Tag: عارف علوی

  • تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی اور عمران اسماعیل گرفتار

    تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی اور عمران اسماعیل گرفتار

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی اور عمران اسمائیل کو گرفتار کرلیا گیا دونوں رہنماووں کو وین میں ڈال کر تھانے منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے ممبر عارف علوی اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے بنی گالہ جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے دونوں رہنماووں کو گرفتار کرلیا،دونوں رہنماووں کو وین میں ڈال کرتھانہ سیکریٹرٹ منتقل کردیا گیا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیری مزاری کو بنی گالہ جاتے ہوئے روکنے کی کوشش کی جس پر انہوں نے مذمت کی جس کے بعد انہیں بنی گالہ جانے دیا گیا۔

    وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف کے دونوں رہنماووں کی گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے عارف علوی اور عمران اسماعیل کی رہائی کا حکم آئی جی اسلام آباد کو دیا ہے۔

    مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو دھرنے کی اجازت دے دی

    خیال رہے کہ آج صبح اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد لاک ڈاؤن کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کو دو نومبر کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں دھرنا دینے کی اجازت دی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے انتظامیہ کو حکم دیاتھاکہ اسلام آباد میں کوئی کنٹینر نہ لگایا جائے اور عدالت نے حکم دیا کہ شہریوں کے حقوق متاثر نہ ہوں۔

  • پانامہ لیکس کرپشن کیخلاف سب کے پاس گئے، کسی نے نہیں سنی، عارف علوی

    پانامہ لیکس کرپشن کیخلاف سب کے پاس گئے، کسی نے نہیں سنی، عارف علوی

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی حکومت نے عوام کو دیوار سے لگا دیا ہے، ہم نے پارلیمنٹ، عدلیہ ، نیب سمیت حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف تمام دروازوں پر دستک دی لیکن کہیں بھی سنوائی نہیں ہوئی اب ہم 30 ستمبر کو عوام کے دروزے پر جارہے ہیں۔

    حکمرانوں نے عوام کی دولت لوٹی ہے اس لئے رائیونڈ مارچ میں کراچی سمیت ملک بھر کے عوام بھر پور طریقے سے شرکت کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی ، سردار عزیز ،ایم پی اے خرم شیر زمان، دعازبیر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

    انہوں نے حکومت کے خلاف پانامہ لیکس کے حوالے سے چارج شیٹ بھی میڈیا کو پیش کی ،انہوں نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے پارلیمنٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اس معاملے پر جان بوجھ کر تاخیر کی گئی اور میٹنگ میٹنگ کھیلتے رہے ۔

    اسپیکر کے پاس ریفرنس داخل کیا گیا تو انہوں نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف بھی ریفرنس داخل کردیا اور تحقیقات کے لئے الٹا عمران خان کے خلاف ریفرنس آگے بھجوادیا گیا۔

    ہم نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی میں درخواست دی اس میں بھی کوئی عملی کارروائی نہیں کی گئی، نیب کے چیئرمین سے بات کی تو نیب کے چیئرمین نے جواب دیا کہ ہم اخباری اطلاعات پر کارروائی نہیں کرسکتے۔

    نیب کے چیئرمین کے اس جواب پر ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں ان کے عہدے سے فارغ کیا جائے، اس کے علاوہ ہم سپریم کورٹ گئے تو ہماری پٹیشن کو رجسٹرار نے غیر سنجیدہ قرار دیا۔

    اب سپریم کورٹ میں 28 کو پھر تاریخ ہے ہماری سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ وہ اس پر کارروائی کرے۔

     

  • پی ٹی آئی نے ایم کیوایم کی منت کرکے کراچی جلسہ کامیاب بنایا،پرویز رشید

    پی ٹی آئی نے ایم کیوایم کی منت کرکے کراچی جلسہ کامیاب بنایا،پرویز رشید

    اسلام آباد : عمران خان اورعارف علوی کی لیک ہونےوالی ٹیلی فون گفتگوپرحکومتی وزیروں نے آج بھی انہیں آڑے ہاتھوں لیا لیکن خواجہ سعد رفیق نےٹیلی فون ٹیپ کرنےکوغیراخلاقی بھی قراردے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان اورعارف علوی کی ٹیلی فونک گفتگو سامنےآنےکا معاملہ بحث کاایک نیاموضوع چھیڑ گیاہے۔

    الطاف حسین سےحمایت کی بات پرپرویزرشید نےکہا کہ پی ٹی آئی نے ایم کیوایم کی منت ترلے کرکے کراچی میں جلسہ کامیاب بنایا۔

    پرویزرشیدنےپھردہرایا کہ عمران خان کےپیچھےخفیہ ایجنسیوں کےسابق سربراہ ہیں، سعدرفیق نے کہا کہ ٹیلی فون گفتگومیں کوئی نئی بات نہیں،یہ توعمران خان دھرنےمیں کھلےعام کہتےتھے۔

    خواجہ سعدرفیق نےکہا کہ ٹیلی فون ریکارڈنگ سامنےآنان لیگ کےفائدہ میں ہے،لیکن کسی کی گفتگوکرنا غیراخلاقی ہےجس کی حمایت نہیں کریں گے۔

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کےاستعفےقومی اسمبلی میں جمع

    پی ٹی آئی رہنماؤں کےاستعفےقومی اسمبلی میں جمع

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نےاپنی جماعت کےاراکینِ قومی اسمبلی کےاستعفےاسپیکر سیکریٹری محمد ریاض کےحوالےکردیئے۔ اسپیکرایازصادق پیرکو لفافہ کھولیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمودقریشی نےعارف علوی کے ہمراہ اسمبلیوں سےمستعفی ہونے کےاعلان کےبعدعملی طورپراستعفےقومی اسمبلی میں جمع کرادیئے ہیں۔

    پی ٹی آئی کےرہنمااوررکن قومی اسمبلی عارف علوی نےبتایاکہ پی ٹی آئی کےقومی اسمبلی میں ارکان کی تعدادچونتیس ہے۔ جن میں سےکچھ بیماریاملک سےباہرہیں۔ ان کےاستعفےابھی جمع ہوناباقی ہیں۔

    پی ٹی آئی کےرہنماجب قومی اسمبلی پہنچےتواسپیکر قومی اسمبلی اپنےچیمبرمیں موجودنہیں تھےلہذا استعفےسیکریٹری قومی اسمبلی کوجمع کرانے پڑے۔

    علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جمشید دستی اور شیخ رشید احمد اپنے استعفے خود اسپیکر قومی اسمبلی میں پیش کریں گے۔

  • کراچی: جیالے بلاول ہاؤس کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں، عبدالقادر پٹیل

    کراچی: جیالے بلاول ہاؤس کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں، عبدالقادر پٹیل

    پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ جیالے بلاول ہائوس کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت وضاحت کرے کہ  بلاول ہائوس پر احتجاجی مظاہرہ  پارٹی فیصلہ تھا یا عارف علوی کے ذہن کی اختراع۔

    کراچی میں بلاول ہاوٗس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں  کے احتجاج کے بعد پریس کانفرنس میں  عبد  القادر پٹیل کا کہنا تھاکہ  پیپلز پارٹی  کے کارکن بھٹو خاندان کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

     اگر پی ٹی آئی کو احتجاج کرنا تھا تو اسکی  کال کسی اور جگہ بھی دی جاسکتی تھی، عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ  عارف علوی دو جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم کرانا چاہتے ہیں،تحریک انصاف کی  قیادت واضح کرے کہ احتجاج کا فیصلہ پارٹی نے کیا تھا یا پھر یہ  عارف علوی کے ذہن کی اختراع  ہے۔