Tag: عازمین حج

  • پاکستانی حکومت نے عازمین حج   کو بڑی سہولت فراہم کردی

    پاکستانی حکومت نے عازمین حج کو بڑی سہولت فراہم کردی

    اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے چند قوائد میں نرمی کردی ، جس کے بعد 5جنوری2023 تک پاسپورٹ کارآمد نہ ہونیوالے عازمین درخواست دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ عازمین حج کی آسانی وسہولت کیلئےکوشاں ہیں اور عازمین حج کے اصرار پر مندرجہ ذیل مخصوص صورتوں میں چند قوائد کو نرم کردیا ہے۔

    جن عازمین کے پاسپورٹ 5 جنوری 2023 تک کارآمد نہیں اپنے پاسپورٹ کے اعادہ کیلئے پاسپورٹ آفس کے فراہم کردہ ٹوکن پر بھی حج درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

    وزارت مذہبی امور نے کہا کہ نئے پاسپورٹ 18 مئی 2022 تک لازمی جمع کروا دیں،بصورت دیگر ناکام تصور کیے جائیں گے جبکہ دیگر درخواست گزار اپنے پاسپورٹ حج درخواست کے ساتھ ہی بینکوں میں جمع کروانے کے پابند ہیں۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق سمندرپار پاکستانی 5 جنوری 2023 تک کارآمد پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ NICOP کی فوٹو کاپی پر اپلائی کر سکتے ہیں

    وزارت مذہبی امور نے مزید کہا کہ اپنے بینک کے توسط سے وزارت کو آخری حج پروازوں میں بکنگ کی درخواست بھجوائیں اور مقررہ تاریخ سے لیٹ پاسپورٹ جمع کرانے کی صورت میں ویزہ نہ لگنے کی مکمل ذمہ داری لیں، ان کے لئے اصل پاسپورٹ 20 ذی القعدہ سے پہلے وزارت میں پہنچانا لازمی ہے۔

    وزارت کا کہنا تھا کہ سال 2015 سے 2019 کے دوران حج کرنے والے افراد اس سال سرکاری حج سکیم میں درخواست دینے کے اہل نہیں ، وہ مرد حضرات جو کسی ایسی خاتون رشتہ دار کے شرعی محرم ہوں جس نے خود بھی مذکورہ عرصہ کے دوران حج نہ کیا ہو۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ 12 سال سے کم عمر بچے بھی حج کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں جن کی ویکسین نہیں ہوئی۔ یہ معاملہ سعودی وزارت حج سے منظوری پر مشروط ہے، تمام منتخب 14 بینکوں کو ان قوائد سے متعلق ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

  • اسمارٹ کارڈ میں خواتین عازمین کی تصویر ضروری ہے یا نہیں؟ سعودی وزارت حج و عمرہ کی وضاحت

    اسمارٹ کارڈ میں خواتین عازمین کی تصویر ضروری ہے یا نہیں؟ سعودی وزارت حج و عمرہ کی وضاحت

    ریاض: اسمارٹ کارڈ میں خواتین عازمین کی تصویر ضروری ہے یا نہیں؟ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے وضاحت جاری کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اسمارٹ کارڈ میں خواتین عازمین کی تصویر ضروری نہیں ہے، خواتین عازمین کو شناخت کے لیے دستاویزات دکھانے ہوں گے۔

    وزارت کے مطابق اسمارٹ کارڈ عازمین کی سہولت کے لیے تیار کیا گیا ہے، عازمین کو مشاعر مقدسہ میں دستاویزی ثبوت ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی، وزارت نے مزید کہا کہ اسمارٹ کارڈ سے عازمین کو متعدد سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

    گزشتہ روز بھی سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اہم فیصلے میں کہا گیا تھا کہ محرم کے ساتھ حج درخواست دینے والی خاتون تنہا درخواست منسوخ نہیں کرا سکتی، بطور محرم حج درخواست دینے والے مرد بھی تنہا اسے منسوخ نہیں کرا سکتے۔

    سعودی وزارت نے کہا تھا کہ ارادہ بدلنے کی صورت میں محرم، درخواست گزار دونوں کی درخواست منسوخ ہوگی، خاتون کا محرم شوہر، بھائی، بیٹا اور والد ہو سکتے ہیں۔

