Tag: عارف والا

  • بیوی نے دوستوں کے ہمراہ ملکر شوہر کو قتل کردیا

    بیوی نے دوستوں کے ہمراہ ملکر شوہر کو قتل کردیا

    عارف والا کے نواحی علاقے میں بیوی نے دوست اور اسکے ساتھیوں کے ہمراہ  ملکر اپنے شوہر کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے عارف والا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نواحی علاقے میں بیوی نے دوست اور اسکے ساتھیوں کے ہمراہ  ملکر اپنے شوہر کو قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد لاش نہر میں پھینکی گئی جس کے بعد اہلیہ کو  گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب نوشہروفیروز میں دوسری شادی کرنے پر بیٹوں نے ماموں کے ساتھ ملکر باپ کے گھر حملہ کردیا، حملے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    نوشہروفیروز پولیس کا کہنا ہے کہ دوسری شادی کرنے والے جوڑےکا احتجاج جاری ہے انہوں نے انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

    ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

    عارف والا میں بورے والا روڈ پر ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عارف والا میں بورے والا روڈ پر حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

    اس سے قبل سیہون سے کراچی واپس جانے والی زائرین کی کار کے ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

    سیہون سے کراچی واپس جانے والی زائرین کی کار کا ٹرک میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے.

    زخمیوں کو لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے بتایا کہ حادثے کا شکار افراد کراچی کے رہائشی ہیں، مزار پر حاضری کے واپس جارہے تھے.۔

    شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئی

    یاد رہے جامشورو میں تین دن میں چوبیس زائرین مختلف حادثات میں جاں بحق ہو چکے ہیں، ہفتے کے روز حضرت لال قلندر شہباز کے عرس پر پنجاب سے سیہون شریف جانے والے زائرین کی بس رانی پور کے قریب گڈیجی کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر الٹ گئی تھی۔

    افسوسناک واقعے میں 11 زائرین جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 36 سے زائد خواتین، مرد اور بچے زخمی ہوئے تھے۔

  • شرط لگا کر ڈیزل پینے والے نوجوان کے ساتھ کیا ہوا؟

    شرط لگا کر ڈیزل پینے والے نوجوان کے ساتھ کیا ہوا؟

    عارف والا : پنجاب کی تحصیل عارف والا میں شرط لگا کر ڈیزل پینے والا نوجوان انتقال کرگیا، گھروالوں نےبتایا کہ مرتضیٰ نے دوستوں سے 50 ہزار کی شرط لگائی اور ایک لیٹر ڈیزل پی گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تحصیل عارف والا کے گاؤں میں ایک لیٹر ڈیزل پینے کی شرط لگانے والا نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

    اہلخانہ نے بتایا کہ نواحی گاؤں75ای بی میں مرتضیٰ نے 50 ہزار روپے کیلئے دوستوں سےشرط لگائی تھی اور دوستوں سےشرط لگاکر ایک لیٹرڈیزل پی لیا تھا۔

    ڈیزل پینے سے نوجوان کی حالت غیر ہوگئی، تشویش ناک حالت میں اسے ڈی ایچ کیو ساہیوال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کے والدین نے قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس سے رابطہ نہیں کیا اگر لواحقین قانونی چارہ گوئی کے لیے رابطہ کریں گے تو کارروائی ہوگی۔

  • بھائی سے جھگڑے کا بدلہ سفاک پھوپھی نے 2 سالہ بھتیجے سے لے لیا

    بھائی سے جھگڑے کا بدلہ سفاک پھوپھی نے 2 سالہ بھتیجے سے لے لیا

    پاکپتن: پنجاب کے شہر عارف والا میں بھائی سے جھگڑے کا بدلہ سفاک پھوپھی نے 2 سالہ بھتیجے سے لے لیا، اور اسے بے دردی سے قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا کے ایک نواحی گاؤں میں ایک محنت کش شفیق کے لاپتا ہونے والے کم سن بچے کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا۔

    دو سال کے بچے کی قاتل پھوپھی نکلی، ملزمہ نے اعتراف جرم بھی کر لیا، ایس پی انویسٹی گیشن عائشہ بٹ نے بتایا کہ ملزمہ فرزانہ دو روز قبل گھر کے باہر کھیلتے احمد رضا کو اغوا کر کے اپنےگھر لےگئی تھی۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ نے گھریلو رنجش پر نہایت سفاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بھائی شفیق کے بیٹے کو پانی کے ڈرم میں پھینک دیا، بچے کا دم نکلنے پر ملزمہ نے ساتھی وزیر علی کے ساتھ مل کر لاش نکالی اور صحن میں دفنا دی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹس لینے پر دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کی نشان دہی پر لاش نکال لی گئی ہے۔

    پولیس نے دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ محنت کش محمد شفیق چوہنگ لاہور میں جرابیں بنانے والی فیکٹری میں کام کرتا ہے، اور ان کے چار بچے ہیں۔

