Tag: عارف علوی

  • 27 اکتوبر جموں وکشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، عارف علوی

    27 اکتوبر جموں وکشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، عارف علوی

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ 27 اکتوبر جموں وکشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، اس دن بھارتی فوج جموں وکشمیر میں داخل ہوئی تھی اور کشمیریوں کی منشا اور تقسیم کے منصوبے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خطے پر قبضہ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 72 سال قبل آج ہی کے دن بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بین الاقوامی قوانین اور اخلاقیات کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کی امنگوں کے برعکس جبر، ظلم وتشدد اور دہشت گردی کے ذریعے کشمیر پر قبضہ کیا تھا۔

    ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ آج تک بھارت کشمیر میں وحشیانی کارروائیوں اور دھونس، دھاندلی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ 5 اگست 2019 سے بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں 80 لاکھ سے زائد افراد کو غیرقانونی طور پر محصور کیا ہوا ہے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی پالیسیوں اور تدابیر میں کتنا ہی ظلم وبربریت کیوں نہ شامل ہو، وہ کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کچل نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے جدوجہد آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل اخلاقی وسیاسی اور سفارتی حمایت کا پختہ عزم کر رکھا ہے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی و کشمیری شہری 27 اکتوبر 1947 کو کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منائیں گے۔

  • مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال، عارف علوی نے دنیا کے سامنے مسئلہ اٹھا دیا

    مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال، عارف علوی نے دنیا کے سامنے مسئلہ اٹھا دیا

    ٹوکیو: صدر مملکت عارف علوی نے جاپان سمیت دنیا کے مختلف سربراہانِ مملکت کے سامنے مسئلہ کشمیر اجاگر کرتےہوئے مقبوضہ وادی کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان کےشہنشاہ کی جانب سے مختلف سربراہان مملکت اور حکومت کےاعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر پاکستان عارف علوی اورخاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے بھی شرکت کی۔

    صدرمملکت عارف علوی نے تقریب میں شریک ہونے والے مختلف سربراہان مملکت و حکومتی نمائندوں سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف ممالک کے وفود کو مقبوضہ کشمیر میں تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ خطے میں دیرپا امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ناممکن اور انتہائی مشکل ہے۔

    مزید پڑھیں: جاپانی شہنشاہ کی تاج پوشی کی تقریب، صدر عارف علوی بھی شریک

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کےحق خودارادیت کو دبانے کی کوشش کررہا ہے مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکتا، کشمیریوں کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    بعد ازاں صدرمملکت نے مختلف ممالک کے سربراہان کو پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی اور ترقی کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجودہیں، غیرملکی سرمایہ کار نادر مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان میں ایز آف ڈوئینگ بزنس کویقینی بنانےکے لیے بھی اقدامات کیےجارہے ہیں جبکہ ہمارے ملک کی سرزمین قدرتی حسن سے بھی مالا مال ہے۔ عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

  • آبادی کی شرح میں تیزی سے اضافہ پاکستان جیسے ملکوں کے لیے بڑا مسئلہ بن چکا ہے، صدر عارف علوی

    آبادی کی شرح میں تیزی سے اضافہ پاکستان جیسے ملکوں کے لیے بڑا مسئلہ بن چکا ہے، صدر عارف علوی

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آبادی کی شرح میں تیزی سے اضافہ پاکستان جیسے ملکوں کے لیے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ بچے کو ماں کا دودھ پلانے سے چھاتی کے کینسر کا امکان کم ہوجاتا ہے، پاکستان میں ایک کروڑ سے زائد خواتین کو چھاتی کا کینسر ہوسکتا ہے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ کینسروں کی تمام اقسام میں سب سے اہم چھاتی کا کینسر ہے، کینسر کے علاج میں تین چیزیں بہت اہم ہیں، پہلے مرحلے میں تمام خواتین مہینے میں ایک بار اپنے ہاتھوں سے خود معائنہ کرسکتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چھاتی میں گٹلی محسوس ہونے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کیا جائے، چھاتی کےکینسر سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے آئمہ کرام اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: حادثاتی طور پر دانتوں کا ڈاکٹر بن گیا، صدر عارف علوی

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمارے مذہب میں ہمسایوں سے حسن سلوک کی بہت زیادہ تاکید ہے، قرآن پاک میں دو سال تک بچے کو دودھ پلانے کا حکم دیا گیا ہے، اللہ تعالیٰ نے ماں کے دودھ میں غذائیت کا خزانہ رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل صدر مملکت کا کہنا تھا کہ 90 فیصد دانتوں کی بیماریوں سے پرہیز کرکے بچاجاسکتا ہے، میرے تحقیقی مقالے بھارت میں شائع ہوگئے، پاکستان میں شائع نہیں ہوسکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈینٹل ڈاکٹر کو کم از کم 6 ماہ سرکاری اسپتال میں گزارنا لازمی قرار دینا ہوگا، ملک میں لوگوں کو مسائل اور بیماریوں سے آگاہی چاہئے۔

  • محروم طبقات کی فلاح کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے: صدر عارف علوی

    محروم طبقات کی فلاح کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے: صدر عارف علوی

    اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ معاشرے کے محروم طبقے کی فلاح کے لئےکام کرنے کی ضرورت ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ کمزور طبقے کی مدد کرنا اہم ذمہ داری ہے.

    صدرمملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ اللہ کے راستے پر خرچ کرنے والوں کو خوش دیکھا ہے، ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست وزیراعظم کا وژن ہے.

    ان کے مطابق دین اسلام ہمیں عاجزی اور انکساری کا درس دیتا ہے، ملکی ترقی کے لئے جدید علوم میں مہارت ناگزیر ہے.

    معاشرے کے محروم طبقے کی فلاح کے لئےکام کرنے کی ضرورت ہے، عظیم قائد ہمیشہ صادق اور امین ہوتے ہیں. محروم طبقے کے لئے کام کیا جانا ضرور ہے، وزیر اعطم کا وژن واضح ہے.

    خیال رہے کہ  30 ستمبر 2019 کو اپنے بیان میں صدر پاکستان نے کہا تھا کہ  جنگ کی نوبت آئی تو آخری دم تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

    صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر اہمیت کا حامل ہوچکا ہے، روس سے بھی اس وقت پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں، وزیراعظم نے مسلم امہ کے لیے جو کیا وہ قابل ستائش ہے۔

  • جنگ کی نوبت آئی تو آخری دم تک لڑنے کے لیے تیار ہیں، صدر عارف علوی

    جنگ کی نوبت آئی تو آخری دم تک لڑنے کے لیے تیار ہیں، صدر عارف علوی

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جنگ کی نوبت آئی تو آخری دم تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر اہمیت کا حامل ہوچکا ہے، روس سے بھی اس وقت پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں، وزیراعظم نے مسلم امہ کے لیے جو کیا وہ قابل ستائش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت جو بھارت کا امیج ہے ماضی میں کبھی ایسا نہیں رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ سلوک دنیا دیکھ رہی ہے، پاکستان بھارتی مسلمانوں کا مقدمہ بھی لڑے گا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ کشمیر اور مسلم امہ کا معاملہ یو این میں اٹھانے پر پاکستانی مطمئن ہیں، وزیراعظم کے یو این خطاب پر چار پانچ گھنٹے کا تبصرہ بھی کم ہے۔

    مزید پڑھیں: وفاقی اور صوبائی حکومت جب مل کر کام کریں گے تو کراچی بہتر ہوگا، صدر مملکت

    عارف علوی نے کہا کہ ریاست مدینہ کے لیے جو کوشش ہے وہ عمران خان کررہے ہیں، کشمیر سے متعلق وزیراعظم عمران خان کا خطاب بڑی بات ہے، بھارتی مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کی بھی عمران خان نے نشاندہی کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کشمیر پر متعدد بار ثالثی کی پیش کی ہے اور امید ظاہر کی کہ عمران خان  ثالثی کا کردار ادا کریں گے۔

    سری لنکن ٹیم کی پاکستان میں میچ کھیلنے پر صدر عارف علوی نے کہا کہ بہت خوش ہوں کہ سری لنکن ٹیم کراچی آئی ہے، آہستہ آہستہ دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آنا شروع ہوں گی۔

  • وفاقی اور صوبائی حکومت جب مل کر کام کریں گے تو کراچی بہتر ہوگا، صدر مملکت

    وفاقی اور صوبائی حکومت جب مل کر کام کریں گے تو کراچی بہتر ہوگا، صدر مملکت

    کراچی: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت جب مل کر کام کریں گے تو کراچی بہتر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے گورنر ہاؤس میں 2 روزہ فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت پر بات کی، عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں پیش کیا۔

    صدر عارف علوی نے کہا کہ بہت خوشی ہوئی وزیراعظم نے اجلاس میں ماحول پر بھی بات کی۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں ساری قوتیں مل کر کام کریں، کچرے کو صحیح جگہ پر پھینکیں، سب کا کام ہے کہ کوڑا نہ ہونے دیں۔

    صدر عارف علوی نے کہا کہ سندھ میں اتنا پیسہ چوری ہوا اور کہاں گیا مجھے معلوم نہیں ہے، میری اس بات میں زیادہ دلچسپی ہے کہ پیسہ واپس آجائے۔

    مزید پڑھیں: چین اور پاکستان کسی کے داخلی امور میں عدم مداخلت پر یقین رکھتے ہیں: صدر مملکت

    صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ جیسے جیسے معیشت بہتر ہوگی مسائل بھی حل ہوں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ چین کی ترقی پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے مثال ہے، پاکستان کو چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے۔

    صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ چین نے معیشت کے ہر شعبے میں ترقی کی ہے، چین کی معیشت دنیا بھر میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کسی کے داخلی امور میں عدم مداخلت پر یقین رکھتے ہیں۔

  • چین اور پاکستان کسی کے داخلی امور میں عدم مداخلت پر یقین رکھتے ہیں: صدر مملکت

    چین اور پاکستان کسی کے داخلی امور میں عدم مداخلت پر یقین رکھتے ہیں: صدر مملکت

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ چین کی معیشت دنیا بھر میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، چین اور پاکستان کسی کے داخلی امور میں عدم مداخلت پر یقین رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین کی ترقی پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے مثال ہے، پاکستان کو چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے۔

    صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ چین نے معیشت کے ہر شعبے میں ترقی کی ہے، چین کی معیشت دنیا بھر میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کسی کے داخلی امور میں عدم مداخلت پر یقین رکھتے ہیں۔

    اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ملک میں 70 سالوں سے بدعنوانی عام رہی ہے، کرپشن کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ حکومت کرپشن اور سرخ فیتے کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلاک چین ٹیکنالوجی اعداد و شمار میں غلط رد و بدل روکنے میں کارگر ہے، حکومت تاجر برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم اور پاکستان میں کاروبار کو آسان بنارہی ہے۔

    صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستان کے سافٹ ویئر انجینئرز ہیں جو اپنی محنت سے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ملک میں 70 سال سے بدعنوانی عام رہی موجودہ حکومت بدعنوانوں کا احتساب کر رہی ہے۔

  • شہادت امام حسینؓ انسانیت کی فتح، اسلامی اصولوں کی سربلندی ہے، عارف علوی

    شہادت امام حسینؓ انسانیت کی فتح، اسلامی اصولوں کی سربلندی ہے، عارف علوی

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ 10 محرم کی اسلامی تاریخ میں ایک ممتازحیثیت ہے، آج کے دن ہمیں اسوہ حسینی کو یاد رکھنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم عاشور کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ شہادت امام حسینؓ انسانیت کی فتح، اسلامی اصولوں کی سربلندی ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ 10 محرم کی اسلامی تاریخ میں ایک ممتازحیثیت ہے، نواسہ رسول نے شہادت پاکراس دن کو تا قیامت انمٹ کردیا۔

    صدر مملکت نے کہ حق و باطل کی لڑائی اس دور میں بھی جاری ہے، ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عہد کریں ہم اسلامی روایات کی پاسداری، ملکی ترقی کے لیے کام کریں گے، انتہاپسندی، عدم برداشت کے سدباب کے لیے کسی بھی اقدام سے دریغ نہ کریں۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دعاگو ہوں کہ اللہ پاکستان کو امن، ترقی، خوشحالی سے ہمکنارفرمائے، اللہ یوم عاشورکےاصل پیغام قربانی کے جذبے کو ہماری زندگیوں میں شامل فرمائے۔

    واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے اہل وعیال کی شہادت کی یاد منائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں مجالس وماتمی محافل برپا کی جارہی ہیں جن کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • اگر بھارت نے پاکستان پرجنگ مسلط کی تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، عارف علوی

    اگر بھارت نے پاکستان پرجنگ مسلط کی تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، عارف علوی

    اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ بھارت کی فسطائی حکومت کے زیر کنٹرول ایٹمی ہتھیار عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تصفیہ طلب معاملات کے دو طرفہ حل کے لیے شملہ معاہدے پر دستخطوں کے باوجود بھارت نے معاہدے کی تمام شقوں کی خلاف ورزی کی اور پاکستان کے ساتھ ہمیشہ مخاصمانہ رویہ برقرار رکھا۔

    انہوں نے کہا مسلمانوں، مسیحی، نچلی ذات کی ہندو برادری سمیت دیگر اقلیتوں نے بھارتی سیکولرازم کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کا خواہشمند ہے لیکن بھارت نے اس سلسلے میں دو طرفہ بات چیت یا کسی تیسرے فریق کی ثالثی کو تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق کے لیے آواز اٹھائیں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے بارے میں عالمی ضمیر کو جھنجوڑیں۔

    صدر پاکستان نے کہا کہ بھارت کی فسطائی حکومت کے زیر کنٹرول ایٹیمی ہتھیار دنیا کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے کیونکہ اس کا ظالمانہ اور غیرذمہ دارانہ طرز عمل عالمی برادری کو خطرناک صورت حال سے دوچار کرسکتا ہے

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے پوری طرح محفوظ ہیں اور اگر بھارت نے پاکستان پرجنگ مسلط کی تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

  • کشمیری ہرقیمت پرآزادی چاہتے ہیں، عارف علوی

    کشمیری ہرقیمت پرآزادی چاہتے ہیں، عارف علوی

    اسلام آباد : صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ظلم وسفاکی مقبوضہ کشمیرکے بھارت کے خلاف جذبات دبا نہیں سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے مقبوضہ کشمیرکی صورت حال کی ویڈیو ٹویٹ کردی۔

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پابندیوں، بلیک آؤٹ، فائرنگ اورآنسوگیس کے باوجود یہ سری نگر ہے۔

    صدر پاکستان نے کہا کہ ظلم وسفاکی مقبوضہ کشمیرکے بھارت کے خلاف جذبات دبا نہیں سکتے، کشمیری ہرقیمت پرآزادی چاہتے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا مسلسل 20واں روز

    مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 20ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

    کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔

    راجیہ سبھا میں بل کے حق میں 125 جبکہ مخالفت میں 61 ووٹ آئے تھے، بھارت نے 6 اگست کو لوک سبھا سے بھی دونوں بل بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرالیے تھے۔