Tag: عازمین حج

  • پرائیویٹ اسکیم: حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کے لئے بڑی خبر

    پرائیویٹ اسکیم: حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد: حج آپریشن 2025 میں پرائیویٹ اسکیم کے تحت کچھ پرائیویٹ کمپنیاں عازمین کے بک کردہ ٹکٹس منسوخ کرنے پر مجبور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حج آپریشن 2025 میں پرائیویٹ اسکیم کے تحت اب تک کوئی عازم حج پرروانہ نہیں کیا جاسکا ، ذرائع نے بتایا کہ کچھ پرائیویٹ کمپنیاں عازمین کے بک کردہ ٹکٹس منسوخ کرنے پر مجبور ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مکہ، مدینہ اور دیگر مقامات پر بڑی تعداد میں ہوٹلز بکنگ بھی منسوخ ہونے کا خدشہ ہے، ہوٹلز مالکان نے 10مئی تک باقی ادائیگیوں کا مطالبہ کردیا۔

    ذرائع نے کہا کہ عدم ادائیگی کی صورت میں بکنگ کی دی گئی رقم ضبط ہونے کا بھی خدشہ ہے، نجی اسکیم کے تحت صرف 23 ہزار 620 عازمین کی حج پر روانگی حتمی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 41 میں 39 کمپنیوں کو کوٹہ دیا گیا، جس میں سے 11 کمپنیاں محروم ہیں، ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے پر بڑی تعداد میں منتظمین ناکام رہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کو رواں سال ایک لاکھ 94ہزار 210عازمین کا کوٹہ دیا گیا ، 89 ہزار عازمین سرکاری اسکیم کے تحت بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ، 90 ہزار 210 عازمین پرائیویٹ اسکیم کے تحت بھجوانے تھے۔

    دنیا کیسے چلتی ہے؟

    حج آر گنائزرز نے 11سے 40لاکھ روپے تک عازمین کی بکنگ کرائی ، سعودی عرب کو پرائیویٹ اسکیم کے تحت 25فیصد ادائیگی 14فروری تک کرنی تھی۔

    ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ حج آرگنائزرز کی بڑی تعداد بروقت یہ ادائیگی کرنے میں ناکام رہے، بروقت ادائیگیاں نہ کرنے پر 67ہزار عازمین اس سال حج سے محروم رہ گئے۔

  • سعودی عرب: مسجد الحرام میں عازمین حج کی آمد شروع

    سعودی عرب: مسجد الحرام میں عازمین حج کی آمد شروع

    سعودی عرب میں حج سیزن 2025 کا آغاز ہوچکا ہے، مسجد الحرام میں عازمین حج کی آمد شروع ہوگئی، وزٹ ویزا رکھنے والوں کی مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات میں رہائش پر سخت پابندی لگادی گئی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات میں رہائش پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔

    سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق ان ہدایات سے متعلق مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبر دار کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حج آپریشن کے دوران 98 فیصد سرکاری عازمین کرام کے حج ویزے جاری ہوچکے ہیں۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ حج آپریشن 2025 کے دوران بعض نیم خواندہ اور دوردراز علاقوں کے عازمین حج کو بائیومیٹرک مسائل پیش آئے، درست بائیومیٹرک نہ ہونے پر ڈیڑھ فیصد زیرالتوا ویزوں کے اجرا پر کام جاری ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ نصف فیصد غلطیوں والے ویزوں کا دوبارہ اجرا جلد مکمل ہوجائیگا، وزارت کا حج آئی سیل ایسے عازمین کی معاونت کیلیے مسلسل رابطے میں ہے۔

    سعودی عرب: حج ضوابط کی خلاف ورزی، سزاؤں پر عمل درآمد شروع

    وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ ویزہ یا نجی وجوہات کی باعث رہ جانے والے عازمین کو اگلی پروازوں میں بھیجا جارہا ہے۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ وزارت کے حاجی کیمپ ہفتے کے ساتوں دن عازمین کی سہولت کیلئے کھلے ہیں۔

