Tag: عاشقی

  • عاشقی فلم کے اداکار کے ساتھ کروڑوں روپے کا دھوکا

    عاشقی فلم کے اداکار کے ساتھ کروڑوں روپے کا دھوکا

    90 کی دہائی کی مشہور بالی ووڈ فلم عاشقی کے اداکار دیپک تجوری نے اپنے معاون پروڈیوسر کے خلاف ڈھائی کروڑ روپے کے غبن کا مقدمہ درج کروا دیا۔

    معروف اداکار اور ہدایت کار دیپک تجوری نے مہاراشٹر کے امبولی پولیس اسٹیشن میں اپنے کو پروڈیوسر موہن نادار کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

    اداکار کا کہنا ہے کہ موہن نے سنہ 2019 میں ایک تھرلر فلم بنانے کے لیے انہیں بطور پروڈیوسر لیا اور کانٹریکٹ سائن کروایا۔

    بعد ازاں لندن میں شوٹنگ کی لوکیشن کے پیسے دینے کے لیے انہوں نے دیپک سے 2 کروڑ 60 لاکھ روپے لیے اور جلد ہی واپس دینے کا وعدہ کیا۔

    لیکن کئی تقاضوں کے باوجود انہوں نے پیسے واپس نہیں کیے اور ان کے دیے گئے چیک بار بار باؤنس ہوتے رہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

  • بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کرشوہرکو قتل کردیا

    بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کرشوہرکو قتل کردیا

    ہارون آباد: پنجاب کے علاقے ہارو ن آباد کے نواحی گاؤں میں ہونے والے اندھے قتل کا سراغ مل گیا، بیوی ہی قاتل نکلی، ملزمان ٹیکنالوجی کی مدد سے پکڑے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چند روز قبل نواحی گاں 32تھری آر ہونے والے اندھے قتل کا سراغ مل گیاجس میں بیوی ہی قاتل نکلی، ملزمہ لبنیٰ نے اپنے آشنا اصغر کے ساتھ مل کر خاوند جاوید کو قتل کر دیا تھا اور واردات کو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا ۔

    تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمہ لبنیٰ کے مبینہ طور پر ملزم اصغر کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، مقتول جاوید نے اپنی بیوی کو ملزم اصغر کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے دیکھ لیا تھا اور اپنی بیوی کو اس شخص سے تعلق رکھنے سے منع کیا تھا۔

    بتایا جارہا ہے کہ مقتول کی جانب سے تنبیہ کیے جانے کے باوجود بھی ملزمہ باز نہ آئی اور ملاقاتوں کا سلسلہ مسلسل جاری رہا جس کا انجام ایک شخص کے قتل اور دو افراد کی گرفتاری پر منتج ہوا۔

    ڈی پی او بہاولنگر محمد انور اور ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد فاروق مختیار کمیانہ کی ہدایت پر پولیس تھانہ صدر کے ایس ایچ او نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ملزمان سے کی جانے والی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ لبنی ٰنے اپنے خاوند کا پستول ملزم اصغر کو دیا ،جس سے اس نے جاوید کو قتل کر دیا۔ لبنیٰ چار بچوں کی ماں ہے اور ملزم اصغر کے بھی تین بچے ہیں۔

    پولیس تھانہ صدر ہارون آباد ایس ایچ او افضل بابر اور ٹیم نے ملزمان کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے واردات کو ٹریس کیا۔ڈی پی او بہاولنگر اور ایس ڈی پی او ہارون آباد نے اور اہل علاقہ نے پولیس ٹیم کارکردگی کو سراہا ہے۔