Tag: عابد شیر علی

  • راؤانوارنے کس کے کہنے پر کراچی میں خون بہایا؟ عابد شیرعلی کا سوال

    راؤانوارنے کس کے کہنے پر کراچی میں خون بہایا؟ عابد شیرعلی کا سوال

    فیصل آباد: وزیرمملکت عابدشیرعلی کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کراچی میں  رہنے والوں کا قاتل ہے،  اسے وی وی آئی پی پروٹوکول کیوں‌ دیا گیا؟

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے فیصل آباد میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کی جائیں کہ راؤانوارنے کس کے کہنے پر کراچی میں خون بہایا، عزیربلوچ نےبھی اہم انکشافات کئے  ہیں، آخر کس چیز کا انتظار کیا جارہا ہے، فوری کارروائی کی جائے.

    [bs-quote quote=” دہرامعیار نہیں چلے گا، احتساب سب کا ہوناچاہیے، مگر یہاں‌ نہ تو عزیر بلوچ کا کچھ ہوا، نہ ہی ایان علی کا۔” style=”style-2″ align=”left” author_name=”عابد شیر علی”][/bs-quote]

    مسلم لیگ ن کے سینئر  رہنما کا کہنا تھا کہ مشرف اور زرداری حکومت نے ملک کا بیڑا غرق کیا، پرویزمشرف نےکرپشن کی بنیاد رکھی، 12مئی کوکراچی میں وکلا، سول سوسائٹی کے افراد کوقتل کیا گیا، کرپشن کےبےتاج بادشاہ نےکراچی کوگندگی کاڈھیربنادیا، اس پر ایکشن کب ہوگا.

    انھوں نے کہا کہ میری چیئرمین نیب سے درخواست ہے کہ ایان علی کو پکڑیں، ڈاکٹرعاصم کوملک سے باہر بھیج دیا جاتا ہے، راؤ انوارکوکیوں وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا گیا؟ ان سوالات کے جواب ملنے چاہییں.

    انھوں‌نے کہا کہ انصاف کا دہرامعیار نہیں چلے گا، احتساب سب کا ہوناچاہیے، مگر یہاں‌ نہ تو عزیر بلوچ کا کچھ ہوا، نہ ہی ایان علی کا. البتہ ہم مایوس نہیں.الیکشن ہوجائیں پھردودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائےگا، حقیقت سب کے سامنے آجائے گی.

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ نے ملک کو لوڈشیڈنگ سےپاک کردیا، کئی منصوبہ مکمل ہوئے.


    نوازشریف کو پاکستان کا خیر خواہ ہونے کی سزا دی گئی ،عابد شیر علی


    ہمارے قائدین روپوش نہیں ہوئے نہ کمردرد کا بہانہ کرکے بھاگے، عابد شیر علی


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • نوازشریف کو پاکستان کا خیر خواہ ہونے کی سزا دی گئی ،عابد شیر علی

    نوازشریف کو پاکستان کا خیر خواہ ہونے کی سزا دی گئی ،عابد شیر علی

    لاہور : وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ نوازشریف کی غیبی قوت محب وطن پاکستانی عوام ہیں نوازشریف کو پاکستان کا خیر خواہ ہونے کی سزا دی گئی ، نوازشریف جب جب آئے پاکستان نے ترقی کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے 95فیصد علاقوں میں ڈسٹری بیوشن نظام ٹھیک ہوگا، یہ ہماری سب سےبڑی کامیابی ہوگی، ہم سے پریشانی اس لئے ہےکہ نوازشریف نے بجلی کا مسئلہ حل کردیا۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں جتنی ترقی اس دور میں ہوئی اتنی کبھی نہیں ہوئی ، صارفین کو اب لو والٹیج کی شکایت اب نہیں ہوں گی، نوازشریف نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیاہے۔

    وزیرمملکت برائے پانی و بجلی نے کہا کہ ماضی میں 6،6لاکھ روپے میں ٹرانسفارمرز لئے گئے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان نوازشریف سے خوف زدہ تھے ، 2018 انتخابات میں عمران خان روتے رہ جائیں گے پاکستان ترقی کرے گا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان تھرڈامپائر کی بات کرتے تھے جاویدہاشمی نے جمہوریت کیخلاف سازش بےنقاب کی، عمران خان بڑی باتیں کرتے ہیں چوونی کی چوری کا بھی ثبوت دے دیں۔

