Tag: عابد شیرعلی

  • ن لیگی رہنما ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد اخلاقیات بھی بھول گئے

    ن لیگی رہنما ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد اخلاقیات بھی بھول گئے

    فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی نے بیوروکریسی کو سرعام دھمکیاں دیں اور نازیبا لفاظ استعمال کئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد اخلاقیات بھی بھول گئے۔

    ن لیگی رہنما سابق وزیرمملکت عابد شیرعلی نے بیوروکریسی کو سرعام دھمکیاں دیں ،عابدشیر علی کی ڈ ی سی فیصل آباد کودھمکیاں دینے کی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

    عابد شیر علی نے کارکنوں کےبیچ ڈی سی فیصل آباد شیخ حامد کیلئے نازیبا لفاظ استعمال کئے اور کہا ہم لوگ تمہیں تمہارے دفتر سے نکال کر نشان عبرت بنائیں گے۔

    عابد شیر علی کے ضلعی افسران کو گالیاں اور دھمکیاں دینے پر شہریوں میں بھی غم وغصہ ہیں۔

    یاد رہے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے ایس پی کے دفتر کو آگ لگانے کی دھمکی دی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ سرگودھا روڈ کے کانسٹیبل امتیاز نے رپورٹ جمع کرادی، شہری عدنان نے فراڈ کیس کے اندراج کیلئے درخواست دی۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ درخواست میں عابد شیر علی اور ان کے بھائی سمیت 4 ملزمان کو نامزد کیا ہے جبکہ درخواست میں فراڈ سے کروڑوں روپے خوردبرد ،ہراساں کرنے کے الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔

  • این اے 108 : ن لیگی امیدوار عابد شیرعلی نے شکست تسلیم  کرلی

    این اے 108 : ن لیگی امیدوار عابد شیرعلی نے شکست تسلیم کرلی

    فیصل آباد: این اے108 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیرعلی نے اپنی شکست کو عوام کا فیصلہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 108 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیرعلی نے شکست تسلیم کرتے ہوئے اپنی شکست کو عوام کا فیصلہ قرار دے دیا۔

    لیگی امیدوار نے مہنگائی اور بجلی کے بلزکو ہار کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جانتا ہوں ہارنے پر آپ کے دل پر کیا بیت رہی ہے۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ اللہ کو ہماری شکست منظور تھی ہمیں قبول کرنا چاہیے، ضمنی الیکشن کو عام انتخابات کیلئے ریہرسل سمجھیں۔

    خیال رہے این اے 108 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 99841 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی 75266 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

  • ہم دلوں میں رہتے ہیں ،عوام کے دلوں سے شیر کو کوئی نہیں نکال سکتا،عابد شیرعلی

    ہم دلوں میں رہتے ہیں ،عوام کے دلوں سے شیر کو کوئی نہیں نکال سکتا،عابد شیرعلی

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ملک کو سہانے خواب دکھانے والوں سے ہیں، ہم دلوں میں رہتے ہیں ،عوام کے دلوں سے شیر کو کوئی نہیں نکال سکتا، عمران خان کو غریبوں کو اربوں کے بجلی کے بلوں کا حساب دینا ہوگا

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی پارٹی قیادت کا شکرگزارہوں ، این اے 124 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، ہم سب اپنی پارٹی قیادت کی ہدایت کے پابند ہیں۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ ملک کو سہانے خواب دکھانے والوں سےہیں اور ان سے مقابلہ ہے، جو ہیلی کاپٹر میں 55 روپے فی کلومیٹر کے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔

    ن لیگی رہنما نے کہا ن لیگ نے ملک میں صفر لوڈشیڈنگ کر دی، نیا ٹرانسمشن نظام متعارف کرایا، عوام دشمن حکومت نے پہلے پیٹرول اور پھر بجلی کا بم گرایا اور 3 ہزار کا بجلی کا بل 10 ہزار ہوگیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا یہ تبدیلی لائے ہیں کیا یہ وہ تبدیلی ہے کہ پنجاب میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، شیخ رشید نے موٹرسائیکل سوار کو سڑک پر گالیاں دیں، کیا یہ تبدیلی ہے، ایل پی جی مہنگی ہوگئی،عمران خان بڑی اچھی تبدیلی لائے ہیں۔

    عابدشیرعلی نے کہا عوام سے ووٹ نہ دینے کا بدلہ لیا جارہا ہے، ہم نے اپنے دورمیں بجلی پوری کی، 5 سال میں 12 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی۔

    لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا عمران خان کو غریبوں کو اربوں کے بجلی کے بلوں کا حساب دینا ہوگا، جو پیسہ کسی اور سے لینا تھا وہ غریبوں سے لیا جارہا ہے، ہم دلوں میں رہتے ہیں ،عوام کے دلوں سے شیر کو کوئی نہیں نکال سکتا۔

