Tag: عائشہ گلالئی

  • چوہدری شجاعت سے متاثر ہوکر ان کی شاگردی اختیار کررہی ہوں، عائشہ گلالئی

    چوہدری شجاعت سے متاثر ہوکر ان کی شاگردی اختیار کررہی ہوں، عائشہ گلالئی

    لاہور : پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے عائشہ گلا لئی نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا چوہدری شجاعت سے متاثر ہوکر ان کی شاگردی اختیار کررہی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے عائشہ گلالئی نے پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگئی ، چوہدری شجاعت ، چوہدری سرور اور چوہدری شافع نے عائشہ گلالئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

    پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آج ملک بھر میں یوم تکریم شہدا منایا جارہا ہے، پاکستان کے بہادر بیٹوں کو قربانیاں دینے پرخراج عقیدت پیش کرتی ہوں، شہدا کے اہل خانہ ہماری دعاؤں میں ہیں اور بہادر بیٹوں کی مائیں ،بہنیں اوربیٹیاں بھی بہادر ہیں۔

    عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس کی محافظ پاک فوج ہے،آپ کے بیٹے شہید ہوگئے مگر پاکستان کا ہربچہ آپ کا بچہ ہے، پاکستان کا ہر شہری پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے اورسپاہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ 2017میں جو باتیں کہیں وہ قدرت آج ثابت کررہی ہے، پی ٹی آئی میں شخصیت کیلئے نئے روشن پاکستان کیلئے گئےتھے لیکن اب بانی پاکستان کی جماعت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتی ہوں۔

    چوہدری شجاعت کے حوالے سے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت ایک تجربہ کار سیاست ہیں، ان کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے ، انھوں نے ذاتی اقتدار،کرسی کیلئےسلامتی کو خطرے میں نہیں ڈالا۔

    انھوں نے مزید کہا چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان کی سلامتی کو مقدم رکھا، چوہدری شجاعت سے متاثر ہوکر ان کی شاگردی اختیار کررہی ہوں، وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے کے باوجود ان پر کرپشن پر الزام نہیں لگا۔

    پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے نے 9 مئی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا اس دن دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا گیا۔

    عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی رہنما اورورکرز سے درخواست کی کہ مسلم لیگ میں آئیں اورملکی ترقی میں حصہ لیں۔

  • الیکشن 2018: عائشہ گلالئی انتخابی میدان میں بری طرح ناکام

    الیکشن 2018: عائشہ گلالئی انتخابی میدان میں بری طرح ناکام

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما اور عمران خان پر مبینہ الزامات لگانے والی عائشہ گلالئی کا سیاسی کیریئر شروع ہوتے ہی ختم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سے باغی ہوکر اپنی علیحدہ جماعت تحریک انصاف گلالئی بنانے والی خاتون رہنما نے الیکشن 2018 سے قبل اپنی کامیابی کے بلند و بانگ دعویٰ کیے تاہم انتخابی میدان میں وہ بری طرح سے ناکام ہوگئیں۔

    عائشہ گلالئی نے قومی اسمبلی کے چار حلقوں سے الیکشن لڑا، انہوں نے این اے 53 سے عمران خان کے خلاف انتخاب لڑا جس میں وہ صرف 138 ووٹ حاصل کرسکیں علاوہ ازیں منحرف رہنما پرویز خٹک کے خلاف این اے 25 اور سید ایاز علی شاہ کے مدمقابل این اے 231 کھڑی ہوئیں جہاں وہ بالترتیب 959 اور 827 ووٹ حاصل کرسکیں اس کے علاوہ لودھراں سے بھی انہیں صرف 614 ووٹ ملے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کے لیڈر غریبوں کے ہمدرد ہوتے تواپنی آدھی جائیداد غریبوں کے نام کر دیتے، عائشہ گلالئی

    عمران خان پر بے بنیاد الزامات لگانے والی عائشہ گلالئی کی چاروں حلقوں سے ضمانت ضبط ہوئی اس کے علاوہ اُن کی جماعت سیاسی میدان کے پہلے ہی معرکے میں بری طرح سے ناکام ہوگئی۔