    عابدشیرعلی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی غیبی قوت محب وطن پاکستانی عوام ہیں، نوازشریف اوران کی حکومت کیخلاف ایک ذہن بنایا گیا تھا۔

    وزیرمملکت برائے پانی و بجلی نے کہا کہ نوازشریف کو پاکستان کا خیر خواہ ہونے کی سزا دی گئی ، نوازشریف جب جب آئے پاکستان نے ترقی کی ، مشرف دورمیں جتنی دہشتگردی تھی لوگ گھروں سے نہیں نکلتے تھے، جمہوری حکومت نے دہشتگردوں کا صفایا کردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو اللہ ہدایت دے، عابد شیرعلی

    ملک میں انتشار پھیلانے والوں کو اللہ ہدایت دے، عابد شیرعلی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان کو فرقہ واریت سے بچانا ہوگا، انتشار پھیلانے والوں کو اللہ پاک ہدایت دے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے جشن میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اپنے بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کےخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، اس جنگ میں ہم نے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دیں اور ہماری معیشت کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کی بدولت دہشت گردی کی وارداتوں پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے، مسلح افواج، پولیس نے دلیری سے دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑی، یہ جنگ امریکا کی تھی لیکن سزا ہمیں مل رہی ہے۔

    وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ ڈومور کا مطالبہ کرنے والے پہلے اپنا گھر ٹھیک کریں، دشمن کا پاکستان میں عدم ا ستحکام کی صورتحال پیدا کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔


    مزید پڑھیں:نوازشریف کے وعدوں سے آج قوم فائدہ اٹھارہی ہے،عابد شیرعلی


    انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پرحاصل کیا گیا تھا، پاکستان کو فرقہ واریت سے بچانا ہوگا، انتشار پھیلانے والوں کو اللہ پاک ہدایت دے، موجودہ حالات میں علمائے کرام کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے اپنے حلقے سے نکلنے والے جشن میلادالنبی کے جلوس میں بھی شرکت کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عابد شیر علی نے نواز شریف کو یہودی سردار سے تشبیہہ دے ڈالی

    عابد شیر علی نے نواز شریف کو یہودی سردار سے تشبیہہ دے ڈالی

    لاہور: وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں فاش غلطی کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو یہودیوں کے سردار سے تشبیہہ دے ڈالی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی کے موقع پر جہاں مسلم لیگ ن کے رہنما و وزرا اپنے قائد سے وفاداری کا اظہار کر رہے ہیں وہیں وزیر مملکت عابد شیر علی نے بھی اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہ دیا اور نواز شریف کی تصویر کے ساتھ ایک شعر ٹویٹ کر ڈالا۔

    تاہم وزیر مملکت اس بات سے شاید بے خبر تھے کہ شعر میں جس ’مرحب‘ کا ذکر کیا گیا وہ اسلام کے ابتدائی زمانے میں یہودیوں کا ایک سورما ہوا کرتا تھا۔

    مرحب غزوہ خیبر میں خلیفہ راشد چہارم حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔

    ٹویٹ کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تنقید اور مذاق کا طوفان امڈ آیا۔ کسی نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو جاہل قرار دیا تو کسی نے کہا کہ ایسے دوستوں کی موجودگی میں نواز شریف کو دشمنوں کی کوئی ضرورت نہیں۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف اسلام آباد سے لاہور جارہے ہیں اور اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان بڑی تعداد میں جمع ہو کر ریلی کی صورت اختیار کرچکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ 

  • کرپٹ لیڈروں کوسزا  دینا عدالتوں کا کام ہے‘عابد شیر علی

    کرپٹ لیڈروں کوسزا دینا عدالتوں کا کام ہے‘عابد شیر علی

    لاہور: وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ شرجیل میمن جیسے اربوں لوٹنے والےسرعام پھر رہے ہیں، کرپٹ لیڈروں کوسزا دینا عدالتوں کا کام ہے.

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے پاور پلانٹ کے دورہ پرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرجیل میمن جیسے اربوں لوٹنے والےسرعام پھر رہے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا کہ بڑے ڈاکو نہیں پکڑنے تو چھوٹے چوروں کو بھی جیل سے نکال دیں، کرپٹ لیڈروں کوسزا دینا عدالتوں کا کام ہے.

    شرجیل میمن پیپلزپارٹی سندھ کارڈ کھیلنا بند کرے،اب یہ ڈرامہ نہیں چلے گا، مستقبل کی حکمت عملی بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی پالیسیوں کےخلاف ہم کے پی کے میں دھرنا دیں گے،مسلم لیگ نون اب خیبرپختونخوا میں بھی کلین سوئپ کرے گی.

    وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے پانامہ لیکس کی سماعتوں کے حوالے سے کہا کہ پاناما پیپرز پر ملکی کی فضا کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی تھی، ہم پاناما فیصلے کے بعد گلی گلی میں چھکے لگائیں گے۔

    پانامہ لیکس

    یاد رہے کہ گذشتہ سال 3 اپریل پانامہ پیپرز کی پہلی قسط سامنے آئی، جس میں وزیراعظم نواز شریف کے بچوں سمیت پاکستان کے سو کے قریب سرمایہ داروں، صنعت کاروں اور تاجروں کے علاوہ سیاست دانوں اور ججوں کے نام بھی آف شور کمپنیوں کے مالکان کی فہرست میں سامنے آئے.

    اس حوالے سے گذشتہ سال ہی وزیر اعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس میں میرے بیٹوں کا ذکرآیا ہے میرا نہیں ،مجھے خود کو احتساب کیلئے پیش کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن پھر بھی میں نے اپوزیشن کے مطالبے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا۔

    پانامہ لیکس کے انکشافات پر چئیرمین تحریک انصاف نے سخت موقف لیا، دھرنا اور قاحتجاج کیے بعدازاں سپریم کورٹ نے حقائق جانے کے لئے سماعتوں‌کا آغاز کیا، فی الحال ان سماعتوں‌ کا فیصلہ محفوظ ہے.

  • فائنل پر عید کا سماں‌ ہوگا،ٹکٹ بک کرالیے، عابد شیر

    فائنل پر عید کا سماں‌ ہوگا،ٹکٹ بک کرالیے، عابد شیر

    فیصل آباد: وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پر عید کا سماں ہوگا، فائنل دیکھنے کے لیے ٹکٹ بک کرالیے ہیں۔

    فیصل آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فائنل دیکھنے ضرور جاؤں گا، میں نے اپنے لیے تین سے چار ٹکٹ بک کرالیے ہیں، کرکٹ کا بہت دیوانہ ہوں، چاہے ملک میں ہوں یا باہر جب بھی کرکٹ کا موقع آیا تو ہمیشہ چاہا کہہ میچ دیکھوں اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کروں۔

    انہوں نے مزید کہا یہ جو میچ ہوگا یہ پاکستان میں کرکٹ کا دوبارہ آغاز ہوگا ہم سب کو اس میں کردار ادا کرنا چاہیے، اللہ کا شکر ہے کہ میچ لاہور میں ہورہا ہے، یہ فائنل ہونا اور کرکٹ کا واپس آنا عید کے سماں سے کم نہیں مجھ سمیت ہم سب کو اس بات پر شکر گزار ہونا چاہیے۔

  • شیخ رشید محکمہ اوقاف کی عمارت پر قبضہ کیے بیٹھے ہیں، عابد شیر علی

    شیخ رشید محکمہ اوقاف کی عمارت پر قبضہ کیے بیٹھے ہیں، عابد شیر علی

    راولپنڈی : وزیرِ مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ شیخ رشید محکمہ اوقاف کی لال حویلی پرقبضہ کر کے بیٹھے ہیں۔

    وہ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ہدفِ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید سے بڑا کوئی فقیر آدمی نہیں ہے لیکن اب سائیکل پر سفر کرنے والے نے کروڑوں کی جائیدادیں بنا لی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور پرویز مشرف کے دور میں شیخ رشید فقرا تھا اور اب کروڑ پتی ہیں شیخ رشید بتاناپسند کریں گے ان کے پاس زمینیں اور جائیدادیں کہاں سے آئیں۔

    عابد شیر علی نے کہا کہ دربار میں پیسے شیخ رشید کوملیں یا شاہ محمود قریشی کو یہ سب سے بڑے فقیر ہیں اب وقت آگیا ہے کہ نیازی صاحب کی زبان میں ہی جواب دیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے پرویز مشرف کوحساب کتاب دیا اب عدالت میں بھی دے رہے ہیں لیکن یہ خان صاحب اور ان کے مداری اپنا حساب کب دیں گے۔

    عابد شیر علی نے کہا کہ تین سال سے معزز اداروں اور ملک کی اعلیٰ شخصیات کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی جا رہی ہے لیکن ہم نے برداشت سے کام لیا لیکن اب جس زبان میں وہ بات کریں گے اسی زبان میں جواب دیاجائے گا۔

