Tag: عازمین حج

  • حج پر جانے والے افراد کیلئے نئی اہم ہدایت

    حج پر جانے والے افراد کیلئے نئی اہم ہدایت

    جدہ: عازمین حج کیلئے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے متعدی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے میننجائٹس ویکسین لگوانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متعدی بیماریوں سے حفاظت کیلئے حج پر جانے والے افراد کو میننجائٹس ویکسین لگوانے کا کہا گیا ہے، سعودی میڈیا نے بتایا کہ سعودی شہریوں اور غیرملکیوں کیلئے میننجائٹس ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق حج کے دوران متعدی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے میننجائٹس ویکسین ضروری قراردی گئی، بغیر ویکسین حج پیکجز کی خریداری اور رجسٹریشن ممکن نہیں۔

    حج 2025 کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، ٹول فری نمبرز جاری

    اس بار حج کرنے والے افراد کے حوالے سے سعودی حکام نے واضح کیا کہ میننجائٹس ویکسین کے بغیر کسی کو بھی حج کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

    سعودی حکام نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم تمام افراد کو حج سے پہلے ویکسین لگوانی ہوگی، ویکسی نیشن جلد مکمل کریں تاکہ کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    حج وعمرہ کے جعلی پیکیجز فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

    https://urdu.arynews.tv/6000-kilometer-bicycle-journey-for-hajj-begins-from-germany/

  • عازمین حج کیلئے مزید چار پیکیجز کا اعلان

    عازمین حج کیلئے مزید چار پیکیجز کا اعلان

    سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ نے داخلی عازمین حج کے لیے ’نسک پورٹل‘ پر مزید چار پیکیجز متعارف کرادیئے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق داخلی عازمین حج نسک پورٹل کے ذریعے اپنے لیے مطلوبہ پیکج لے سکتے ہیں، مگر اس میں ٹرانسپورٹ پروگرام شامل نہیں ہے۔

    رپورٹس کے مطابق نسک پورٹل پر وزارت حج وعمرہ نے رواں برس اندرون مملکت سے عازمین کے لیے جن 4 پیکجز کا اعلان کیا ہے ان میں وادی منیٰ کی خیمہ بستی میں رہائش کا پیکیج 10 ہزار 366 ریال سے شروع کیا گیا ہے۔

    دوسرا پیکیج اکنامک خیموں کا ہے جس کی قیمت 8092 ریال سے شروع ہوتی ہے، جبکہ تیسرا جمرات ٹاورز کا ہے جس کی قیمت 13150 ریال اور چوتھے پیکیج کی قیمت 12537 ریال ہے یہ کدانہ ٹاورز کا ہے اس میں کیٹرنگ کا آپشن موجود ہے تاہم تمام پیکیجز ٹرانسپورٹ پروگرام کے بغیر ہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ نے 8 فروری سے داخلی عازمین کے لیے نسک پلیٹ فارم پر حج پیکیج کی بکنگ کا اعلان کیا تھا۔

    وزارتِ حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیرملکی جو اس سال حج کرنے کے خواہش مند ہیں وہ مختلف نوعیت کے پیکیجز حاصل کرنے کے لیے ’نسک‘ ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

    حج وعمرہ زائرین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری

    درخواست گزار پلیٹ فارم پر درست معلومات اپ لوڈ کریں۔ اس کے علاوہ وہ خواتین جو محرم سے استثنیٰ حاصل کرنا چاہتی ہیں انہیں بھی اس کی وضاحت بیان کرنا ہوگی تاکہ انہیں بغیرمحرم کے پرمٹ جاری کیا جا سکے۔

    واضح رہے داخلی عازمین کے لیے حج پیکیجز پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر بک کیے جاتے ہیں۔

