Tag: عاصم اظہر

  • عاصم اظہر نے انسٹا گرام سے پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

    عاصم اظہر نے انسٹا گرام سے پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

    معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے انسٹاگرام کی اچانک تمام پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

    پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنے کیرئیر کی ایک دہائی مکمل کرنے کے بعد ایک نیا سفر اپنے ڈیبیو البم ’بے مطلب‘ کے ساتھ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

    عاصم اظہر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاصم اظہر کچھ لکھنے میں مصروف ہیں اور ویڈیو کے عکس میں ان کا وائس اوور چل رہا ہے۔

    عاصم اظہر کہتے ہیں کہ ’ کبھی کبھی میں بہت زیادہ سوچتا ہوں، اور ہر وقت سوچتا ہوں، بچپن سے اسی سوچ میں 11 سال گزر گئے، سوال بڑھتے گئے، شاید جواب نہیں ملے لیکن آپ کی لوگوں کی محبت ملی‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

    انہوں نے کہا کہ’ بنا کسی شرط کے آپ لوگوں نے محبت دی، زندگی کے اتنے سالوں میں بہت کچھ بدلا پر آپ کی مجھ سے محبت نہیں بدلی بلکہ یہ محبت بڑھتی چلی گئی، اور آخرکار مجھے 11 سال بعد یہ کہنے کی ہمت ملی کہ ’’میں عاصم اظہر ہوں‘‘ اور یہ میری سچائی ہے، بنا کسی شرط کے یہ ہے بے مطلب‘۔

    عاصم اظہر نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردیں

    مذکورہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے عاصم نے کیپشن میں لکھا ’ایک نیا سفر، ایک نئی شروعات‘ بے مطلب میرا ڈیبیو البم، ریلیز ہونے جا رہا ہے 1 مئی 2024 کو‘ ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عاصم اظہر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس حذف ہونے پر مداح شدید حیرت میں مبتلا ہوگئے تھے۔

    گلوکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس اور فالوونگ یہ کہتے ہوئے حذف کردی تھیں کہ اپنا آپ پانے کے لیے، آپ کو سب سے پہلے اپنا آپ کھونا پڑتا ہے، اس پوسٹ کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

  • عاصم اظہر کا بھارتی گانے پر رقص، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    عاصم اظہر کا بھارتی گانے پر رقص، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی بھارتی گانے چھیاں چھیاں پر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

    پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر میرب علی کے بھائی رامس علی کی شادی کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں، جن میں گلوکار سمیت دیگر اداکاروں کو بھی مختلف گانوں پر ڈانس کرتے دیکھا گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں عاصم اظہر کو شادی کی ایک تقریب میں بالی ووڈ کے کنگ خان کی فلم دل سے کے گانے چھیاں چھیاں پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    عاصم اظہر سے قبل اداکار ثمر جعفری کی بھی اسی تقریب میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی،جس میں وہ دوست کے ساتھ ابرارالحق کے گانے نچ پنجابن نچ پر ڈانس کرتے دکھائی دیے۔

    اسی تقریب میں عاصم اظہر کی گلوکاری کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں جب کہ ثمر جعفری کی جانب سے بھی سر بکھیرنے کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

  • عاصم اظہر کا معصوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بڑا اعلان

    عاصم اظہر کا معصوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بڑا اعلان

    کراچی: میوزک انڈسٹری کے گلوکار عاصم اظہر نے بھی اسرائیلی جارحیت کا شکار ہونے والے معصوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے سالگرہ نہ منانے کا اعلان کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عاصم اظہر نے پوسٹ میں کہا کہ اس وقت فلسطین میں ہمارے بہن، بھائیوں کے ساتھ جو ظلم و ستم ہورہا ہے، وہ دیکھتے ہوئے میں نے رواں برس اپنی سالگرہ نہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس سالگرہ کے موقع پر میں چاہتا ہوں کہ ہم سب فلسطین میں ہونے والے قتل عام کا پیغام دنیا تک پہنچائیں اور ان کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کرنے کی کوشش کریں۔

    اُنہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے حق میں آواز اُٹھانے کے لیے اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کریں، چاہے وہ سوشل میڈیا ہو، ہم جیسے فنکاروں کے لیے، ہمارا اسٹیج ہی سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ہم فلسطین کا پیغام زیادہ سے زیادہ سامعین تک پہنچا سکتے ہیں۔

    گلوکار نے فلسطین کی آزادی کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہو گا، سالگرہ کی تمام نیک خواہشات اور دعاؤں کا شکریہ، دوستو مجھے تم سے پیار ہے۔

    یاد رہے کہ عاصم اظہر ہر سال 29 اکتوبر کو اپنی سالگرہ مناتے ہیں، وہ 29 اکتوبر 1996 کو پیدا ہوئے تھے۔

  • ’مُنی کی سالگرہ کے لیے گانا گنگنانا پڑا‘

    ’مُنی کی سالگرہ کے لیے گانا گنگنانا پڑا‘

    معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر‘ میں دلچسپ واقعہ سنا دیا۔

