Tag: عازمینِ حج

  • سعودی عرب: عراقی اور برونائی کے عازمینِ حج کی آمد شروع

    سعودی عرب: عراقی اور برونائی کے عازمینِ حج کی آمد شروع

    سعودی عرب میں حج سیزن 2025 کے سلسلے میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں جمہوریہ عراق اور برونائی دارالسلام سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز عراق سے 192 بسوں کا قافلہ 4 ہزار عازمین کو لے کر عرعر کی نئی سرحدی چوکی پر پہنچا جہاں انکا بھرپور استقبال کیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق عرعر کی نئی تعمیر ہونے والی سرحدی چوکی پر سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کے کاونٹز کے علاوہ ضیوف الرحمان کے آرام کرنے کے لیے خصوصی ہالز بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔ جس کا مقصد عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہے۔

    محکمہ جوازات کی جانب سے اضافی عملے کو بھی تعینات کیا گیا ہے تاکہ عازمین کو امیگریشن کی کارروائی میں کسی قسم کی تاخیر یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    اس کے علاوہ برونائی دارالسلام سے 260 عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پر پہنچا جہاں ان کا بہترین استقبال کیا گیا۔

    عازمین حج مدینہ منورہ میں چند دن قیام کے بعد مکہ مکرمہ کے لئے روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ حج ایام تک قیام کریں گے بعدازاں فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے مشاعر مقدسہ روانہ ہو جائیں گے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں رائل کمیشن برائے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ نے کہا ہے کہ حج 1446 ہجری کے لیے عازمینِ حج کی خدمت کے حوالے سے شروع کیے جانے والے منصوبوں پر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رائل کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقے میں پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے ٹریکس کو کشادہ کیا گیا جبکہ ازدحام کو کنٹرول کرنے کیلیے بھی جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق حج آپریشنل پلان کے تحت ’مکہ بس‘ پروگرام کا بھی باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے، جس کے تحت مکہ مکرمہ میں 400 بسوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو 12 راستوں کے لیے مخصوص ہیں۔

    سعودی عرب میں حجاج کرام کی سہولت و سلامتی کے لیے مشاعر مقدسہ (وادی منی، مزدلفہ اور عرفات) میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا گیا جن کے تحت مزدلفہ میدان میں ایک لاکھ 70 ہزار مربع میٹر پر مخصوص ٹریک تعمیر کیا گیا ہے جسے ’نرم راستے‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    عازمین حج کے لیے کونسی ویکسینز لگوانا لازمی ہے؟

    اس کے علاوہ منی کی وادی میں امور صحت کے حوالے سے 200 بستروں پر مشتمل ہسپتال جبکہ 71 طبی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں طبی عملہ ایام حج میں مستقل طورپر فعال رہے گا۔

  • سعودی عرب: عازمینِ حج کی سہولت کے لیے ’مشاعر‘ میں ترقیاتی منصوبے

    سعودی عرب: عازمینِ حج کی سہولت کے لیے ’مشاعر‘ میں ترقیاتی منصوبے

    سعودی عرب میں رائل کمیشن برائے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ نے کہا ہے کہ حج 1446 ہجری کے لیے عازمینِ حج کی خدمت کے حوالے سے شروع کیے جانے والے منصوبوں پر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رائل کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقے میں پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے ٹریکس کو کشادہ کیا گیا جبکہ ازدحام کو کنٹرول کرنے کیلیے بھی جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق حج آپریشنل پلان کے تحت ’مکہ بس‘ پروگرام کا بھی باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے، جس کے تحت مکہ مکرمہ میں 400 بسوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو 12 راستوں کے لیے مخصوص ہیں۔

    سعودی عرب میں حجاج کرام کی سہولت و سلامتی کے لیے مشاعر مقدسہ (وادی منی، مزدلفہ اور عرفات) میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا گیا جن کے تحت مزدلفہ میدان میں ایک لاکھ 70 ہزار مربع میٹر پر مخصوص ٹریک تعمیر کیا گیا ہے جسے ’نرم راستے‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ منی کی وادی میں امور صحت کے حوالے سے 200 بستروں پر مشتمل ہسپتال جبکہ 71 طبی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں طبی عملہ ایام حج میں مستقل طورپر فعال رہے گا۔

