Tag: عائشہ نور ایزگی

  • اقوام متحدہ نے عائشہ نور ایزگی کی ہلاکت کی مکمل انکوائری کا مطالبہ کر دیا

    اقوام متحدہ نے عائشہ نور ایزگی کی ہلاکت کی مکمل انکوائری کا مطالبہ کر دیا

    اقوام متحدہ نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے واقعے کی مکمل انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے، جس میں ایک ترک نژاد امریکی ایکٹوسٹ عائشہ نور ایزگی ہلاک ہو گئی تھیں۔

    اقوام متحدہ نے جمعہ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک امریکی ترک خاتون عائشہ نور ایزگی کے قتل کی ’مکمل تحقیقات‘ کا مطالبہ کیا ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق 26 سالہ عائشہ نور ایزگی ایگی کو اسرائیلی فورسز نے اس وقت گولی مار کر ہلاک کیا، جب وہ نابلس کے قریب بیتہ قصبے میں یہودی آباد کاری کی توسیع کے خلاف ہفتہ وار احتجاج میں حصہ لے رہی تھیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک غیر ملکی شہری کی ہلاکت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

    اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ترک نژاد امریکی خاتون کی ہلاکت پر اردوان نے اہم تجویز دے دی

    نور ایزگی کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ شدید صدمے اور غم سے دوچار ہو گئے ہیں، کیوں کہ محبت کرنے والی اور ’’شدید جذباتی انسانی حقوق کی کارکن‘‘ چلی گئیں، خاندان نے کہا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوجی شوٹر کی گولی سے ہلاک ہوئیں، اہل خانہ نے امریکا سے تحقیقات کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

    اس دلدوز واقعے نے امریکا کو بھی شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، اس لیے اسرائیل سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان شان سیویٹ نے کہا کہ واشنگٹن کو ایک امریکی شہری کی المناک موت پر پریشانی لاحق ہو گئی ہے، اسرائیل اس کی تحقیقات کرے۔

    تاہم عائشہ نور ایزگی کے والدین نے کہا ہے کہ امریکا خود آزادانہ طور پر واقعے کی تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے، کیوں کہ اسرائیلی تحقیقات ناقابل اعتبار ہیں۔

  • اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ترک نژاد امریکی خاتون کی ہلاکت پر اردوان نے اہم تجویز دے دی

    اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ترک نژاد امریکی خاتون کی ہلاکت پر اردوان نے اہم تجویز دے دی

    انقرہ: فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں ترک نژاد امریکی سماجی کارکن عائشہ نور ایزگی کے قتل پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے تکبر اور دہشت گردی کو صرف اسلامی ممالک کے اتحاد سے روکا جا سکتا ہے، اس لیے اسلامی ممالک کو اسرائیل کے خلاف اتحاد تشکیل دینا چاہیے۔

    روئٹرز کے مطابق طیب اردوان نے ہفتے کو استنبول کے قریب اسلامک اسکولز ایسوسی ایشن کی ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ’وہ ایک قدم جو اسرائیل کے تکبر، رہزنی اور ریاستی دہشت گردی کو روک سکتا ہے، وہ اسلامی ممالک کا اتحاد ہے۔‘

    ترک ایکٹیوسٹ عائشہ نور ایزگی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک

    یہ بیان جمعہ کو اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک ترک نژاد امریکی خاتون کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے، یہ ایکٹوسٹ اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع کے خلاف احتجاج میں حصہ لے رہی تھیں۔

    رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے مصر اور شام کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے جو حالیہ اقدامات کیے ہیں ان کا مقصد اسرائیل کی جانب سے توسیع پسندی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے خلاف یکجہتی کی لکیر بنانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس توسیع پسندی سے لبنان اور شام کو بھی خطرہ ہے۔

  • امریکی شہری عائشہ نور ایزگی کا قتل، بائیڈن  نے کیا کہا؟

    امریکی شہری عائشہ نور ایزگی کا قتل، بائیڈن نے کیا کہا؟

    امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ترک نژاد امریکی شہری ایکٹیوسٹ عائشہ نور ایزگی ایگی کے قتل کے حوالے سے اپنی ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے، تاہم تاحال ان کے پاس مطلوبہ معلومات نہیں ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست مشی گن کے دورے کے دوران امریکی صدر بائیڈن نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والی ایگی کے بارے میں سوالات کے جوابات دیئے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے اپنی ٹیم سے بات چیت کی ہے اور وہ تفصیلی معلومات فراہم کرنے کے بعد ہی کوئی تبصرہ کرسکیں گے۔

    اپنے تحریری بیان میں وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان شان سیویٹ کا کہنا تھا کہ ہم مغربی کنارے میں ایگی کی المناک موت سے بڑی بے چینی محسوس کررہے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان شان سیویٹ نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں ان کے اہل خانہ اور ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔ ہم نے مزید معلومات کے لیے اسرائیلی حکومت سے رابطہ کیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی درخواست کی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ فوری طور پر ایگی کی المناک موت کے بارے میں مزید معلومات جمع کی جارہی ہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا بیان بھی سامنے آیا ہے، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ انہیں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایگی کی ہلاکت پر دلی افسوس ہے اور ہم ”جو حقائق سامنے آئیں گے اس کے مطابق اقدامات کریں گے۔”

    ترک ایکٹیوسٹ عائشہ نور ایزگی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک

    امریکی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ چاہے دنیا کے کسی بھی مقام پر کیوں نہ ہو کسی بھی امریکی شہری کی حفاظت اور تحفظ ہماری اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔

  • ترک ایکٹیوسٹ عائشہ نور ایزگی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک

    ترک ایکٹیوسٹ عائشہ نور ایزگی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک

    اسرائیلی بربریت کے خلاف نبولس شہر میں ہونے والے پرامن مظاہروں میں آواز بلند کرنے والی ترک ایکٹیوسٹ عائشہ نور ایزگی اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گئیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ہر جمعہ کو ہونے والے قبضے مخالف مظاہروں میں جارحانہ مداخلت کی۔

    امریکی شہریت رکھنے والی عائشہ نور ایزگی اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئی تھیں۔ جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ اس واقعے میں 3 فلسطینی شہری زخمی بھی ہوئے۔

    عائشہ نور ایزگی کو گولی لگنے کے لمحے کی گواہ اسرائیلی ایکٹیوسٹ کا کہنا تھا کہ ایزگی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے، یہ واقعہ غزہ میں ہونے والی نسل کشی کا حصہ ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بین الاقوامی یکجہتی موومنٹ کی رضاکار ایکٹویسٹ ریچل کوری کو اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

    رپورٹر شیرین ابو عقیلہ جن کا تعلق الجزیرہ ٹیلی ویژن سے تھا وہ بھی امریکی شہری تھیں، اُنہیں بھی اسرائیلی فوجی نے سر میں گولی مار کر موت کی نیند سلادیا تھا۔

    علاج کے نام پر خاتون سے دست درازی کرنے والا پجاری گرفتار

    رپورٹر شیرین ابو عقیلہ کو اس وقت قتل کیا گیا جب آن ڈیوٹی تھیں اور انہوں نے پریس کی عبارت موجود ہونے والی کوٹی زیب تن کی ہوئی تھی۔