  • ناشتے میں چائے نہ دینے پر بھائی نے بہن کی جان لے لی

    ناشتے میں چائے نہ دینے پر بھائی نے بہن کی جان لے لی

    پاکپتن: صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں ناشتے میں چائے نہ دینے پر بھائی نے بہن کی جان لے لی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں بھائی کو چائے نہ دینا جواں سالہ بہن کا جرم بن گیا، چائے نہ دینے پر بھائی نے کلہاڑیوں کے وار کرکے بہن کی جان لے لی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ عارف والا کے نواحی گاؤں 40 ای بی میں بہن بھائی کو ناشتے میں چائے دینا بھول گئی تھی جس پر ملزم نے اپنی 25 سالہ بہن سمیرا کی جان لے لی۔

    پولیس کے مطابق ناشتے میں چائے نہ ملنے پر بھائی بہن کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر بھائی طیش میں آگیا اور بہن پر کلہاڑیوں کے وار کرکے اس کی زندگی تمام کردی اور موقع سے فرار ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔

  • عارف والا: گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    عارف والا: گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    عارف والا: پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق عارف والا کے ایک نواحی گاؤں میں بارش کے باعث ایک محنت کش کے گھر کی بوسیدہ چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر گھر کے چار افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔

    اسپتال ذرایع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں باپ، 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ محنت کش ارشاد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ سانحہ پیش آیا۔

    ادھر پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، فیصل آباد، گجرات، اوکاڑہ میں بارش سے موسم خوش گوار ہو چکا ہے، ڈسکہ، پھول نگر، کوٹ رادھا کشن، پنڈی بھٹیاں، شاہ کوٹ میں بھی بارش ہوئی۔

    گوجرانوالہ میں گھر کی بوسیدہ چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

    لاہور میں بھی وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش سے درجہ حرارت میں کمی ہو گئی ہے اور موسم خوش گوار ہو گیا ہے، شہر میں اب تک 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ اور اطراف میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، آیندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

    موسمیات کے مطابق لاہور میں آج دن بھر مطلع ابر آلود رہے گا، لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 85 فی صد، رفتار 7 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

  • لاہور: خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کر دیا گیا، بھائی نے بھائی کی جھونپڑی جلا دی، بچہ جاں بحق

    لاہور: خاتون کو کرنٹ لگا کر قتل کر دیا گیا، بھائی نے بھائی کی جھونپڑی جلا دی، بچہ جاں بحق

    لاہور/ عارف والا: لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خاتون کو کرنٹ لگا کر اور گلا دبا کر قتل کر دیا گیا، دوسرے واقعے میں عارف والا میں بھائی نے بھائی کی جھونپڑی کو آگ لگا دی جس سے 3 دن کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ لاہور میں گھریلو ناچاقی پر شوہر رمضان نے بیوی سندس کو کرنٹ لگایا، بعد ازاں اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 28 سالہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دیا گیا، ملزم رمضان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    تازہ ترین:  فرشتہ قتل کیس کے مرکزی ملزم محمد نثار پر فرد جرم عائد

    دوسرے واقعے میں ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا کے نواحی گاؤں میں گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کی جھونپڑی کو آگ لگا دی، آگ لگنے سے 3 دن کا بچہ جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق آگ لگانے سے قبل 7 ملزمان نے بچے کے ماں باپ کو رسیوں سے باندھا، والدین نے پولیس کو بتایا کہ وہ منت سماجت کرتے رہے لیکن ملزمان نے بچے کو اٹھانے نہ دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال پہلے چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کی مطلقہ سے شادی کی تھی۔

  • عارف والا: سفاک باپ نے تین کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

    عارف والا: سفاک باپ نے تین کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

    عارف والا : گھریلو جھگڑے کے بعد سفاک باپ نے تین بیٹیوں کو قتل اور بیوی کو زخمی کردیا۔ پولیس نے موقع واردات سے ملزم احمد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سفاک باپ نے اپنا ہی گھر اجاڑ ڈالا، عارف والا میں بے رحم باپ نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنی تین کم سن بچیوں کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم احمد نے بیوی سے گھریلو جھگڑے پر تینوں بچیوں کو گلہ دبا کر ہلاک جبکہ تیز دھار آلے سے بیوی کو شدید زخمی قتل کردیا۔

    بیٹیوں کی عمریں تین سے گیارہ سال کے درمیان ہیں۔ جاں بحق بچیوں میں 11 سالہ زینب ، 3 سالہ مریم اور 6 سالہ زنیرہ شامل ہیں، لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزم احمد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    دوسری جانب شجاع آباد میں کار میں بند ہونے والا تیسرا بچہ بھی دم توڑ گیا۔ زکریا ٹاؤن میں تین بچے کھیلتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ گئے تھے۔

    کار کادروازہ اچانک لاک ہونے سےسات سالہ شہروز اور چار سالہ ساجد اور علی حسن جان کی بازی ہار گیا۔ تینوں بچے چچازاد بھائی تھے۔