    حجاج کے آرام کے پیش نظر مشاعر مقدسہ میں مختلف مقامات پر سایے کا انتظام کیا گیا ہے علاوہ ازیں پینے کے پانی کی مستقل فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے متعدد مقامات پر 400 واٹرکولرز بھی لگائے گئے ہیں۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام (MOHAP) اور ایمریٹس ہیلتھ سروسز نے عازمینِ حج کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اہم حفاظتی ٹیکوں کے ساتھ اپ ٹو ڈیٹ رہیں، ضروری اشیاء پیک کریں اور سفر کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

    حج پر جانے سے پہلے ضروری ویکسین لینا ضروری ہے۔

    تمام حج ٹیکے سفر سے کم از کم 10 دن پہلے لگوائے جائیں۔ یہ جسم کو ٹارگٹڈ بیماریوں کے خلاف ضروری قوت مدافعت پیدا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

    پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن، 12ہزار 500 عازمین مدینہ پہنچ گئے

    تمام حاجیوں کے لیے لازمی ویکسین:

    میننگوکوکل ویکسین

    انفلوئنزا ویکسین

    تجویز کردہ ویکسین:

    نیوموکوکل ویکسین، خاص طور پر 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے بالغوں کے لیے، یا 19 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے جو دائمی طبی حالتوں میں ہیں۔

    COVID-19 ویکسین کی دو خوراکیں۔

  • متحدہ عرب امارات، عازمینِ حج کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

    متحدہ عرب امارات، عازمینِ حج کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی

    متحدہ عرب امارات میں امسال عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے 6 ریاستوں میں 52 طبی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی تمام ریاستوں میں امسال حج کے خواہشمندوں کو انفلوائنزا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے اور ان کا طبی معائنہ کرنے کے لیے دبئی کے علاوہ الفجیرہ، عجمان و دیگر ریاستوں میں مختلف مقامات پر طبی مراکز نے کام شروع کردیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق عازمین حج کے لیے قائم کیے جانے والے طبی مراکز میں گردن توڑ بخار اور موسمی انفلوائنزا کی ویکسین دستیاب ہوگی۔

    علاوہ ازیں 65 برس سے زائد عمر کے عازمین یا مختلف نوعیت کے امراض میں مبتلا افراد کا طبی معائنہ کرکے ان کی جسمانی صحت کے مطابق انہیں طبی ہدایات سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

    طبی ذرائع کے مطابق امسال فریضہ حج کے لیے جانے والے عازمین کو چاہیے کہ وہ سفرِ حج پر روانہ ہونے سے کافی دن قبل طبی مراکز کا وزٹ ضرور کرلیں، تاکہ ویکسینیشن کروا سکیں۔

    عازمین کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنی ادویات بھی ہمراہ لے جائیں جو وہ یومیہ استعمال کرتے ہیں تاکہ کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    اس سے قبل سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے خبردار کیا ہے کہ حج کے لیے غیر سرکاری اداروں سے کسی قسم کا لین دین ہرگز نہ کریں، مقامی عازمین بھی حج پیکیج کی بکنگ وزارت حج کی ویب سائٹ یا ’نسک‘ پورٹل سے کریں۔

    رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے امسال فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہش مندوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ فرضی حج کمپنیوں سے ہوشیار رہیں۔

    بیرون مملکت کے عازمین حج اپنے ملکوں کے سرکاری حج مشنز کے ذریعے ’حج ویزے‘ حاصل کریں جو کہ 80 ممالک میں کام کر رہے ہیں۔ ایسے ممالک جہاں حج مشنز نہیں وہاں مقیم حج کے خواہشمند ’نسک حج‘ پورٹل کے ذریعے حج بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔

    وزارت کا اندرون مملکت سے عازمین حج کے حوالے خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرکاری سطح پر جاری ہونے والے پیکیجز کے ذریعے حج بکنگ کی جائے جو کہ وزارت کی ویب سائٹ یا نسک پورٹل پر جاری کیے جاتے ہیں۔

    وزارت نے تاکید کی ہے کہ سرکاری متعلقہ ادارے سے جاری ہونے والا حج پرمٹ ہی قابل قبول ہوگا جو وزارت کی ویب سائٹ یا پورٹل سے جاری کیا جاتا ہے۔ فرضی حج خدمات فراہم کرنے والے ادارے یا اس حوالے سے گمراہ کن اشتہارات سے محتاط رہیں۔

    مسجد نبویؐ میں ماہ صیام کے دوران لاکھوں افطار پیکٹس کی تقسیم

    وزارت نے مصدقہ معلومات کے لیے متعدد زبانوں میں ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کی بنیاد پر انفارمیشن سینٹر کی سہولت فراہم کی ہے جس کے لیے اندرون مملکت سے ٹول فری نمبر 1966 جبکہ بیرون مملکت سے 00966920002814 پر رابطہ کر کے حاصل کی جاسکتی ہے علاوہ ازیں ای میل کی سہولت بھی عازمین کے لیے فراہم کی گئی ہے۔

  • 10 ہزار ریال جرمانہ:  عازمینِ حج ہوشیار ہوجائیں !

    10 ہزار ریال جرمانہ: عازمینِ حج ہوشیار ہوجائیں !

    جدہ : سعودی وزارتِ امور نے عازمینِ حج کو متنبہ کیا ہے کہ اگر نُسک کارڈ کھویا تو دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حجاج کے لیے خصوصی پیغام میں عازمین کو خبردار کیا ہے کہ عازمین کو نُسک کارڈ کی گمشدگی کی صورت میں دس ہزار سعودی ریال جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

    وزارت کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج نسک کارڈ کی حفاظت یقینی بنائیں کیونکہ اس کے گم ہونے کی وجہ سے فریضہ حج میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

    یاد رہے گزشتہ ماہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے ’نُسک حجاج کارڈ‘ کا اجرا کیا تھا، نُسک حجاج کارڈ کا مقصد حج سیزن کے لیے آپریشنل طریقہ کار کی صلاحیت بڑھانا ہے تاکہ حج کو بہت زیادہ آسان بنایا جا سکے اورغیر قانونی طریقے سے حج کرنے کے واقعات کو کم کیا جا سکے۔

  • اب تک کتنے پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے؟

    اب تک کتنے پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے؟

    سعودی عرب میں پاکستانی عازمینِ حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مملکت میں حجاج کرام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان حج مشن اس سال 70 ہزار 105 سرکاری اور 80 ہزار سے زائد پرائیویٹ حجاج کرام کی میزبانی کرے گا۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اب تک 170 پروازوں سے 41 ہزار 477 سرکاری عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ مزید 28 ہزار 628 سرکاری عازمینِ حج اگلے دس دنوں میں مکہ مکرمہ پہنچ جائیں گے۔

    نجی حج اسکیم کے ذریعے ساڑھے 10 ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب میں داخل ہوچکے ہیں، جبکہ یکم جون تک براہ راست مدینہ منورہ آنے والے تمام عازمینِ کرام مکہ مکرمہ پہنچ جائیں گے۔

    وزارت کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موبائل ایپ پاک حج، دو ٹال فری ہیلپ لائنز اورچار واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے عازمین حج کی شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔

    عازمین حج کے لئے حرمین میں دو مرکزی اسپتال اور درجن بھر ڈسپنسریوں کے ذریعے 282 ڈاکٹر اور طبی عملہ امور انجام دے رہا ہے۔

    مکہ و مدینہ میں گذشتہ 20 دن میں 115 عازمین کو تلاش کر کے ان کی منزل تک پہنچایا گیا جبکہ عازمینِ حج کی سفری و رہائشی سہولتوں اور خوراک کی فراہمی کیلیے 390 معاونین امور انجام دے رہے ہیں۔