    واضح رہے کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین، پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ اور پاکستان تحریک انصاف کا حصہ رہنے والی عائشہ گلالئی نے فروری 2018 میں اپنی علیحدہ سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف گلالئی بنانے کا اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے کہ عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ن کی سابق حکومت اور قیادت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیگی قیادت نے فوج مخالف بیان دینے کی شرط پر سینیٹ کے ٹکٹ کی پیشکش کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: نواز شریف مکار اور عمران خان سے زیادہ خطرناک ہیں، عائشہ گلالئی

    تحریک انصاف کی منحرف رہنماء اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ن) کے متعدد سینئر رہنماؤں کے خلاف بیان دے چکی ہیں جن کی زد میں سابق ناااہل وزیر اعظم نواز شریف بھی آچکے ہیں۔

    واضح رہے کہ عائشہ گلا لئی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ممبر اسمبلی منتخب ہوئی تھیں اور اس سے قبل وہ عمران خان پر نامناسب پیغامات بھیجنے کا الزام بھی لگا چکی ہیں تاہم کئی ماہ گزر جانے کے باوجود انہوں نے اس حوالے کوئی ثبوت یا شواہد پیش نہیں کئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • خواجہ آصف ، فردوس عاشق ،عثمان ڈار اور عائشہ گلالئی کو  الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    خواجہ آصف ، فردوس عاشق ،عثمان ڈار اور عائشہ گلالئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد : خواجہ آصف ، فردوس عاشق ،عثمان ڈار اور عائشہ گلہ لئی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی، اپیلیٹ ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں جبکہ فاروق ستار ،آفتاب شیرپاو سمیت دیگر سیاسی رہنماوں کو بھی الیکشن ٹریبونل نے کلئیر کردیا گیا ہے
    ۔

    تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف ایلیٹ ٹربیونل میں سماعت ہوئی ، سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ، الیکشن ٹربیونل نے خواجہ آصف ، فردوس عاشق ،عثمان ڈار اور عائشہ گلہ لئی کو الیکشن لڑنے کا گرین سگنل دے دیا۔

    الیکشن اپیلیٹ ٹریبونل نے خواجہ آصف اور عثمان ڈار کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں، لاہورہائی کورٹ نے عثمان ڈار کے خلاف عائد اعتراضات بے بنیاد قرار دے دیے، این اے تہتر سیالکوٹ سے خواجہ آصف اور عثمان ڈار کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔

    فردوس عاشق اعوان کو بھی این اے بہتر سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی، ان پرکاغذات نامزدگی میں اثاثےظاہرنہ کرنےکاالزام لگایا گیا تھا جبکہ عائشہ گلالئی کوانتخابات میں حصہ لینے کی کلین چٹ دے دی، عائشہ گلہ لئی کے کاغذات نامزدگی شق این پر مسترد ہوئے تھے۔

    الیکشن ٹربیونل نے فاروق ستارکے خلاف الزامات اوراپیل مسترد کرتے ہوئے این اے245سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی جبکہ آفتاب شیر پاؤ کو الیکشن کے لیے اہل قرار دیا، وہ حلقہ این اے 23 چارسدہ سے الیکشن لڑیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اگر پاکستان کے لیڈر غریبوں کے ہمدرد ہوتے تواپنی آدھی جائیداد غریبوں کے نام کر دیتے، عائشہ گلالئی

    اگر پاکستان کے لیڈر غریبوں کے ہمدرد ہوتے تواپنی آدھی جائیداد غریبوں کے نام کر دیتے، عائشہ گلالئی

    اسلام آباد : تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور مجھ میں زمین اسمان کا فرق ہے، میں پرویز مشرف کے اچھے کاموں سے متاثر ہو، اگر پاکستان کے لیڈر غریبوں کے ہمدرد ہوتے تو وہ آدھی جائیداد غریبوں کے نام کر دیتے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے اسلام اباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس الیکشن میں غریب ملک کے امیر لیڈروں کے اثاثے سامنے آگئے ہیں، ان لیڈروں کے پاس سینکڑوں ایکڑ زرعی زمینیں اور کروڑوں اربوں کی جائیدادیں ہیں۔

    عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے لیڈر غریبوں کے ہمدرد ہوتے تو وہ ادھی جائیداد غریبوں کے نام کر دیتے، ار او کی جانب سے میرے کاغذات نامزدگی مسترد کئے، اراو نے ایک لکڑی سے سب کا ہانکا ہے، ار او کے فیصلے کے خلاف اپیل کی ہے پیر کو سماعت ہوگی۔