    پروگرام ’دی فورتھ امپائر‘ میں گلوکار عاصم اظہر شریک ہوئے اور انہوں نے میزبان فہد مصطفیٰ، فیضان شیخ کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    فیضان شیخ نے عاصم اظہر سے پوچھا کہ کبھی کسی نے سالگرہ پر بلا کر کہا ہے کہ ہمارے بچے کے لیے گانا گنگنائیں۔

    عاصم اظہر نے بتایا کہ یہ واقعہ تو میرے ساتھ امریکا میں ہوا تھا اس پر فہد مصطفیٰ مسکرانے لگے اور بتایا کہ جب ہم امریکا گئے تھے ایسا ہی ہوا تھا لیکن ہر جگہ جانے سے پہلے عاصم اظہر کہتے تھے کہ میں گانا نہیں گاؤں گا۔

    فہد مصطفیٰ نے بتایا کہ جہاں جہاں ہم گئے وہاں لوگوں کی محبت میں عاصم اظہر نے گانا گایا اور دل سے گایا جسے مداحوں نے پسند بھی کیا۔

    عاصم اظہر نے بتایا کہ ایک ایونٹ ایسا بھی تھا جہاں کسی کی منی کی سالگرہ کے لیے گانا گنگنانا پڑا تھا۔

    فیضان شیخ نے مزاحیہ انداز میں عاصم اظہر سے پوچھا کہ آپ کراچی میں رہتے ہیں کبھی ایسا ہوا کہ کسی ڈکیت نے بولا ہو چلو گانا سناؤ؟

    گلوکار نے کہا کہ اللہ نہ کرے، کبھی ایسا ہوا بھی نہیں ہے۔

  • میرب علی کی سادگی مداحوں کو بھا گئی

    معروف گلوکار عاصم اظہر کی منگیتر و اداکارہ میرب علی کی سادگی مداحوں کو بھا گئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرب علی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ‌ میں‌ دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے چند روز قبل تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پرجوش ہوں‌، درد گانا فائنل ریلیز ہوگیا ہے.

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Merub Ali (@meruub)

    میرب علی نے گلابی رنگ کے عروسی لباس میں بھی تصاویر شیئر کیں  جس میں انہوں نے جیولری بھی پہن رکھی ہے، اداکارہ کو تصاویر میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے پوسٹ میں ڈیزائنر کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ میرب نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

    میرب علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Merub Ali (@meruub)

    قبل ازیں میرب علی نے انٹرویو میں کا تھا کہ ’ان کی زیادہ تر زندگی بیرون ملک گزری ہے لیکن  کیریئر کا آغاز ملک سے ہی کیا، یقین ہے کہ عمر کے حساب سے بہترین کردار مل جائیں گے۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Merub Ali (@meruub)

    واضح رہے کہ اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں یمنیٰ زیدی (شائستہ خانزادہ) کی بہن کا مختصر کردار نبھایا تھا۔

  • عاصم اظہر نے ’درد‘ گانے کے بعد معنی خیز پیغام شیئر کردیا؟

    پاکستانی معروف گلوکار عاصم اظہر نے ’درد‘ گانے کے بعد معنی خیز پیغام شیئر کردیا؟۔

    معروف گلوکار عاصم اظہر اور درفشاں سلیم کا نئے گانے ’درد، کبھی دِل کو دکھانا تو وفا بھی دینا‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے اور اسے یوٹیوب پر ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

    گانے کے بول کنال ورما نے لکھے ہیں جبکہ اس میں عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے میوزک پروڈیوسر قاسم اظہر ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض یاسر جسوال نے انجام دیے ہیں۔

    گزشتہ روز عاصم اظہر اور اداکارہ درفشاں سلیم نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں گانے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

    عاصم اظہر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں کے نام پیغام میں لکھا تھا کہ ’ہیلو دوستوں! میں نے آج اپنا نیا سنگل (گانا) ریلیز کیا، مجھے بتائیں آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔‘

    تاہم اب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام شیئر کیا اور لکھا کہ ’درد میرا تو ہے۔‘

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گلوکار کی پوسٹ پر کمنٹس کیے جارہے ہیں اور گانے کے بول اور ان کی آواز کی تعریف کی جارہی ہے۔

  • ’کبھی دِل کو دُکھانا، وفا بھی دینا‘ عاصم اظہر اور درفشاں کا گانا ریلیز

    معروف گلوکار عاصم اظہر اور درفشاں سلیم کا نیا گانا ’درد‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔

    گلوکار عاصم اظہر اور درفشاں سلیم نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ ’درد‘ گانے کو 12 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا تاہم اب مداحوں کا انتظار ختم ہوگیا ہے اور مداحوں کی جانب سے گانے کی تعریف کی جارہی ہے۔

    گانے کے بول کنال ورما نے لکھے ہیں جبکہ اس میں عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، میوزک پروڈیوسر قاسم اظہر ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض یاسر جسوال نے انجام دیے ہیں۔۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Durefishan Saleem (@durefishans)