    پاکستان حج مشن کے مرکزی اسپتالوں میں جدید ایمبولینس، لیبارٹری، ایکسرے، الٹراساونڈ، ای سی جی اور دیگر سہولتیں موجود ہیں۔

    سعودی وزارت حج وعمرہ کا حجاج کرام کو اہم مشورہ؟

    خوراک کی 454، رہائش کی 1123 جبکہ ٹرانسپورٹ کی 264 شکایات کا ازالہ کیا گیا جبکہ 683 بیگز، پرس اور 160 ویل چیئرز تلاش کر کے مالکان کے حوالے کی گئی ہیں۔

  • حج آپریشن : پاکستان سے  3 دن میں 3919 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

    حج آپریشن : پاکستان سے 3 دن میں 3919 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے

    اسلام آباد : پاکستان سے 3 دن میں 3919 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے ، حج فلائٹ آپریشن 30 جون تک لگاتار جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ حج فلائٹ آپریشن میں تین دن کے دوران 3 ہزار 919 عازمینِ حج کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ آج بدھ کے روز مزید 8 حج پروازوں سے 1710 عازمینِ حج مدینہ منورہ پہنچائے جائیں گے ، اسلام آباد سے چار جبکہ کراچی، لاہور، کوئٹہ اور ملتان سے ایک ایک پرواز روانہ ہو گی۔

    ترجمان مذہبی امور کا کہنا تھا کہ جمعرات کو 5 حج پروازوں کے ذریعے مزید 1330 حجاج حجازِ مقدس روانہ ہوں گے اور 106 پروازوں پر مشتمل حج فلائٹ آپریشن 30 جون تک لگاتار جاری رہے گا۔

    ترجمان کے مطابق دور دراز علاقوں سے آنے والے عازمین کیلئے حاجی کیمپوں میں رہائش کا بندوبست کیا گیا ہے اور حاجی کیمپوں سے ویکسین، ٹکٹ، ویزہ ، شناختی لاکٹ اور پاسپورٹ کی فراہمی جاری ہے۔

    مذہبی امور نے بتایا کہ مکہ ، مدینہ اور سعودی ایئرپورٹس پر معاونین ِ حج پر مشتمل فلاحی عملہ سعودی عرب تعینات کر دیا گیا اور پاکستانی حج میڈیکل مشن کے تحت مکہ مدینہ اور جدہ میں ہسپتال اور ڈسپنسریاں قائم کر دی گئیں ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ پولیس ، 1122اور سول اداروں کے ملازمین بطور معاونین رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ کا انتظام سنبھال رہے ہیں اور شعبہ گمشدگی ، ہیلپ لائن، حرم گائڈز، مانیٹرنگ اور مدینہ آمد و روانگی کا انتظام مذہبی امور کے ویلفیئر سٹاف کے ذمہ ہے ، وزارتِ مذہبی امور کے تحت روانہ کیا گیا تمام تر ویلفیئر سٹاف سرکاری ملازمین پر مشتمل ہے۔

  • عازمینِ حج کل  سے مناسکِ حج کی ادائیگی شروع کریں گے

    عازمینِ حج کل سے مناسکِ حج کی ادائیگی شروع کریں گے

    مکہ مکرمہ : عازمینِ حج کل سے مناسکِ حج کی ادائیگی شروع کریں گے، حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ پیر کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں حج کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، عازمین مکہ پہنچنے لگے، مشائر مقدسہ میں کورونا کے باعث سینٹائزیشن کا خاص اہتمام کیا گیا ہے۔

    کل سے مناسک حج کی ادائیگی شروع ہوجائے گی، پیر کو وقوفِ عرفہ اور مسجدِ نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا۔

    مسجدِ الحرام میں نماز کے اجازت نامے آج سے بند کر دیئے گئے ہیں، صرف حج کے اجازت نامے رکھنے والوں کو ہی حرم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

