھی سیٹ پر غیر متوقع چیزیں بھی پیش آجاتی ہیں جو آن اسکرین ناظرین کو دیکھنے کو نہیں ملتی ہیں۔ لیکن اللہ ہماری حفاظت کر رہا ہے اور میں اللہ کا شکر ادا کرنے سے قاصر ہوں۔

    عائزہ خان نے کہا کہ آپ لوگوں کی طرف سے ہمیں جو پذیرائی ملتی ہے وہ بھی بے مثال ہے۔ہمیشہ غیر مشروط طور پر ہماری (اداکاروں) کی حمایت اور محبت کرنے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    واضح رہے کہ اے آر وائی کا ڈرامہ ’جان جہاں‘ آن ایئر ہوچکا ہے، اس میں ناظرین کو حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان کی جوڑی کو ایک بار پھر سے اسکرین پر دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان نے 2013 میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’پیارے افضل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

  • ملیے ماہ نور سے بس ایک دن بعد! ’جان جہاں‘ کیلئے عائزہ کا منفرد انداز!

    ملیے ماہ نور سے بس ایک دن بعد! ’جان جہاں‘ کیلئے عائزہ کا منفرد انداز!

    اے آر وائی کا ڈرامہ ’جان جہاں‘ کل سے نشر ہونے جارہا ہے، عائزہ خان نے ڈرامے کے لیے منفرد انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

    حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان کی جوڑی کو ایک بار پھر سے اسکرین پر دیکھنے کے لیے مداح بے صبری سے انتظار کررہے تھے اور ان کا یہ انتظار کل ختم ہونے جارہا ہے۔ عائزہ خان نے بھی مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے سوشل میدیا پر ڈرامے کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام پر ’جان جہاں‘ کے حوالے سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ملیے ماہ نور سے بس ایک دن بعد‘۔ ساتھ ہی انھوں نے ڈرامے کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    سوشل میدیا پوسٹ کے ساتھ عائزہ خان نے اپنی متعدد تصاویر بھی شیئر کی ہیں، جس میں وہ دیے جلاتی نظر آرہی ہیں۔ مداح ان کی تصاویر کو بے حد پسند کررہے ہیں۔


    واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں اداکار حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان مرکزی کردار نبھائیں گے، دیگر کاسٹ میں سویرا ندیم، نوال سعید ودیگر شامل ہیں۔

    جانِ جہاں کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

    ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کی پہلی قسط 22 دسمبر بروز جمعہ کو نشر کی جائے گی اور ناظرین ہر جمعے اور ہفتے کی رات 8 بجے ڈرامہ دیکھ سکیں گے۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان نے 2013 میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’پیارے افضل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

  • عائزہ خان ’مبشرہ جعفر سے ماہ نور‘ بن گئیں

    عائزہ خان ’مبشرہ جعفر سے ماہ نور‘ بن گئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان ’مبشرہ جعفر سے ماہ نور‘ بن گئی ہیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ’مبشرہ جعفر‘ سے ’ماہ نور‘ کا روپ دھارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    عائزہ خان ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اب ہم مبشرہ جعفر کے غضب سے ماہ نور کی مہربانی اور محبت کرنے والی فطرت کی طرف منتقل ہوگئے ہیں۔‘

    انہوں نے جانِ جہاں کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ الٹی گنتی شروع ہوگئی۔

    واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جس کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔

    جانِ جہاں کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

    پہلی جھلک میں حمزہ علی عباسی کو عالیشان گھر میں دکھایا گیا ہے اور پھر وہ پلیٹ فارم پر چل رہے ہوتے ہیں اور ایک جگہ وہ عائزہ خان کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔

    حمزہ علی عباسی شعر پڑھتے ہیں جس کے بول کچھ یوں ہیں، ’تجھے اشکوں میں چھپایا ہے اب تک، تجھے پلکوں پر بٹھانا باقی ہے، کسی آیت کی طرح اے جان جہاں تجھے آنکھوں سے لگانا باقی ہے۔‘

    واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’پیارے افضل‘ میں مرکزی کردار نبھا چکے ہیں۔

  • حمزہ عباسی اور عائزہ خان کے ’جانِ جہاں‘ کی پہلی جھلک نے دھوم مچادی

    حمزہ عباسی اور عائزہ خان کے ’جانِ جہاں‘ کی پہلی جھلک نے دھوم مچادی

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان کے نئے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کی پہلی جھلک نے دھوم مچادی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے جس میں بلاک بسٹر ڈرامے ’پیارے افضل‘ کی جوڑی یعنی حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

    جانِ جہاں کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

    پہلی جھلک میں حمزہ علی عباسی کو عالیشان گھر میں دکھایا گیا ہے اور پھر وہ پلیٹ فارم پر چل رہے ہوتے ہیں اور ایک جگہ وہ عائزہ خان کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔

    حمزہ علی عباسی شعر پڑھتے ہیں جس کے بول کچھ یوں ہیں، ’تجھے اشکوں میں چھپایا ہے اب تک، تجھے پلکوں پر بٹھانا باقی ہے، کسی آیت کی طرح اے جان جہاں تجھے آنکھوں سے لگانا باقی ہے۔‘

    ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کا او ایس ٹی میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    یوٹیوب پر ’جانِ جہاں‘ کی پہلی جھلک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس کی پہلی قسط کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

    عائزہ خان نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اب ہم مبشرہ جعفر کے غضب سے ماہ نور کی مہربانی اور محبت کرنے والی فطرت کی طرف منتقل ہوگئے ہیں۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

    انہوں نے جان جہاں کا ہیش ٹیگ استعمال کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ الٹی گنتی شروع ہوگئی۔

    واضح رہے کہ عائزہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں مبشرہ جعفر کا منفی کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے ہمراہ مرکزی کردار میں وہاج علی موجود ہیں۔

    حمزہ علی عباسی نے بھی ڈرامے کے سیٹ سے تصویر شیئر کی اور ہدایت کار قاسم علی مرید کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