Tag: عابدشیر علی

  • نوازشریف کا عوام میں بخار کوئی انجکشن کم نہیں کرسکتا، عابدشیر علی

    نوازشریف کا عوام میں بخار کوئی انجکشن کم نہیں کرسکتا، عابدشیر علی

    لاہور : وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا عوام میں بخار کوئی انجکشن کم نہیں کرسکتا، اللہ کی عدالت کے بعد سب سے بڑی عدالت 22کروڑ عوام کی ہے، ہم نے اپنا مقدمہ پاکستان کے عوام کے سپرد کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ سے اس کے ووٹ چھیننے کی مذموم سازش کی گئی، امیدواروں سےشیر کانشان چھیننےسے بڑی دھاندلی کیاہوگی، ہم نے تیر کھائے ہیں جسم چھلنی چھلنی ہوچکا ہے۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ پر جب بھی وار ہواکسی آئینی ادارے نے ساتھ نہ دیا، جس ادارے نے پاکستان کا آئین بنایا اسی کا تختہ الٹاجاتاہے، امیداروں کو آزاد قراردینے سے بڑی بےایمانی کیاہوگی، امیداروں کو آزاد قراردینے سے بڑی بےایمانی کیا ہوگی۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ نوازشریف نے تمام مشکلات کے باوجودفیصلوں کااحترام کیا، نوازشریف کا عوام میں بخار کوئی انجکشن کم نہیں کرسکتا، اللہ کی عدالت کےبعدسب سے بڑی عدالت 22کروڑ عوام کی ہے، ہم نے اپنا مقدمہ پاکستان کے عوام کے سپرد کردیا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد رکھی گئی، ن لیگ رجسٹرڈ جماعت ہے ہمیں اپنے حق سے محروم رکھاگیا، لوگوں کی وفاداری تبدیل کرانےکیلئے ن لیگ سے حق چھینا گیا۔


    مزید پڑھیں : حصول انصاف کی بات ہےتوڈاکوؤں کا بھی احتساب ہونا چاہئے، عابد شیر


    عابد شیر علی نے مزید کہا کہ جمہوریت کے دشمنوں کیخلاف آج بڑا فیصلہ آئیگا، سازش کا پہلے بھی مقابلہ کیا اب بھی ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کرینگے، نیب کو نوازشریف کے علاوہ اور کوئی نظر نہیں آرہا ہے، نوازشریف کو پاکستان کی خدمت کا خمیازہ تیسری مرتبہ بھگتنا پڑا۔

    وزیر مملکت برائے پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ جمہوریت توڑنے کی سازش کرنیوالوں کو بھی شرم دلانی چاہئے ، مشاہد حسین کو بھی ہم نے ٹکٹ دیا انشااللہ وہ جیتیں گے، جیتنےوالے آزادامیدوار آج ن لیگ میں شامل ہونگے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں زرداری نے پیسہ چلایا،ایمان فروشی ان کا کام ہے، ہم ضمیروں کے سودے نہیں کرتے، ہم چاہتے تو کے پی میں اتحادیوں سے ملکر حکومت بنا سکتے تھے ،افسوس کہ خود کو جمہوریت کاچیمپئن سمجھنے والے سازش کا حصہ ہیں۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ہارس ٹریڈنگ کی لعنت کو ٹھکرایا، کوئی ایسی ملاقات نہیں کی جس سے ہارس ٹریڈنگ کی نشاندہی ہو، پارٹی میں بھی اختلافات ہوتے ہیں جومل بیٹھ کرحل ہوجاتے ہیں۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ کسی ایسے اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے جوجمہوریت ڈی ریل کرے، نوازشریف کایک نظریہ بن چکے ہیں اور یہ جنگ نظریے کی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عابد شیرعلی ایک بار پھر پی ٹی آئی پر برس پڑے

    عابد شیرعلی ایک بار پھر پی ٹی آئی پر برس پڑے

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے روز بروز حکومت کے خلاف بیان داغے جانے سے مسلم لیگ نون کے رہنماوں کی بے چینی بڑھتی جارہی ہے۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما عابدشیر علی پی ٹی آئی کے خلاف ایک بار پھر میدان میں آگئے اور زبانی حملے شروع کر دیئے ہیں۔

    عابد شیر علی نے اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی پر الزامات لگاتے ہو ئے کہا کہ کےپی کےمیں ٹھیکےجہانگیرترین کودیئے جارہے ہیں۔ انھوں نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ عمران خان کے پاس کے پی کے میں دھرنوں کے لیے تو فنڈز ہیں لیکن آئی ڈی پیز کےلیے نہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک بار پھر فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کی ہے۔ مسلم لیگ کے رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان ہم پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے ارد گرد دیکھ لیں عمران خان کے ساتھ جو لوگ کھڑے ہیں وہ سب کرپٹ ہیں۔