Tag: عائشہ فاروقی

  • پاکستان نے گلگت بلتستان انتخابات پر جھوٹی بھارتی دلیلوں کو مسترد کردیا

    پاکستان نے گلگت بلتستان انتخابات پر جھوٹی بھارتی دلیلوں کو مسترد کردیا

    اسلام آباد: پاکستان نے گلگت بلتستان انتخابات پر جھوٹی بھارتی دلیلوں کو مسترد کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی وزارت خارجہ کے گلگت بلتستان سے متعلق بیانات مکمل رد کرتا ہے، بھارتی حکومت کے پاس گلگت بلتستان الیکشن پر بیان دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں فراڈ انتخابات کراتی رہی ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنادیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے الیکشن 2020 کا شیڈول جاری کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان نے الیکشن 2020 کا شیڈول جاری کر دیا

    نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی آخری تاریخ 16 جولائی ہوگی، نامزد امیدواروں کی فہرست17 جولائی کو آویزاں کی جائےگی۔

    چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 23 جولائی ہوگی،آر او فیصلے کے خلاف اپیل کی آخری تاریخ 27 جولائی مقرر کر دی گئی جبکہ اپیلٹ ٹریبونل کی جانب سے فیصلے کے لیے آخری تاریخ 3 اگست ہوگی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے اور نظرثانی کے لیے آخری تاریخ 5 اگست ہے، امیداواروں کو انتخابی نشانات 6 اگست کو دیےجائیں گے۔

    چیف الیکشن کمشنر جی بی راجہ شہباز خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں 18 اگست کو پول ڈے ہوگا۔

  • پاکستان کا عید پر افغان حکومت، طالبان کی جانب سے جنگ بندی اعلان کا خیر مقدم

    پاکستان کا عید پر افغان حکومت، طالبان کی جانب سے جنگ بندی اعلان کا خیر مقدم

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر افغان حکومت، طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ پاکستان نے عید پر افغان حکومت، طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

    عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ افغان بھائیوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہیں،ہم ایک پرامن،مستحکم،خوشحال افغانستان کے لیے دعاگو ہیں۔

    خیال رہے کہ ہفتے کو افغانستان میں طالبان حکومت نے افغان حکومت کے ساتھ تین دنوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔افغان صدر اشرف غنی نے بھی اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ افغان فوج بھی اس جنگ بندی کا احترام کرے گی۔

    افغان صدر کا کہنا تھا کہ میں فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ تین دنوں تک جاری رہنے والی جنگ بندی کی تعمیل کریں اور صرف حملے کی صورت میں دفاع کیا جائے۔

  • پاکستان نے کشمیری قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا

    پاکستان نے کشمیری قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بھارت پر زور ڈالے کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث کشمیری قیدی شدید مشکلات کا شکار ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کرونا سے 2 اموات بھی ہوئی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان نے کشمیری قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے،ہزاروں کشمیری نوجوان،صحافی،کشمیری رہنما،بھارتی جیلوں میں قید ہیں، بیشتر افراد نامعلوم مقامات پر قید کیے گئے ہیں۔

    عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ سینئر حریت قیادت مختلف جیلوں میں بند ہے، حریت رہنما یاسین ملک، آسیہ اندرانی دیگر جعلی الزامات پر جیلوں میں بند ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا نوٹس لے، مواصلات کی پابندیوں کو ختم، میڈیکل، ضروری سامان کی اجازت دی جائے۔

    عائشہ فاروقی نے کہا کہ عالمی برادری بھارت پر زور ڈالے کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے اور مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج بھی واپس بلائی جائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1526 تک جا پہنچی ہے ،وائرس سے اب تک 14 افراد جاں بحق اور 29 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو بنیادی سہولتوں تک رسائی دی جائے، ترجمان دفتر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو بنیادی سہولتوں تک رسائی دی جائے، ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو بنیادی سہولتوں تک رسائی دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں صورتحال پر سخت تشویش ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت فوری کمیونی کیشن لاک ڈاؤن ختم کرے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کرونا وبا سے نبرد آزما ہونے کے لیے وسائل بروئے کار لارہے ہیں، وزیر خارجہ چیلنج سے نمٹنے کے لیے مختلف وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہیں، سارک وزرائے صحت ویڈیو کانفرنس کے انعقاد کے خواہاں ہیں۔

