Tag: عارضی ورک ویزے

  • کیا عارضی ورک ویزے پر حج کرسکتے ہیں؟ اہم خبر سامنے آگئی

    کیا عارضی ورک ویزے پر حج کرسکتے ہیں؟ اہم خبر سامنے آگئی

    سعودی عرب کے وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ حج وعمرے کے لیے عارضی ورک ویزے جاری کرانے کے لیے ادارے کا فعال ہونا انتہائی اہم ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگر یہ ثابت ہو جائے کہ جس ادارے کی کمرشل رجسٹریشن یا لائسنس پرعارضی ویزے جاری کرائے گئے وہ فرضی یا جعلی ہوں یا یہ ثابت ہو جائے کہ سیزن کے دوران ادارے کو بند کردیا گیا اس صورت میں 15 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

    رپورٹس کے مطابق سیزنل ویزوں اور کارکنوں کے حوالے سے زمینی حقیقت کو جاننے کے لیے مختلف ورزارتوں پر مشتمل نگران ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو حج وعمرہ سیزن میں ان اداروں کا جائزہ لیں گی جنہیں عارضی ویزے جاری کیے گئے ہوں گے۔

    بیرون مملکت سعودی عرب کے سفارتخانوں کی جانب سے ویزوں پر عربی اور انگلش میں ’حج کے لیے کارآمد نہیں‘ تحریر کیا جائے گا، عارضی ویزوں کے حامل افراد کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    وزارت حج وعمرہ اس طرح کے سیزنل ویزے جنہیں استعمال نہیں کیا گیا ہو گا انہیں یکم ذوالحجہ کو کینسل کردیا جائے گا۔ سیزنل حج وعمرہ کو کسی بھی طرح عارضی یا مستقل ورک ویزے میں تبدیل نہیں کرایا جاسکے گا۔

    وزارت کے ضوابط میں کہا گیا ہے کہ عارضی ویزے کی مد میں درخواست گزار ضمانت کے طورپر فی ویزا 2 ہزارریال جمع کرائے گا جو اس بات کی ضمانت ہو گی کہ کارکن کو اس کے حقوق ملے ہیں یا نہیں۔

    جو ادارہ یا کمپنی ویزے جاری کرانے کے بعد ان پر کارکنوں کو درآمد نہیں کرتے انہیں چاہئے کہ وہ وقت مقررہ یعنی یکم ذوالحجہ سے قبل ویزوں کو کینسل کرا لیں اس صورت میں وہ فیس واپسی کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔

    کینسل کرانے کی درخواست نہ دینے کی صورت میں جمع کرائی گئی فیس واپس نہیں ہوگی۔

    اگر سیزنل ویزے پر آنے والے کارکن وقت مقررہ پر ملک سے روانہ ہوجاتے ہیں اور ان کی جانب سے کوئی شکایت نہیں ہوتی تو زرضمانت انہیں واپس کردی جائے گی۔

    سعودیہ عرب: پاکستانی ملازمین کے لئے خوشخبری!

    ضوابط کے مطابق امسال عارضی طورپر جاری ہونے والے ورک ویزوں کی مدت اجرا کے وقت سے ایک برس ہو گی جبکہ ان ویزوں پر آنے والے کارکن 90 دن ملک میں قیام کرسکتے ہیں، تاہم اس کے بعد اس میں مزید 90 دن کی توسیع کرنا ممکن ہوگا۔

  • حج و عمرہ خدمات کیلئے عارضی ورک ویزا، اہم خبر سامنے آگئی

    حج و عمرہ خدمات کیلئے عارضی ورک ویزا، اہم خبر سامنے آگئی

    سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے حج وعمرہ خدمات کے لیے عارضی ورک ویزے سے متعلق ضوابط میں اپ ڈیٹس کا اعلان کیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی عرب کی کابینہ کی جانب حج وعمرہ خدمات کیلیے عارضی ورک ویزوں کے ضوابط کی منظوری سے نجی سیکٹر کو فائدہ اور سروسز کا معیار بھی بہتر ہوگا۔

    سعودی کابینہ کی جانب سے حج وعمرہ سیکٹر کے لیے بیرون ملک سے عارضی کارکنوں کی درآمد کے لیے ویزوں کے اجرا کے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی، جس کا بنیادی مقصدحج وعمرہ شعبے میں خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔

    وزارت افرادی قوت کے مطابق کابینہ کی جانب سے عارضی ویزوں کے لائحہ عمل کی منظوری سے سیزنل ویزوں کے ضوابط میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ویزوں کی مدت میں بھی توسیع بھی کردی گئی ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ سیزنل ویزے ماہ شعبان سے جاری ہوں گے جو سال ہجری کے پہلے ماہ محرم کے آخر تک کارآمد رہیں گے۔

    بڑی کمپنیوں کو یہ سہولت ملے گی کہ وہ اپنے کام کے مطابق سیزنل ویزے کی مدت میں مزید توسیع کرا سکیں گے۔ ویزے کی ابتدائی مدت 90 دن ہوگی جس میں 90 دن کی مزید توسیع کرائی جاسکتی ہے۔

    سیزنل ویزوں کے اجرا کے حوالے سے ضوابط میں مزید کہا گیا کہ آجر و اجیر کے مابین ورکنگ ایگریمنٹ کیا جائے گا جبکہ کارکن کے لیے میڈیکل انشورنس فراہم کرنا ضروری ہوگا جو ویزے کے اجرا کیلیے لازمی شرط ہے۔

    ’بھارت میں حج پر جانے والوں کو ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے‘

    ویزوں کے غلط استعمال کے حوالے سے بھی سخت نگرانی کی جائے گی، جس کے تحت کسی بھی خلاف ورزی پر متعلقہ کمیٹی ایکشن لے گی۔وزارت افرادی قوت نے مزید کہا ضوابط پر عمل درآمد نئی ترمیم کے اعلان کے 180 دن بعد کیا جائے گا۔