Tag: عارف علوی

  • عارف علوی کیخلاف دہشت گردی کا ایک اور مقدمہ سامنے آگیا

    عارف علوی کیخلاف دہشت گردی کا ایک اور مقدمہ سامنے آگیا

    کراچی : سابق صدر عارف علوی کیخلاف دہشت گردی کا ایک اور مقدمہ سامنے آگیا، تاہم سابق صدر نے مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر عارف علوی کیخلاف دہشت گردی کا ایک اور مقدمہ سامنے آگیا، اس حوالے سے پراسیکیوٹرجنرل سندھ نے ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کردی۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ سال 2018 میں جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی پر سول لائنز تھانے میں مقدمہ درج ہے تاہم ایف آئی اے میں ان کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔

    سابق صدر نے مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست دائر کی ہے جبکہ عدالت نے وفاق سے بھی مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی ہے۔

    عدالت نے سابق صدر کو میانوالی سمیت مختلف مقدمات میں گرفتاری سے روک رکھا ہے۔

  • عمر ایوب، فیصل امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت منظور، عارف علوی کو مزید مہلت

    عمر ایوب، فیصل امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت منظور، عارف علوی کو مزید مہلت

    پشاور/کراچی: پشاور ہائیکورٹ میں عمر ایوب کی مقدمات تفصیل فراہمی، اور حفاظتی ضمانت کے کیس میں عدالت نے عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی، اور انھیں 18 فروری تک گرفتار نہ کیے جانے کا حکم دے دیا۔

    پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور فیصل امین گنڈا پور دونوں کی حفاظتی ضمانت میں 18 فروری تک توسیع کر دی ہے، کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

    عدالت نے وفاقی حکومت اور نیب سے عمر ایوب کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ عمر ایوب کو پہلے مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جا چکی ہے، تاہم وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اکتوبر میں 50 ایف آئی آرز ہوئی تھیں، اور نومبر میں دوبارہ ایف آئی آر ہوئی، اس لیے عدالت آئے ہیں۔

    جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ریمارکس دیے کہ نہ یہ لوگ فائنل توبہ کریں گے نہ آپ فائنل توبہ کریں گے، پرانے کیسز کی بات چھوڑ دیں نئے کیسز کی بات کریں۔

    بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پیشی کے خلاف درخواست منظور، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

    ادھر سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے صوبے میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے انھیں مہلت دے دی۔

    عدالت نے سابق صدر عارف علوی کی گرفتاری کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کر دی، سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر مزید سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی ہے، نیز عدالت نے عارف علوی کو کسی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک رکھا ہے۔

    اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے سندھ ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی، جس کے مطابق ایف آئی اے میں عارف علوی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے میں اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے؟ سرکاری وکیل نے کہا مختلف محکموں سے تفصیلات جمع کرنی ہے۔

    جسٹس عدنان الکریم میمن نے استفسار کیا کہ اگر آئی جی مقدمات کی تفصیلات کے لیے ذمہ دار نہیں تو کون ہے؟کیا ایف آئی آر چھپائی جا رہی ہیں؟ سرکاری وکیل نے بتایا ایف آئی آر میانوالی میں درج ہے اور حفاظتی ضمانت یہاں سے حاصل کی گئی ہے۔ جسٹس عدنان الکریم نے کہا کہ درخواست گزار کو خدشات ہیں کہ یہاں بھی مقدمات درج ہو سکتے ہیں، ہم نے اسی لیے ریکارڈ منگوایا ہے۔

  • عارف علوی کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور

    عارف علوی کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت نے ان کی 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

    عدالت نے عارف علوی کی ضمانت تین مقدمات میں منظور کی ہے، وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا تھا کہ عارف علوی کے خلاف میانوالی، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج ہیں، یہ مقدمات دہشت گردی ایکٹ سمیت سنگین دفعات کے تحت درج کیے گئے۔