  • این اے 108: عابد شیرعلی کا ہار ماننے سے انکار، دوبارہ گنتی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

    این اے 108: عابد شیرعلی کا ہار ماننے سے انکار، دوبارہ گنتی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست

    لاہور : عابد شیرعلی دوبارہ گنتی میں بھی ہار گئے لیکن ہارماننے کو تیارنہیں، لیگی رہنما نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹی فیکشن روکنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے لیگی رہنما عابد شیر علی کی این اے 108میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے۔

    عابد شیر علی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کی رات پولنگ ایجنٹس کو گنتی کے وقت باہر نکال دیا گیا تھا اور مخالف امیدوار کو جتوانے کے لئے جعلی فارم 45 بنائے گئے۔ عابد شیر علی نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم دے اور عدالتی فیصلے تک فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا بھی حکم دے جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی کے امیدوار فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شکست کے بعد ن لیگ نے رونا دھونا شروع کردیا ہے، عابد شیرعلی جہاں چاہیں دوڑیں لگائیں انہیں شکست ضرور ہوگی، جس طرف جائیں گے وہاں بلا نظر آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی220پولنگ اسٹیشنز میں برتری حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، اپنے مینڈیٹ پرکسی کو ڈاکا مارنے نہیں دیں گے اور نہ ہی عمران خان کے خلاف کسی سازش کو کامیاب ہونے دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: عابد شیرعلی ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر ناکام، فرخ حبیب کی جیت برقرار

     یاد رہے کہ اس سے قبل این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی بھی عابد شیر علی کے کام نہیں آسکی تھی، مسلم لیگ ن کے رہنما کے مزید سات سو ایک ووٹ کم ہوگئے، جس جکے بعد تحریک انصاف کے فرخ حبیب کی جیت برقرار  ہے۔

  • عابد شیرعلی ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر ناکام، فرخ حبیب کی جیت برقرار

    عابد شیرعلی ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر ناکام، فرخ حبیب کی جیت برقرار

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے رہنما عابد شیر علی این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر بھی ناکام ہوگئے، پی ٹی آئی کے فرخ حبیب کی جیت برقرار رہی۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی بھی عابد شیر علی کے کام نہیں آسکی، مسلم لیگ ن کے رہنما کے مزید سات سو ایک ووٹ کم ہوگئے، تحریک انصاف کے فرخ حبیب کی جیت برقرار رہی۔

    پی کے 70 پر ری کاؤنٹنگ میں اے این پی کے خوشدل خان کامیاب قرار پائے، شاہ فرمان سیٹ سے ہاتھ دھو بیٹھے، پی کے 70 کی دوبارہ گنتی میں اے این پی کے خوشدل خان 187 ووٹوں سے کامیاب، حلقے میں خوشدل خان کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست کی گئی تھی، دوبارہ گنتی میں خوشدل خان نے 15 ہزار 544 ووٹ حاصل کیے۔

    دوسری جانب این اے 158، این اے 182، اور ایک این اے 190 پر دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد کردی گئیں، یوسف رضا گیلانی، ذوالفقار کھوسہ، جمشید دستی، میر بادشاہ قیصرانی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔

    این اے 190 میں امجد فاروق کھوسہ نے پی ٹی آئی کے ذوالفقار کھوسہ کو ہرایا تھا، این اے 158 میں پی ٹی آئی کے ابراہیم خان نے یوسف رضا گیلانی کو شکست دی تھی جبکہ این اے 182 میں پیپلزپارٹی کے مہر ارشاد سیال نے جمشید دستی کو شکست دی تھی۔

    کے پی اسمبلی میں اے این پی نے ایک اور نشست اپنے نام کرلی ہے، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اے این پی سیٹوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے، انتخابات میں تحریک انصاف کے شاہ فرمان 47 ووٹ سے کامیاب قرار پائے تھے، حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی چھ روز جاری رہی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ن لیگی کارکن کی عابد شیرعلی ، ان کے والد اور بھائی کیخلاف مقدمے کی درخواست

    ن لیگی کارکن کی عابد شیرعلی ، ان کے والد اور بھائی کیخلاف مقدمے کی درخواست

    فیصل آباد: ن لیگی کارکن نے عابد شیرعلی ، ان کے والد اور بھائی کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی، جس میں ان پر رقم ہتھیانے اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کا کارکن ظلم کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا اور عابد شیرعلی اور دیگر کے خلاف مقدمے کی درخواست دے دی، عابد شیرعلی، ان کے والد اور بھائی پر رقم ہتھیانے اور ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    کارکن عدنان جاوید کا کہنا ہے عمران شیرعلی اور شیخ ایوب سے سات کروڑ میں زمین خریدی، ملزمان نے منتقلی کے نام پر دوبارہ ایک کروڑ پانچ لاکھ لیے۔

