Tag: عابد باکسر

  • بلال یاسین معاملہ: سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کا کیا تعلق ہے؟

    بلال یاسین معاملہ: سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کا کیا تعلق ہے؟

    لاہور: بلال یاسین پر فائرنگ کے واقعے میں پولیس تفتیش میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے، سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کا نام بھی درمیان میں آ گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں سامنے آنے والے دو ناموں میں سے ایک مرکزی ملزم ساجد گرما کی عابد باکسر کے ساتھ تصویر منظر عام پر آ گئی ہے۔

    سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے نام سے مشہور رہے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ عابد باکسر کے ساتھ ملزم کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد تفتیش میں نیا موڑ آ گیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے عابد باکسر سے بھی پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پولیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ساجد گرما ڈیوٹی فری شاپ میں غیر ملکی کرنسی ایکسچینج کرنے کا کام کرتا ہے، اور اس کے بلال یاسین کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے۔

    بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ، شوٹر کو اسلحہ فراہم کرنے والا مرکزی ملزم ٖگرفتار

    واضح رہے کہ سی آئی اے پولیس نے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں شوٹر کو اسلحہ فراہم کرنے والے مرکزی ملزم افضل کو آج گرفتار کیا تھا، دوران تفتیش افضل کے انکشاف پر 2 اہم کرداروں ساجد گرمااور محسن کے نام سامنے آئے تھے، افضل نے تحقیقات میں بتایا کہ شوٹرز کو وہ نہیں جانتا، تاہم اسلحہ ساجد گرما کے کہنے پر دیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں سامنے آنے والا محسن جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہے، جب کہ ساجد گرما کو تفتیش کے لیے فون کیا گیا تو وہ فرار ہو گیا، اس سلسلے میں پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

  • لاہور کے انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر نے شہباز شریف کا چیلنج قبول کر لیا

    لاہور کے انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر نے شہباز شریف کا چیلنج قبول کر لیا

    لاہور: پولیس کے سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں مناظرے کا چیلنج قبول ہے۔

    جعلی پولیس مقابلوں میں بے گناہوں کو مارنے والے لاہور کے سابق پولیس افسر عابد باکسر نے کہا ’شہباز شریف کا چیلنج قبول کرتا ہوں، ثبوت نہ دے سکا تو بچوں کو لے کر ملک چھوڑ دوں گا۔‘

    عابد باکسر نے کہا ’شہباز شریف جگہ بتائیں میں ثبوت دینے کو تیار ہوں، وہ بتائیں کہ حمزہ شہباز کا خط اصلی تھا یا جعلی؟‘ خیال رہے کہ عابد باکسر دعویٰ کر چکے ہیں کہ حمزہ شہباز نے فواد حسن فواد کو میرے خلاف کارروائی کا کہا۔

    قاتل پولیس افسر کا کہنا تھا کہ وہ 12 سال سے در بہ در ہیں، انھیں صفائی کا پورا موقع ملنا چاہیے، شہباز شریف سے متعلق ثبوت جے آئی ٹی کو دیں گے۔

    انکاؤنٹر اسپشلسٹ عابد باکسر کے شریف بردارن سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

    واضح رہے کہ عابد باکسر نے دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف اپنے مخالفین کو مروانے کا عادی ہے، ان کے پاس ثبوت ہیں کہ کہاں کہاں شہباز کے کہنے پر جعلی پولیس مقابلے کیے اور کس کس کو جان سے مارا۔

    دوسری طرف شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ کسی عابد باکسر کو نہیں جانتے، انھوں نے چیلنج کیا تھا کہ عابد باکسر کسی بھی جگہ آکر مجھ سے بات کرے۔

    عابد باکسر نے کہا کہ شہباز شریف جان نہیں چھڑا سکتے، جے آئی ٹی بنے گی، آصف اشرف ٹاؤن شپ میں قتل ہوا، مجھے اس میں نامزد کیا گیا، دو سال بعد مجھے اس کیس میں مجبوراً بے گناہ لکھ دیا گیا، خاتون کو 13 سال شوہر کا پتا نہیں چلا کہ ان کا شوہرکہاں ہے۔

    انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کا تمام حقائق ثبوت کے ساتھ سامنے لانے کا اعلان

    سابقہ انکاؤنٹر اسپیشلسٹ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مشتاق سکھیرا اور عمر ورک نے خاتون کو امریکا سے پاکستان بلوایا، خاتون نے پاکستان آ کر بیان دیا کہ ان کے شوہر کو عابد باکسر نے قتل کیا، میں نے کئی سالوں سے اس عورت کی شکل بھی نہیں دیکھی، سب جعلی مقابلے دوپہر کے ہیں اور میں اس وقت انسپکٹر تھا۔

    انھوں نے کہا کہ ایک لٹیر جاری ہوا ’ڈیئر انکل فواد حسن فواد عابد باکسر کو گرفتار کریں۔‘ اس کے بعد فواد حسن نے مجھے نظر بند کر دیا، میں ملک سے باہر چلا گیا، اس وقت مجھ پر 4 مقدمات تھے، میں شہباز شریف کے کہنے کے بر عکس کبھی گلبرگ کا ایس ایچ او نہیں رہا، وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

    جب 2200 کنال شہباز شریف کو نہیں ملی تو انہیں برا لگا اور وہ میرے پیچھے پڑ گئے، زینب اور نقیب اللہ نے بھی تو جے آئی ٹی کی درخواست نہیں دی تھی، ان کا سوموٹو ہوا تھا، میرا بھی ہونا چاہیے، میرے پاس تمام ثبوت ہیں بس تھوڑا وقت چاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کا تمام حقائق ثبوت کے ساتھ سامنے لانے کا اعلان

    انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کا تمام حقائق ثبوت کے ساتھ سامنے لانے کا اعلان

    لاہور : انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر نے تمام حقائق ثبوت کے ساتھ سامنے لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام چیزیں کھل کر قوم کے سامنے رکھوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے انکاؤنٹر اسپیشلسٹ سابق انسپکٹرعابد باکسر نے ضمانت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تمام حقائق ثبوت کے ساتھ سامنے لانے کا اعلان کیا.

    عابد باکسر کا کہنا تھا کہ کوئی لایا نہ کسی نے بیان دلوایا،خود آیا ہوں اور بیان بھی خود دیا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اپنی باتوں کے ثبوت پیش کروں گا اور تمام چیزیں کھل کر قوم کے سامنے رکھوں گا، کس نےکہا میں فروری سےپاکستان میں ہوں، مجھے اپنے ملک آنے پر انتہائی خوشی ہے۔


    مزید پڑھیں : انکاؤنٹر اسپشلسٹ عابد باکسر کی عبوری ضمانت منظور


    اس سے قبل انکاؤنٹراسپیشلسٹ سابق انسپکٹر عابد باکسر کو سیشن عدالت نے دس مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت پر رہا کرنے اور چار اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکےجمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

    عابد باکسر پر قتل، اقدام قتل سمیت مختلف مقدمات درج ہیں۔

    گذشتہ روز انکاؤنٹر اسپشلسٹ عابد باکسر نے ایک ویڈیو میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا تھا کہ شریف برادران نے جھوٹے مقدمات میں نامزد کرکے انہیں مارنے کی منصوبہ بندی کی تھی، حمزہ شہباز نے فواد حسن فواد کو میرے خلاف کارروائی کا کہا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • انکاؤنٹر اسپشلسٹ عابد باکسر کی عبوری ضمانت منظور

    انکاؤنٹر اسپشلسٹ عابد باکسر کی عبوری ضمانت منظور

    لاہور : پولیس مقابلوں کا ماہر سابق افسرعابد باکسر کی دس مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ، عابدباکسر  پر قتل، اقدام قتل سمیت مختلف مقدمات درج ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے انکاؤنٹر اسپشلسٹ عابد باکسر کو لاہور کی سیشن عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے عابد باکسر کی دس مختلف مقدمات میں چار اگست تک عبوری ضمانتیں منظور کرلیں اور ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