    حج انتظامات سے متعلق سعودی وزارت حج کی جانب سے تفصیلات جاری

    خیال رہے کہ سعودی عرب میں عازمین حج کے خیر مقدم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق حج سے متعلق 30 سے زائد اداروں کے تعاون سے اسٹریٹیجک اور آپریشنل منصوبے تیار کیے گئے ہیں، حجاج کرام کے لیے کرونا وائرس سے محفوظ رہائش گاہیں تیار کی گئی ہیں۔

    عرفات کے خیموں کے ساتھ منیٰ اور مزدلفہ کی سہولیات بھی تسلی بخش طریقے سے فراہم کی گئی ہیں، دوران حج صحت مند ماحول کی فراہمی اور معاشرتی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا، عازمین حج کو رہائش گاہ سے مطلوبہ مقامات تک لے جانے کے لیے بسوں کا انتظام کر لیا گیا ہے، 50 حاجیوں کی گنجائش والی ایک بس 20 حاجیوں کے لیے مختص کی گئی ہے۔

    عازمین حج 17 اور 18 جولائی کو پہنچنا شروع ہوں گے۔

  • عازمین حج کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا

    عازمین حج کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا

    ریاض: رواں برس حج کے لیے عازمین کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا، سعودی حکام نے حج کے تمام انتظامات ہر سال کی طرح بہترین طریقے سے مکمل کرلیے ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق اندرون مملکت سے عازمین حج کا پہلا کاررواں جمعے کو مکہ مکرمہ پہنچ گیا، وزارت حج و عمرہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے محکمہ شہری ہوا بازی کے تعاون سے کنگ عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ پر قصیم سے آنے والے عازمین حج کا خیر مقدم کیا۔

    سعودی عرب میں تمام متعلقہ اداروں نے اس سال حج کرنے والوں کی خدمت کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، سیکیورٹی، صحت اور مختلف اداروں نے جامع عملی پروگرام پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے۔

    وزارت حج و عمرہ نے مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو ٹھہرانے کے لیے انتظام کر لیا ہے جہاں وہ منیٰ جانے سے قبل قیام کریں گے، 4 ذی الحج سے 8 ذی الحج تک ہوٹل میں رہیں گے۔ ہر عازم حج کے لیے ایک ایک کمرہ ہے۔ کمرے میں آب زم زم کی سینی ٹائز بوتلوں سے لے کر اسنیکس، پھلوں اور مٹھائیوں کی باسکٹوں سمیت ناشتے، ظہرانے اور رات کے کھانے تک کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

    مکہ مکرمہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں آپریشنل پلان بھی جاری کردیا ہے، اتھارٹی کے ترجمان جلال کعکی کا کہنا ہے کہ ہمارا سارا زور کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر ہے۔

    کعکی کے مطابق جمرات کے پل (وہ مقام جہاں شیطانوں کو کنکریاں ماری جاتی ہیں) کی اصلاح و مرمت اور اسے استعمال کرنے کے طور طریقوں کا انتظام کرلیا گیا ہے۔ تمام سسٹمز چیک کرلیے گئے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے روم مؤثر ہیں، حاجیوں کے قافلوں کو منظم کرنے اور حج مقامات پر صفائی کی اسکیمیں تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے آپریشنل پلان کے تحت العزیزیہ اور الشعبین کو جمرات کے پل سے جوڑ دیا گیا ہے، الشعبین اور العزیزیہ پروجیکٹ کے ذمہ دار سیکیورٹی اداروں سے رابطے میں ہیں۔

  • عازمین حج کو رقوم کی واپسی کا آغاز

    عازمین حج کو رقوم کی واپسی کا آغاز

    اسلام آباد: ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج کو رقوم کی واپسی کے سلسلے کا آج سے آغاز کردیا گیا ہے، حج واجبات کی واپسی ملک بھر کے نامزد بینکوں سے جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے حتمی اعلان کیا گیا تھا کہ رواں سال محدود پیمانے پر صرف مقامیوں کو حج کی اجازت ہوگی جس کے بعد تمام رجسٹرڈ حج امیدواروں کو رقوم واپس کی جارہی ہے۔

    ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ تمام درخواست گزاروں کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی جارہی ہے، واجبات کی نقد واپسی کے لیے درخواست گزار کا بینک آنا ضروری ہے۔

    حج 2020: کامیاب عازمین کو رقوم کی واپسی کب سے شروع ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

    حالیہ بیان میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ حج کی محدود پیمانے پر ادائیگی کے سعودی فیصلےکا خیر مقدم کرتے ہیں، یہ فیصلہ شریعت کےحکم اور موجودہ حالات کےعین مطابق ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی وزیرحج نے اعلان سے پہلے اعتماد میں لیا جس کے شکر گزار ہیں، حجاج کرام کو کرونا سے بچانے کیلئے ایک مشکل مگر دانشمندانہ اقدام ہے۔

  • سعودی عرب کا عازمین حج کے حوالے سے ایک اور بڑا فیصلہ

    سعودی عرب کا عازمین حج کے حوالے سے ایک اور بڑا فیصلہ

    ریاض : سعودی وزارت حج نے حاجیوں کو خصوصی حج ٹریننگ دینے کا فیصلہ کرلیا اور کہا رواں سال حجاج کرام کی تعدادتقریباً10 ہزارہوگی جبکہ مکہ میں داخلےسے پہلے کورونا سمیت مکمل طورپرمیڈیکل چیک اپ لازم ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے عازمین حج کے لئے صحت کابہترین منصوبہ اورسخت طریقہ کارتیار کرلیا ، ادائیگی حج کےلیے65 سال سےکم عمر کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔

    حجاج کا مکہ میں داخلےسے پہلے کورونا سمیت مکمل طورپرمیڈیکل چیک اپ لازم ہوگا جبکہ حج سے پہلے اور حج کے بعد حجاج کو مکمل آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔

    سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حج کے دوران سماجی فاصلے کا اطلاق سختی سے کیا جائے گا اور دائمی بیماریوں میں مبتلاافرادکوحج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    سعودی وزارت حج نے حاجیوں کو خصوصی حج ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیکل ٹیمیں روزانہ کی بنیادپرزائرین کےمعائنےکیلئے موجود ہوں گی جبکہ ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکیلئےمنیٰ میں اسپتال قائم کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب کا حج کے بعد تمام حجاج کو آئسولیٹ کرنے کا فیصلہ

    سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ رواں سال حجاج کرام کی تعدادتقریباً10 ہزارہوگی، عازمین نہ بھیجنےکافیصلہ کرنے والےممالک قابل تعریف ہیں، عازمین کی رجسٹریشن کے لیے سفارتخانوں سےرابطہ کریں گے۔

    یاد رہے سعودی حکومت نے محدود پیمانے پر حج کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا، سعودی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ سعودی عرب سے باہر سے کوئی حج پر نہیں آئے گا، صرف مقامی طور پر رہائش پذیر افراد کو حج کی اجازت ہوگی۔

    واضح رہے کہ تقریباً 25 لاکھ کے قریب افراد ہر سال حج کی سعادت حاصل کرنے مختلف ممالک سے جاتے ہیں تاہم کرونا کی وجہ سے رواں سال یہ ممکن نہیں ہو سکے گا، خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال حج انتہائی محدود تعداد میں حجاج کرام کے ساتھ ہوگا، یہ فیصلہ عازمین حج کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے

  • کرونا وائرس ،  عازمین حج  کے لیے بڑی خبر آگئی

    کرونا وائرس ، عازمین حج کے لیے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ عازمین حج کیلئےتربیتی پروگرام عارضی طور پر معطل کر دیا ہے اور اس سلسلے میں تمام حاجی کیمپوں کو بھی ٓاگاہ کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حج2020کیلئےانتظامات معمول کے مطابق جاری ہیں ، عازمین حج کیلئےتربیتی پروگرام عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔

    وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اجتماعات پر پابندی ہے، عازمین حج کی صحت کی حفاظت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ، اس سلسلے میں تمام حاجی کیمپوں کو ٓاگاہ کر دیا گیا ہے۔

    نور الحق قادری نے کہا ہے کہ عازمین حج کو مناسک کی آگاہی سوشل میڈیاپر دی جارہی ہے، حج 2020کے انتظامات پر سعودی عرب سے مسلسل رابطےمیں ہیں۔

