Tag: عابد شیر علی

  • حیدرآباد: وفاقی وزیر عابد شیر علی کی کھلی کچہری میں بد نظمی

    حیدرآباد: وفاقی وزیر عابد شیر علی کی کھلی کچہری میں بد نظمی

    حیدرآباد: حیدرآباد میں پانی و بجلی کے وزیر عابد شیر علی نے عوام کے مسائل سننے کے لئے کھلی کچہری لگائی مگر جب کچہری شروع ہو ئی تو شور اور بدنظمی کا شکار ہوگئی۔ وفاقی وزیر نے واپس جانے میں ہی عافیت جانی۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں وفاقی وزیر عابد شیر علی نے عوامی مسائل کو سننے کیلئے کھلی کچہری لگائی تھی ۔ وفاقی وزیر آئے تو عوامی مسائل سننے کے لئے تھے تاہم عوام انہیں سننے کے لئے تیار نہیں تھی۔ بے بناہ بد نظمی کے باعث تنگ آکر عابد شیر علی کچہری سے جانے لگے تاہم کچھ خیال آیا اور واپس پنڈال میں آگئے۔

    سائلین نے بجلی کے بلوں پر ایسی بھڑاس نکالی کہ وزیر کو کھری کھری سنا دیں۔  عابد شیر علی نے یقین دلایا، سمجھایا اور حکم نامے بھی جاری کئے تاہم سائلین نا مانوں کی رٹ لگاتے رہے۔

    عابد شیر بجلی کو سائلین اضافی بلوں اور علاقائی نمائندوں کے ہاتھوں رشوت سے تنگی کی شکایت بھی سناتے رہے اور اس حوالے سے دی جانے والی تسلیوں پر وفاقی وزیر پر برستے بھی رہے۔  کھلی کچھری میں عابد شیر علی کی پریشانی کے ساتھ شوراور بدنظمی بھی عروج پر رہی جو کہ دیدنی تھی۔

    اس موقع پر سائلین گو نواز گو کے نعرے بھی لگاتے رہے۔

  • عمران خان جھوٹے، گورنرپنجاب سرمایہ ہیں،عابد شیرعلی

    عمران خان جھوٹے، گورنرپنجاب سرمایہ ہیں،عابد شیرعلی

    فیصل آباد : وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ بھارت مریخ پرپہنچ گیا اورہم دھرنوں میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ عید سے پہلے قربانی کی باتیں کرنے والوں کی اپنی قربانی ہو گئی ۔

    فیصل آباد میں فیسکو ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے عابد شیرعلی نے کہا کہ دھرنے والے بتائیں ان کے پاس اربوں روپے کہاں سے آرہے ہیں ۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ چند افراد کو ہمارے پروگرام خراب کرنے کے لئے بھیج دیا جاتا ہے ۔ اس طرح خون خرابے کو دعوت دی جا رہی ہے ۔ اس طرح کی حرکات سے ہمارے کارکنان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے گا ۔

    وزیرِمملکت کا کہنا تھاکہ لانگ مارچ اوردھرنے دینے والوں کا مقصد ملکی معیشت اورکلچرکو تباہ کر نا ہے۔ عمران خان کو جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دینی چاہئے ۔

    عمران جھوٹو ں کے بے تاج بادشاہ ہیں ۔ گورنر پنجاب کی تبدیلی کے حوالے سے ایک سوال پرعابد شیرعلی کا کہنا تھا گورنر پنجاب ہمارا سرمایہ ہیں ان کی تبدیلی کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

  • مذاکرات کے راستے بند ہوئے تو فوج کو سہولت کار کے طور پر لایا گیا،عابد شیر

    مذاکرات کے راستے بند ہوئے تو فوج کو سہولت کار کے طور پر لایا گیا،عابد شیر

    ملتان : وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ فوج پاکستان کے کان اور آنکھیں ہے،  مذاکرات کے راستے بند ہوگئے تو فوج کو سہولت کار کے طور پر لایا گیا۔

    مسلم لیگی رہنما رانا محمودالحسن کے گھر پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آتے ہی سازشیں شروع ہوجاتی ہیں، انہوں نے کہا کہ چند ہزارلوگوں کو اسلام آباد میں بٹھا کر حکومت کے خلاف سازش کی جارہی ہے، میڈیا کو کنٹرول کرکے سازش پھیلائی جارہی ہے۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان ہر موقع پر یوٹرن لے لیتے ہیں، صبح سے شام تک طوطا کہانی چلتی ہے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ دھرنا دینے والے پاکستان سے کیا چاہتے ہیں؟ انہوں نے فوج کو ملک کی آنکھیں اور کان قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر فوج نے تعاون کیا تو کون سا جرم کیا؟ ہم نہیں چاہتے کہ فوج اور عوام آمنے سامنے ہوں۔

    عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والوں کو آزاد عدلیہ پر بھی اعتماد نہیں، ججوں کی مدت ملازمت ختم ہوجاتی ہے تو عمران خان یوٹرن لے لیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ قبریں کھود کرخون خرابے کا پیغام دیا جارہا ہے۔

