Tag: عائزہ خان

  • عائزہ خان اور ہمایوں سعید کے نئے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی پہلی جھلک جاری

    عائزہ خان اور ہمایوں سعید کے نئے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی پہلی جھلک جاری

    کراچی: سگ سگما پلس اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی، ڈرامے میں عائزہ خان، ہمایوں سعید اور کبریٰ خان مرکزی کردار ادا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے نئے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی پہلی جھلک جاری کردی۔

    ڈرامے کی پہلی جھلک میں ایک کمرے کا دروازہ کھلتا ہوا دکھایا گیا جس کے بعد ڈرامے کا نام لکھا ہے اور گلوکار ’گانے کے بول میرے پاس تم ہو‘ گنگنانے رہے ہیں۔

    ڈرامے کی کہانی تین کرداروں عائزہ خان، کبریٰ خان اور ہمایوں سعید کے گرد گھومتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرامہ لو ٹرائنگل ہوگا اس کی کہانی بالکل منفرد ہے۔

    میرے پاس تم ہو کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ نے انجام دئیے ہیں جبکہ اس کی کہانی خلیل الرحمان قمر نے لکھی ہے۔

    اداکار ہمایوں سعید کی ڈراموں میں واپسی چار سال بعد ہورہی ہے اس سے قبل انہوں نے کامیاب فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو میں اداکاری کے جوہر دکھائیں تھے۔

    ہمایوں سعید نے ڈرامے میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا کردار بہت ہی سادہ ہے، میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، زندگی بہت مشکل ہے مگر میں اپنی بیوی اور بچوں سے بہت محبت کرتا ہوں اور بہت ہی ایماندار شخص ہوں، ایمانداری کی انہیں بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے۔

    اداکارہ عائزہ نے مداحوں سے آج چیٹ سیشن ’آسک عائزہ‘ میں مختلف سوالات کے جوابات دئیے ان کا کہنا تھا کہ ڈرامے میرے پاس تم ہو کی پہلی قسط 17 اگست کو جاری ہوگی۔

    ایک صارف ببیتا شرما کی جانب سے ان سے پوچھا گیا کہ آپ انسٹاگرام پر کب لائیو چیٹ کریں گی جس کے جواب میں عائزہ نے کہا کہ بہت جلد انسٹاگرام پر مداحوں سے گفتگو ہوگی۔

    ایک اور صارف رابعہ نے پوچھا کہ آپ کو میوزک سے لگاؤ ہے اور گانے سنتی ہیں جس کے جواب میں عائزہ نے کہا کہ کبھی کبھی گانے سن لیتی ہوں۔

  • اداکارہ عائزہ خان نے اپنا انسٹاگرام اکاونٹ پبلک سےپرائیوٹ کیوں کرلیا

    اداکارہ عائزہ خان نے اپنا انسٹاگرام اکاونٹ پبلک سےپرائیوٹ کیوں کرلیا

    اسلام آباد : اداکارہ عائزہ خان نے اچانک اپنا انسٹاگرام اکاونٹ پبلک سے ہٹا کرپرائیوٹ کرلیا ہے جس کی وجہ سے وہ افراد جو انہیں فالو نہیں کرتے اب ان کی تصاویر اور ویڈیوز نہیں دیکھ پائیں گے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق عائزہ خان نے ایسا اس لیے کیا کہ وہ باقی نامور شخصیات کی طرح سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز کی تعداد بڑھانے کی دوڑ کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنا انسٹاگرام اکاونٹ پرائیوٹ کررہی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں مداح چاہیے فالوورز نہیں۔

    عائزہ خان کو انسٹاگرام پر 31 لاکھ افراد فالو کرتے ہیں جبکہ اب انہوں نے اپنا اکاونٹ پرائیوٹ کرلیا اور ایک پوسٹ میں لکھا کہ کبھی کبھار کسی کی زندگی میں داخل ہونے کے لیے دروازہ کھٹکھٹانا ضروری ہوتا ہے۔

    عائزہ خان کے اکاؤنٹ پرائیوٹ کرنے کے باوجودچاہنے والے انہیں فالو کرنے کی درخواست بھیج سکتے ہیں جسے اداکارہ ضرور قبول کریں گی۔

    یاد رہے کہ ماضی میں انسٹا گرام پر آئزہ خان کی ایک فالوور نے اخلاقیات کی حد عبور کرتے ہوئے ان کی بیٹی کے لیے ایک انتہائی نفرت آمیز کمنٹ لکھا تھاجو کہ کسی بھی ماں کے جذبات کو ٹھیس پہچانے کے لیے کافی تھا۔

    تاہم اداکارہ آئزہ خان نے انتہائی ذہانت اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نفرت آمیز کمنٹ کرنے والی خاتون کو ایسا جواب دیا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین کی تمام تر ہمدردیاں ان کے ساتھ ہوگئی اور سب نے ہی کمنٹ کرنے والی خاتون کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

  • عائزہ خان اور دانش تیمور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    عائزہ خان اور دانش تیمور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    کراچی: لاکھوں نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن اور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے جانے پہچانے نام عائزہ خان اور دانش تیمور شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

    ایک سال قبل یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ پاکستانی اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان کی منگنی ہوگئی ہے پھر یہ خبر گردش کرنے لگی کہ ان دونوں کی منگنی ختم ہو گئی ہے، لیکن آخر کار گزشتہ روز دونوں ستاروں کا نکاح ہوگیا اور 15 اگست کو رخصتی کی رسم ادا کی جائی گی ۔

    خبروں کے مطابق ان کی شادی میں انڈسٹری کے سبھی اداکار شرکت کریں گے، واضح رہے کہ یہ دونوں اداکار کئی ڈراموں میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں اور ان کی جوڑی کو شائقین میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

    عائزہ خان کی 2013 میں اپنے کزن اداکار دانش تیمور کیساتھ منگنی ہوئی تھی اور دونوں کی منگنی محبت کی بنیاد پر ہوئی تھی  جبکہ دونوں کی شادی سے قبل دانش کے گھر والوں نے عائزہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ شوبز کو خیرباد کہہ دیں ورنہ دانش سے انکی شادی نہیں کریں گے،عائزہ خان جوکہ اداکاری اور دانش دونوں سے بے پناہ محبت کرتی ہیں،انہوں نے دانش کیلئے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا ۔

    اب وہ نئے پراجیکٹس سائن نہیں کررہیں بلکہ پہلے کے سائن کیے ہوئے پراجیکٹس کا کام مکمل کروارہی ہیں، دانش تیمور نے 2008میں ڈرامہ سیریل ’’د ل دیا دہلیز ‘‘ اور عائزہ خان نے ’’تم جو ملے ‘‘سے شوبز میں قدم رکھے،دونوں نے مختصر عرصہ میں اپنی جاندار پرفارمنس سے شائقین کے دلوں میں گھر کیا، تیمور اور عائزہ کے تعلقات میں اتار چڑھائو بھی آئے اور انکی منگنی ٹوٹنے کی خبریں بھی آتی رہیں تاہم آخر کار دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