Tag: عاصمہ حامد

  • ایڈوکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹادیا گیا

    ایڈوکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹادیا گیا

    لاہور : ایڈوکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شان گل کو ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کا چارج دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کیجانب سے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس میں ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر اپنا عہدہ چھوڑ دیں۔

    عاصمہ حامد کو ہٹائے جانے کے بعد ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شان گل کو ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کا چارج دے دیا گیا۔


    مزید پڑھیں : پنجاب حکومت نے عاصمہ حامد کواے جی پنجاب تعینات کردیا


    یاد رہے عاصمہ حامد کو سابق صوبائی حکومت نے اپنی مدت ختم ہونے سے دو روز قبل 28مئی کو تعینات کیا تھا، عاصمہ حامد سابق گورنر پنجاب شاہد حامد کی صاحبزادی اور سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی بھتیجی ہیں۔

    مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے عاصمہ حامد کی بطور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا کہ عاصمہ حامد کے خاندان کا ن لیگ سے قریبی تعلق ہے جس کی وجہ سے وہ الیکشن پر اثرانداز ہوسکتی ہیں۔

    عاصمہ حامد سے قبل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمان خان 27مئی کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے جسکے بعد عاصمہ حامد کو تعینات کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پنجاب حکومت نے عاصمہ حامد کواے جی پنجاب تعینات کردیا

    پنجاب حکومت نے عاصمہ حامد کواے جی پنجاب تعینات کردیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے حکومت ختم ہونے سے دو دن قبل نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کو امتحان میں ڈالتے ہوئے اپنی جماعت کی خیر خواہ خاتون کو اہم حکومتی عہدے پر فائز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ایڈیشنل ایڈ ووکیٹ عاصمہ حامد کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کردیا ہے ، وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے عاصمہ حامد کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان  کی تاریخ میں پہلی بارہ کسی خاتون وکیل کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیا گیا ہے، سابق ایڈووکیٹ جنرل شکیل الرحمان دو روزعہدے سے مستعفی ہوئےتھے۔

    ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمن نے 27 مئی کی سہ پہر اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو ارسال کیا تھا جس میں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو رہے ہیں۔ اورآئندہ روز یریعنی 28 مئی سے بطور ایڈووکیٹ جنرل عدالتوں کے روبرو پیش نہیں ہوں گے

    عاصمہ حامد نے امریکہ کی ہاورڈ یونیورسٹی سے آئین قانون میں ماسٹر ز کی ڈگری حاصل کی، جنوری 2014 میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بھی تعینات رہ چکی ہیں جبکہ وہ دو مرتبہ قائم مقام ایڈوو کیٹ جنرل کے عہدے پر بھی فرائض انجام دے چکی ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نےعاصمہ حامدکی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تقرری قبل ازانتخاب دھاندلی کی کوشش قراردے دی ہے، فوادچوہدری نے چیف الیکشن کمشنراورنگراں وزیراعلیٰ کوخط لکھتے ہوئے اس تعیناتی کو کالعدم قراردینےکامطالبہ کیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ عاصمہ حامدکی تقرری قبل ازانتخاب دھاندلی کی کوشش ہے،عاصمہ حامد کےوالدشاہدحامداورچچا زاہد حامد شریف خاندان کے وفادار ہیں جس کے سبب وہ انتخابی عمل پر اثر ہوسکتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں