Tag: عابد شیرعلی

  • عمران خان ڈاکووں کا سرغنہ ہے، سپریم کورٹ نےعمران خان کی اےٹی ایم بندکردی،عابد شیرعلی

    عمران خان ڈاکووں کا سرغنہ ہے، سپریم کورٹ نےعمران خان کی اےٹی ایم بندکردی،عابد شیرعلی

    فیصل آباد: وزیرمملکت بجلی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ عمران خان ڈاکووں کا سرغنہ ہے، سپریم کورٹ نےعمران خان کا اےٹی ایم بندکردیا، اس نےٹیکس چوروں کےپیسے دھرنے میں لگائے اب حساب دینے کا وقت آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں وزیرمملکت برائے توانائی عابد شیرعلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ پرعدالتی فیصلہ عمران خان کےمؤقف کی شکست ہے، عمران خان وعدے کے مطابق جہانگیر ترین کوپارٹی سے نکالیں۔

    عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ پاناماکے نام پر چورن بیچا گیا،حدیبیہ کیس فیصلے سے شفافیت آئی۔

    جہانگیر ترین کی نااہلی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نےعمران خان کی اےٹی ایم بندکردی، عمران خان کی اگلی اےٹی ایم عبدالعلیم خان ہے۔

    ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کےقول اورفعل میں تضادہے، عمران نےٹیکس چوری کی رقم دھرنوں اوربنی گالاپرلگائی، جعلی جےآئی ٹی بناکرنوازشریف پرالزامات لگائے گئے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ نیب عمران خان،علیم خان،جہانگیرترین اوربچوں کوپکڑے، عمران خان کایوم احتساب قریب آچکاہے۔


    مزید پڑھیں :  عمران خان اشتہاری ہیں اداروں کا احترام نہیں کرتے، عابد شیر علی


    عابدشیرعلی کا آصف زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ آصف زرداری نےسندھ میں پاکستان کولوٹا۔

    یاد رہے اس سے قبل عابد شیر علی نے عمران خان کو اشتہاری  قرار دیتے ہوئے کہا  تھا کہ اداروں کا احترام نہیں کرتے، نواز شریف نے اداروں کا احترام کیا اور عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔

    انکا کہنا تھا کہ نواز شریف مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر ہیں، نواز شریف حکومت نہیں خدمت کرنے آئے ہیں، تمام قومی اداروں اور حکومت نے مل کر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • جو وعدے نوازشریف  نے کئےآج قوم  اس سے فائدہ اٹھارہی ہے،عابد شیرعلی

    جو وعدے نوازشریف نے کئےآج قوم اس سے فائدہ اٹھارہی ہے،عابد شیرعلی

    اسلام آباد : وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ جو وعدے نوازشریف نے کئےآج قوم اس سےفائدہ اٹھارہی ہے ، نوازشریف کا وعدہ تھا پاکستان سے اندھیروں کا خاتمہ کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی کی واپڈا ہاؤس لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نےٹرانسمیشن لائنز پرایک پیسہ خرچ نہیں کیا، ساڑھے 7ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے۔

    عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بدھ کوپورٹ قاسم پاورپلانٹ کاافتتاح کرینگے، نوازشریف کا وعدہ تھا پاکستان سے اندھیروں کا خاتمہ کرینگے ، جو وعدے نوازشریف نے کئےآج قوم اس سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔


    مزید پڑھیں : ہمارے قائدین روپوش نہیں ہوئے نہ کمردرد کا بہانہ کرکے بھاگے، عابد شیر علی


    وزیرمملکت نے کہا کہ پیپلزپارٹی دور میں ایک میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل نہیں ہوئی، ہمارے پرانے پاور پلانٹس میں زیادہ مسائل ہیں، ماضی میں کسی حکومت نے توجہ نہیں دیا، وزیراعظم نےتیل پر چلنےوالے پاور پلانٹس2019تک ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ سستے پاور پلانٹ لگا کر عوام کو سہولت دی جائےگی، بجلی کی چوری پر ڈھائی فیصدقابو پالیا ہے ، ہم کہیں پرزیادتی نہیں کررہے ، بجلی چوری جہاں ہوگی وہاں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔

    عابد شیرعلی نے کہا کہ حکومت نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 2 سے 3 گھنٹے سے بڑھنے نہیں دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ریاض پیرزادہ صاحب لیڈرشپ کے لیےکوئی جگہ خالی نہیں‘ عابد شیرعلی

    ریاض پیرزادہ صاحب لیڈرشپ کے لیےکوئی جگہ خالی نہیں‘ عابد شیرعلی

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ میاں محمد نوازشریف مسلم لیگ ن کے منتخب صدر ہیں۔

    وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیرعلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ریاض پیرزادہ صاحب لیڈرشپ کے لیےکوئی جگہ خالی نہیں ہے۔


    ٹیک اووروالی باتیں غلط ہیں، نوازشریف ہمارےقائد ہیں‘ رانا ثنااللہ


    دوسری جانب اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ ٹیک اوور والی باتیں غلط ہیں، نوازشریف ہمارے قائد ہیں انہیں جب نااہل کیا گیا تومسلم لیگ ن نے مسئلےکا حل بھی نکالا۔


    شہبازشریف کومسلم لیگ ن کی قیادت سنبھال لینی چاہیے‘ ریاض پیرزادہ


    یاد رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف عوام سے رابطے میں ہیں، انہیں مسلم لیگ ن کی قیادت سنبھال لینی چاہیے۔

    وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اس وقت بالکل صحیح مشورے دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بھی اداروں کے خلاف بیان بازی اور ٹکراؤ کی پالیسی کے خلاف ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • عابد شیرعلی کو دیکھ کر لوگوں کے ’’چور آیا‘‘ کے نعرے

    عابد شیرعلی کو دیکھ کر لوگوں کے ’’چور آیا‘‘ کے نعرے

    لاہور : نواز شریف کی ریلی کے دوران عابد شیر علی کی آمد کے موقع پر چور آیا چور آیا کے نعرے لگ گئے سابق وزیر اعظم کی گاڑی کے قریب بھی چور چور کے نعرے لگتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی ریلی جب لاہور پہنچی تو وہاں موجود کچھ لوگوں نے عابد شیر علی کو دیکھ کر دیکھو دیکھو کون آیا، چور آیا چور آیا کے نعرے بلند کردیئے۔

    عابد شیر علی نے صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے نعرے لگانے والوں کو نظر انداز کردیا، اور رسمی انداز میں کارکنان کے سامنے ہاتھ ہلاتے رہے۔

    علاوہ ازیں اس سے قبل وزیر توانائی عابد شیرعلی نے اسلام آباد سے نکلنے والی ریلی میں اپنی پوری توانائی صرف کردی۔ شیرآیا شیرآیا کے نعرے لگاتے اور دھوپ میں سفر کرتے عابد شیر علی کا رنگ بھی کالا پڑ گیا۔

    وزیر توانائی مختلف مقامات پر گاڑی کی چھت پرکھڑے ہوکر ہاتھ لہراتے ہوئے لیگیوں کا لہو گرماتے رہے، عابد شیر علی ریلی کے پہلے روز سے ہی فُل چارج دکھائی دیئے، پنڈی سے لاہور تک گاڑی پر چڑھے لوگوں میں بجلی بھرتے رہے۔

    بجلی بھرے وزیر کہیں جوش میں ہو ش نہ کھو بیٹھیں اس لئے ریلی میں موجود گارڈ کبھی ان کی قمیض تو کبھی ٹانگیں پکڑ کران کو قابو میں رکھنے کی کوشش کرتے رہے، عابد شیر علی نے نواز ریلی میں اتنی سیاست چمکائی کہ ان کا رنگ بھی کالا پڑ گیا۔

  • سندھ کا حشردیکھ کردیگرصوبے پی پی کو ووٹ نہیں دیں گے، عابد شیرعلی

    سندھ کا حشردیکھ کردیگرصوبے پی پی کو ووٹ نہیں دیں گے، عابد شیرعلی

    سکھر : وزیرمملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کا جو حشر کیا پنجاب اور دیگر صوبے اس کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے، عمران خان ریلو کٹا ہے سیاسی میدان سے باہر کردیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا کہ بجلی بجلی چوری میں جو بھی ملوث ہوا اس کیخلاف بھرپور کارروائی کریں گے.

    سکھر کے تحصیلدار پیرجو گوٹھ کے اور ڈہرکی کے پیر کروڑوں کی بجلی چوری کرچکے ہیں۔ عابدشیرعلی نے کہا کہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات دے دیئے ہیں گھوٹکی کے ایس ایچ اوز چوری کی بجلی استعمال کرتے ہیں، کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کردیئے.

    ایم کیوایم والے بھی بجلی چوری میں ملوث ہیں، ایم کیوایم کے سکھر کے دفاتر پرلاکھوں کے واجبات پربجلی منطقع کی گئی، چوروں اور ڈاکوؤں کو بجلی چوری کرنے نہیں دوں گا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ منظور وسان اچھے خواب دیکھیں، عوام کو لوٹنے والے خواب دیکھنا بند کردیں کیونکہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے ساتھ جو حشر کیا ہے اسے دیکھ کر پنجاب اور دیگر صوبے پیپلز پارٹی کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے.