  • وزارت حج نے عازمین کو خاص ہدایات جاری کردیں

    وزارت حج نے عازمین کو خاص ہدایات جاری کردیں

    سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ نے عازمین حج کو خاص ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’نسک کارڈ‘ سرکاری حج اجازت نامہ ہے جسے ہمیشہ اپنے ہمراہ رکھیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں عازمین کی نقل و حرکت کو منظم رکھنے اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے نسک کارڈ جاری کردیئے گئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق نسک کارڈ جو کہ سرکاری حج اجازت نامے کی حیثیت رکھتا ہے میں عازم حج کے بارے میں تمام تر تفصیلات موجود ہیں جن میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ان کی رہائشی عمارتوں کا ایڈریس، حج خدمات فراہم کرنے والے ادارے کی تفصیل اور مشاعر مقدسہ (منی، عرفات اور مزدلفہ) میں عارضی قیام گاہوں کے مقامات کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔

    نسک کارڈ کے ذریعے عازم حج کی شناخت میں آسانی ہوگی علاوہ ازیں وہ حجاج جو اپنے رہائشی مقام کو کھو دیتے ہیں اس کارڈ میں موجود تفصیلات سے انہیں ان کی منزل تک پہنچانا آسان ہوگا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں حج سیزن 2025 کا آغاز ہوچکا ہے، مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے عازمین حج کی رہائشی عمارتوں کیلیے پرمٹ جاری کردیئے ہیں۔

    مکہ مکرمہ میں عازمین کی رہائش کے لیے جن عمارتوں کو پرمٹ جاری کیے گئے ہیں ان کی تعداد 3 ہزار 161 جبکہ کمروں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 232 ہے۔

    میونسپلٹی کے مطابق عازمین کی رہائشی عمارتوں کیلیے معیار مقرر کردیئے گئے ہیں، جن کی جانچ کے بعد متعلقہ تفتشی ٹیم پرمٹ جاری کرنے کی منظوری دیتی ہے۔

    پاکستان سے پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی

    جن عمارتوں کے لیے پرمٹ جاری کیے گئے ہیں ان میں 18 لاکھ 71 ہزار 336 عازمین کی رہائش کے انتظامات ہیں جو مقررہ معیار کے مطابق ہیں۔

  • مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی رہائشی عمارتوں کے لیے پرمٹ جاری

    مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی رہائشی عمارتوں کے لیے پرمٹ جاری

    سعودی عرب میں حج سیزن 2025 کا آغاز ہوچکا ہے، مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے عازمین حج کی رہائشی عمارتوں کیلیے 3 ہزار سے زائد پرمٹ جاری کردیے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں عازمین کی رہائش کے لیے جن عمارتوں کو پرمٹ جاری کیے گئے ہیں ان کی تعداد 3 ہزار 161 جبکہ کمروں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 232 ہے۔

    میونسپلٹی کے مطابق عازمین کی رہائشی عمارتوں کیلیے معیار مقرر کردیئے گئے ہیں، جن کی جانچ کے بعد متعلقہ تفتشی ٹیم پرمٹ جاری کرنے کی منظوری دیتی ہے۔

    جن عمارتوں کے لیے پرمٹ جاری کیے گئے ہیں ان میں 18 لاکھ 71 ہزار 336 عازمین کی رہائش کے انتظامات ہیں جو مقررہ معیار کے مطابق ہیں۔

    واضح رہے حج 2025 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ مختلف ممالک سے عازمین حج کی پہلی پرواز منگل 29 اپریل کو مدینہ منورہ پہنچی۔

    پہلی پرواز کی آمد کے ساتھ ہی یومیہ بنیادوں پر عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    وہ عازمین جو قبل از اپنے ملکوں سے براہ راست مدینہ منورہ پہنچیں گے ان کی واپسی جدہ حج ٹرمنل سے ہوگی جبکہ جدہ آنے والے عازمین حج کے بعد مدینہ منورہ سے واپس جائیں گے۔

    دوسری جانب سعودی عرب کے وزارت سیاحت نے ٹور آپریٹرز کو اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرون یا بیرون مملکت سے حج ویزے کے علاوہ کسی اور ویزے پر آنے والوں کے لیے یکم ذی القعدہ بمطابق 29 اپریل 2025 سے مکہ مکرمہ میں رہائش کی بکنگ نہ کی جائے۔

    حج سیزن کا باقاعدہ آغاز 29 اپریل 2025 سے ہوگا، بیرون مملکت سے عازمین حج کی پہلی پرواز 29 اپریل کو مملکت میں داخل ہوگی، جس کے بعد یومیہ بنیادوں پر عازمین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