     گانا ریلیز ہوتے ہی مداحوں ہٹ ہوگیا اور اسے اب تک  ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر سے ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

    اداکارہ درفشاں سلیم نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں گانے کی ویڈیو شیئر کی ، مداح گانے میں اداکارہ کی ویڈیو پسند کررہے ہیں اور تعریفی کمنٹس کررہے ہیں۔

    عاصم اظہر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مداحوں کے نام پیغام میں لکھا کہ ’ہیلو دوستوں! میں نے آج اپنا نیا سنگل (گانا) ریلیز کیا، مجھے بتائیں آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں۔‘

    واضح رہے کہ درفشاں سلیم نے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں مہک کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی، ڈرامے میں دانش تیمور ’شمشیر‘ کے کردار میں جلوہ گر تھے دیگر کرداروں میں نعمان اعجاز، عتیقہ اوڈھو، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، زینب قیوم، لائبہ خان، حماد شعیب ودیگر شامل تھے۔

  • عاصم اظہر اور میرب علی کے گانے کی ویڈیو وائرل

    عاصم اظہر اور میرب علی کے گانے کی ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر اور ان کی منگیتر و اداکارہ میرب علی کی گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماڈل و اداکارہ میرب علی نے ویڈیو شیئر کی جس میں عاصم اظہر گٹار تھامے مشہور گانا ’بول نہ ہلکے ہلکے‘ گنگنا رہے ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’میرب بھی ان کے ساتھ گنگنا رہی ہیں۔‘

    میرب علی نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی آواز کی تعریف کررہے ہیں۔

    معروف اداکارہ حرا مانی نے بھی ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

    میرب علی اور عاصم اظہر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ مشہور گانے ’بول بول نہ ہلکے ہلکے‘ کو اس سے قبل راحت فتح علی خان بھی گنگنا چکے ہیں جبکہ اس کے بول گلزار نے لکھے تھے اور گانے میں مہا لکشمی ایئر بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔

    بالی ووڈ فلم ’جھوم برابر جھوم‘ میں بھی گانے کو شامل کیا گیا تھا جس کی کاسٹ میں امیتابھ بچن، ابھیشک بچن، پریتی زنٹا، شنکھر مادھون، شامل تھے جبکہ فلم کے میوزک ڈائریکٹر احسان نورانی تھے۔

  • عاصم اظہر نے میرب علی کے بارے میں کیا کہا؟

    عاصم اظہر نے میرب علی کے بارے میں کیا کہا؟

    معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگیتر و اداکارہ میرب علی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام لکھا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی ماڈل میرب علی اور منگیتر عاصم اظہر ایک دوسرے کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

    میرب علی اور عاصم اظہر نہ صرف بہت اچھے دوست ہیں بلکہ مختلف مقامات پر بھی دونوں کو ایک ساتھ متعدد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

    دوسری جانب میرب علی کئی بار عاصم اظہر کے ساتھ گلوکاری کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    ان ویڈیوز کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے اور مداح کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

    اب گلوکار عاصم اظہر نے میرب علی کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی ہے، جس میں انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’سپورٹ سسٹم‘ ساتھ ہی ہارٹ ایموجی بھی لگائی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

  • یہ کس عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار کے بچپن کی تصویر ہے؟

    یہ کس عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار کے بچپن کی تصویر ہے؟

    یہ ایک عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار کے بچپن کی تصویر ہے، لیکن کیا آپ اسے غور سے دیکھ کر وہ شخصیت پہچان سکتے ہیں؟

    تو غور سے یہ تصویر دیکھ کر بتائیں کہ اس میں موجود یہ بچہ آج کی کون سی مشہور شخصیت ہے؟ اتنا بتاتے چلیں کہ یہ پاکستانی گلوکار ہیں جنھوں نے بہت جلد عالمی شہرت حاصل کر لی ہے۔

    خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر شوبز شخصیات اپنے بچپن کی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں، جنھیں مداحوں کے لیے پہچاننا کافی مشکل ہو جاتا ہے۔

    اگر آپ اب تک نہیں پہچان پائے ہیں تو ہم بتائیں کہ تصویر میں موجود یہ بچہ کوئی اور نہیں بلکہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار اور اداکار عاصم اظہر ہیں۔

    گلوکار عاصم اظہر اپنی والدہ گل رعنا کے ساتھ

    عاصم اظہر پاکستان کی مشہور شخصیات میں سے ہیں، جنھوں نے نہ صرف اپنی خوب صورت آواز بلکہ اداکاری سے بھی پاکستان اور ملک سے باہر پہچان بنائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

    عاصم اظہر پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ گلِ رعنا کے صاحب زادے ہیں۔ اداکارہ اور سیاست دان گل رعنا کئی دہائیوں سے ٹیلی ویژن انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

    عاصم اظہر پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب صورت اور مشہور اداکارہ میرب علی کے منگیتر ہیں۔