    عائشہ فاروقی نے کہا کہ کرونا وائرس سے پاکستان سمیت پوری دنیا کو چیلنج کا سامنا ہے، دفتر خارجہ میں ایمرجنسی سینٹر مسلسل کام کررہا ہے، کرائسز مینجمنٹ سیل، دفتر خارجہ، پاکستانی مشنز رابطے میں ہیں۔

    مزید پڑھیں: کورونا وائرس پر قومی سیاسی لائحہ عمل، پارلیمانی کمیٹی تشکیل

    انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے کام کررہے ہیں، سعودی عرب، یو اے ای، قطر کے علاوہ بنکاک سے پاکستانی واپس لائے گئے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ روم میں پھنسے پاکستانیوں کو ہمارے مشن نے واپس ان کے گھروں تک پہنچایا ہے۔

    عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے فون پر رابطے کیے ہیں، شاہ محمود قریشی نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر زور دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے سارک وزرا صحت کی جلد ویڈیو کانفرنس پر زور دیا، شاہ محمود قریشی نے فرانس، جرمن وزرائے خارجہ سے ایران پر پابندیوں کا معاملہ بھی اٹھایا۔

  • وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال

    وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کوفعال کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کوفعال کر دیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کرونا سے متعلق اپ ڈیٹس مشن کے ذریعے پہنچ رہی ہیں، کرائسز مینجمنٹ یونٹ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کرےگا۔

    انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں عوامی آگاہی اور سیفٹی کے لیے میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس چیلنج پر صرف اجتماعی کوششوں سے ہی قابو پایا جا سکتا ہے۔

    عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شہریوں کے تحفط کے لیے تمام میکنزم اور سسٹم کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مختار ناموں کی تصدیق کے سوا تما قونصلر سروسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ امور نے خصوصی سیکرٹری کی نگرانی میں کرونا وائرس سے متعلق تعاون کی غرض سے کرائسز مینجمنٹ یونٹ بھی قائم کر دیا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر: پاکستان کا بھارت سے کرونا پر تفصیلات فراہمی کا مطالبہ

    مقبوضہ کشمیر: پاکستان کا بھارت سے کرونا پر تفصیلات فراہمی کا مطالبہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں کرونا کی صورت حال پر تشویش ہے، بھارتی حکومت مقبوضہ وادی میں کرونا پر تفصیلات فراہم کرے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورت حال پر تفصیلات کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرونا کی صورت حال پر تشویش ہے، بھارتی حکومت تفصیلات فراہم کرے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ میں کرونا کے سلسلے میں خصوصی سیل قائم ہے جو سفارت خانوں سے رابطے میں ہے، دفتر خارجہ میں چوبیس گھنٹے کی ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے، پاکستانی سفارت خانوں نے کمیونٹی کی رہنمائی کے لیے فوکل پرسنز بھی مقرر کر دیے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزرا کے ہمراہ چین کا دورہ کیا، چین میں 2 معاہدوں پر دستخط ہوئے، چین اور پاکستان نے مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا، صدر اور وزیر خارجہ نے ووہان میں موجود طلبہ کے ساتھ بھی ویڈیو لنک پر رابطہ کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق اب صرف کوریئر سروس کے ذریعے ہوگی، کرونا پر قابو پانے کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر اقدام کیے جا رہے ہیں، وزارت خارجہ میں کرونا سے نمٹنے کے لیے کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا ہے، کرونا پر آگاہی سے متعلق میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے، شہریوں کی بہتری کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں، شہریوں سے کہا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

  • پاکستان کا امریکااور بھارت میں ہتھیاروں کے لین دین پر تشویش کا اظہار

    پاکستان کا امریکااور بھارت میں ہتھیاروں کے لین دین پر تشویش کا اظہار

    اسلام آباد : پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے امریکااور بھارت میں ہتھیاروں کے لین دین پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہتھیاروں کی دوڑ سے خطے میں مزید کشیدگی بڑھے گی، امن معاہدوں پر دستخط میں شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو 207 دن ہو چکے ہیں ، گزشتہ ایک ہفتے میں مزید تین کشمیریوں کو شہید کیا گیا ، ہجوم کی طرف سے مسجدوں، املاک ،گھروں کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات ہیں ، دہلی کی صورتحال پر پاکستان اور عالمی برادری کو تشویش ہے ، اقوام متحدہ ، مذہبی آزادی کی تنظیموں نےدہلی کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا۔

    دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ بھی جاری ہے ، پاکستان نےگزشتہ روز بھارتی سفارتکار کو طلب کرکے مذمت کی ، ہم اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    ٹرمپ کے حوالے سے عائشہ فاروقی نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے دورہ بھارت میں کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ، امریکی صدر کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر بات کی اور پاکستانی اقدامات کو سراہا،مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔

    عمران خان کے دورہ قطر سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ قطر کا دورہ کریں گی، دورہ قطر کے دوران وزیراعظم کی قطر کے امیر سے ملاقات ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ 29 فروری کو امن معاہدے پر دستخط ہورہےہیں، امن معاہدوں پر دستخط میں شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے، نیپال اور پاکستان کےتیسرے درجے کے مذاکرات ہوئے، دونوں ممالک نے بہتر تعلقات پر زور دیا۔

    دفترخارجہ کا چینی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق کہنا تھا کہ چین اورپاکستان کےدرمیان تعلقات کی گہرائی واضح ہے ، چینی صدر دورہ پاکستان کےحوالے سےتاریخوں پرکام ہورہاہے ،چین کے صدر کا دورہ پاکستان متوقع ہے۔

    عائشہ فاروقی نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سےعمرہ پرپابندی کےحوالےسےرپورٹس دیکھی ہیں ،عمرہ زائرین پر پابندی سے متعلق سعودی حکومت سےرابطےمیں ہیں۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکااور بھارت میں ہتھیاروں کے لین دین پر تشویش ہے، ہتھیاروں کی دوڑسےخطےمیں مزیدکشیدگی بڑھے گی۔

    27 فروری کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان نے بھرپور طریقے سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا ، افواج پاکستان ، عوام  کاکسی بھی جارحیت کاجواب دینےپرابہام نہیں ہوناچاہیے۔

    دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کےحوالے سے ایرانی حکام سےرابطے میں ہیں ، ایران کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہیں ، مشہد اور  زاہدان میں24گھنٹے ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے ، ایران میں پاکستانی سفارتخانہ ،قونصلیٹ سہولتیں مہیاکر رہےہیں۔

    عائشہ فاروقی نے کہا کہ  بھارت پاکستان کیخلاف کام کررہا ہے تو اس پرتعجب نہیں ہوناچاہیے، پاکستان نے4دہائیوں سے زائد عرصہ  پناہ گزینوں کوچھت فراہم کی، 4 دہائیوں میں پناہ گزینوں کورکھنےکی پاکستان نےقیمت بھی ادا کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ  افغانستان میں امن کی خواہش پاکستان سےزیادہ کسی کونہیں، پاکستان اور ملائیشیا کے دوستانہ تعلقات ہیں، چین کی صورتحال پرنظر ہے،بہتری کیلئےاقدامات کریں گے۔

  • ترک صدر اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے: دفتر خارجہ

    ترک صدر اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، پاکستان جموں و کشمیر کا کیس دنیا کے تمام فورمز پر لے گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدام اٹھائے ہیں، 186 دن سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ہے۔ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا ہوا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا میں سب سے بڑا ملٹری زون بن چکا ہے، گزشتہ روز کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں 6 ماہ پہلے اسی دن 5 اگست کو کرفیو نافذ کیا گیا۔ پاکستان جموں و کشمیر کا کیس دنیا کے تمام فورمز پر لے گیا۔

    انہوں نے کہا کہ صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کل بھارتی مظالم اور قبضے کی مذمت کی، وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے آئین اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ پاکستان بارہا بھارت سے سیز فائر پر بات کر چکا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ملائیشیا گئے تھے، وزیر اعظم عمران خان اور مہاتیر محمد میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں میں اسٹریٹجی پارٹنر شپ پر بات چیت ہوئی۔ دورہ ملائیشیا پر بھی دونوں ممالک نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی۔