    سعودی عرب: حج ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا کا اعلان

    وزارت سیاحت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے غیرملکی جن کے پاس ’مکہ پرمٹ‘ ہے یا حج ویزے پر آنے والے عازمین کے علاوہ کسی کے لیے بھی مکہ مکرمہ کے کسی ہوٹل میں ٹھہرنے کی بکنگ نہ کی جائے بصورت دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • عازمین حج کی پروازیں کب روانہ ہوں گی؟ شیڈول جاری

    عازمین حج کی پروازیں کب روانہ ہوں گی؟ شیڈول جاری

    اسلام آباد : حج آپریشن کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، کل سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

    اس حوالے سے ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان سے پہلی حج پرواز کل 29 اپریل کو صبح پونے 5 بجے اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔

    وزیر مذہبی امور سردار یوسف، سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی عازمین کو رخصت کرینگے، سرکاری حج اسکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعےعازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

    سرکاری حج اسکیم کے تحت 89 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا، پاکستان سے آخری حج پرواز 31 مئی کو روانہ ہوگی۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کا آپریشن 33 روز جاری رہے گا، اسلام آباد ائیر پورٹ سے100پروازوں میں 28 ہزار 400 عازمین حجاز مقدس روانہ ہونگے۔

    روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت7 خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز تیار کیے گئے ہیں، حج پروازوں کے آغاز پر پہلے 15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔

    حج آپریشن کے پہلے روز 6 پروازیں سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گی، کل 29 اپریل کو لاہور سے 2 اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، ملتان سے ایک، ایک پرواز روانہ ہوگی۔

    اسلام آباد سے 29 اپریل کو پی کے 713 صبح پونے 5 بجے 393 عازمین حج کو  لے کرروانہ ہوگی، لاہور سے پرواز پی ایف7700صبح ساڑھے8بجے 150 عازمین کو  لےکر مدینہ منورہ جائے گی۔

    کوئٹہ سے پرواز پی کے7201صبح ساڑھے 9 بجے 150 مسافروں کے ساتھ روانہ ہوگی، جبکہ ملتان سے پرواز پی کے 715 رات 8بج کر 15 منٹ پر393  عازمین کو  لے کر جائے گی۔

    کراچی سے پرواز ای آر  1611رات ساڑھے 9 بجے 285 عازمین کے ہمراہ سعودیہ جائے گی، لاہور سے دوسری پرواز پی کے 747 رات سوا 10 بجے 329 عازمین کے ساتھ رات روانہ ہوگی۔

  • سعودی عرب : عازمین حج سے متعلق حکومت کا اہم اعلان

    سعودی عرب : عازمین حج سے متعلق حکومت کا اہم اعلان

    ریاض : سعودی حکومت نے حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کرلیے، عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کا مرحلہ آن پہنچا۔

    اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی پروازیں اگلے ہفتے سے سعودی عرب پہنچنا شروع ہوجائیں گی۔

    سعودی ترجمان کے مطابق مختلف ممالک سے عازمین کی آمد کا سلسلہ مرحلہ وار ہوگا، 28اپریل کو جنوبی افریقا سے پہلی پرواز سعودی عرب پہنچے گی۔

    دوسرے مرحلے میں 29اپریل کو پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سے پروازیں پہنچیں گی، جبکہ 2مئی کو انڈونیشیا سے عازمین حجاج کی آمد ہوگی۔

    سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ عازمین کے استقبال کے لیے مملکت میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی عازمین حج کیلیے ضروری ہدایات

    یاد رہے کہ وزارت مذہبی امور پاکستان نے عازمین کیلیے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب روانگی سے قبل لازمی ویکسین لگانی ضروری ہیں۔

    وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی کہ حج پر جانے والے لازمی طور پر گردن توڑ بخار، فلو اور پولیو کی ویکسین نزدیکی حاجی کیمپ سے مفت لگوائیں، ویکسینیشن کے بعد حاجی کیمپ سے پیلا کارڈ لازمی حاصل کریں کیونکہ سرٹیفیکیٹ کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ ممکن نہیں۔

    ہدایت کی گئی کہ 65 سال سے زائد عمر کے عازمین حج اپنا پرانا کورونا ویکسین کارڈ لازمی ہمراہ رکھیں، کارڈ نہ ہونے کی صورت میں صرف وہی افراد نزدیکی حاجی کیمپ سے کورونا ویکسین لگوا کر کارڈ حاصل کریں۔