  • عمران خان آزادی مارچ ملتوی کردیں، عابد شیرعلی

    عمران خان آزادی مارچ ملتوی کردیں، عابد شیرعلی

    اسلام آباد: ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نےعمران خان سےایک بارپھرآزادی مارچ ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما عابد شیرعلی نےعمران خان سےایک بارپھرآزادی مارچ ملتوی کرنے کا کا مطالبہ کیاہے۔ عابد شیرعلی کاکہناہے کہ یہ وقت تخت وتاج گرانے کا نہیں ۔

    عابد شیر علی نےکہا آزادی مارچ والے دہشت گردوں کے خلاف ڈٹ جائیں ۔ لیگی رہنما نے کہا عمران خان قومی ایجنڈا لیکر آئیں ، عابد شیر علی نے کہا کہ مذاکرات کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ،ن لیگ کےرہنما نے کہا کہ جمہوری نظام کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔

  • بجلی چوروں کو پکڑنا حکومت کا قومی ایجنڈا ہے، عابد شیر علی

    بجلی چوروں کو پکڑنا حکومت کا قومی ایجنڈا ہے، عابد شیر علی

    وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے بجلی چوروں کو پکڑنا حکومت کا قومی ایجنڈا ہے۔ خیبرپختونخوا میں بجلی چوروں کی نشاندہی حقائق پر مبنی ہے۔

     بجلی چوروں کے خلاف مہم منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، اربوں روپے کی بجلی چوری روک کر نئے ڈیم بنائے جا سکتے ہیں ، خیبرپختونخوا میں لائن لاسز پاکستان پر بہت بڑا ظلم ہے ۔

     پنجاب میں ارب پتی بجلی چور جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں ، اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بلوچستان کا کوٹہ د وگنا اور ٹیوشن فیس معاف کر دی ہے۔
        
       

  • عابد شیر علی ذہنی مریض ہیں، مرکزی حکومت علاج کرائے، سراج الحق

    عابد شیر علی ذہنی مریض ہیں، مرکزی حکومت علاج کرائے، سراج الحق

    خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر سراج الحق کہتے ہیں عابد شیر علی ذہنی مریض ہیں ، مرکزی حکومت ان کا علاج کرائے ، مرکزی حکومت علاج نہیں کرا سکتی تو خرچہ اٹھانے کو تیار ہیں۔

    وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے پشاور جاکر خیبرپختونخوا کی اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے تو فیصل آباد آنے پر خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر سراج الحق بھلا کہاں پیچھے رہنے والے تھے ۔

    فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی تین بار پشاور آئے اور ہر بار خیبرپختونخوا کے عوام کو چور کہا ، سراج الحق کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی ذہنی مریض ہیں، سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ عابد شیر علی قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، بجلی چوری کا ذمہ دار ہیں متعلقہ وزیر ہیں۔

  • عابد شیرعلی کے بیان پرخیبرپختونخوا اسلمبی میں تنقید کا سلسلہ جاری

    عابد شیرعلی کے بیان پرخیبرپختونخوا اسلمبی میں تنقید کا سلسلہ جاری

    .عابد شیر علی کے بیان پر خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اراکین کی تنقید کا سلسلہ جاری ہے، عابد شیر علی کے بیان پر خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اراکین کی تنقید کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کا اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھاسب سے پہلے اس بات کا تعین ہونا چاہیے کہ بجلی چوری کون کر رہا ہے۔

    واپڈا میں عوام کی داد رسی کا کوئی نظام موجود نہیں۔ان کا کہنا تھا جو ایکسین بجلی چوری کرتا ہے اسی کے پاس شکایات بھی درج کیں جاتی ہیں، جے یو آئی کے رکن اسمبلی ملک ریاض کا کہنا تھا عابد شیر علی کا دماغ ٹھکانے پر نہیں عابد شیر علی بنوں کی بجلی کبھی بند نہیں کرسکتے۔،

  • ملک میں چار سے چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کرلیا گیا، عابد شیرعلی

    ملک میں چار سے چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کرلیا گیا، عابد شیرعلی

    وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ ملک میں چار سے چھ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کرلیا گیا ، نہوں نے دعوی کیا کہ بلوچستان کے علاوہ کہیں اور لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی۔

    قومی اسمبلی میں پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نےانکشاف کیا ہے کہ بلوچستان کے علاوہ ملک کے کسی علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے، تاہم نہروں میں پانی کی کمی کے باعث چند ماہ لوڈشیڈنگ کرنا پڑے گی۔

    وزیر پانی وبجلی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں مختلف علاقوں کے ذمہ سولہ ست سترہ ارب روپے کی ادائیگیاں باقی ہیں ، کے ای ایس سی کو ہدایت کی ہے کہ وہ کنڈا سسٹم ختم کرے، بجلی چوری کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جارہیں ہیں ۔