    یاد رہے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق القادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا عین توکل کا حصہ ہے، دینی مدارس کی چھٹیاں اور امتحانات موخر کیے ہیں، وزیراعظم کو کچھ تجاویز صوبائی حکومتوں نے دی ہیں۔

    نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ کرونا سے متاثرہ شخص لوگوں میں گھلنے ملنے سے گریز کریں، علما سے گزارش ہے کہ جمعے کے خطبات کو مختصر کیا جائے، درباروں، زیارت گاہوں میں تقاریب کو موخر کیا جائے، شادی بیاہ کی تقریبات موخر یا کم لوگوں کا مجمع کیا جائے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ حرمین شریفین سے متعلق مختلف افواہیں ہیں، حرمین شریفین کی رونقیں جلد لوٹ آئیں گی، سعودی حکام سے رابطے میں ہیں۔

  • عازمین حج کے لئے بڑی  خوشخبری آگئی

    عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : عازمین حج کے لئے خوشخبری آگئی ، آئندہ سال حج پالیسی میں 2 سال کے لئے قرعہ اندازی کی تجویز دے دی گئی ،اب دوسرے سال والے کامیاب عازمین قسطوں میں رقم جمع کراسکیں گے، حج پالیسی کا مسودہ آئندہ ماہ کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ سال حج پالیسی کے بنیادی نکات تیار کرلئے گئے، نکات میں 2 سال کے لئے قرعہ اندازی کی تجویز دی گئی ہے ، دوسرے سال والے کامیاب عازمین قسطوں میں رقم جمع کراسکیں گے، قرعہ اندازی جنوری میں ہونے کا امکان ہے۔

    حج پالیسی کا مسودہ آئندہ ماہ کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، کابینہ نےمنظوری دی تو3سال کےلئے پالیسی کی مشروط منظوری دی جائےگی ، منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگی۔

    سپریم کورٹ نےقراردیاتھاہرسال نئی حج پالیسی جاری کی جائے ، وزارت مذہبی امور3 سال کیلئے ایڈوانس حج عمارات سستی کرائے پر لینا چاہتی ہے ، کابینہ نےمنظوری دی توپھرسپریم کور ٹ سےاجازت لی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : 2020 میں جانیوالے عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری

    یاد رہے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نورالحق قادری نے کہا تھا کہ قابل عمل تجاویز کی روشنی میں آئندہ سال سرکاری حج کی پالیسی ترتیب دی جائے گی، پہلےاحساس نہیں تھاکہ سعودی حکومت حج پر کتنا دھیان دیتی ہے، سسٹم میں شامل ہوکراحساس ہوا سعودی حکمران حج انتظامات پر بہت زیادہ فوکس کرتے ہیں۔

    نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ حج میں ہرسال کےنئےتجربات ہیں جن سےاستفادہ ہوتا ہے کیونکہ یہ ایک بالکل مختلف قسم کا تجربہ ہے اور رکن ادا کرنے کے دوران مشقت، جدوجہد ، سختیوں کو برداشت کرنا ہوتا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مدینہ منورہ میں پہلی بار ایک لاکھ23ہزارحاجیوں نے مرکزیہ میں قیام کیا، وزیراعظم عمران خان باقی 4 شہروں کے لیے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ منظورکریں گے۔

  • حج کا آغاز: احرام باندھ کر پچیس لاکھ عازمین منیٰ پہنچنا شروع

    حج کا آغاز: احرام باندھ کر پچیس لاکھ عازمین منیٰ پہنچنا شروع

    ریاض: بیت اللہ سے منیٰ تک لبّیک اللّہم لبّیک کی صداؤں کی گونج میں احرام باندھ کر 25 لاکھ عازمین منیٰ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مناسکِ حج کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، پچیس لاکھ عازمین حج منیٰ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، عازمین دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد کریں گے۔

    کل پورا دن منیٰ میں قیام ہوگا، ہفتے کو رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن مکمل،82300 عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

