Tag: عاصم اظہر

  • عاصم اظہر سے علیحدگی پر میرب علی نے خاموشی توڑ دی

    عاصم اظہر سے علیحدگی پر میرب علی نے خاموشی توڑ دی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ میرب علی کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر معنی خیز پوسٹ نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

    2022 میں عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ہوئی تھی تاہم حال ہی میں عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری اپ لوڈ کرتے ہوئے منگیتر میرب سے منگنی ختم ہونے کا اعلان کیا تھا۔

    عاصم اظہر نے منگنی ٹوٹنے کا اعلان کرتے ہوئے ایک طویل نوٹ شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ہم ایک ذاتی بات آپ سے شیئر کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے فینز اور دوستوں کا حق ہے۔

    عاصم اظہر کا میرب علی کے ساتھ منگنی ختم کرنے کا اعلان

    عاصم اظہر نے انسٹا پوسٹ میں لکھا تھا کہ کافی سوچ و بچار اور غور و فکر کے بعد میں نے اور میرب نے باہمی رضامندی سے الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگرچہ ہم نے خوبصورت لمحات شیئر کیے اور ایک مشترکہ مستقبل کی امید رکھی، لیکن زندگی ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی۔

    عاصم کے اعلان کے بعد میرب نے اپنا کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم اب اداکارہ و ماڈل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے منگنی ختم ہونے پر اپنی خاموشی کا جواب دیا ہے جس نے صارفین کی توجہ مبذول کر لی ہے۔

    میرب علی کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ "کسی نے مجھ سے پوچھا، کیا تم اپنی سائیڈ کی کہانی نہیں بتاؤ گی؟” میں نے جواب دیا ‘خدا جانتا ہے، اور یہ کافی ہے’۔

    عاصم اظہر سے علیحدگی کے بعد میروب علی کی پوسٹ

  • عاصم اظہر کے کانسرٹ میں میرب کے نعرے، ویڈیو وائرل

    عاصم اظہر کے کانسرٹ میں میرب کے نعرے، ویڈیو وائرل

    پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کے کانسرٹ کے دوران فینز کی جانب سے سابقہ منگیتر میرب علی کے نام کے نعرے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    عاصم اظہر کا شمار پاکستان کے بڑے اسٹارز میں ہوتا ہے، گلوکار موسیقی میں بہت کم وقت میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہو ئے، انہوں نے بہت سے ہٹ گانے دیے ہیں، دوسری طرف میرب علی پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں۔

    عاصم سے منگنی ٹوٹنے کے بعد میرب کی نئی تصاویر نے سب کو حیران کردیا

    عاصم اظہر اور میرب علی نے تین سال قبل منگنی کی تھی اور عوامی سطح پر اپنے اس تعلقات کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ روز انہوں نے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا۔

    میرب سے بریک اپ کے بعد عاصم اظہر کی ایک کانسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکار کے فینز نے میرب علی کے نام کا لگا رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Nadz (@nadir.shafique)

    سوشل میڈیا پر اس لمحے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں کراؤڈ یک زبان ہو کر میرب، میرب کہتے نظر آرہے ہیں، عاصم نے فینز کے اس عمل پر پرسکون انداز میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

    میرب کا نام سن کر عاصم اظہر نے غصے کا اظہار کرنے کے بجائے کراؤڈ کو پرسکون کرواتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایسا نہ کریں آپ سب کی بھی فیملیز ہیں۔

    اس کے بعد عاصم اظہر نے اپنے سپر ہٹ گانے ‘جو تو نہ ملا’ کو خوب جذبات میں آکر گایا جس کو فینز نے ان کے دل کی آواز قرار دیا۔

    https://urdu.arynews.tv/asim-azhar-merub-ali-announce-breakup/

  • عاصم اظہر کا میرب علی کے ساتھ منگنی ختم کرنے کا اعلان

    عاصم اظہر کا میرب علی کے ساتھ منگنی ختم کرنے کا اعلان

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگیتر اداکارہ میرب علی سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    عاصم اظہر کا شمار پاکستان کے بڑے اسٹار ہوتا ہے، گلوکار موسیقی میں بہت کم وقت میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہو ئے، انہوں نے بہت سے ہٹ گانے دیے ہیں، دوسری طرف میرب علی پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں۔