    عدالت نے ڈاکٹر عارف علوی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، اور کہا کہ کیس کی مزید سماعت کے لیے معاملہ آئینی بینچ کو بھیجا جا رہا ہے۔

  • ہمارا دھرنا کامیاب ہوچکا، حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے، عارف علوی

    ہمارا دھرنا کامیاب ہوچکا، حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے، عارف علوی

    سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارا دھرنا کامیاب ہو چکا ہے اور حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر پاکستان اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے ہر جانب کنٹینر لگانے اور رکاوٹیں کھڑی کرنے پر کہا ہے کہ ہمارا دھرنا کامیاب ہوچکا ہے، حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے۔

    عارف علوی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات کی باتیں وہ لوگ کر رہے ہیں، جنہیں اپنی کرسی جاتی نظر آ رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنما دہشتگرد نہیں ہیں۔ حکومت ہم پر توانائیاں خرچ کرنے کے بجائے اصل دہشتگردوں کو پکڑے۔

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی احتجاج کی کال پر آج ملک کے مختلف علاقوں نے پارٹی رہنماؤں کی قیادت میں قافلے اسلام آباد کے لیے نکل چکے ہیں۔ بانی نے مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک پر احتجاج جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا اس کے علاوہ پارٹی کے مطالبات میں 8 فروری کو چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی اور 26 ویں آئینی ترمیم کے خاتمے کے مطالبات بھی شامل ہیں۔

    دوسری جانب حکومت کی جانب سے بھی مظاہرین کو اسلام آباد پہنچنے سے روکنے کے لیے وفاقی دارالحکومت کو چاروں جانب سے کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔ ملتان سمیت دیگر علاقوں میں کریک ڈاؤن کر کے پی ٹی آئی رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

    اس کے علاوہ پنجاب سے ملحقہ تینوں صوبوں کی سرحدیں سیل، موٹر ویز مکمل بند کر دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں دو ماہ جب کہ پنجاب میں تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر کے ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جب کہ کئی اضلاع میں رینجرز کو تعینات ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pti-protest-muhammad-hafeez-tweet-viral-rent-a-container/

  • سابق صدر عارف علوی کا ڈونلڈ ٹرمپ کے نام خط

    سابق صدر عارف علوی کا ڈونلڈ ٹرمپ کے نام خط

    اسلام آباد : سابق صدر عارف علوی کی ٹرمپ کوامریکی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی جیت نے موجودہ اور آنیوالے آمروں پر کپکپی طاری کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر عارف علوی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام خط لکھا ، جس میں کہا کہ میں پاکستانی عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم جمہوری قوموں کے طور پر مسلسل تعاون کے منتظر ہیں۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ آپ کی جیت نے موجودہ اورآنیوالے آمروں پر کپکپی طاری کردی ہے،آپ پاکستان کے اچھے دوست رہے ہیں۔

    امریکی صدارتی انتخاب 2024 تمام خبریں

    خط میں کہا گیا کہ عالمی امن کیلئےکوششیں جاری رکھنے پرآپ کیلئےنیک خواہشات پیش کرتےہیں، دنیا یوکرین اور فلسطین میں جنگ سے پریشان ہے ، جنگ کے اثرات سے پاکستان اور ہمارے لوگوں کو نقصان پہنچا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آپ جو کہتے ہیں وہی کرتے ہیں ،آپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

    واضح رہے امریکا میں صدارتی دوڑ کی جنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ فاتح رہے، انھوں نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔

    ٹرمپ نے سوئنگ اسٹیسٹس شمالی کیرولینا، جارجیا، پینسلوینیا اور وسکونسن میں کاملا ہیرس کو شکست دی۔

    ٹرمپ انڈیانا، کنٹیکی کٹ، مغربی ورجینیا، اوکلا ہوما، مسیسپی، الاباما، فلوریڈا، جنوبی کیرولائنا، ٹینیسی اور آرکنساس سے کامیاب ہوئے۔