  • اگر احتساب ہوا تو بلاول کے والد کی بھی پکڑ ہوگی، عابد شیر علی

    اگر احتساب ہوا تو بلاول کے والد کی بھی پکڑ ہوگی، عابد شیر علی

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے پیپلز پارٹی پر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر احتساب ہو ا تو بلاول کے والد کی بھی پکڑ ہوگی۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عابد شیر علی کی زبان کو لگام دیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ احتساب ہوگا تو زرداری کا بھی ہوگا اور بلاول کو اپنے انکل، پھپھیوں کا جواب بھی دینا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کا نام بھی پاناما لیکس میں شامل ہے، ان کا بینی فشری کون ہے۔ بلاول بتائیں کہ چھینی گئی شوگر مل کا ذریعہ کیا تھا۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ شیخ رشید کا لال حویلی سے سیاسی جنازہ نکلے گا، وہ سیاسی یتیم ہو چکے ہیں۔

    دوسری جانب عابد شیر علی کے بیان پر وزیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عابد شیر علی کی زبان کو لگام دیں۔ ایسی زبان کو نہ روکا گیا تو حالات کے ذمے دار وزیر اعظم ہوں گے۔

  • شہباز شریف رانا ثناء اللہ کے جرائم کا نوٹس لیں، چوہدری شیر علی

    شہباز شریف رانا ثناء اللہ کے جرائم کا نوٹس لیں، چوہدری شیر علی

    فیصل آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما اور عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سےمطالبہ کیا ہےکہ رانا ثناء اللہ کی قانون شکنی کا نوٹس لیا جائے۔

    مسلم لیگ کے رہنما اور وزیرِ مملکت عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی حمایت بھلے جاری رکھی جائے لیکن رانا ثناء اللہ کی قانون شکنی کا بھی نوٹس لیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ رانا ثناء نے بائیس قتل کئے ہیں جس کے گواہان بھی موجود ہیں لیکن اس کے باوجود وہ پنجاب کابینہ کے اہم ترین اور طاقت ور وزیر بنے بیٹھے ہیں جو کہ انتہائی شرم کا مقام ہے۔

    چوہدری شیر علی نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ پر تنقید اور الزامات کی بارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی وزیر اپنے اثر و رسوخ کو غیر آئینی طور پر استعمال کر رہے ہیں اور ہمارے کارکنان کو پولیس کے ذریعے ہراساں کر رہے ہیں جب ہمارے ساتھ اس طرح ہو رہا ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیا کیا جاتا ہوگا۔

    واضح رہے فیصل آباد میں مسلم لیگ ن دو حصوں میں بٹی نظر آتی ہے ایک گروپ رانا ثناء اللہ تو دوسرا چوہدری شیر علی کی زیر صدارت الگ الھ سیاسی سرگرمیاں انجام دیتا ہے جب کہ ایک دوسرے پر سخت الزمات کی بوچھاڑ کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے اور اس عمل میں اس وقت تیزی آجاتی ہے جب فیصل آباد میں بلدیاتی یا صوبائی الیکشن ہو رہے ہوں۔

  • پی ٹی آئی نے قوم کو رقص اور دھرنے کے سوا کچھ نہ دیا،عابد شیر علی

    پی ٹی آئی نے قوم کو رقص اور دھرنے کے سوا کچھ نہ دیا،عابد شیر علی

    فیصل آباد: وزیرِ مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے قوم کو ڈانس، دھرنے اور گالم گلوچ کی سیاست کے سوا کچھ نہیں دیا۔

    وزیرِ مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نا اہلی کیس کی طرح پاناما لیکس میں بھی ہم سرخرو ہوں گے مخالفین کے ہاتھ مایوسی کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔

    عابد شیر علی نے وزیر اعلٰی کے پی کے پرویز خٹک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے دھرنے، کرپشن اور ڈانس کےعلاوہ کچھ نہیں دیا،علی امین گنڈا پور کو خود تحریک انصاف نے کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور مُک مکا ہونے کے بعد رہا کروایا اور جب وہ اسلحہ اور شراب کی بوتل سمیت پکڑے گئے تو پنجاب پولیس کو بُرا بھلا کہا جا رہا ہے۔

    وزیر مملکت نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی طرزِ سیاسیت ملک میں انتشار پھیلانے کا باعث بن رہی ہے تبدیلی دھرنے دینے سے نہیں ترقیاتی کام کرنے سے آتی ہے، کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