  • سعودی عرب:عازمین حج کو بڑی سہولت دے دی گئی

    سعودی عرب:عازمین حج کو بڑی سہولت دے دی گئی

    سعودی عرب میں سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں سال حج 1446ھ مطابق 2025 کے لیے داخلی عازمین کی کمپنیوں کے پیکجز کا شیڈول بنایا ہے۔ جس کے تحت عازمین پیکج کی رقم 3 قسطوں جمع کراسکیں گے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کی پہلی قسط 20 فیصد ہوگی جس کی ادائیگی بکنگ کی تاریخ کے 72 گھنٹوں کے اندر کرنا لازمی ہوگی۔

    وزارت کے مطابق دوسری اور تیسری قسط 40، 40 فیصد ہوگی۔ دوسری قسط کی ادائیگی 20 رمضان 1446ھ مطابق 20 مارچ 2025 تک کرنا ہوگی۔ تیسری اور آخری قسط کی ادائیگی اس کے ایک ماہ بعد یعنی 20 شوال 1446ھ مطابق 18 اپریل 2025 تک جمع کراسکتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق ریزرویشن کا سٹیٹس ’غیرمصدقہ‘ ظاہر ہوگا جب تک کہ تیسری قسط کی ادائیگی مکمل نہ ہوجائے۔ پیکج کی پوری رقم یکمشت بھی ادا کی جا سکتی ہے۔ ہر قسط کی ادائیگی کی الگ الگ انوائس جاری کی جائے گی۔

    وزارت حج کے مطابق خلیجی ممالک کے شہری یا وزٹ ویزے یا ورک ویزے پر آنے والے حج کے لیے درخواست نہیں دے سکتے۔ صرف شہری اور اقامہ ہولڈر ہی حج کے لیے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ سعودی شہری اور مقیم غیرملکیوں کے لیے ضروری ہے کہ حج کے لیے ان کی عمر ہجری کیلنڈر کے مطابق کم از کم 15 برس ہو۔

    پہلی مرتبہ حج کا ارادہ کرنے والے پہلی ترجیح ہوں گے اس شرط سے حج کا ارادہ کرنے والی ایسی خاتون کا محرم مستثنی ہوگا۔ بچوں کو ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی اس کے علاوہ 2 ویکسین سیزنل انفلوائنزا اور میننجائٹس لازمی ہیں۔

    اس سے قبل وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب نے 2025 کے حج سیزن کے دوران بچوں کے حجاج کے ساتھ جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    وزارت نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد بچوں کو ہر سال ہونے والی شدید بھیڑ سے منسلک خطرات سے بچانا ہے۔ وزارت نے کہا، یہ اقدام بچوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے اور زیارات کے دوران انہیں کسی قسم کے نقصان سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

    وزارت نے یہ بھی کہا کہ اس سال بھی حج میں شرکت کے لیے ترجیح ہمیشہ کی طرح ان لوگوں کو دی جائے گی جنہوں نے پہلے حج نہیں کیا۔

    کویت میں 4 ہزار سے زائد افراد کی شہریت ختم کردی گئی

    نسک ایپ اور آفیشل آن لائن پورٹل کے ذریعے سعودی شہریوں اور رہائشیوں کے لیے 2025 حج سیزن کے لیے رجسٹریشن باضابطہ طور پر کھول دی گئی ہے۔

  • اگلے سال  حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کیلئے بڑا اعلان

    اگلے سال حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کیلئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : اگلے سال حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کیلئے بڑا اعلان کردیا گیا اور اہم ہدایات جاری کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور  نے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اہم اعلان کردیا ، ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ ملک کےبیشتر اسپتالوں میں کوروناکی ویکسین دستیاب ہے، 65 سال سے زائد کے عازمین حج ویکسین لگوا کر سرٹیفکیٹ درخواست کے جمع کروائیں۔

    یاد رہے وزارت مذہبی امور کی جانب سے اگلے سال حج پر جانے والے 65 سال سے زائد عمر کے عازمین کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا تھا۔

    ترجمان نے کہا تھا کہ کورونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں سفر حج پر روانگی ممکن نہیں ہوگی۔

    مزید پڑھیں : اگلے سال حج پر جانے والے پاکستانیوں کو یہ سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا!

    درخواست گزار کو متعلقہ بینک میں 10 فروری 2025 سے قبل سعودی عرب کی منظور شدہ کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی یقین دہانی پر درخواست جمع کروانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔

    خیال رہے حج 2025 کے لیے تقریباً 3 گنا زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں، پہلے 2 روز میں مجموعی طور پر 4774 درخواستیں موصول ہوئیں۔

    دستاویز میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ برس پہلے 2 دنوں میں 1300 جبکہ ابتدائی 10 دنوں میں 13 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔

    ریگولر سرکاری حج اسکیم کے تحت 4734 درخواستیں جمع ہوئیں جبکہ بینکوں کو اسپانسرز شپ اسکیم کے تحت 40 درخواستیں موصول ہوئیں۔

  • رواں حج سیزن کے دوران شدید گرمی سے کتنے عازمین حج جاں بحق ہوئے؟

    رواں حج سیزن کے دوران شدید گرمی سے کتنے عازمین حج جاں بحق ہوئے؟

    سعودی عرب میں رواں حج سیزن کے دوران شدید گرمی سے جاں بحق ہونے والے حجاج کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایام تشریق کا اختتام ہوتے ہی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا، مکہ مکرمہ میں رواں حج سیزن کے دوران گرمی سے تقریباََ 900 سے زائد عازمین حج جاں بحق ہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 922 مرنے والوں میں سے 68 ہلاکتیں ہندوستان سے تھیں، جن کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گا۔

    پاکستان نے حج کے لیے سعودی عرب جانے والے 35 عازمین کی اموات کی تصدیق کی ہے۔

    پاکستان کے حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) عبد الوہاب سومرو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 18 جون تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 35 پاکستانیوں کی اموات ہوئی ہیں, مکہ میں 20 اور مدینہ میں چھ اموات ہوئی ہیں۔ ان کے بقول منیٰ میں چار، عرفات میں تین اور مزدلفہ میں دو اموات ہوئی تھیں۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گرمی سے جاں بحق حاجیوں میں سے 600 کا تعلق مصرسے ہے، جبکہ 144 کا تعلق انڈونیشیا سے ہے۔

    اردن کے ساٹھ اور تیونس کے پینتیس حاجی جاں بحق ہوئے، جبکہ دوران حج گرمی سے ایران کے گیارہ اور سینیگال کے تین حاجی جاں بحق ہوئے۔

    پیر کے روزمکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا تھا۔

    دریں اثنا سعودی عرب کی وزارت صحت نے گرمی سے ہونے والی کسی بھی ہلاکت کی تردید کی ہے۔

    وزارت نے پیر (17 جون) کو بتایا تھا کہ اس سال حاجیوں میں گرمی سے متعلق کوئی خاص اموات نہیں ہوئیں۔

    روئٹرز نے وزارت صحت کے ایک اہلکار جمیل ابوالینین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام میں صحت کی مختلف حالتوں اور پہلے سے موجود بیماریوں کو موت کی وجہ قرار دیا۔

    گزشتہ سال 200 سے زائد عازمین جن میں سے زیادہ تر انڈونیشیا سے تھے، ہلاک ہوئے تھے۔

  • پاکستانی عازمین حج کو قربانی سے متعلق اطلاع کیسے ملے گی؟

    پاکستانی عازمین حج کو قربانی سے متعلق اطلاع کیسے ملے گی؟

    سعودی عرب میں حج انتظامات کو وزارت حج و دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں فرزندان اسلام مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے مکہ مکرمہ میں سرکاری عازمین حج سے ملاقات اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے عازمین حج کی رہائش کے دورے کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک کا کہنا تھا کہ پاکستانی عازمین حج کو جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب منی منتقل کردیا جائے گا۔