  • آرٹیکل 6 لگانا ہے تو یہ خواہش بھی پوری کرلیں، عارف علوی

    آرٹیکل 6 لگانا ہے تو یہ خواہش بھی پوری کرلیں، عارف علوی

    اسلام آباد : سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ مجھ پر آرٹیکل سکس لگانا چاہتے ہیں تو یہ خواہش بھی پوری کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر عارف علوی نے اسلام آبادہائی کورٹ میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ آڈیولیک اور ریکارڈنگز کیخلاف رہاہوں، کسی کومیری پرائیویٹ گفتگو سننے کاحق نہیں ہونا چاہیے۔

    صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے جس انداز سے اسمبلی تحلیل کی اس پرآرٹیکل 6 لگانے کا کہا جارہاہے؟ جس پر سابق صدر  نے کہا کہ آرٹیکل6  اگر لگانا چاہتے ہیں توکوشش کر لیں یہ خواہش بھی پوری کرلیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ 1500 کیسز چلا چکے ہیں مزید بھی کیس بنادیں، یہ کوشش کر لیں مجھےبھی موقع ملےگا۔

    سابق صدر نے مزید کہا کہ میں زندہ بھی اسی ملک میں ہوں اورپاکستان میں ہی رہوں گا، آرٹیکل6 کیا ہے زندگی اور موت کی جنگ،میں بھی یہاں ہی ہوں۔

  • اگر مذاکرات ہوں گے تو گھر کے مالک سے ہوں گے، عارف علوی

    اگر مذاکرات ہوں گے تو گھر کے مالک سے ہوں گے، عارف علوی

    اسلام آباد : سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات ہوں گے تو گھر کے مالک سے ہوں گے، میں صرف مذاکرات کی کوشش کررہا ہوں نتیجہ کچھ نہیں نکل رہا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر عارف علوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف مذاکرات کی کوشش کررہا ہوں نتیجہ کچھ نہیں نکل رہا، گزشتہ دو سال سے میڈیا کے ذریعے مذاکرات ہورہے ہیں، اگر مذاکرات کی امید نہ ہو تو میں کوشش کیوں کروں گا، اگر مذاکرات ہوں گے تو گھر کے مالک سے ہوں گے۔

    سائفر کے حوالے سے سابق صدر کا کہنا تھا کہ سائفرپروزیراعظم نے فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ یہ عوام ہے پاس جانا ہے یا نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ میڈیا نے سائفر اور نکاح کیس پر خوب کھیلا گیا ، حکومت تبدیلی سے پاکستان کو اربوں ،کھربوں کا نقصان ہوا۔

    سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ میں اب ہمت ہار چکا ہوں کہ اس ملک میں احتساب ہوگا، ایوب خان سے لیکر آج تک احتساب ہماری ترجیح نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کو انصاف نہیں ہونے کا یقین ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کو خوش آمدیدکہیں گے۔

    حکومت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حکومت اگر بضد ہے تو اس پر مزید کھیلیں ، جہانگیر ترین کو اگر کلین چٹ ملی تو غلط تھا۔

  • عارف علوی نے کبھی صدر کے عہدے کا پاس نہیں رکھا: بلال اظہر کیانی

    عارف علوی نے کبھی صدر کے عہدے کا پاس نہیں رکھا: بلال اظہر کیانی

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ عارف علوی نے کبھی صدر کے عہدے کا پاس نہیں رکھا۔

    بلال اظہر کیانی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہ عارف علوی قانون اور آئین شکن شخص  تھے، عارف علوی ایک جماعت اور گروہ کے آلہ کار کا کردار ادا کرتے رہے انہوں نے کبھی صدر کے عہدے کا پاس نہیں رکھا۔

    مسلم لیف ن کے رہنما نے کہا کہ انتخابات کے نتیجے میں کوئی ایک جماعت حکومت نہیں بنا سکی جب کے بعد ہم نے پیپلز پارٹی سے اتحاد کی بات کی اور اس اتحاد کے نتیجے میں شہباز شریف وزیراعظم، آصف زرداری صدر بنے۔