    عاصم اظہر اور میرب علی نے تین سال قبل منگنی کی تھی اور عوامی سطح پر اپنے اس تعلقات کا اعلان کیا تھا تاہم اب انہوں نے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    عاصم اظہر نے رات گئے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے میرب علی کے ساتھ منگنی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انسٹا سے دونوں کی ساری تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

    اسٹوری پر انہوں نے لکھا کہ ہم کچھ ذاتی بات شیئر کرنے کے لیے چند لمحے نکالنا چاہتے تھے، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہمارے حمایت کرنے والوں، مداحوں، دوستوں اور خیر خواہوں کا حق ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ کافی سوچنے سمجھنے کے بعد میرب  اور میں نے باہمی رضامندی سے اپنی راہیں الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اگرچہ ہم نے ایک ساتھ خوبصورت لمحات گزارے اور ایک ساتھ مستقبل کی امید رکھی لیکن زندگی ہمیشہ ہماری مرضی کے مطابق نہیں چلتی۔

    گلوکار نے مزید لکھا کہ ہم ایک دوسرے اور خاندانوں کی دل سے عزت و احترام کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے، پلیز اس وقت ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں۔

  • پاکستان شوبز انڈسٹری کے ایک اور جوڑے نے شادی کی تیاریاں شروع کردی؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے ایک اور جوڑے نے شادی کی تیاریاں شروع کردی؟

    پاکستان شوبز انڈسٹری سے گوہر رشید اور کبریٰ خان کے بعد ایک اور معروف جوڑے کی شادی کی خبر سامنے آگئی ہے۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، انہوں نے شادی کی تیاری شروع کردی ہے جبکہ ان کی شادی کی ممکنہ تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔

    تاہم اب پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ان سے ایک بار پھر یہی سوال کیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اس بار گلوکار سے واضح انداز میں پوچھا گیا کہ کیا وہ اور میرب 2025 میں شادی کرنے والے ہیں؟ مداح کے سوال پر گلوکار چونک گئے اور کہا کہ یہ سوال کس نے کیا ہے؟ 2025 تھوڑا سا آن اسپاٹ رکھ دیا، میں اس سے انکار تو نہیں کروں گا لیکن اس کی ہامی بھی نہیں بھروں گا۔

    یاد رہے کہ گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے بریک اپ کے بعد اداکارہ میرب علی سے ان کی منگنی 3 سال قبل ہوئی تھی، اس جوڑی کی منگنی کے بعد سے مداحوں کو ان کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے۔

  • عاصم اظہر کا اپنی منگیتر میروب علی کیلئے پیار بھرا تحفہ، تصاویر وائرل

    عاصم اظہر کا اپنی منگیتر میروب علی کیلئے پیار بھرا تحفہ، تصاویر وائرل

    پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگیتر و اداکارہ میرب علی کو پیار بھرا تحفہ دیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگیتر و اداکارہ میرب علی کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہے جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

    تصاویر میں میرب اپنے منگیتر کے ساتھ ٹوئننگ سوٹ میں ملبوث ہیں، جوڑے نے بلیک کلر کا سوٹ پہنا ہوا ہے، تصاویر میں گلوکار کو میروب کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاصم اظہر اپنی منگیتر کو ایک گلاب کا گل دستہ پیش کررہے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ 23 جنوری کو میرب نے اپنی 23ویں سالگرہ منائیں ہے، اس پارٹی کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں میرب اور عاصم کو ایک ساتھ سالگرہ کو کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس اسٹار جوڑی کے مداح سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز کے کمنٹ سیکشن میں نیک تمناؤں کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

    واضح رہے کہ عاصم اظہر اور میروب علی نے ہانیہ عامر کے ساتھ بریک اپ کے بعد 2022 میں دوبارہ اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

  • عاصم اظہر کی آواز نے نیہا ککڑ کو بھی متاثر کردیا

    عاصم اظہر کی آواز نے نیہا ککڑ کو بھی متاثر کردیا

    پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی آواز نے بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کو بھی متاثڑ کردیا۔

    بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا گانا ’جو تو نہ ملا‘ گنگنا کر ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

    دبئی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران نیہا ککڑ نے عاصم اظہر کا گانا ’جو تو نہ ملا‘ کی دھن گنگناتے ہوئے بتایا کہ انہیں یہ گانا بہت پسند ہے لیکن انہیں گلوکار کا نام یاد نہیں تھا جس پر وہاں موجود خاتون نے بتایا کہ یہ گانا عاصم اظہر کا ہے۔

    یہ سننا تھا کہ نیہا نے عاصم اظہر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ مستقبل میں شاید ایسا ہوجائے۔

    بھارتی گلوکارہ نے پاکستانی سے ملنے والی محبت کو بھی سراہا اور کہا کہ پاکستانیوں سے ملتے ہوئے بہت اپنائیت سے محسوس ہوتی ہے۔

    نیہا ککڑ نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور پاکستان کے بارے میں جو باتیں پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں وہ میری سمجھ سے باہر ہیں، پاکستانیوں سے اتنا پیار اور مثبت رویہ ملتا ہے کہ مجھے بھارتیوں اور پاکستانیوں میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔

    نیہا ککڑ کی پریس کانفرنس کے اس کلپ کو عاصم اظہر نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری کا حصہ بناتے ہوئے گلوکارہ کو ٹیگ کیا اور ساتھ ہی ہاتھ سے دل بنانے والا ایموجی بھی شیئر کیا۔

  • عاصم اظہر نے خوبصورت پیغام کیساتھ ویرات کوہلی کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

    عاصم اظہر نے خوبصورت پیغام کیساتھ ویرات کوہلی کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

    پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔

    پر عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں ویرات کوہلی کیساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک دلچسپ پیغام کھلاڑی کے نام لکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

    عاصم اظہر نے لکھا کہ ’ کوہلی بھائی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشلنز کرکٹ کے اپنے اس سفر کو کنگ کی طرح مکمل کرنے پر آپکو بہت بہت مبارک ہو،  کرکٹ کے متوالے کے طور پر آپکو اپنی آنکھوں کے سامنے کھیلتا ہوا دیکھنا کسی نعمت سے کم نہیں تھا‘۔

    ’’ جو کچھ بھی آپ نے اس کھیل کیلئے آج تک کیا ہے اس کے لیے شکریہ، یہ ریٹائرمنٹ لینے کا ایک بہترین انداز ہے، ورلڈ کپ جیتنے کی بہت مبارکباد، آپ کو پاکستانیوں کی جانب سے ڈھیروں پیار‘‘۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

  • عاصم اظہر نے کرکٹ دیکھنے سے توبہ کرلی

    عاصم اظہر نے کرکٹ دیکھنے سے توبہ کرلی

    پاکستان کی شکست پر گلوکار عاصم اظہر نے کرکٹ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا اور یہ کھیل دیکھنے سے توبہ کرلی ہے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی افسوسناک شکست کے بعد معروف گلوکار عاصم اظہر دلبرداشتہ ہوگئے، انھوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا ہے۔

    عاصم اظہر نے گرین شرٹس کی بدترین ناکامی کے بعد سوشل میڈیا پوسٹ پر دلبرداشتہ ہوکر لکھا کہ ’ہمیشہ کے لیے خدا حافظ میرا اس گندگی سے دل بھر گیا ہے۔‘

    گلوکار کی اس پوسٹ کو ہزاروں مداح لائک کرچکے ہیں اور اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو شیدی تنقدید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارت نے گزشتہ دنوں ورلڈکپ کے ایک اور مقابلے میں پاکستانی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا، گرین شرٹس 120 رنز کا ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

    تقریباً تمام قومی بیٹرز بھارت کے خلاف ڈھیر ہوگئے، بابر اعظم، افتخار احمد، شاداب خان اور عماد وسیم میچ میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے اور 120 رنز کا نہایت کم ہدف بھی گرین شرٹس کے لیے کوہ گراں ثابت ہوا۔