    عابد شیرعلی نے صحافیوں کو بتایا کہ آج سکھر آتے ہوئے پورا جہاز پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے بھرا ہوا تھا، جہاز میں ایک ریلو کٹا بھی موجود تھا،جس کی وجہ سے سفر کا مزا نہیں آیا، ریلو کٹے کی وجہ سے میں جہاز سے چھلانگ نہیں لگا سکتا تھا.

    یاد رہے کہ آج صبح پی آئی اے کی خصوصی پرواز میں عابد شیرعلی،منظور وٹو اور علیم خان ایک ساتھ بیٹھے تھے۔

  • بلاول بھٹو بات کرنے کی تمیز سیکھیں، عابد شیرعلی

    بلاول بھٹو بات کرنے کی تمیز سیکھیں، عابد شیرعلی

    فیصل آباد : وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بات کرنے کی تمیز سیکھنی چاہیئے، پیپلز پارٹی انکل اور آنٹی سے ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائے،” بچہ تو بچہ ہے بچوں سے کیا بات کرنی “۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد کے ایک چرچ میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    عابد شیرعلی نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ احتساب کا وقت آ گیا، بلاول بھٹو کے انکل اور آنٹیوں سے لوٹی ہوئی دولت واپس لیں گے، بلاول  پہلے ملک کی لوٹی ہوئی  دولت واپس لائیں پھر ہم سے احتساب کی بات کریں۔

    عابد شیرعلی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بچہ تو بچہ ہے، دل بھی بچہ ہے اور آگے بھی بچہ ہے۔

     انہوں نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر صوبائی وزراء کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو کوڑستان بنا دیا، صوبائی وزرا نے مزار قائد کا فانوس تک اتار کر بیچ دیا، سانحہ بلدیہ سندھ میں جاری گینگ وار کا شاخسانہ ہے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز لیگ آئندہ عام انتخابات میں سندھ میں کلین سوئپ کرے گی۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی  27 دسمبر کو اپنی قبر کھودنے جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فیصل آباد شہر کو قبضہ گروپ نے گھیرے میں لیا ہوا ہے، بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ ملنے کے دعوے داروں کے دعوے دھرے رہ گئے، جو لوگ ٹکٹ کے دعوے کرتے تھے ان کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میئر کا الیکشن ایک میچ ہے، تبدیلی ووٹ سے آئے گی، ڈنڈے اور دھرنے سے نہیں، فیصلہ 22 دسمبر کو ہو گا۔

  • عمران خان رشوت خور ہیں، عابد شیرعلی، دھرنا سیاست مسترد ہوگئی، سعد رفیق

    عمران خان رشوت خور ہیں، عابد شیرعلی، دھرنا سیاست مسترد ہوگئی، سعد رفیق

    لاہور / فیصل آباد : وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنوں کی سیاست کو مسترد کر دیا۔ عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ عمران خان رشوت خور ہیں جو سیلفی بنانے کے بھی پیسے لیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رائے ونڈ مارچ کے بعد لیگی وزراء کی توپوں کا رخ کپتان کی جانب ہوگیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور عابد شیر علی عمران خان پر خوب گرجتے اور برستے رہے۔

    ریلویز ہیڈ کوارٹرز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے ایک بار پھر عمران خان کو اپنی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ان کا پارٹی ڈانس عوام نے مسترد کردیا ۔ بیس کروڑ کی آبادی میں چند ہزار افراد کو اکٹھا کر کےعمران خان نے کون سا تیر چلا لیا۔ انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے حالات میں عمران خان کیا کرتے پھر رہے ہیں؟

    دوسری جانب فیصل آباد کے فیسکو ہیڈکوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے بھی عمران خان پر بجلی کے بم گرا دئیے۔

    مزید پڑھیں : عمران خان کا سونامی پشاور کے بعد راولپنڈی میں دفن ہوگیا، عابد شیرعلی

     عابد شیر علی نے پی ٹی آئی پر بجلی گراتے ہوئے کہا کہ انتشار پھیلانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی پر رشوت خوری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیلفی بنانے کے بھی پیسے لیتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : ایسے لوگ سیاست میں آگئے ہیں جنھیں سیاست کی الف بے نہیں آتی، سعد رفیق

     وزیرمملکت پانی وبجلی نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جس زبان میں بات کی اس سے دوگنا جواب دیا گیا جبکہ سرجیکل اسٹرائیک کے غبارے سے بھی ہوا نکل گئی، مودی سمیت کوئی بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا۔

     