    عدالت نے عابد باکسر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم جاری کر دیا ہے اور متعلقہ تھانوں کو عابدباکسر کو مکمل تحفظ دینے کا بھی حکم دیا ہے۔

    عابد باکسر پر قتل، اقدام قتل سمیت مختلف مقدمات درج ہیں۔

    گذشتہ روز انکاؤنٹر اسپشلسٹ عابد باکسر نے ایک ویڈیو میں سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا تھا کہ شریف برادران نے جھوٹے مقدمات میں نامزد کرکے انہیں مارنے کی منصوبہ بندی کی تھی، حمزہ شہباز نے فواد حسن فواد کو میرے خلاف کارروائی کا کہا۔


    مزید پڑھیں : انکاؤنٹر اسپشلسٹ عابد باکسر کے شریف بردارن سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات


    یاد رہے کہ فروری کے آغاز میں پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر اور معروف انکاؤنٹراسپیشلسٹ عابد باکسر کو دبئی میں انٹرپول کے ذریعے حراست میں لیا گیا تھا، ملزم جعلی پولیس مقابلوں میں مطلوب تھا۔

    ملزم عابد باکسر کے خلاف پنجاب میں قتل اور اقدام قتل کے درجنوں مقدمات درج ہیں جو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کیے گئے افراد کے لواحقین کی جانب سے درج کرائے گئے تھے تاہم پولیس افسر مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے دبئی فرار ہو گیا تھا۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے معطل کیے گئے پولیس انسپکٹر کے خلاف جعلی پولیس مقابلوں میں معصوم شہریوں کے قتل، اغواء برائے تاوان ،قواعد و ضوابد کی خلاف ورزی اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے پر زندہ و مردہ گرفتاری پر انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

     

  • انکاؤنٹر اسپشلسٹ عابد باکسر کے شریف بردارن  سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

    انکاؤنٹر اسپشلسٹ عابد باکسر کے شریف بردارن سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

    لاہور : پولیس کے انکاؤنٹر اسپشلسٹ عابد باکسر نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف برادران نے جھوٹے مقدمات میں نامزد کرکے انہیں مارنے کی منصوبہ بندی کی تھی، حمزہ شہباز نے فواد حسن فواد کو میرے خلاف کارروائی کا کہا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کےانکاؤنٹر اسپشلسٹ عابد باکسر نے اپنی نئی ویڈیو میں شریف بردارن کے کالے کرتوں پر سے پردہ اٹھادیا، تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے عابد باکسر نے الزام لگایا کہ شریف برادران نے جھوٹے مقدمات میں نامزد کرکے انہیں جعلی پولیس مقابلے میں مارنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

    عابد باکسر کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بیان دلوانے کیلئے ماموں کو تشدد کرکے قتل کردیاگیا، حمزہ شہباز نے فواد حسن فواد کو میرے خلاف کارروائی کا کہا، حمزہ شہباز نے خط میں کہا ہمیں قانونی یا غیرقانونی لفظ سننے کی عادت نہیں۔

    https://youtu.be/9HxsPhNBbgE

    انکشافات میں انکاؤنٹر اسپشلسٹ نے کہا کہ مجھے 3 بار ریڈوارنٹ کے ذریعے انٹرپول سے گرفتار کرایا گیا، عدالت نے مجھے بری کردیا، مگر شریف خاندان نے پیچھا نہ چھوڑا، جلاوطن شریف برادران نے واپس آئے، میرے خلاف پھر کارروائیاں ہونے لگیں۔

    عابد باکسر نے بتایا کہ پنجاب میں جعلی مقابلوں کیلئے پولیس انسپکٹرز کو کیسے مجبور کیا جاتا تھا۔

    گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے عابد باکسر کو ستائیس جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    عابد باکسر کے سُسر جعفر رفیع نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عابد باکسر کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے، خدشہ ہے عابد باکسر کو جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں : سابق پولیس انسپکٹر اور انکاؤنٹراسپیشلسٹ دبئی سے گرفتار


    یاد رہے کہ فروری کے آغاز میں پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر اور معروف انکاؤنٹراسپیشلسٹ عابد باکسر کو دبئی میں انٹرپول کے ذریعے حراست میں لیا گیا تھا، ملزم جعلی پولیس مقابلوں میں مطلوب تھا۔

    ملزم عابد باکسر کے خلاف پنجاب میں قتل اور اقدام قتل کے درجنوں مقدمات درج ہیں جو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کیے گئے افراد کے لواحقین کی جانب سے درج کرائے گئے تھے تاہم پولیس افسر مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے دبئی فرار ہو گیا تھا۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے معطل کیے گئے پولیس انسپکٹر کے خلاف جعلی پولیس مقابلوں میں معصوم شہریوں کے قتل، اغواء برائے تاوان ،قواعد و ضوابد کی خلاف ورزی اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے پر زندہ و مردہ گرفتاری پر انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عابد باکسرکی جان کے تحفظ کیلئے سسرنےعدالت سے رجوع کرلیا

    عابد باکسرکی جان کے تحفظ کیلئے سسرنےعدالت سے رجوع کرلیا

    لاہور : بدنام زمانہ انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کے سسر نے اپنے داماد کی جان کے تحفظ کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا، جعلی پولیس مقابلے سے بچانے کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی پولیس مقابلوں کے حوالے سے مشہورانکاؤنٹراسپیشلسٹ عابد باکسر کے سسر اپنے داماد کو  جعلی پولیس مقابلے سے بچانے کے لئے میدان میں نکل آئے۔

    لاہور ہائیکورٹ نے عابد باکسر کی زندگی کے تحفظ کے لئے اس سے سسرکی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب سے جواب طلب کر لیاہے۔

    قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے درخواست کی سماعت کی، اس موقع پرعابد باکسر کے سسر جعفر رفیع نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ عابد باکسر کو دبئی پولیس نے انٹر پول کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔

    لاہور پولیس کی جانب سے عابد باکسر کے حوالے سے خطرہ ہے کہیں اس کو جعلی پولیس مقابلہ میں نہ مار دیا جائے، عدالت پولیس کو پابند کرے کہ اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عابد باکسر کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں طلب کیا جائے اور آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت عابد باکسر کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔

    عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے اور آئی جی پنجاب کو چھبیس فروری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

    واضح رہے کہ عابد باکسرکے حوالےسے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عابد باکسر کو پولیس حراست میں مارے جانے کا امکان ہے، بدنام زمانہ انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کو انٹر پول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کرکے کراچی منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد اسے لاہور منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق عابد باکسرکو تاحال پنجاب پولیس کےحوالے نہیں کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے حکومت نے عابد باکسر کو منتقل کرنے کے لئے خفیہ مقام پر لے جانے کی ہدایت کر دی ہے۔


    مزید پڑھیں: سابق پولیس انسپکٹر اور انکاؤنٹراسپیشلسٹ دبئی سے گرفتار


    حکومت کو خدشہ ہے کہ عابد باکسر نے عدلیہ کے سامنے جعلی پولیس مقابلوں کا انکشاف کر دیا تو اہم صوبے کی انتہائی اہم شخصیات قانون کی گرفت میں آسکتی ہیں، ذرائع نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ عابد باکسر کو پولیس حراست میں بھی مارا جاسکتا ہے۔

  • سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر پاکستان منتقل،پولیس حراست میں مارے جانے کا امکان

    سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر پاکستان منتقل،پولیس حراست میں مارے جانے کا امکان