    بلال اظہر کیانی نے کہا کہ جمہوری جماعتیں آپس میں گفتگو کرتی ہیں، 2013 میں 35 پنکچر اور 4 حلقوں کی بات کی گئی، باتیں کرنے والوں نے بعد میں معافی مانگ کر شرمندگی اٹھائی۔

    انہوں نے کہا کہ اب ایک گروہ بہت شورمچارہاہے، اس کی حرکتیں وہی ہیں، 2018 میں آر ٹی ایس ڈاؤن ہوا انہیں نتائج قبول ہوگئے، 2024 میں پھر وہی رونا دھونا جاری ہے۔

    بلال اظہرکیانی نے کہا کہ مختلف کمپنیوں کے سروے دیکھ لیں نتائج بھی وہی آئے ہیں، الیکشن پر اعتراض ہے تو عدالت اور الیکشن کمیشن جائیں، ایک مخصوص جماعت لڈو الٹانے کے چکر میں رہتی ہے۔

    بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ایک بار پھر مفاہمت کی بات کی ہے، انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنی شرائط کو خود توڑا، شوکت ترین نے بانی پی ٹی آئی کے ورغلانے پر آئی ایم ایف کو چٹھیاں لکھیں اور آج پھر بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو چٹھی لکھی ہے۔

    بلال اظہر کیانی نے کہا کہ چٹھی کے بدلے آئی ایم ایف سے ایک زور دار جواب ملا، معاشی مسائل سے نمٹنے والی حکومت کو روکنا انکی غلط فہمی ہے۔

  • باجوہ اور فیض حمید  ہم سے قانونی سازی کرواتے تھے، خواجہ آصف

    باجوہ اور فیض حمید ہم سے قانونی سازی کرواتے تھے، خواجہ آصف

    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صدر مملکت پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ ہونا چاہیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے دو بار آئین کی خلاف ورزی کی ہے ان پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ریاست کو چیلنج کیا گیا، 9 مئی کے واقعات قوم پر قرض ہیں، سیاسی استحکام کے لیے صرف سیاست دان نہیں باقی پلیئرز بھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قمر باجوہ اور فیض حمید بیٹھ کر ہم سے قانونی سازی کرواتے تھے، اس دور میں قانون سازی کے لیے ان کے میس میں جاتے تھے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ہم سے ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانونی سازی کرواتے تھے، یہ دونوں قانون سازیاں ان کی ہی مداخلت کے باعث ہوئیں۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ سب کو سیاسی استحکام کے لیے اکٹھے بیٹھنا چاہیے، جو بگاڑ اس وقت پیدا ہوا وہی ہم بھگت رہے ہیں، نیب کے ذریعے نواز شریف اور ان کے کارکنان کے ساتھ بہت کچھ ہوا۔

  • صدر مملکت عارف علوی کا ایرانی صوبے سیستان میں پاکستان کی کارروائی پر بیان

    صدر مملکت عارف علوی کا ایرانی صوبے سیستان میں پاکستان کی کارروائی پر بیان

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی و علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی میزائل حملے کے جواب میں پاکستان کی جانب سے ایرانی صوبے سیستان میں بھرپور کارروائی پر صدر مملکت عارف علوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

    صدر مملکت نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی، اور کہا دہشت گردی مشترکہ چیلنج ہے، جس کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا پاکستان تمام ریاستوں کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے، اور دیگر ممالک سے بھی توقع رکھتا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران برادر ممالک ہیں، مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

    ایران کے میزائل کے جواب میں پاکستان کا بھرپور جواب

    واضح رہے کہ آج پاکستان نے ایران کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے آپریشن مرگ بر سرمچار کے تحت ایرانی صوبے سیستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر انتہائی مربوط فوجی کارروائی کی، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی پاکستان کے تمام خطرات کے خلاف قومی سلامتی کے تحفظ کا مظہر ہے، پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