Tag: عابدشیرعلی

  • عوام کو گواہ بنا کر کہتا ہوں لوڈشیڈنگ خواب بن جائے گی، عابدشیرعلی

    عوام کو گواہ بنا کر کہتا ہوں لوڈشیڈنگ خواب بن جائے گی، عابدشیرعلی

    لاہور : وزیرمملکت بجلی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ عوام کو گواہ بنا کر کہتا ہوں لوڈشیڈنگ خواب بن جائے گی، پاکستان کےترقی کےسفرکی بنیاد نوازشریف نے رکھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے توانائی عابد شیرعلی نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 ارب روپے سے لیسکو کے20گرڈ اسٹیشن بنائے، 95 فیصدفیڈرز پر لوڈشیڈنگ صفر کر دی ہے، صارفین میسج سےاستعمال شدہ یونٹس معلوم کر سکیں گے۔

    عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ اووربلنگ نہیں ہوگی پیپکوکی ٹیم اوور بلنگ کو مانیٹر کریگی، چند لوگ محکمے کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں، ساڑھے 8ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں داخل کرچکے، 4 ہزارمیگاواٹ مزید مارچ تک سسٹم میں شامل کریں گے۔

    وزیرمملکت بجلی و پانی نے کہا کہ کسی قسم کی کوئی اووربلنگ نہیں ہوگی، اووربلنگ میں اہلکارملوث ہوئےتوسخت کارروائی کرینگے، پاکستان کےترقی کےسفرکی بنیاد نوازشریف نےرکھی، عوام کو گواہ بنا کر کہتا ہوں لوڈشیڈنگ خواب بن جائے گی،عابدشیرعلی

    انکا مزید کہنا تھا کہ عوام کو گواہ بنا کر کہتا ہوں لوڈشیڈنگ خواب بن جائے گی، مارچ میں بجلی کاسسٹم مکمل طورپراپ گریڈ ہو جائے گا۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیاہے، عابد شیر علی


    یاد رہے چند روز قبل عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے 95فیصد علاقوں میں ڈسٹری بیوشن نظام ٹھیک ہوگا، یہ ہماری سب سےبڑی کامیابی ہوگی، ہم سے پریشانی اس لئے ہےکہ نوازشریف نے بجلی کا مسئلہ حل کردیا۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں جتنی ترقی اس دور میں ہوئی اتنی کبھی نہیں ہوئی ، صارفین کو اب لو والٹیج کی شکایت اب نہیں ہوں گی، نوازشریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیاہے۔

    وزیرمملکت برائے پانی و بجلی نے کہا کہ ماضی میں 6،6لاکھ روپے میں ٹرانسفارمرز لئے گئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • عمران خان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے، عابد شیرعلی

    عمران خان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے، عابد شیرعلی

    فیصل آباد: وزیرمملکت عابد شیر علی کہتے ہیں کہ عمران خان ایک جھوٹ کانام ہے، عمران خان نےپاکستان کونقصان پہنچایا۔

      فیصل آباد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پینتیس پنکچرکےبیان پرکہاکہ سیاسی تھا، عمران خان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے۔ عمران خان ایک جھوٹ کا نام ہے۔

    عابد شیرعلی نے مزید کہا کہ کےالیکٹرک کی ہٹ دھرمی کی وجہ سےکراچی میں اموات ہوئیں، کراچی کے لوگوں کو بے یار ومددگار نہیں چھوڑا جائے گا۔

    وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا کہ الطاف حسین کےخلاف برطانیہ میں مقدمات چل رہےہیں۔

  • حکمرانوں کوعوام کی مشکلات کا کوئی احساس نہیں، حق پرست اراکین

    حکمرانوں کوعوام کی مشکلات کا کوئی احساس نہیں، حق پرست اراکین

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان قومی اسمبلی نے پانی وبجلی کے وزیرمملکت عابدشیرعلی کے بیان کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس اوررائے ونڈ کے عالی شان محلوں میں بیٹھنے والوں کوعوام کی مشکلات اور پریشانیوں کاکوئی احساس نہیں ۔

    اپنے ایک بیان میں ارکان قومی اسمبلی نے کہاکہ الیکشن سے قبل میاں نوازشریف، شبہازشریف اورمسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے چھ مہینوں میں ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کئے تھے لیکن آج تیسراسال ہے اوربڑے بڑے دعوے کرنے والے حکمراں توبڑے بڑے محلوں میں آرام سے بیٹھے ہیں.