    سعودی عرب نے امسال فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کے لیے خصوصی طور پر حج اسمارٹ کارڈ(شعائر) کا اجرا کیا ہے۔

    خیال رہے کورونا وائرس کی وجہ سے محدود عازمین کو حج اجازت دی گئی ہے، ساٹھ ہزار مقامی سعودی حج کی سعادت حاصل کریں گے، اس دوران مسجدِ الحرام سے میدان عرفات اور مزدلفہ کے لیے پیدل سفر کی اجازت نہیں ہوگی، عازمین کو مخصوص بسوں کے ذریعے ہی جانا ہوگا۔

    یاد رہے رواں سال میدان عرفات سے حج کا خطبہ شیخ عبداللہ المنیع دیں گے جبکہ خطبہ حج کو اردو سمیت دس زبانوں میں پیش کیا جائے گا۔

  • غیرملکی ایئرلائن 50 عازمینِ حج چھوڑ کرروانہ

    غیرملکی ایئرلائن 50 عازمینِ حج چھوڑ کرروانہ

    کراچی: شہرقائد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر غیر ملکی ائیرلائن 50 سے زائد عازمینِ حج کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر جدہ روانہ ہوگئی، مسافروں کا احتجاج جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی غیر ملکی ایئرلائن (سعودی ایئر) کی پرواز ایس وی 701پچاس سے زائدعازمین حج ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرکے جدہ روانہ ہوگئی ہے ، جس کے سبب ایئرپورٹ پر بد نظمی اور مسافروں کی جانب سے تلخ کلامی کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

    عازمینِ حج کا کراچی ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہنا ہے کہ غیر ملکی ائیر لائن کے عملے سے تلخ کلامی کا سبب یہ ہے کہ انہیں کسی نے بھی صورتحال کے متعلق واضح معلومات فراہم نہیں کیں اور استسفار کرنے پر بھی ڈھنگ سے جواب نہیں دیا جارہا ہے۔

    احرام پہنے ہوئے پچاس سے زائد عازمینِ حج کا موقف ہے کہ پرواز کی روانگی کے دوگھنٹے گذرنے کے باوجود مسافروں کو کسی قسم کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی ، یہاں تک کہ ایئر لائن کی جانب سے انہیں کھانا اور پانی بھی مہیانہیں کیاجارہا ہے۔

    دوسری جانب سعودی ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جدہ سے بڑے جہاز کے بجائے چھوٹا جہاز کراچی آیا جس کے سبب پچاس سے زائد عازمین کو آف لوڈ کرنا پڑا،مذکورہ بالا عازمینِ حج کو دوسری پرواز کے ذریعے جدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، جلد ہی ان کے لیے پرواز کا انتظام کردیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • عازمینِ حج آج سے مناسکِ حج کی ادائیگی شروع کریں گے

    عازمینِ حج آج سے مناسکِ حج کی ادائیگی شروع کریں گے

    مکہ: دنیا بھر سے آئے ہوئےلاکھوں مسلمان آج سے مناسکِ حج کی ادائیگی شروع کریں گے، حج کا رکنِ اعظم وقوف عرفات جمعہ کو ہوگا۔

    دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمینِ حج مناسکِ حج ادائیگی کے لئے مکہ پہنچ گئے ہیں، جو مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچیں گے، اس سال ایک لاکھ 75ہزار سے زائد پاکستانی فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے حجاز مقدس پہنچے ہیں۔

    حاجی منیٰ میں قیام کے بعد جمعہ کو میدان عرفات پہنچیں گے، جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ہوگا، حجاج کرام مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کے ساتھ نماز ظہر اور عصر میدان عرفات میں ادا کریں گے۔

    دن بھر عبادت اور دعاؤں میں مشغول رہیں گےاور سورج ڈھلنے کے بعد حاجی مزدلفہ کے لئے روانہ ہوں گے، دس ذوالحج کو نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حاجی واپس منیٰ پہنچیں گے، جہاں رمی جمرات کے بعد قربانی کی جائے گی۔