Tag: عازمین حج

  • ریاض : آبِ زم زم عازمین کورہائش گاہوں پرمہیا کیا جائےگا،سعودی وزیرحج

    ریاض : آبِ زم زم عازمین کورہائش گاہوں پرمہیا کیا جائےگا،سعودی وزیرحج

    ریاض : سعودی وزیرحج نے کہا ہے کہ اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کےلیے آنے والے عازمین کو مکہ مکرمہ میں قیام کے پورے عرصے کے دوران آبِ زم زم ان کی رہائش گاہوں پر مہیا کیا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرحج ڈاکٹر محمد صالح بن طاہرالتین نےکہا کہ اللہ کے مہمانوں کو آب ِ زم زم کی فراہمی ایک مقدس فریضہ ہے اسے حاجیوں کی رہائش گاہوں پرمہیاکرنے کا مقصد مسجد الحرام میں آب ِ زم زم بھرنے کے لیے لوگوں کا رش کم کرنے کے ساتھ ساتھ بلیک مارکیٹ میں آب زم زم کی فروخت کا بھی سد باب کرنا ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ آب زم زم بلا معاوضہ اورمفت مہیا کیاجائے گا تاہم حاجیوں کی رہائش گاہوں تک پہنچانے کے لیے حاجیوں سے اس کی ٹرانسپورٹیشن کے معمولی اخراجات وصول کیے جائیں گے.

    زم زم یونائیٹڈ آفس کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے چیئرمین عبد الہادی زمزمی کے مطابق حاجیوں کی رہائش گاہوں پر آب ِ زم زم کی سپلائی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں.

  • حج آپریشن،25 ہزارسے زائدعازمین حج حجازمقدس پہنچ گئے

    حج آپریشن،25 ہزارسے زائدعازمین حج حجازمقدس پہنچ گئے

    کراچی : پی آئی اے نے اب تک سڑسٹھ حج پروازوں کے ذریعے پچیس ہزار سے زائدعازمین کو حجاز مقدس پہنچا دیا ہے۔

    قومی ائیر لائن پی آئی اے کا حج آپریشن جاری ہےاوراب تک پچیس ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچا دیا گیا ہے، حج آپریشن کے دوران کراچی سے بارہ پروازیں پانچ ہزارعازمین حج کو لے کر سعودی عرب پہنچ گئی ہے۔

    لاہور سے تیرہ پروازوں کے ذریعے چھ ہزار اور اسلام آباد سے بارہ پروازیں چھ  ہزار سات سو ستاسی عازمین کو لے کر پہنچیں، کوئٹہ سے چودہ پروازوں کے ذریعے چار ہزار آٹھ سو اکیاسی اور پشاور سے تیرہ پروازوں کے ذریعے چار ہزار سا ت سوپچتھر عازمیں حجاج مقدس پہنچ چکے ہیں۔

    ملتان سے چار پروازوں کے ذریعے بار سو چوہتر اور سیالکوٹ سے تین پروازوں کے ذریعے ایک ہزار چار سو اٹھانوے عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا گیا ہے۔