Tag: عابد شیرعلی

  • سپریم کورٹ عمران خان کی تالا بندی کرائے، عابد شیرعلی

    سپریم کورٹ عمران خان کی تالا بندی کرائے، عابد شیرعلی

    لاہور: وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کا تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دھرنوں میں جو گرمی تھی اس نے عمران خان کے دماغ کا فیوز اڑا دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کپتان کی پارٹی بال ٹیمپرنگ کررہی ہے، عابد شیرعلی نے وولٹیج سے بھر پور باونسر مارتے ہوئے کپتان کو علاج کرانے کا مشورہ بھی دے ڈالا ۔

     عابد شیر نے کپتان کو بتایا صوبے میں فلائی اوور کس طرح بنائے جاتے ہیں اس کی شہباز شریف سے ٹریننگ لیں، وزیر مملکت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے استدعا کی کہ وہ عمران خان کی تالا بندی کرائیں۔

    عابد شیر علی کو گرمی سے بچانے کے لیے پولیس اہلکار ان کے سر پر چھتری تانے کھڑا رہا۔

  • عمران خان سترہ جنوری کا احتجاج ملتوی کردیں، عابد شیرعلی

    عمران خان سترہ جنوری کا احتجاج ملتوی کردیں، عابد شیرعلی

    لاہور: عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پانچ ارب روپے کی وصولی کیلئے ایوان وزیر اعظم کو چھوٹ ملے گی نہ پارلیمنٹ ہائوس کو چھوٹ ملے گی، عمران خان سترہ جنوری کا احتجاج ملتوی کردیں۔

    نئے سال کے پہلے دن عابد شیر علی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بجلی کا بل ادا نہ کرنے والے سرکاری اداروں کی بجلی کاٹ دی جائے، انہوں نے کہا کہ پارلمنٹ ہائوس ہو یا ایوان وزیر اعظم کسی کو چھوٹ نہیں ملے گی ،انہوں نے دوران ڈیوٹی قتل کر دئے جانے والے ایس ڈی او کے لوحقین کو پچیس لاکھ روپے اور ا نکے بچوں کے تعلیمی اخراجات دینے کا اعلان کیا۔

    عابد شیر علی نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ سترہ جنوری کا احتجاج ملتوی کر دیں اور معاملا ت مذاکرات کے ذریعے حل کریں،انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں کو بقایاجات کی ادئیگی کیلئے نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں، نادہندہ ادارے بلوں کی ادائیگی کا فوری بندو بست کریں ۔

  • عمران خان کو محنت کش کی روزی پر لات نہیں مارنےدیں گے، عابد شیرعلی

    عمران خان کو محنت کش کی روزی پر لات نہیں مارنےدیں گے، عابد شیرعلی

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کہتے ہیں کہ ہم عمران خان کو پاکستان کے غریب محنت کش کی روزی پر لات نہیں مارنے دیں گے۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ان کاکہناتھاکہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے تاہم جلاؤ گھراؤ کو ترک کیا جائے اور بات چیت کیلئے ساز گار ماحول بنایا جائے،انھوں نے مطالبہ کیا کہ بات چیت شروع کر نے سے قبل پرتشدد کارروائیوں کی کال واپس لی جائے۔

    عابد شیر علی کاکہناتھاکہ فیصل آباد میں گولی چلانے والے شخص کو ہر صورت پکڑا جائے گا اور قوم کے سامنے لایا جائے گا اور اس کیلئے نادرا سے مدد حاصل کر لی گئی ہے،انھوں نے کہاکہ حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس سے اسلحہ بھی واپس لے لیا تھا مگر اس کے باوجو کسی تیسری قوت کے فائر سے ایک کارکن جاں بحق ہوا۔

    عابد شیر علی کاکہناتھاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ایک ماسی مصیبتے رکھی ہوئی ہے جو لال حویلی سے باہر نہین نکلتی پہلے وہ شخصیت پرویز مشرف کے ساتھ تھی اور اب عمران خان کا بیڑا غرق کر رہی ہے،انھوں نے کہاکہ پرامن رہنے کا دعوی کرنے والوں نے ڈنڈوں ، ٹائروں اور پیٹرول کے ساتھ فیصل آباد پر دھاوا بولا،جو معیشت کی تباہی کا ایجنڈا ہے، بظاہر ایسا لگتا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کا ایجنڈا بنا رکھا ہے۔