    لیگی کارکن نے مزید کہا کہ ریکارڈ چیک کرنے پر ایک ہی جائیداد دوبار بیچنے کا انکشاف ہوا، شیرعلی اورعابدشیرعلی نے ملزمان کی پشت پناہی کی۔

    خیال رہے کہ عدنان جاوید نے پی پی ایک سو گیارہ سے کاغذات جمع کرادیئے ہیں جبکہ عابد شیرعلی این اے ایک سو آٹھ سے ن لیگی امیدوار ہیں۔

    یاد رہے کہ اپیلٹ ٹربیونل نے عابد شیرعلی کے بھائی عمران شیرعلی کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے سے روک دیا تھا، عمران شیر علی نے پی پی 117 فیصل آباد سے کاغذات جمع کرائے تھے اور ریٹرننگ افسر نے کاغذات منظور کیے تھے۔

    اپیل میں کہا گیا تھا کہ عمران شیر علی سوئی گیس بل کے ڈیفالٹر ہیں، ڈگری بھی جاری ہوئی جبکہ انھوں نے اثاثے بھی چھپائے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کرپشن کی داستان زرداری سےشروع ہوکرعمران پرختم ہوگی،عابد شیرعلی

    کرپشن کی داستان زرداری سےشروع ہوکرعمران پرختم ہوگی،عابد شیرعلی

    فیصل آباد : وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے پشاور میٹرو میں کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب وزیراعلیٰ کے پی کو گرفتار کرے، کرپشن کی داستان زرداری سے شروع ہوکرعمران پر ختم ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والے آج خود بنا رہےہیں، ملتان میں میٹرو پروجیکٹ بنتا ہے تو عمران کو کیوں تکلیف ہے۔

    عابد شیر علی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے چیف منسٹر بھی کرپشن میں ملوث ہیں، نیب آنکھیں کھولے اور وزیراعلیٰ کے پی کو گرفتار کرے، کرپشن کی داستان زرداری سے شروع ہو کرعمران پرختم ہوگی۔

    آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ آصف زرداری پہلے ٹین پرسنٹ تھے،پھر ہینڈرڈ پرسنٹ ہوئے اب ساے پرسنٹ انکے ہیں، کرپشن کی داستان آصف زرداری سے لکھی جائے گی، آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کا بیڑاغرق کیا، کراچی میں کوڑا ہے ،اربوں روپے ترقیاتی فنڈ کہاں ہیں۔


    مزید پڑھیں : حصول انصاف کی بات ہےتوڈاکوؤں کا بھی احتساب ہونا چاہئے، عابد شیر


    انھوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی، ڈاکٹرعاصم کو باہر جانے کی اجازت دے دی گئی، جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے چور تصور کیا، آج بھی جہانگیرترین جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی ہے۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کے پی میں میٹرو57اور پنجاب میں 27ارب کی بنتی ہے، عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کرپشن میں ملوث ہیں، عمران خان کیلئے پشاور جیل میں انتظار ہورہا ہے، عمران خان نے30ارب روپے میٹرو سے وصول کیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے میثاق جمہوریت فالو کیا، عمران خان نے احتساب کا ادارہ خیبرپختونخوا میں بند کیا،احتساب کرنے والے بھاگ جائیں گے لیکن ہم نہیں بھاگیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شرجیل میمن ،ایان علی،عزیربلوچ کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی؟عابد شیرعلی

    شرجیل میمن ،ایان علی،عزیربلوچ کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی؟عابد شیرعلی

    لاہور : وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے کیس 2ماہ میں نمٹانے کی باتیں ہوتی ہیں، شرجیل میمن ،ایان علی، عزیر بلوچ کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی، حصول انصاف کی بات ہےتوڈاکوؤں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن ،ایان علی،عزیربلوچ کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی؟ نوازشریف کےکیس 2ماہ میں نمٹانےکی باتیں ہوتی ہیں، آصف زرداری کے کرپشن کے کیسز کیوں نہیں کھلتے۔

    عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ عزیربلوچ کی جے آئی ٹی کےمطابق ہزاروں لوگوں کوماراگیا، 12 مئی کو شہریوں کو سڑکوں پر گولیاں ماری گئیں، اس ملک میں صرف ایک ہی خاندان سے پوچھ گچھ ہورہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ حصول انصاف کی بات ہےتوڈاکوؤں کا بھی احتساب ہوناچاہئے،جس رفتار سے نواز دور میں ترقی ہوئی ایسی تاریخ میں نہیں ہوئی۔