    خیال رہے کہ ادھر پاکستان سے پی آئی اے نے قبل از حج آپریشن کام یابی سے مکمل کر لیا تھا، آخری پرواز لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی، تاریخ میں پہلی بار پی آئی اے نے حج آپریشن میں کوئی طیارہ لیز پر حاصل نہیں کیا۔

    پی آئی اے نے ایک ماہ طویل قبل ازحج آپریشن میں 292 پروازوں کے ذریعے 82300 عازمین کو سعودی عرب پہنچایا۔

    حج کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے آپریشن 17 اگست سے شروع ہو کر 14 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

  • باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کا آپریشن مکمل

    باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کا آپریشن مکمل

    پشاور : باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کا آپریشن مکمل ہو گیا، ائیر پورٹ انتظامیہ نے پی آئی اے سمیت تمام ائیر لائن اور ایجنسیوں کی کارکردگی کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پشاور پر عازمین حج آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا جس کے بعد ائیر پورٹ پر منعقد ہ اجلاس کے دوران باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے سی ای او عبیدالرحمان عباسی نے آپریشن کے دوران تمام ایجنسیوں کی کارکردگی کو سراہا۔

    اجلاس کے دوران ائیر پورٹ پر موجود تمام اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی کہ کسی بھی کمی کو جلد از جلد پورا کیا جائے تاکہ حجاج کرام کی واپسی آپریشن بھی اسی طرح کامیابی کے ساتھ مکمل کیا جائے۔

    اجلاس میں ائیر پورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ حجاج کرام کی واپسی17 اگست سے شروع کی جائے گی جس میں تقریباً اٹھائیس ہزار حجاج کرام باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اتریں گے۔

  • حرمین ٹرین عازمین حج کے پہلے قافلے کے ساتھ مدینہ سے مکہ پہنچ گئی

    حرمین ٹرین عازمین حج کے پہلے قافلے کے ساتھ مدینہ سے مکہ پہنچ گئی

    ریاض:سعودی عرب میں عازمین حج وعمرہ کے لیے تیز رفتار ٹرانسپورٹ کی نئی سروس ‘حرمین ٹرین’ نے اپنی باقاعدہ حج سروس کا آغاز کر دیا ہے،حرمین ٹرین نے مختلف ممالک کے 170 مردو خواتین عازمین حج کو مدینہ منورہ سے مکہ معظمہ پہنچا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عازمین حج نے جدید ترین ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز حکومت کا شکریہ ادا کیا، حرمین ٹرین کے ذریعے مکہ معظمہ پہنچنے والے اللہ کے مہمانوں کا سرکاری سطح پر استقبال کیا گیا۔

    پاکستان سے آئے عازم حج مروان نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے حجاج کرام کی ٹرانسپورٹ کے لیے جو سہولیات فراہم کی ہیں وہ قابل تعریف ہیں، ہرمسلمان ان سہولیات کی تحسین اور تعریف کرتا ہے۔

    حج کے لیے برطانیہ سے آئے مختار احمد نے بھی حرمین ٹرین کے ذریعے مدینہ منورہ سے مکہ معظمہ کا سفر کیا،انہوں نے کہا کہ حرمین تیز رفتار ٹرین عازمین حج کے لیے سعودی عرب میں سفر کا بہترین تحفہ ہے۔

    سعودی عرب کی حکومت نہ صرف حج بلکہ ماہ صیام میں عمرہ سیزن میں بھی زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

    بھارتی مسلمان برھان سلیم نے کہا کہ سعودی حکومت کی طرف سے عازمین حج کے لیے فراہم کردہ تمام سہولیات غیرمعمولی اہمیت کی حامل ہیں، انہوں نے خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے مسلمانوں کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ سعودی حکومت کے حج انتظامات سے خادم الحرمین کی اللہ کے مہمانوں کی دینی خدمت کے جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔

    لندن سے آئی امیمہ فاروق نے کہا کہ بلاد حرمین پہنچنے پر میں اپنے خوشی بیان نہیں کرسکتی، ہمارے لیے فرئضہ حج کی ادائی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری بہت بڑی سعادت ہے۔

    ان کا کہناتھا کہ میں سعودی حکومت کی طرف سے بہترین سفری اور ٹرانسپورٹ سہولیات کی فراہمی پرحکومت کی شکر گذار ہوں۔