    اس میچ میں پاکستانی بیٹرز لاپروائی سے اپنی وکٹ گنوا کر جارتے رہے، بلے بازوں نے بولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز اسکور کرسکی۔

  • دھوکا ملنے والا تھا مگر اللہ نے بچالیا، گلوکار عاصم اظہر

    دھوکا ملنے والا تھا مگر اللہ نے بچالیا، گلوکار عاصم اظہر

    معروف گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ انھیں دھوکا ملنے ہی والا تھا مگر اللہ پاک نے بچالیا، زندگی میں کئی ایسے لمحات آئے کہ لگا گرگیا ہوں۔

    پاکستانی سنگر نے اپنی زندگی میں محبت اور اس میں ملنے والے دھوکے پر کھل کی بات کی ہے جبکہ انھوں نے اپنی موسیقی پر اس کے اثرات کے بارے میں بھی بتایا۔ انھوں نے کہا کہ الحمداللہ دھوکا کبھی نہیں ملا۔ دھوکا مل سکتا تھا اور ملنے ہی والا تھا کہ بچ گیا۔

    انھوں نے اانکشاف کیا کہ متعدد بار زندگی میں ایسے موقعے آئے جب لگا گر گیا ہوں لیکن ہمیشہ اللہ پاک نے سنبھال لیا۔

    گلوکار نے کہا کہ ‘کبھی کبھی بہت بُرا بھی لگتا ہے کہ جب ضرورت پڑتی ہے تو رب کا در یاد آتا ہے اور اس بات سے شرمسار بھی ہوتا ہوں مگر اس بات میں کوئی دورائے نہیں کہ دھوکا ملنے سے پہلے ہی اللہ بچالیتا ہے’۔

    عاصم اظہر نے نجی چینل کے شو میں شرکت کے دوران اپنے غمگین گانوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ’سیڈ سانگز کا تعلق تخیل سے ہے فنکار سوچتا ہے اور پھر خیالات قلم بند کرتا ہے۔

    سنگر سے ان کا مشہور گانا ‘جو تو نہ ملا مجھے’ سنانے کی فرمائش کی گئی جسے انھوں نے مداحوں کی خواہش پر گنگنا کر سنایا۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2022 میں عاصم اور میرب علی کی منگنی ہوچکی ہے لیکن اس سے پہلے مبینہ طور پر اداکارہ ہانیہ عامر اور ان میں کافی گہری دوستی رہی تھی مگر بات پھر آگے نہ بڑھ سکی۔

  • صرحا اصغر بھی عاصم اظہر کو سپورٹ کرنے پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل

    صرحا اصغر بھی عاصم اظہر کو سپورٹ کرنے پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل

    پاکستان کی معروف اداکارہ صرحا اصغر بھی پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کو سپورٹ کرنے ایونٹ میں پہنچ گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    گزشتہ دنوں پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنی ڈیبیو البم لانچ کی شاندار تقریب منعقد کی جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے شرکت کی۔

    اداکارہ صرحا اصغر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں عاصم اظہر کے ایونٹ میں بھرپور لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس تقریب میں صرحا اصغر نے مرون ٹاپ کے ساتھ سیاہ پینٹس زیب تن کیں، انہوں نے ’بے مطلب‘ کے ڈیجیٹل پوسٹرز کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں اور ویڈیو پر اس البم کا گانا ’کیا تو میرے بِنا‘ لگایا۔

    واضح رہے کہ 2013 میں انگریزی گانے ’دا اے ٹیم‘ کے اردو ورژن کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں اپنی پہچان بنانے والے گلوکار عاصم اظہر نے 11 سال کے طویل عرصے کے بعد اپنی پہلی میوزک البم جاری کردی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

    عاصم اظہر کی اس ڈیبیو البم کا نام ’بے مطلب‘ ہے جو سات گانوں پر مشتمل ہے اور ان تمام گانوں کی کامیابی کے حوالے سے عاصم اظہر پُر امید ہیں، انہوں نے اس البم میں ساتھی گلوکاروں کے ساتھ بھی کام کیا ہے جس میں نہال نسیم، حسن رحیم سمیت ینگ اسٹنرز شامل ہیں۔