    عابد باکسر کے حوالے سے وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ عابد باکسرپرویزمشرف اورآصف زرداری کےدورمیں تھا، عابد باکسر جیسی باتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ، شہبازشریف نےکبھی کسی کوسیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا۔


    مزید پڑھیں : سارے چورہمارے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں‘ عابد شیرعلی


    یاد رہے چند روز قبل بھی وزیرمملکت برائے توانائی عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ میرا تہیہ ہے جنہوں نے پارلیمنٹ کوگالیاں دیں انہیں جوتے ماروں گا،  یہ سارے چور ہمارے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں، سزا دینا عدالتوں کا کام ہے، سیاست دانوں کا نہیں ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ یہ لوگ پاکستان کے لوگوں کے پیسوں سے سیاست کررہے ہیں، ان کی کوشش ہے ن لیگ کو کسی طرح سے سیاست سے دورکیا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عمران خان اورچوروزراء نےعوام کو کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا، عابد شیرعلی

    عمران خان اورچوروزراء نےعوام کو کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا، عابد شیرعلی

    ایبٹ آباد : وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے عمران خان اور چور وزراء نے خیبر پختون خواہ میں عوام کو کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد کے واپڈا ریسٹ ہاؤس میں کھلی کچہری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    عابد شیر علی نے خیبر پختونخواہ کے وزیر ہائر ایجوکیشن مشتاق غنی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ چور مشتاق غنی کی جانب سے اپنی رہائش گاہ جانے والے راستے پر تاحال ریٹینگ وال نہ لگا کر عوام کو مشکلات میں مبتلا کیا ہے۔

    واپڈا حکام ریٹننگ وال مکمل نہ ہونے تک تمام پی ٹی آئی کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے فنڈز منجمد کردیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مشتاق غنی کو ان کی کرپشن پر نیب کے حوالے کرنا چائیے، عابد شیر علی نے کہا کہ طاہر القادی کی احتجاجی تحریک فلاپ ہو گئی ہے، عوام اب ان کو جوتے ماریں گے۔


    مزید پڑھیں: عمران خان پر تنقید،عابد شیرعلی نے ٹوئٹرپرغلط تصویرشیئرکردی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • عمران خان پر تنقید: عابد شیرعلی نے ٹوئٹرپرغلط تصویرشیئرکردی

    عمران خان پر تنقید: عابد شیرعلی نے ٹوئٹرپرغلط تصویرشیئرکردی

    اسلام آباد : وزیر مملکت عابد شیرعلی نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹر پر غلط تصویر اپلوڈ کردی، جہانگیر ترین کے بیٹے کی جگہ سوشل میڈیا کارکن فرحان ورک کی تصویر لگادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت عابد شیرعلی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے اتنے جذباتی ہوگئے کہ انہوں نے جہانگیر ترین کے بیٹے کی جگہ سوشل میڈیا کارکن فرحان ورک کی تصویر شیئر کردی۔

    عابد شیرعلی نے تعریفی سرٹیفکیٹ کی تصویر کو عمران خان کی جانب سے علی ترین کو ٹکٹ دیئے جانے سے تشبیہ دے ڈالی۔

    اپنے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ کہ ہم تبدیلی کے لغو نعروں کو نہیں مانتے، جس کے پاس جہاز ہو تو امیدوار بن سکتا ہے یہی اصل ہے اس عمران نیازی کی سیاست کا۔

    انہوں نے لکھا کہ ہمیں نا اہل ترین کے بیٹے کے بارے میں بھی بتائیں کہ کتنا وہ قابل ہے؟ کیسے اس کو عوام نے ٹکٹ دلوایا، کیسے وہ موروثی نہیں؟

    علی ترین ولد نااہل ترین کو تبدیلی ٹکٹ جاری کردیا گیا، موصوف ایک ریٹائرڈ پولسیے کے پوتے اور ایک اسکول ماسٹر کے سپُوت ہیں، یوٹرن نمبر گنتی جاری ہے۔

    اس حوالے سے سوشل میڈیا کارکن فرحان ورک نے جواب دیا کہ نہیں پتہ تھا کہ میرے پاس جہاز ہے۔


    مزید پڑھیں: عابد شیرعلی نے نواز شریف کو یہودی سردار سے تشبیہہ دے ڈالی


    واضح رہے کہ اس سے قبل عابد شیرعلی ٹوئٹر پر ہی اپنے قائد نوازشریف کو ایک یہودی سردار مرحب سے تشبیہ دے چکے ہیں۔


    مزید پڑھیں: عمران خان ڈاکوؤں کا سرغنہ ہے، سپریم کورٹ نےان کی اےٹی ایم بندکردی،عابد شیرعلی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