  • 67 ہزار پاکستانی عازمین حج کی امیدیں دھندلا گئیں

    67 ہزار پاکستانی عازمین حج کی امیدیں دھندلا گئیں

    اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے ویزے کے اجرا کی آخری تاریخ 18 اپریل گزرنے کے بعد 67 ہزار پاکستانی عازمینِ حج کے مقدس سفر کی امیدیں معدوم ہو گئیں، اور ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی داؤ پر لگ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نجی حج اسکیم کے تحت حج کے خواہشمند 67 ہزار پاکستانی شہری سعودی ویزے نہ ملنے کے باعث فریضۂ حج ادا کرنے سے محروم رہ گئے۔ اگرچہ ان عازمین نے تمام مطلوبہ دستاویزات مکمل کر کے پرائیویٹ حج آپریٹرز کو رقوم بھی ادا کر دی تھیں، تاہم ویزے جاری نہ ہونے کی وجہ سے ان کا سفر ممکن نہ ہو سکا۔

    ذرائع کے مطابق حج آپریٹرز کی طرف سے معاہدوں کی خلاف ورزی اور واجبات کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کے باعث یہ مسئلہ پیدا ہوا۔ وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ نجی آپریٹرز نے مقررہ تاریخ تک سعودی حکومت کو حج واجبات جمع نہیں کروائے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کا حج خطرے میں پڑ گیا۔

     پاکستان میں آج سعودی ریال کی قیمت

    سعودی عرب کی جانب سے حج ویزوں کے اجرا کی آخری تاریخ 18 اپریل مقرر تھی، جبکہ عازمینِ حج کی روانگی کا سلسلہ 29 اپریل سے شروع ہونا ہے۔ تاہم پاکستانی حکومت محض 10 ہزار ایسے عازمین کے لیے رعایت حاصل کر سکی ہے جنہیں حج کی ادائیگی سے محروم ہونے کا خطرہ لاحق تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی حج اسکیم کے تحت اس سال 89,800 عازمین کو حج کی اجازت دی گئی تھی، مگر اب صرف 23,620 افراد ہی حج ادا کر سکیں گے، جبکہ باقی 67 ہزار کا سفر منسوخ ہو چکا ہے۔

    اس سنگین صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے نجی حج کوٹہ استعمال نہ کرنے کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ دستاویزات کے مطابق سعودی عرب میں حاجیوں کی رہائش اور دیگر سہولیات کی بکنگ کی آخری تاریخ 14 فروری مقرر تھی، جبکہ پاکستان، سعودی وزارتِ مذہبی امور اور نجی آپریٹرز کے درمیان معاہدہ 10 دسمبر کو طے پایا تھا۔

    محمد سعید نامی ایک حج آرگنائزر کے مطابق پاکستان کا مجموعی حج کوٹہ 179,210 ہے، جس میں 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد نجی شعبے کے لیے مختص ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک صرف 23 ہزار افراد کا حج کنفرم ہوا ہے، جبکہ 67 ہزار افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، جن میں سے 13 ہزار افراد کا ڈیٹا سسٹم سے ہی خارج ہو چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2024 تک سعودی حکومت عموماً حج کے حوالے سے ٹائم لائنز میں نرمی برتتی رہی ہے، جو اکثر 25 ذوالحج تک جاری رہتی تھی، لیکن اس سال کسی قسم کی نرمی نہیں دی گئی۔

    حج آرگنائزرز نے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیر مذہبی امور سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی حکام سے رابطہ کر کے ان عازمین کے لیے اجازت حاصل کریں تاکہ ان کی دیرینہ خواہش پوری ہو سکے۔

  • عازمین حج کے لیے اہم خبر آگئی

    عازمین حج کے لیے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : عازمین حج کے لیے اہم خبر آگئی، ویکسین کی فراہمی کا آغاز آج سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق عازمین حج کے لئے ویکسین کی فراہمی کا آغاز آج سے ہوگا، یہ ویکسین اسلام آباد، لاہور، پشاور اور ملتان میں فراہم کی جائے گی۔

    کراچی، رحیم یار خان، سکھر، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں 22 اپریل سے ویکسین فراہمی کا آغاز ہو گا۔

    کوئٹہ کے عازمین کو لازمی ویکسین لگانے کا آغاز 23 اپریل سے ہو گا جبکہ رحیم یار خان کا عارضی حاجی کیمپ 22 تا 24 اپریل تک کام کرے گا۔