    عمران خان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ عمران خان اور مجھ میں زمین اسمان کا فرق ہے، میں نے ہمیشہ سے ہر ادارے کا احترام کیا، میرا کیس عمران خان سے مختلف ہے۔

    سربراہ تحریک انصاف گلالئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی غیر قانونی زمینیں ہیں جو انہوں نے چھپائی ہیں ،وہ زلفی بخاری کے جہاز میں کروڑوں کے عمرے کرتے ہیں، زلفی بخاری کا نام عمران خان نے بلیک لسٹ سے نکلوایا۔

    پرویز مشرف سے متعلق عائشہ گلالئی نے کہا کہ سارے کرپٹ حکمران مل کر پرویز مشرف کو نشانہ بنا رہے ہیں ، پرویز مشرف تین کمروں کے گھر میں رہتے تھے، ان کے دور میں پھل اور سبزیوں کی قیمتیں کم تھی، ڈالر کی قیمتیں کم اور بیرونی قرضوں میں کمی آئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں پرویز مشرف کے اچھے کاموں سے متاثر ہو، ان پر غداری کے الزامات لگا کر یہ سب حکمران اپنی کرپشن چھپاتے ہیں، پرویز مشرف کی پارٹی کو دھوکے باز لوگوں نے نقصان پہنچایا۔

    عائشہ گلالئی نے نیب کو غیر قانونی زمینوں پر نوٹس لینے پر خراج تحسین پیش کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • قبائلیوں‌ کے لیے بھرپور جدوجہد کروں‌ گی، فاٹا کا اپنا بلدیاتی نظام اور وزیراعلی ہوگا: عائشہ گلالئی

    قبائلیوں‌ کے لیے بھرپور جدوجہد کروں‌ گی، فاٹا کا اپنا بلدیاتی نظام اور وزیراعلی ہوگا: عائشہ گلالئی

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ قبائلیوں کو حقوق دلوانے کے لیے بھرپور جدوجہد کروں‌ گی، فاٹا کا مستقبل میں اپنا وزیراعلیٰ ہوگا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور میں پاکستان زندہ باد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی حاضرین سے خطاب کیا. جلسےمیں خیبرپختون خواہ اورفاٹا کے عوام بڑی تعداد میں شریک ہوئے.

    عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے کہ دہشت گردی ختم ہونے کے بعد آئی ڈی پیز گھروں کو لوٹ رہے ہیں، فاٹا کا اپنا بلدیاتی نظام لائیں‌ گے، اس کا اپنا وزیراعلیٰ ہوگا.

    عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان اور بھارت سازش کے تحت پاکستان میں مداخلت کر رہے ہیں، ہمارے ملک کو دوبارہ جنگ میں جھونکنے کی کوشش کی جا رہی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ 20 لاکھ افراد کی قربانی کے بعد ہماراملک وجود میں آیا، پاکستانی مل کر را کی سازشیں ناکام بنائیں گے اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے اپنے حقوق حاصل کریں گے۔

    عائشہ گلالئی کے اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ پوری دنیاکی جنگ ہمارے خطے میں لڑی جا رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60 ہزار پاکستانی شہید ہوئے،بھارت اور افغان حکومتیں پاکستان کیخلاف سازشیں کررہی ہیں، آئی ڈی پیز کی واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے.


    جنوبی پنجاب کو صوبہ بنایا جائے، عائشہ گلالئی کا مطالبہ


    فاٹا کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے: مولانا فضل الرحمان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عائشہ گلالئی کی نہال ہاشمی کے خلاف قانونی درخواست

    عائشہ گلالئی کی نہال ہاشمی کے خلاف قانونی درخواست

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنماء اور سینیٹر نہال ہاشمی کے خلاف کارروائی کے لیے قانونی  درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماء نہال ہاشمی کے اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دیے جانے والے دھکمی آمیز بیانات پر تحریک انصاف کی سابقہ رہنماء نے قانونی درخواست دائر کردی۔

    پولیس کو دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نہال ہاشمی نے رہائی کے بعد قومی احتساب بیورو پر جھوٹے الزامات لگائے، انہوں نے ملک اور نیب کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی بھی کوشش کی۔