  • عمران خان کا سونامی پشاور کے بعد راولپنڈی میں دفن ہوگیا، عابد شیرعلی

    عمران خان کا سونامی پشاور کے بعد راولپنڈی میں دفن ہوگیا، عابد شیرعلی

    فیصل آباد : وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کا سونامی پہلے پشاور اور بعد میں راولپنڈی میں دفن ہوگیا، ملک کو دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں لیکن عمران خان کو دھرنے کی پڑی ہوئی ہے، عمران خان اور دھرنے والوں کو شرم آنی چاہئیے۔عمران خان رائیونڈ نہیں بلکہ تبلیغی اجتماع گاہ جائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، عابد شیرعلی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سی پیک اور پاکستان کے دشمن ہیں، عمران خان بھارت کی زبان بول رہےہیں اور یہ ان ہی کے ایجنٹ ہیں۔

    انہوں نے وزیر اعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی جانے والی تقریر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے جرات کیساتھ عالمی سطح پر کشمیر کا مؤقف پیش کیا اور کشمیریوں کی آواز عالمی برادری تک پہنچائی۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے، پی ٹی آئی کے رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے ایک سوال کےجواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے قائد کی رہائش گاہ کا دفاع کرنا ہمیں بہت اچھے طریقے سے آتا ہے، پاکستان کی ترقی کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہوتی۔

    شیخ رشید نے نوازشریف سے پارٹی میں شامل ہونے کیلئے منت سماجت کی تھی، انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے زیادہ ٹیکس میں ادا کرتا ہوں۔

     

  • اپنے قائد کے گھرکی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں، عابد شیرعلی

    اپنے قائد کے گھرکی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں، عابد شیرعلی

    فیصل آباد : وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جاتی امرا کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ ہمارے گھروں پر حملہ ہوا تو خاموش نہیں رہیں گے ہم اپنے اوراپنے قائد کے گھرکی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں ہمارے گھر کی طرف اگر کوئی گیا تو وہ واپس نہیں آسکے گا۔

    انہوں نے کہا عمران خان کو سیاست میں رہنے کیلئے چند لاشیں چاہئیں جو ہم نہیں گرنے دیں گے۔ پی ٹی آئی کی سیاست رائے ونڈ کی نہر میں غرق ہوجائے گی ۔ کوئی نقصان ہوا توعمران خان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرکے جیل میں ڈالیں گے۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جھوٹی سیاست کو الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ نے بھی رد کردیا ہے، اس لیے وہ مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا۔

    عمران خان رات کو سوتے وقت وزیراعظم ہوتے ہیں، صبح اصل حالت میں آجاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ مارچ کے بعد پی ٹی آئی کی سیاست رائے ونڈ میں ہی غرق ہوجائے گی۔

     

  • اسکول طالبات نے عابد شیر علی کو لاجواب کردیا

    اسکول طالبات نے عابد شیر علی کو لاجواب کردیا

    فیصل آباد: وفاقی وزیر مملکت عابد شیرعلی نے فیصل آباد میں اسکول کادورہ کیا اورطالبات سے سبق سنا،طالبات نے تو سبق سنادیا لیکن وزیرصاحب ان کے سوال کا جواب نہ دے سکے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت عابد شیرعلی فیصل آباد میں گرلزاسکول ناظم آباد پہنچے تو طالبات نے ان کا بھرپور استقبال کیا، اس موقع پر بچیاں پھول لیے کھڑی تھیں، وزیرمملکت وہ ہی پھول بچیوں پرہی نچھاورکر دیئے۔

    عابدشیرعلی خاصے خوشگوارموڈ میں تھے، وزیرمملکت نےاسکول میں مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا اور طالبات سے سبق بھی سنا جو انہوں نے فرفر سنادیا۔

    اسکول کی طالبات کی جانب سے جب وزیرمملکت سےسوال کیا گیا تو موصوف کی سٹی گم ہوگئی، بچیوں کا کہنا تھا کہ ’’آپ جب بھی اسکول آتےہیں، بجلی نہیں ہوتی‘‘ عابد شیرعلی طالبات کےسوال کا جواب نہ دے سکے اور صرف اتنا کہنے پراکتفا کیا کہ بجلی اپنے وقت پر آجائے گی۔

    اسکول کی میڈم نے جلتی پر تیل کا کام کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کو خبر ہے کہ بجلی کے وزیرآئے ہیں۔ یاد رہے کہ عابد شیرعلی نے اسکول میں تو بچیوں کا سبق سنا لیکن کچھ عرصہ قبل وہ قومی اسمبلی میں بھی اپنا سبق نہیں سنا سکے تھے۔