Tag: عارفہ صدیقی

  • عارفہ صدیقی کی سالوں بعد کسی ٹی وی شو میں آمد!

    عارفہ صدیقی کی سالوں بعد کسی ٹی وی شو میں آمد!

    ماضی کی معروف اداکارہ و گلوکارہ عارفہ صدیقی نے بتایا کہ وہ کس طرح اپنے دوسرے شوہر سے ملیں اور دونوں کے درمیان تعلق کس طرح شروع ہوا۔

    معروف گلوکارہ عارفہ صدیقی اور ان کے شوہر تعبیر علی نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔

    ندا نے پوچھا کہ وہ دونوں کیسے ملے تھے اور ان کا تعلق کیسے شروع ہوا۔

    تعبیر نے بتایا کہ وہ ایک گلوکار دوست کے توسط سے عارفہ کے گھر گئے تھے اور پہلی ہی ملاقات میں ان دونوں کو کچھ مختلف محسوس ہوا۔

    عارفہ کا کہنا تھا کہ ہمارے کوئی باقاعدہ عہد و پیمان نہیں ہوئے لیکن ہمارا مزاج بے حد ملتا تھا اور کچھ کہے بغیر ہی بہت کچھ معلوم ہوتا تھا۔

    اس کے بعد عارفہ نے ایک روز اپنی والدہ سے کہا کہ وہ دونوں ہم مزاج ہیں، اور ایسا لگ رہا ہے کہ وہ دونوں ساتھ بہت خوش رہیں گے، لہٰذا ہمارا نکاح کروا دیجیئے۔

    عارفہ کا کہنا تھا کہ ان کے حالات اور محبت کی کہانی عام لوگوں سے بے حد مختلف ہے۔

  • معروف اداکارہ طلعت صدیقی انتقال کر گئیں

    معروف اداکارہ طلعت صدیقی انتقال کر گئیں

    کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ طلعت صدیقی دُنیا سے رخصت ہوگئیں۔ انھیں فلمی صنعت کی ایک پُروقار شخصیت، دھیمے لب و لہجے اور مخصوص آواز کی مالک اداکارہ کے طور پر پہچانا جاتا تھا۔ طلعت صدیقی کے انتقال کی خبر ان کی بھانجی اور معروف گلوکارہ فریحہ پرویز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دی۔

    سینئر اداکارہ کی دو بیٹیاں عارفہ صدیقی اور ناہید صدیقی بھی فن اور شوبزنس کی دنیا سے وابستہ رہی ہیں، عارفہ صدیقی ماضی میں فلم اور ٹیلی ویژن پر اداکارہ اور گلوکارہ کی حیثیت سے کام کرچکی ہیں جب کہ ناہید صدیقی نام ور کتھک ڈانسر ہیں، طلعت صدیقی کی ایک بہن ریحانہ صدیقی بھی کئی فلموں میں معاون اداکارہ کے طور پر کام کرچکی ہیں۔

    فریحہ پرویز نے فیس بک پر طلعت صدیقی کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے لکھاکہ ’’میری خالہ طلعت صدیقی صاحبہ آج خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔‘‘

    اداکارہ طلعت صدیقی نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا تھا۔ ان کی پہلی فلم ’’ہمیں بھی جینے دو‘‘(1963) تھی جس میں وہ بطور گلوکارہ متعارف ہوئیں جب کہ بطور اداکارہ پہلی فلم ’’میخانہ‘‘(1964) تھی۔ طلعت صدیقی نے 70 کے قریب فلموں میں کام کیا لیکن انھوں نے اس دور کی روایتی ہیروئن کی طرح کوئی کردار نہیں نبھایا۔ طلعت صدیقی کی مشہور فلموں میں ’دل نشین‘، ’حیدر سلطان‘ اور ’کالیا‘ شامل ہیں۔