    عازمین کرام متعلقہ کیمپوں میں لازمی ویکسین، ادویات اور تحائف وصول کریں گے جبکہ حج پرواز سے2  دن قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے ٹکٹ اور دیگر چیزیں حاصل کرنا ہوں گی۔

    خیال رہے سعودی حکومت سے معاہدوں اور ادائیگیوں میں تاخیر کی وجہ سے تقریباً 67,000 پاکستانی عازمین حج 2025 کی ادائیگی سے محروم ہو گئے ہیں۔

    ان درخواستوں کے مسترد ہونے کی بڑی وجہ سعودی حکام کو بروقت بکنگ اور ادائیگیاں نہ کرنا تھا۔

     سعودی ریال کی قیمت

    سعودی عرب نے اس سال پاکستان کے لیے 179,210 عازمین حج کا کوٹہ مختص کیا تھا، جس میں سرکاری اور نجی ٹور آرگنائزرز کے لیے 89,605 مقامات شامل تھے۔ تاہم پرائیویٹ اسکیم کے تحت صرف 14000 درخواستیں ہی قبول کی گئیں۔

    حج آپریٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے 67,000 عازمین حج کے لیے بکنگ کی تھی اور ان عازمین کے لیے 70 لاکھ ریال سعودی عرب بھیجے تھے۔

  • روڈ ٹو مکہ منصوبہ : پاکستانی عازمین حج کے لیے اہم خبر

    روڈ ٹو مکہ منصوبہ : پاکستانی عازمین حج کے لیے اہم خبر

    اسلام آباد : عازمین حج کو پاکستان میں ہی امیگریشن کی سہولت فراہمی کے لئے تیاریاں جاری ہے، سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں جاری ہے، ایئرپورٹ منیجر نے بتایا عازمین حج کی سہولت کیلئے اسلام آبادایئرپورٹ پر 8 سے 10 کاونٹر الاٹ کیے جائیں گے، عازمین حج کی امیگریشن کی سہولت کیلئے جگہ مختص کردی گئی ہے۔

    سعودی امیگریشن کےعملے کا وفد آئندہ چند روز میں اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کرے گا، سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین حج کی امیگریشن کرے گا۔

    گزشتہ سال40ہزارسےزائدعازمین نےروڈٹومکہ منصوبےکےتحت استفادہ کیاتھا ، عازمین کی رہنمائی اوران کی مددکیلئےخصوصی ڈیسک بھی قائم کی جارہی ہے،ایئرپورٹ منیجر

    اسلام آبادسےتمام پروازیں روڈٹومکہ منصوبےکےتحت مدینہ اورجدہ کیلئےآپریٹ کی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں : اس سال کون سے ایئرپورٹ روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل ہیں؟

    یاد رہے وزارت مذہبی امور نے ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ جاری کیا تھا ، جس میں روڈ ٹو مکہ منصوبے کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں۔

    مراسلے میں بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کراچی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبہ شامل ہے، اسلام آباد اور کراچی سے جانے والے عازمین منصوبے سے مستفید ہوں گے۔

  • پاکستان سے  حج پروازوں کا آغاز کب سے ہوگا؟  تاریخ سامنے آگئی

    پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

    اسلام آباد : عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کےلئے حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی، حج آپریشن 30 روز تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کے مرحلے کے لئے حج پروازوں کی تاریخ سامنے آگئی ، ذرائع وزارت مذہبی امور نے کہا کہ پہلی حج پرواز یکم مئی کوروانہ ہوگی۔

    حج آپریشن 30 روز تک جاری رہے گا اور آخری پرواز 30 مئی کو روانہ ہوگی، حج آپریشن میں پی آئی اے اور سعودی ایئرلائن سمیت 5 ایئر لائنز حصہ لیں گی۔

    حج پروازوں کا شیڈول 10اپریل تک جاری کیے جانے کی توقع ہے ، رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے ، جس میں سرکاری اسکیم کے تحت تقریباً 89 ہزار پاکستانی عازمین حجاج مقدس جائیں گے۔

    خیال رہے سعودی عرب میں حج 2025 کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں، وزارت حج وعمرہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حج 2025 کے لیے ضروری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں تا کہ عازمین کو دروان قیام مکہ مکرمہ ہر ممکن سہولت فراہم ہو سکے۔

    زارت حج و عمرہ نے عازمین حج کی رہنمائی اور ان کی سہولت کیلیے ٹول فری نمبرز جاری کیے ہیں جن کے ذریعے اہلکاروں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