Tag: عادل راجہ کی گرفتاری

  • عادل راجہ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست

    عادل راجہ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست

    اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بیرون ملک مقیم سوشل میڈیا پر متحرک شرپسندوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے عادل راجہ کی گرفتاری کیلئےانٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کی خلاف ہرزہ سرائی کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 361 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم سوشل میڈیا پر متحرک شرپسندوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ایف آئی اے نے ناقدین کو گرفتار کرکے لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ اکاؤنٹس ٹریک کرکےسائبر کرائم ایکٹ کےتحت مقدمات کئےجائیں گے اور مقدمات کے اندراج کے بعد ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے واپس لایا جائے گا۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ عادل راجہ کی گرفتاری کیلئےانٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنےکی درخواست کردی، عادل راجہ کو جلد گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر شرانگیزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کا لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔

  • دفاعی تجزیہ کاروں نے یوٹیوبر عادل راجہ کی  گرفتاری  کو خوش آئند قرار دے دیا

    دفاعی تجزیہ کاروں نے یوٹیوبر عادل راجہ کی گرفتاری کو خوش آئند قرار دے دیا

    اسلام آباد : دفاعی تجزیہ کاروں نے اداروں کیخلاف نفرت پھیلانے والے یوٹیوبر عادل راجہ کی گرفتاری کو خوش آئندہ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق دفاعی تجزیہ کاروں نے یوٹیوبر عادل راجہ کی گرفتاری کو خوش آئندہ قرار دے دیا، بریگیڈیئرریٹائرڈ حارث نواز نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چند پیسوں کی خاطر ملک سےغداری کرنے والوں کو معافی نہیں ملنی چاہیے، سخت سزا دی جائے۔

    بریگیڈیئر ریٹائرڈ وقارحسن نے کہا یوٹیوبرکی گرفتاری کے بعد ریٹائرڈ ملٹری ایکو چیمبر سے متعلق بھی اہم معلومات ملیں گی۔

    یاد رہے پاکستانی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے والے یوٹیوبر عادل راجہ کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے ، عادل راجہ یوٹیوب پر پاکستانی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے، نفرت پھیلاتے اور لوگوں کو اکساتے تھے۔

    عادل راجہ کے خلاف اسلام آباد کے تھانے رمنا میں دہشت گردی اور بغاوت کامقدمہ درج ہے۔