    لیکن عوام آج بھی لوڈشیڈنگ کاعذاب جھیل رہے ہیں اوراس پر توجہ دینے اوراپنی کارکردگی بہتربنانے کے بجائے خواجہ آصف اور عابدشیرعلی انتہائی بے شرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے مہاجروں اورقائدتحریک الطاف حسین کے خلاف زہراگلنے میں مصروف ہیں۔

    ارکان قومی اسمبلی نے کہاکہ اپنی نفرت اورتعصب کامظاہرہ کرنے کے بجائے عابدشیرعلی قوم کواس بات کاجواب دیں کہ دو سال گزرجانے کے باوجوداب تک ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کیوں نہ ہوسکی؟

    ارکان قومی اسمبلی نے کہاکہ جب تک عابدشیرعلی جیسے متعصب اورنااہل لوگ کرسیوں پر بیٹھے ہوں گے تو نہ توعوام کے مسائل حل ہوں گے اورنہ ہی ملک میں قومی یکجہتی پروان چڑھ سکے گی۔

  • کراچی میں ن لیگ کے سوا تمام جماعتوں کےعسکری ونگ ہیں، عابد شیرعلی

    کراچی میں ن لیگ کے سوا تمام جماعتوں کےعسکری ونگ ہیں، عابد شیرعلی

    اسلام آباد : بجلی کےوزیرمملکت عابدشیرعلی نے کہا ہے کہ کراچی میں مسلم لیگ ن کےعلاوہ تمام جماعتوں کےعسکری ونگ ہیں۔

    عابد شیر علی نے ن لیگ کراچی کو نہ صرف کہ عسکری ونگ سے مبرا قرار دیا بلکہ ساتھ ساتھ پیپلز پا رٹی ، ایم کیو ایم ،جما عت اسلا می ، پی ٹی آئی سمیت تمام جما عتوں کو چارج شیٹ بھی دے ڈا لی۔

    عابد شیر علی نے ن لیگ کراچی کے با رے میں یہ بیان دیا ہے، لیکن ن لیگ پنجاب کے با رے میں میڈیا کو ان کی رائے کا انتظار ہے۔

    کیا وہ لا ہور کے گلو بٹ، گجرانوالہ کے پو می بٹ اور پنجاب کے طول وعرض میں پھیلے اس طرح کے بے شما ر کرداروں، جنہیں ن لیگ کی سرپرستی حا صل ہے انکار کر سکیں گے ؟

    کیا پنجاب کے کا لجز میں مسلم لیگ اسٹو ڈنٹس ونگ کی غنڈہ گردی پر اپنی رائے دیں گے ؟ بات نکلے گی تو پھر دور تلک جا ئے گی۔

  • ایم کیو ایم کی صفوں میں قاتل چھپے بیٹھے ہیں، عابد شیرعلی

    ایم کیو ایم کی صفوں میں قاتل چھپے بیٹھے ہیں، عابد شیرعلی

    فیصل آباد : وزیرمملکت عابدشیرعلی نے الزام لگایا ہےکہ ایم کیوایم کی صفوں میں قاتل چھپے بیٹھےہیں،ایم کیوایم نےصولت مرزاکی پھانسی رکوانےکے لیے وزیراعظم نوازشریف سےرابطہ کیا تھا۔

    بجلی وپانی کےوزیرعابدشیرعلی نےایم کیوایم کےخلاف آتش بیانی کردی۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک غیر ملکی لندن میں بیٹھ کر فوج کو للکار رہا ہے۔

    ایم کیو ایم کی صفوں میں قاتل چھپے بیٹھے ہیں،سو سوافراد کے قاتل نائن زیرو سے پکڑے جارہے ہیں،اس طرح کے مزید نائن زیرو بھی ختم کرنا پڑے تو کریں گے۔

    عابد شیرعلی نےکہا کہ ایم کیوایم قتل کرکے فوج پرالزام لگاتی ہے،فوج پر تنقید کرنے والی ہر زبان کاٹ دیں گے، انہوں نے دعوٰی کیا کہ ایم کیوایم نےصولت مرزاکی پھانسی رکوانےکےلیےوزیراعظم نوازشریف سےرابطہ کیا تھا۔

    عابد شیرعلی نےکہاکہ عمران خان حکومت کی کوشش سےہونےوالے امن کی وجہ سے کراچی میں جلسے کرسکے،انہوں نے نویدسنائی کہ دوہزارسترہ لوڈشیڈنگ خاتمےکاسال ہوگا۔

  • عابدشیرعلی نےبجلی کا بل جمع کرانے کا کریڈٹ ریحام کودیدیا

    عابدشیرعلی نےبجلی کا بل جمع کرانے کا کریڈٹ ریحام کودیدیا

    اسلام آباد : وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ان کی رہائش گاہ  بنی گالہ کا بجلی کا بل جمع کرانے کا کریڈٹ ریحام خان کودیدیا۔

    عمران خان کی شادی کسی کو فائدہ ہواہویا نہ ہوا ہومگر وفاقی وزیربجلی و پانی کو فائدہ ہوا کیونکہ شادی کے بعد خان صاحب نے اپنے گھر کا لاکھوں روپے کابل جمع کروادیا۔

    کہتے ہیں شادی زندگی بدل دیتی ہے۔پر کبھی کبھی انسان کو بھی بدل دیتی ہے۔یہ  بات وفاقی وزیر بجلی و پانی عابد شیر علی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

    اس موقع پرانہوں نے عمران خان کو شادی کی مبارکباد بھی دی اور لگے ہاتھوں بجلی کا بل جمع کروانے پر ان کاشکریہ بھی ادا کردیا۔

    شادی ہوتے ہی کپتان نے سول نافرمانی کی تحریک ختم کردی جس پر کہاجارہاہے کہ ریحام خان نے وہ کام کردکھایا جو حکومت اوراتحادی جماعتیں نہیں کرسکیں۔