Tag: عارف بھٹی

  • نگراں وزیراعظم کی پیشکش کے حوالے سے بات ایک سویلین نے کی، جسٹس (ر) وجیہہ الدین

    نگراں وزیراعظم کی پیشکش کے حوالے سے بات ایک سویلین نے کی، جسٹس (ر) وجیہہ الدین

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے منحرف رہنما و جسٹس (ریٹائرڈ) وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ ایک غیر سیاسی اور غیر عسکری شخص نے مجھے نگراں وزیراعظم بننے کو کہا گیا ہے.

    اس بات کا انکشاف انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں میزبان سمیع ابراہیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جسٹس (ر) وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ بینکنگ کونسل سے تعلق رکھنے والے ایک سابق رکن نے مجھ سے کہا کہ اگر آپ کو نگراں وزیراعظم کی پیشکش کی جائے تو انکار نہیں کیجیئے گا.

    جسٹس(ر) وجیہہ نے کہا کہ میں ان صاحب کو بہت اچھی طرح نہیں جانتا کیوں کہ میرے اور ان کے درمیان ایک ہی ملاقات ہوئی تھی وہ بھی سرسری سی تھی جس میں انہوں نے مشورہ دیا کہ نگراں وزیراعظم کی پیشکش ہو تو مثبت جواب دیجیئے گا.

    انہوں نے کہا کہ ایک انگریزی اخبارمیں اس بات کو مبالغہ آرائی کے ساتھ لکھا گیا اور معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا جیسے کہ مجھے نگراں وزیراعظم کی پیشکش کسی فوجی افسر کی جانب سے کی گئی ہو جو کہ سراسر جھوٹ اور لغو ہے اور اُس نیوز گروپ کا مقصد ہی پاک فوج کو بدنام کرنا ہوتا.

    خیال رہے ایک بڑے نیوز گروپ کے انگریزی اخبار میں یہ خبر شائع کرائی گئی کہ مجھے کسی فوجی حکام کے ذریعے نگراں وزیراعطم بننے کی پیشکش کی گئی میں پروگرام دی رپورٹرز کی وساطت سے اس خبر کی تردید کرتا ہوں اور حقیقیت یہ ہے کہ میری سرسری ملاقات کسی فوجی نہیں بلکہ سویلین سے ہوئی تھی.

  • ایم کیوایم پاکستان کےعارف بھٹی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

    ایم کیوایم پاکستان کےعارف بھٹی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

    کراچی : ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی عارف بھٹی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ کراچی آپریشن کا کپتان وزیر اعلیٰ سندھ ہیں اس کی کامیابی کا کریڈٹ بھی مسلم لیگ ن کو نہیں حکومت سندھ کو جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اقلیتی رکن اسمبلی عارف بھٹی نے پارٹی کو خیر آباد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    اس بات کا اعلان انہوں نے پیپلز پارٹی میڈیا سیل کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو ،وقار مہدی اور سینیٹر سعید غنی بھی موجود تھے۔

    عارف بھٹی کا کہنا تھا کہ بائیس اگست کو متحدہ کے قائد کی تقریر کے بعد ایم کیوایم سے علیحدگی اختیار کرلی تھی ،آج اپنی مرضی سے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کررہا ہوں۔

    اس موقع پر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پارٹی میں مشروط طور پر شمولیت کرنے والوں کے خلاف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ زمانہ گزر گیا جب ایم کیوایم میں شامل ہونا آسان تھا اورپھرچھوڑنا مشکل ہوتا تھا۔

    بائیس اگست کے بعد ایم کیوایم کے کافی لوگوں کو سیاسی فیصلے کرنے کی آزادی ملی اور کئی لوگ ان کو چھوڑ کر پی ایس پی سمیت اور دیگر جماعتوں میں چلے گئے۔

    نثارکھوڑو نے کہا کہ آج ڈبل سنچری کی شروعات ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کے بیانات کے ذمہ دار وہ ہیں جنہوں نے اس کو سینیٹر بنایا اور اس میں نوازشریف بھی شامل ہیں۔