    نواز شریف مکار اور عمران خان سے زیادہ خطرناک ہیں، عائشہ گلالئی

    عائشہ گلالئی نے استدعا کی نہال ہاشمی کے خلاف حالیہ بیانات کی روشنی میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔واضح رہے کہ عدلیہ مخالف بیانات پر سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو کل طلب کر رکھا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ن پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیگی قیادت نے فوج مخالف بیان دینے کی شرط پر سینیٹ کے ٹکٹ کی پیشکش کی تھی۔

    تحریک انصاف کی منحرف رہنماء اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ن) کے متعدد سینئر رہنماؤں کے خلاف بیان دے چکی ہیں جن کی زد میں سابق ناااہل وزیر اعظم نواز شریف بھی آچکے ہیں۔

    عائشہ گلالئی سیاسی قیادت پر برس پڑیں

    واضح رہے کہ عائشہ گلا لئی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ممبر اسمبلی منتخب ہوئی تھیں اور اس سے قبل وہ عمران خان پر نامناسب پیغامات بھیجنے کا الزام بھی لگا چکی ہیں تاہم کئی ماہ گزر جانے کے باوجود انہوں نے اس حوالے کوئی ثبوت یا شواہد پیش نہیں کئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف جلسوں کے ذریعے عوام کو فوج کے خلاف بھڑکا رہے ہیں، عائشہ گلالئی

    نواز شریف جلسوں کے ذریعے عوام کو فوج کے خلاف بھڑکا رہے ہیں، عائشہ گلالئی

    پشاور: پاکستانی تحریک انصاف کی منحرف رہنماء عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ نواز شریف شیخ مجیب الرحمان بننے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ عوام کو فوج کے خلاف بھڑکا رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ شریف برادران ملک میں خانہ جنگی پیدا کرنا چاہتے ہیں، وہ ان دنوں پنجاب میں جلسے کر رہے ہیں جس کا مقصد عوام کو فوج کے خلاف بھڑکانا ہے۔

    نواز شریف مکار اور عمران خان سے زیادہ خطرناک ہیں، عائشہ گلالئی

    انہوں نے کہا کہ نااہل وزیر اعظم رونی صورت بنا کر کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا، میں چیف جسٹس سے اپیل کرتی ہوں کہ جو شخص آپ کے خلاف نازیبہ زبان استعمال کر رہا ہے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کی صورت حال پیدا کی جارہی ہے اس سے یہی لگتا ہے کہ جب آپ کے خلاف فیصلہ آئے تو عدلیہ کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے جلسے کرنا شروع کردو، یہ شریف خاندان کی سازش ہے۔

    عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں تعصب کی ہوا دے کر نواز شریف پنجابی کو پنجابی سے لڑانا چاہتے ہیں، ان چوروں لٹیروں کو جیل میں ہونا چاہیے۔

    عائشہ گلالئی کا الزام، مسلم لیگ ن کا قانونی کارروائی کا فیصلہ

    یاد رہے گذشتہ دنوں تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے انہیں فوج کے خلاف بات اور تنقید کرنے کے عوض سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی پیش کش کی تھی۔

    دوسری جانب الزامات پر ردِ عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کا بیان مضحکہ خیز، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے وہ کس کی زبان بول رہی ہیں اس بات کا پتا لگانا بے حد ضروری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • عائشہ گلالئی سیاسی قیادت پر برس پڑیں

    عائشہ گلالئی سیاسی قیادت پر برس پڑیں

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کی منحرف رہنما علائشہ گلالئی نے ایک تیر سے کیے تین شکار، نام لیے بغیر تین بڑی پارٹیوں کی قیادت پر برس پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق علائشہ گلالئی نے آج پارلیمنٹ کے باہر زینب قتل کیس پر بات کرتے ہوئے پاکستان کی موجودہ سیاست کے تین اہم کرداروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آج ایک سیاسی لیڈر پاکستان کی سیاست میں بے حیائی کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں، دوسرے لیڈر عوام کو کہتے ہیں، پولیس اور فوج کی مت مانو، طالبان کی طرح ڈنڈے اور پتھر اٹھا کر ملکی املاک کو آگ لگادو۔ تیسری جانب عدلیہ اور فوج پر تنقید کی جارہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: عائشہ گلالئی، پارٹی کا نام کیا ہوگا؟ کون شامل ہوگا؟ ویڈیو منظرعام پر آگئی