    معاونین حج اور پیرامیڈیکل اسٹاف مشاعر میں بھی عازمین حج کے ساتھ رہے گا۔ منی اور عرفات میں مکتب کی سہولتوں کے لیے پاکستان حج مشن مسلسل مصروف عمل ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو قربانی سے متعلق اطلاع پاک حج ایپ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ وزارت میں قربانی کی رقم جمع کروانے والے عازمین کی قربانی 10 ذی الحجہ کی عصر تک مکمل کی جائے گی۔

    اس موقع پروفاقی وزیر چوہدری سالک نے عازمین حج کے لئے کئے گئے سرکاری انتظامات کی تعریف اور حکومتی اقدامات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ عازمین حج امت مسلمہ، اپنے وطن پاکستان اور وزارت کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    دوسری جانب سعودی ہلال احمر اتھارٹی نے مسجد الحرام کے اطراف ٹاورز سے ایئرایمبولینس سروس کا آغاز کردیا ہے۔

    وزیر صحت اور اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فہد الجلال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزارت کی جانب سے اُٹھایا جانے والا یہ اقدام حج 2024 کے دوران عازمین کی سیفٹی، ان کی جان بچانے اور صحت خدمات کے حوالے سے مملکت کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

    حج کے دوران چلائے جانے والے یہ سروس ایک مربوط صحت نظام کا حصہ ہے جو ہنگامی کال موصول ہونے اور سروس فراہم کرنے سے شروع ہوکر مریض کے خصوصی صحت مرکز تک منتقل کرنے پر ختم ہوتی ہے۔

    سعودی عرب: عازمین حج کیلئے ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز

    ایئرایمبولینس سروس مختلف مقامات پر مریضوں تک تیزی سے پہنچنے، ہنگامی طبی خدمات کی فراہمی، اور مریضوں کو مختصر وقت میں صحت مراکز تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

  • سعودی عرب: عازمین حج کیلئے ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز

    سعودی عرب: عازمین حج کیلئے ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز

    سعودی عرب میں وزارت حج و دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے حج انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ لاکھوں کی تعداد میں عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ہلال احمر اتھارٹی نے مسجد الحرام کے اطراف ٹاورز سے ایئرایمبولینس سروس کا آغاز کردیا ہے۔

    وزیر صحت اور اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فہد الجلال بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزارت کی جانب سے اُٹھایا جانے والا یہ اقدام حج 2024 کے دوران عازمین کی سیفٹی، ان کی جان بچانے اور صحت خدمات کے حوالے سے مملکت کی تیاریوں کا حصہ ہے۔

    حج کے دوران چلائے جانے والے یہ سروس ایک مربوط صحت نظام کا حصہ ہے جو ہنگامی کال موصول ہونے اور سروس فراہم کرنے سے شروع ہوکر مریض کے خصوصی صحت مرکز تک منتقل کرنے پر ختم ہوتی ہے۔

    ایئرایمبولینس سروس مختلف مقامات پر مریضوں تک تیزی سے پہنچنے، ہنگامی طبی خدمات کی فراہمی، اور مریضوں کو مختصر وقت میں صحت مراکز تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    اتھارٹی کی جانب سے رواں سال حج کے دوران تمام زخمیوں اور مریضوں تک پہنچنے کیلیے مسجد الحرام اور حج مقامات کے قریبی علاقے میں سات ہیلی کاپٹر فراہم کردیئے ہیں۔

    مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے اطراف کے علاقے میں سروس کا آغاز کیا گیا ہے جسے عازمین حج تک پہنچنے کے لیے ایک اسٹریٹجک مقام سمجھا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں پرمٹ کے بغیر کسی کوداخل ہونے کی اجازت نہیں جبکہ مکہ مکرمہ جانے والوں کے پرمٹ کی چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

    مکہ مکرمہ میں موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی عائد

    انتظامیہ کی جانب سے مکہ مکرمہ شہر کے مرکزی مقامات کے علاوہ منی جانے والے راستوں پر متعدد چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔

  • سعودی عرب: عازمین کیلئے وائی فائی کی سہولت

    سعودی عرب: عازمین کیلئے وائی فائی کی سہولت

    حج سیزن کے لیے سعودی ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے آپریشنل پلان پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے، اتھارٹی کی جانب سے اس سال فائیو جی کوریج میں 37 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق اتھارٹی کے کمشنر ڈاکٹر محمد التمیمی کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز فراہم کرنے والوں کی جانب سے فراہم کردہ خدمات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

    ڈاکٹر محمد التمیمی نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں متوسط ڈاؤن لوڈنگ اسپیڈ 255 میگا بائٹ فی سیکنڈ جبکہ مدینہ منورہ میں 292 میگا بائٹ ہے۔

    ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ میں عازمین حج کی سہولت کے لئے 10 ہزار 500 مقامات پر وائی فائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

    گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال ٹیلی کمیونیکیشن کے 6200 ٹاورز کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ فائیوجی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنے کیلیے 4 ہزار ٹاورز کو نصب کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سعودی وزارت اسلامی امور نے خادم حرمین شریفین کے پروگرام کے تحت حج کے لیے آنے والے 9ممالک کے مزید 145 شاہی مہمانوں کو خوش آمدید کہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اب تک 75 ملکوں کے ایک ہزار 75 شاہی مہمان مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر دنیا بھر کے 88 ممالک کے 3 ہزار 322 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

    خصوصی دعوت پر پہنچنے والوں میں دو ہزار عازمین فلسطین میں شہید ہونے اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین میں سے ہوں گے جبکہ 22 عازمین سعودی عرب میں علیحدہ ہونے والے سیامی بچوں کے والدین ہوں گے۔

    خطبہ حج اردو سمیت 20 زبانوں میں نشر ہوگا

    سعودی وزیر اسلامی امور کے مطابق وزارت نے پروگرام کے جنرل سیکرٹریٹ کے ذریعے شاہی فرمان کے نفاذ کے تمام طریقہ کار کو سفارت خانوں اور بیرون ملک وزارت کے مذہبی اتاشیوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔

  • مدینہ منورہ میں عازمین حج کیلئے اسمارٹ روبوٹ سروس کا آغاز

    مدینہ منورہ میں عازمین حج کیلئے اسمارٹ روبوٹ سروس کا آغاز

    سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں سعودی وزارت صحت نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب مرکزیہ میں ایک سمارٹ روبوٹ سروس کا آغاز کیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت نے کہا ہے کہ سمارٹ روبوٹ سروس کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے عازمین کی سیفٹی اور آگاہی کے لیے دنیا کی 96 سے زیادہ زبانوں میں تعلیمی پیغامات اور صحت سے متعلق مشورے دینا اور انہیں براڈ کاسٹ کرنا ہے۔

    علاوہ ازیں وزارت کے رضاکار اور آگاہی ٹیمیں مدینہ منورہ میں 220 رضاکاروں کے ہمراہ اپنا فیلڈ ورک جاری رکھے ہوئے ہیں۔عازمین حج کی خدمت کے لیے 12 سے زیادہ ٹیمیں چوبیس گھنٹے متحرک ہیں۔

    یہ ٹیمیں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اس کی جانب جانے والی سڑکوں، امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، حرمین ٹرین سٹیشن کے ساتھ مسجد قبا، خندق، سید الشہدا اور میقات ذو الخلیفہ کی مساجد میں صحت اور ہنگامی خدمات فراہم کرتی ہیں۔

    اس کے علاوہ عازمین حج کے استقبالیہ مراکز، مختلف مالز، ہیلتھ سینٹرز سمیت کئی مقامات پر 97 سمارٹ ڈسپلے اسکرینیں نصب کی گئی ہیں۔

    مختلف میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ پانچ مختلف زبانوں عربی، انگریزی اردو، فرانسیسی اور فارسی میں صحت آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ صحت مکہ مکرمہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چھ عازمین حج کی اوپن ہارٹ سرجری، 68 کو اسٹنٹ لگائے گئے۔