    لاہور : سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان منتقل کر دیا گیا، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عابد باکسر کو پولیس حراست میں مارے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق انکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کو دبئی سے کراچی منتقل کیا گیا، عابد باکسر کو انٹر پول کے ذریعے کراچی پہنچایا گیا تھا، جس کے بعد انھیں لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عابد باکسرکو تاحال پنجاب پولیس کےحوالے نہیں کیا گیا، تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے حکومت نے عابد باکسر کو منتقلی کے لئے خفیہ مقام پر لے جانے کی ہدایت کر دی، حکومت کو خدشہ ہے کہ عابد باکسر نے جعلی پولیس مقابلوں کا عدلیہ کے سامنے انکشاف کر دیا تو اہم شخصیات قانون کی گرفت میں آ سکتی ہیں۔

    ذرائع نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ عابد باکسر کو پولیس حراست میں مارا جا سکتا ہے۔


    مزید پڑھیں : سابق پولیس انسپکٹر اور انکاؤنٹراسپیشلسٹ دبئی سے گرفتار


    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر اور معروف انکاؤنٹراسپیشلسٹ عابد باکسر کو دبئی میں انٹرپول کے ذریعے حراست میں لیا گیا تھا، ملزم جعلی پولیس مقابلوں میں مطلوب تھا۔

    ملزم عابد باکسر کے خلاف پنجاب میں قتل اور اقدام قتل کے درجنوں مقدمات درج ہیں جو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کیے گئے افراد کے لواحقین کی جانب سے درج کرائے گئے تھے تاہم پولیس افسر مقدمات کا سامنا کرنے کے بجائے دبئی فرار ہو گیا تھا۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے معطل کیے گئے پولیس انسپکٹر کے خلاف جعلی پولیس مقابلوں میں معصوم شہریوں کے قتل، اغواء برائے تاوان ،قواعد و ضوابد کی خلاف ورزی اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے پر زندہ و مردہ گرفتاری پر انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عمران خان کا عابد باکسر کے معاملے پر عدالت جانے کا اعلان

    عمران خان کا عابد باکسر کے معاملے پر عدالت جانے کا اعلان

    لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عابد باکسر کے معاملے پر عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عابد باکسر کے مطابق وہ شہباز شریف کے حکم پر قتل کرتا تھا، عابد باکسر ہی وزیر اعلیٰ پنجاب کے چہرے سے پردہ ہٹائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز گرفتار ان کاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کے معاملے پر عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

    عمران خان کہنا تھا کہ عابد باکسر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے حکم پر لوگوں کا قتل کرتا تھا۔ عابد باکسر کے واپس آنے پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ عابد باکسر وزیر اعلیٰ پنجاب کے چہرےسے پردہ ہٹائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ملک میں قانون کی بالا دستی قائم کر رہی ہے۔ قوم حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے۔ سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ’جو زبان نواز شریف کی ہے وزرا بھی وہی گفتگو کر رہے ہیں، اداروں پر تنقید اور ان کے خلاف سازش برداشت نہیں کریں گے۔ پاکستان کے لیے تمام اداروں کے دفاع میں کھڑے ہیں‘۔

    عابد باکسر کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے چہرے سے پردہ ہٹائے گا۔ ’اب یقین ہوگیا ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کس نے کروایا ہے‘۔

    عمران خان نے مسلم لیگ ن کو جلسوں کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ شریف برادران ملک میں کہیں بھی جلسہ کرلیں۔ ’اگلے دن اسی جگہ پر 2 سے 3 گنا بڑا جلسہ کر کے دکھائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میر شکیل پیسے لے کر پختونخواہ حکومت کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔ جیو اور جنگ میں لوگوں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں۔

    مشعال خان کے معاملے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ مشعال خان کو منصوبہ بندی کے ساتھ قتل کیا گیا۔ ’مشعال خان نے کسی قسم کا کوئی توہین مذہب نہیں کیا تھا‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