    عابد شیر علی کاکہناتھاکہ وہ جمعہ کے روز خود پر درج ہونے والی ایف آئی آر پر تھانہ ثمن آباد میں پیش ہوکر گرفتاری دینگے یا خود کو بے گناہ ثابت کرینگے۔

  • فیصل آباد تصادم: رانا ثنااللہ ،عابد شیرعلی سمیت تین سوافراد پر مقدمہ درج

    فیصل آباد تصادم: رانا ثنااللہ ،عابد شیرعلی سمیت تین سوافراد پر مقدمہ درج

    فیصل آباد: تحریک انصاف کے کارکن کے قتل کا مقدمہ فیصل آباد کے سمن آباد تھانے میں درج کرادیا گیا، مقدمے میں عابد شیر علی ،رانا ثنااللہ اور داماد شہریار سمیت تین سو افراد نامزد کیے گئے ہیں۔

    تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سمن آباد میں درج کیا،جس میں سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ، ان کے داماد شہریار، گارڈ اور وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی سمیت سات افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ دیگر تین سو افراد کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔مقدمہ قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا،اس سے قبل سی پی او نے رانا ثنااللہ اور ڈی سی او کا نام ایف آئی آر سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا تھا، جس پر مقتول کے اہل خانہ نے میت سمندری روڈ پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا تھا، پھر حکام کی مداخلت کے بعد یہ مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • ذوالفقارکھوسہ نے نوازلیگ کی پیٹھ میں چُھرا گھونپا،عابد شیرعلی

    ذوالفقارکھوسہ نے نوازلیگ کی پیٹھ میں چُھرا گھونپا،عابد شیرعلی

    اسلام آباد: عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ ذوالفقارکھوسہ پرپارٹی اور میاں نواز شریف کے بہت احسانات ہیں ۔یہ بات وزیر مملکت برائے پانی وبجلی کے وزیر عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    ان کاکہنا تھا کہ ذوالفقار کھوسہ پر پارٹی اور وزیراعظم میاں نواز شریف کے بہت احسانات جن کو کسی بھی صورت فراموش نہیں جاسکتا،لیکن اب وہ احسان فراموش ہوگئے ہیں اورانہوں نے مسلم لیگ ن کی پیٹھ پر چھرا گھونپا ہے ۔

    عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان دھرنا دیں یا دھرنی دیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہم نے عوام کی بھلائی کیلئے جومنصوبے شروع کئے ہیں وہ جاری رہیں گے۔

    عمران خان نے کے پی کے میں حکومتی نااہلی کو چھپانے کیلئے دھرنے شروع کئے جس کے باعث ملک کی ترقی کو داوٴ پر لگا دیا گیا۔

  • کسی نادہندہ ادارے کوبجلی نہیں ملے گی،عابد شیرعلی

    کسی نادہندہ ادارے کوبجلی نہیں ملے گی،عابد شیرعلی

    اسلام آباد : وزیر مملکت عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ بل ادا نہ کرنے والے کسی ادارے کوبجلی نہیں دیں گے، وزیر مملکت عابد شیرعلی نے انکشاف کیا کہ ماضی میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بل کم آتے تھے۔

    پہلے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جاتی تھی، نون لیگ کی حکومت نے لوڈشیڈنگ میں کمی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی سے متعلق منصوبوں پر چوبیس گھنٹے کام کیاجارہا ہے، جن کے اضافی بلز آئے انہیں وزیر اعظم کی ہدایت پرتین اقساط میں بل ادا کر نے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    انہوں  نے کہا کہ بل ادا نہ کرنے والے کسی ادارے کوبجلی نہیں دیں گے،ہرڈسٹرکٹ میں میڑچیک کئے جائیں گے،جن فیڈرز میں نقصانات زیادہ ہے ان کو نجی شعبہ کے حوالے کردیا جائے ۔

    عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان پر ایک لاکھ اڑتیس ہزار روپے واجب الادا ہے۔دھر نے کی سیاست کرنے والے ملک میں نواز شریف کےترقیاتی کاموں میں خلل ڈالنا چاہتے ہے۔