    سعودی عرب: محکمہ صحت مکہ مکرمہ کا اہم بیان

    محکمہ صحت مکہ مکرمہ کے مطابق 2034 عازمین کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں اور 160 کے ڈائلیسز کیے گئے، اب تک 6 عازمین حج کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جبکہ 68 کے اسٹنٹ لگائے جاچکے ہیں۔

  • دوحہ جانے والی قطر ایئرویز کی پرواز کے مسافر رُل گئے، عازمین حج بھی مشکل میں گرفتار

    دوحہ جانے والی قطر ایئرویز کی پرواز کے مسافر رُل گئے، عازمین حج بھی مشکل میں گرفتار

    کراچی: ٹیکنیکل خرابی کے باعث دوحہ جانے والی قطر ایئرویز کی پرواز کے مسافر رُل گئے، عازمین حج بھی مشکل میں گرفتار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے دوحہ جانے والی قطر ایئر ویز کے طیارے میں اچانک فنی خرابی آ گئی، جس سے پرواز کیو آر 611 کو منسوخ کرنا پڑ گیا ہے، تاہم اس سے قبل کئی گھنٹوں تک غیر یقینی صورت حال کے باعث مسافر بری طرح رُل گئے۔

    ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کے گراؤنڈ پاور یونٹ میں خرابی پیدا ہوئی ہے، طیارے کے اندر گراؤنڈ پاور یونٹ کام نہ کرنے کی وجہ سے مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑا، کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد خرابی دور نہ ہونے کے سبب آخر کار پرواز کو منسوخ کر دیا گیا۔

    ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق قطر ایئرویز کی پرواز نمبر 611 کو صبح ساڑے دس بجے روانہ ہونا تھا، تاہم وہ فنی خرابی کا شکار ہو گئی، طیارے کو ٹیکسی کے بعد واپس ٹرمینل پر لایا گیا۔

    مسافروں میں بڑی تعداد میں عازمین حج کی بھی شامل تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون شہر سے آنے والے عازمین حج سخت پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔ عازمین حج نے مطالبہ کیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی قطر ایئر ویز سے فوری دوسرے طیارے کا بندوبست کرنے کو کہے۔

    فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے 133 سے زائد عازمین حج اور کنیکٹنگ پروازوں کے ذریعے دیگر ممالک جانے والے مسافر بھی رل گئے، ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ ایئر لائن انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا جا رہا ہے۔

    مسافروں نے شکایت کی کہ انھیں بغیر اے سی اور لائٹ کے 2 گھنٹے سے زیادہ طیارے میں بٹھائے رکھا گیا، طیارے کے اندر شدید گرمی، حبس اور اندھیرے کی وجہ سے کئی مسافروں کی طبعیت خراب ہوئی۔ انتظامیہ کے مطابق پرواز کے مسافروں کو بعد ازاں سیٹلائٹ لاؤنج میں بھیجا گیا۔

    مسافروں نے یہ شکایت بھی کی کہ ایئرلائن اسٹاف نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا کہ پرواز کب روانہ ہوگی، ذرائع نے بتایا کہ پرواز میں تاخیر سے کئی مسافروں کی دوحہ میں کنکٹنگ فلائٹس بھی چھوٹ گئیں۔

    ذرائع کے مطابق عملے کی جانب سے مسافروں کو پرواز کی منسوخی کی اطلاع دے کر گھر واپس جانے کی ہدایت کی گئی، قطر ایئر ویز نے مسافروں کو ہوٹل بھیجنے کی بجائے گھر جانے کی ہدایت کی، اور کہا گیا کہ پرواز کے بارے میں ای میل کے ذریعے انھیں بتا دیا جائے گا۔

    عملے کی ہدایت ملنے کے بعد کچھ مسافر تو گھروں کو روانہ ہو گئے تاہم کئی مسافر تاحال سیٹلائٹ لاؤنج میں موجود ہیں۔