    انہوں نے بتایا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، ترکی سے ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان اور ترکی میں دہری شہریت کے معاملے پر بات چیت ہو رہی ہے۔ جیسے ہی کسی نتیجے پر پہنچتے ہیں تو تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

    عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، ترک صدر کے دورہ پاکستان سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قونصلرز سروسز پر بہت توجہ دی جارہی ہیں، کوشش ہے ویزہ حصول میں عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کوشش کر رہے ہیں کسی بھی ملک پاکستانیوں کے جانے کے لیے آسانی پیدا کی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس پر چین میں پاکستانی سفارتخانہ شہریوں سے رابطے میں ہے، تازہ صورتحال سے آگاہ ہیں اور حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ چینی حکومت نے وائرس سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں۔

  • پاکستانی سفارتخانہ چین میں موجود طلبا سے رابطے میں ہے: دفتر خارجہ

    پاکستانی سفارتخانہ چین میں موجود طلبا سے رابطے میں ہے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ چین میں موجود طلبا سے رابطے میں ہے، کسی ملک نے ابھی تک باقاعدہ چین سے اپنے لوگ نہیں نکالے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 179 واں روز ہے، مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی بدستور بندش کی مذمت کرتے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت نے کرونا وائرس کے حوالے سے مربوط اقدامات کیے، پاکستانی سفارتخانہ چین میں موجود طلبا سے رابطے میں ہے۔ چین میں مقیم پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے وائرس کی روک تھام کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی بنا دی ہے، این آئی ایچ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کردی ہے جبکہ ایمرجنسی سینٹر بھی قائم کردیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ارمچی ایئرپورٹ پر پرواز میں تاخیر کی وجہ سے پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، چینی حکام سے رابطہ کیا ہے کہ مذکورہ پاکستانیوں کا خیال رکھیں، چین میں تمام طلبا کی رجسٹریشن کو یقینی بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چین میں جو پاکستانی ڈیٹا بیس پر موجود نہیں ان کو سفارتخانے سے رابطے کا کہا گیا ہے، خوراک کے حوالے سے یونیورسٹیز ایڈمنسٹریشن افسران نے بھی معاملہ اٹھایا۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ چین سے انخلا ابھی تک کسی ملک کی جانب سے نہیں ہوا، حکومت چین میں پاکستانیوں کے لیے تمام اقدامات کرے گی۔ کسی ملک نے باقاعدہ چین سے اپنے لوگ نہیں نکالے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کینیا کے اہم دورے پر موجود ہیں، کینیا پاکستان کا مضبوط ایکسپورٹ پارٹنر ہے۔ حکومت نے تجارتی ڈپلومیسی کا آغاز کردیا ہے۔ وزیر خارجہ نیروبی میں بین الاقوامی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاکستان آزاد فلسطین ریاست پر مبنی پالیسی پر کاربند ہے۔ بھارت کی طرف سے اشتعال انگیز بیانات آتے ہیں۔ اشتعال انگیز بیانات کسی صورت خطے کے لیے بہتر نہیں۔

  • مودی کے جنگجو اور غیرذمہ دارانہ بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہیں، ترجمان

    مودی کے جنگجو اور غیرذمہ دارانہ بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہیں، ترجمان

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے جنگجو اور غیرذمہ دارانہ بیانات کو یکسرمسترد کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیان کو مسترد کرتے ہیں، مودی کے جنگجو اور غیرذمہ دارانہ بیانات کو یکسرمسترد کرتے ہیں،بیانات بھارت میں پاکستان کے خوف کےعکاس ہیں۔

    عائشہ فاروقی نے کہا کہ بی جے پی اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے بیانات دیتی ہے، بی جے پی ایسے بیانات دے کر اپنی خفت مٹانے کی کوشش کرتی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں سےسلوک پر بی جے پی کو تنقید کا سامنا ہے، مودی کے دھمکی آمیز بیانات صورتحال میں مزید بگاڑ پیدا کر رہے ہیں، بی جےپی کی سوچ کی بدولت بھارت میں ریاستی اداروں کو نقصان پہنچا۔

    واضح رہے کہ بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کو کسی بھی نہیں جنگ میں 10 دن سے کم وقت میں شکست دے سکتا ہے۔