  • جشن آزادی کی تقریبات کو پاک فوج کےنام کرتے ہیں، عابد شیرعلی

    جشن آزادی کی تقریبات کو پاک فوج کےنام کرتے ہیں، عابد شیرعلی

    کراچی : وفاقی وزیر مملکت برائے بجلی و پانی عابد شیر علی نے کہانواز شریف کی جانب سے محبت کا پیغام ہے, پارلیمنٹ میں بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جائے۔

    انھوں نے میپکو ہیڈ کوارٹرزمیں تقریب سےخطاب میں کہی، انھوں نے کہا جشن آزادی کی تقریبات کو پاک فوج کے نام کرتے ہیں، پاک فوج کے شانہ بشانہ عوام نظریہ ضرورت کی جنگ لڑ رہی ہے، اُن کا کہنا تھا پاکستان بقاکی جنگ لڑ رہا ہے تو دوسری طرف اس کی جڑیں کھوکھلی کی جا رہی ہیں، لیکن کوئی طاقت پاکستان میں ترقی کا سفر نہیں روک سکتی۔

  • سیاسی جماعتیں فوج کو متنازعہ نہ بنائیں، عابد شیرعلی

    سیاسی جماعتیں فوج کو متنازعہ نہ بنائیں، عابد شیرعلی

    ملتان: وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت کسی قسم کی بوکھلاہٹ کا شکار نہیں۔

    ملتان ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیرعلی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازش نہ کی جائےانتشار پھیلانے کی بجائے تمام مسائل کا حل مل بیٹھ کر نکا لنا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت کسی قسم کی بوکھلاہٹ کا شکار نہیں۔جہموریت کے خلاف سازشوں کا مقابلہ تمام جمہوری قوتیں مل کر کریں گی۔

    عابد شیر علی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آرٹیکل 245 کسی سیاسی مقصد کے لیے نہیں لگایا اور نہ ہی فوج کو کسی سیاسی مقصد کیلئے استعمال کریں گے، فوج کو متنازعہ نہ بنایا جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام چوہدری برادران کو مسترد کر چکی ہے، وہ اپنی سیاسی بقا کے لئے واویلا مچا رہے ہیں۔

  • عمران خان طالبان کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، عابد شیرعلی

    عمران خان طالبان کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، عابد شیرعلی

    فیصل آباد: وزیرمملکت پانی و بجلی عابدشیرعلی کاکہناہے کہ عمران خان طالبان کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، حکومت کسی دباؤ کا شکارنہی،الطاف حسین پاکستان آکر سیاست میں حصہ لیں۔

    ملکی سیاسی صورتحال پر لیگی وزرابھی بیان در بیان داغ رہے ہیں، وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نےلانگ مارچ طالبان کے ساتھ ڈیل کا نتیجہ ہے،عمران خان اور طالبان کا ایجنڈاایک ہے،عابد شیر علی نے کہابیرون ملک سے بیانات دینا آسان کام ہے، الطاف حسین پاکستان آکر ملکی سیاست میں حصہ لیں،وزیرمملکت نے شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عوامی لیگ کہ سربرانجومیت کے ماہر بن گئے،عابد شیر علی کاکہناتھاکہحکومت کسی سیاسی دباؤ کا شکار نہیں۔

  • ماضی میں رینٹل پاور کے نام پراربوں کی لوٹ مار کی گئی، عابد شیرعلی

    ماضی میں رینٹل پاور کے نام پراربوں کی لوٹ مار کی گئی، عابد شیرعلی

    اوکاڑہ: وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نےکہا ہے کہ عمران خان انکے ساتھ نندی پور چلیں اگر منصوبہ بند ہوا تو میں استعفی دے دوں گا ورنہ جھوٹا الزام لگانے پرعمران خان استعفی دیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نوازشریف نے بجلی بحران پرملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، 200یونٹ تک بجلی کی سبسڈی ختم نہیں کی جا رہی، انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس ملک میں رینٹل پاور کے نام پراربوں کی لوٹ مار کی گئی، پرویز الہی اور شیخ رشید سمیت تمام اپوزیشن افراد اپنی گلی کے کونسلر بھی اکٹھے نہیں کر سکتے، عابد شیر علی نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا ٹائم فریم نہیں دے سکتا تاہم آنے والے دنوں میں بہتری ہوگی، انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ بجلی پیدا کررہا ہے، عمران خان کسی وقت میرے ساتھ نندی پور چلیں اگر منصوبہ بند ہوا تو میں استعفی دے دوں گا نہیں تو وہ استعفی دے دیں۔