    پی ٹی آئی کی منحرف رہنما سیاسی قیادت پر شدید برہم نظر آئیں، انھوں نے نام لیے بغیر اہم سیاسی شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے پارٹی سے الگ ہونے کے بعد ”تحریک انصاف گلالئی“ کے نام سے اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کیا تھا اور اس کے لیے انھوں نے پارٹی کے ناراض ارکان سے رابطہ بھی کیے تھے، جس کی ویڈیو گذشتہ دونوں خاصی وائرل ہوئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

  • عائشہ گلالئی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ

    عائشہ گلالئی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کی منحرف رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان وہ 2018 کے پہلے ہفتے میں کریں گی۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے نوشہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ نئی جماعت میں نظریاتی اور پی ٹی آئی کے بانی ارکان شامل ہوں گے۔

    خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ نئی جماعت میں طیارے اور اشرافیہ کے بجائے عام اور مخلص کارکنوں کی جگہ ہو گی اور انتخابی ٹکٹ بھی عام ورکز کو دیئے جائیں گے جو کہ تحریک انصاف کا اصل منشور تھا۔


      اسی سے متعلق : پی ٹی آئی کوالوداع، تحریک انصاف میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی،    عائشہ  گلالئی

     عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے تحریک انصاف کے اصل منشور سے ہٹ کر لٹیروں، چوروں اور عوام کے مسترد کردہ افراد کو پارٹی میں لاکر محض اپنی آسائشیں پوری کر رہے ہیں اور عام کارکنان کے مسائل سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

    خیال رہے تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی نے چند ماہ قبل اپنی پارٹی کو خیر آباد کہتے ہوئے پارٹی چیئرمین عمران خان پر سنگین الزامات لگائے تھے۔

    پارٹی قیادت پر سنگین اخلاقی الزامات عائد کرنے اور پارٹی پالیسی سے اختلاف رکھنے کے کی وجہ سے عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی سے تو علیحدگی اختیار کر لی ہے تاہم اپنی نشست کو عوامی امانت قرار دیتے ہوئے مستعفی ہونے سے انکار کردیا تھا۔

  • ملک کے لئے نہ آصف علی زرداری ٹھیک ہیں ،نہ عمران خان اور نہ ہی نواز شریف، عائشہ گلالئی

    ملک کے لئے نہ آصف علی زرداری ٹھیک ہیں ،نہ عمران خان اور نہ ہی نواز شریف، عائشہ گلالئی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ ملک کے لئے نہ آصف علی زرداری ٹھیک ہیں ،نہ عمران خان اور نہ ہی نواز شریف، کسی پارٹی کا ٹکٹ نہیں چاہیے آئندہ چند دنوں میں اپنا لائحہ عمل بتا دوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کا دھرنا اچھے مقصد سے تھا لیکن اسکا طریقہ غلط تھا، ختم نبوت پر سب کا ایمان ہے، راستے بند کرنا کسی کو تکلیف دینا پیغمبرﷺ کی سنت کے خلاف ہے۔

    عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ دھرنے سے پورے ملک میں فرقہ واریات پھیلنے کا خطرہ تھا، ختم نبوت کی ترمیم کے معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چائیں، راجہ ظفر الحق کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان آرمی کو دھرنے کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر خراج تحسین پیش کرنا چاہیے، سیاست دان آرمی کو خراج تحسین پیش کرنے کے بجائے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، اداروں کا احترام سب پر فرض ہے۔


    مزید پڑھیں : عمران خان نے ہمیشہ انتشار پھیلایا ہے، عائشہ گلالئی


    عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ الیکشن ڈیمانڈ کے بجائے ریفارمز کی طرف جانا چائیے، ملک کے لوگ بیروزگار ہونے کے باعث خودکشیاں کر رہے ہیں، یونیورسٹیز میں فیس بڑھنے کے باعث احتجاج ہو رہے ہیں، بجٹ کا بڑا حصہ تعلیم پر ہونا چائیے ، تعلیمی اداروں سے ملک کا مستقبل بنے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کیہ معذوروں ،بیوائوں ،یتیموں کے ساتھ ملک میں انصاف نہیں ہوتا، ان حالات میں الیکشن کروائے تو عوام کا اللہ حافظ ہے، میں پی ٹی آئی کا حصہ ہوں مگر ایک خاص گروپ سے مجھے دور رکھا جائے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