Tag: عارف لوہار

  • پاکستانی لوک گلوکار عارف لوہار میلبرن کرکٹ گراونڈ پہنچ گئے

    پاکستانی لوک گلوکار عارف لوہار میلبرن کرکٹ گراونڈ پہنچ گئے

    پاکستان کے معروف لوک گلوکار عارف لوہار میلبرن کرکٹ گراونڈ پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلکار گلوکار عارف لوہار ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہیں جہاں وہ میلبرن کرکٹ گراونڈ کا دورہ بھی کیا ہے۔

     ایم سی جی ٹور گائیڈ نے انہیں گراونڈ  کی تاریخ  اور خصوصیات بتائیں، عارف لوہار نے ایم سی جی کے  ڈریسنگ رومز کا بھی دورہ کیا۔

    عارف لوہار کو ورلڈ کپ 1992 کے فائنل  کے حوالے سے آگاہی دی گئی، ٹور گائیڈ نے بتایا کہ پاکستان ٹیم ایم سی جی میں رواں برس نومبر میں وائٹ بال سیریز کا میچ کھیلے گی۔

    دوسری جانب پاکستانی لوک گلوکار عارف لوہار تاریخی گراونڈ ایم سی جی  کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

  • لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع پر عارف لوہار کی آواز کی دھوم

    لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع پر عارف لوہار کی آواز کی دھوم

     فیفا نے سوشل میڈیا پر عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع پر پاکستانی گلوکار عارف لوہار کے گانے کا استعمال کیا۔

    پاکستانی فنکار عارف لوہار کے گیت ’آ‘ کی دھوم فٹبال کے عالمی دنیا میں بھی مچنے لگی ہے، فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اس گیت کو لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by FIFA World Cup (@fifaworldcup)

    ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی سالگرہ کے موقع پر فیفا ورلڈ کپ کے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شییئر کی گئی جس کا کیپشن اردو میں ’میسی کا جادو‘ درج تھا۔

    ویڈیو میں میسی کی ورلڈ کپ جھلکیاں دکھائی گئیں جس میں انہیں جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ بیک گراؤنڈ میوزک کے طور پر پاکستانی گلوکار عارف لوہار کا گانا ’آ‘ استعمال کیا گیا ہے۔

    عارف لوہار کا یہ گانا ریلیز کے بعد سے شہرت کی بلندیوں پر ہے۔ ماضی میں پی ایس ایل اور کرکٹ ورلڈکپ کے دوان بھی یہ گانا بجتا رہا، سوشل میڈیا پر اب تک کروڑوں صارفین اس گانے کی وڈیو دیکھ چکے ہیں۔

  • لوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں

    لوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں

    لاہور: معروف پاکستانی لوک گلوکار عارف لوہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق لوک فن کار عارف لوہار کی اہلیہ رضیہ عارف کا گزشتہ رات ایک نجی اسپتال میں انتقال ہو گیا، وہ کرونا کی مشتبہ مریضہ تھیں۔

    نجی اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عارف لوہار کی اہلیہ رضیہ عارف کو 2 گھنٹے قبل اسپتال لایا گیا تھا، وہ کرونا وائرس کی علامات میں مبتلا تھیں، ان کا کرونا ٹیسٹ کیا جا رہا تھا لیکن ٹیسٹ کرنے سے پہلے ہی ان کا انتقال ہو گیا۔

    بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد انتقال کرگئيں

    یاد رہے کہ چند دن قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل شاہد بھی کرونا وائرس کے باعث دار فانی سے کوچ کرگئی تھیں، ان کا علاج لاہور کے سی ايم ايچ ميں جاری تھا لیکن وہ صحت یاب نہ ہو سکیں، سنبل شاہد اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی بہن تھیں۔

    گزشتہ ماہ شہنشاہ غزل مرحوم مہدی حسن کے صاحب زادے عارف مہدی انتقال کر گئے تھے، خاندانی ذرائع کے مطابق عارف مہدی کا انتقال ہائی بلڈ پریشر کے باعث ہوا، وہ طویل عرصے سے شوگر کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔

  • چمٹے سے دھنیں‌ بکھیرنے والے عالم لوہار

    چمٹے سے دھنیں‌ بکھیرنے والے عالم لوہار

    برصغیر پاک و ہند میں‌ مقامی سازوں کے ساتھ موسیقی اور گلوکاری کے میدان میں نام کمانے والوں‌ میں لوک فن کاروں کو بہت اہمیت اور مقام حاصل ہے۔

    پاکستان میں چمٹے سے منفرد دھنیں بکھیرنے اور اپنی آواز کا جادو جگانے والوں میں‌ عالم لوہار کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا جنھیں‌ ہم سے بچھڑے ہوئے 41 برس بیت چکے ہیں۔ آج اس عظیم لوک فن کار کی برسی ہے۔

    عالم لوہار کا تعلق گجرات کے نواحی علاقے سے تھا جہاں انھوں نے 1928 میں‌ آنکھ کھولی۔ وہ کم عمری ہی سے گلوکاری کی طرف متوجہ ہوچکے تھے اور جب "چمٹا” ان کے ہاتھ میں آیا تو جیسے لے اور تان کو نئی ترنگ مل گئی۔ عالم لوہار وہ منفرد اور باکمال فن کار تھے جنھوں نے چمٹے کو آلہ موسیقی کے طور پر متعارف کروایا اور یہی ان کی پہچان اور وجہِ شہرت بن گیا ۔

    اس لوک فن کار نے یوں تو کئی گیت گائے لیکن ’ہیر وارث شاہ‘ کے کلام نے انھیں شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ ان کا گایا ہوا جُگنی اس قدر مشہور ہوا کہ مداح آج بھی اس کے سحر سے باہر نہیں‌ نکل سکے۔

    ریڈیو پاکستان، ٹیلی ویژن پر اپنی آواز کا جادو جگانے کے علاوہ عالم لوہار مختلف تھیٹریکل کمپنیوں کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کرتے رہے اور بے پناہ شہرت اور مقبولیت حاصل کی۔ تین جولائی 1979 کو ایک حادثے میں اس لوک گلوکار کی زندگی کا چراغ ہمیشہ کے لیے بجھ گیا۔