Tag: عاصم اظہر

  • ’زخمی بچوں کو مار کر کون جیتتا ہے؟‘

    ’زخمی بچوں کو مار کر کون جیتتا ہے؟‘

    معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے پاکستان کی بھارت سے شکست پر کہا کہ ’زخمی بچوں کو مار کر کون جیتتا ہے۔‘

    گزشتہ روز ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ کے بعد عاصم اظہر نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلوکار نے لکھا کہ ’میں بیان نہیں کرسکتا کہ مجھے پاکستان ٹیم کے ارتقا پر کتنا فخر ہے۔‘

    انہوں نے لکھا کہ کچھ سال قبل میں بورڈ پر 148 رنز دیکھ کر ہمت ہارجاتا تھا لیکن کل کھلاڑیوں کی فائٹ دیکھی اور یہ بالکل ایسی تھی جسے ہم کئی سالوں سے مس کررہے تھے۔

    عاصم نے ایک اور ٹوئٹ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’نسیم شاہ تم نے پورے پاکستان کا دل جیت لیا۔‘


    دوسرے ٹوئٹ میں عاصم اظہر نے بھارت کے لیے لکھا کہ ’زخمی بچوں کو مار کر کون جیتتا ہے یار۔‘

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیبیو میچ میں نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کی تھی۔

    فاسٹ بولر نے پہلے ہی اوور میں بھارتی اوپنر کے ایل راہول کی وکٹیں اڑائیں اور سوریا کمار کو بھی پویلین بھیجا جبکہ نسیم شاہ کی گیند پر ہی فخر زمان نے صفر پر کوہلی کا کیچ ڈراپ کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، آل راؤنڈ کارکردگی پر ہاردک پانڈیا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • عاصم اظہر بھی وزیر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے

    عاصم اظہر بھی وزیر اعظم کی حمایت میں سامنے آگئے

    پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے بے شمار فنکار وزیر اعظم عمران خان کے لیے نیک تمناؤں اور ان کے لیے حمایت کا اظہار کر رہے ہیں، گلوکار عاصم اظہر بھی ان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے بھی عمران خان کے حق میں بیان دے دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عاصم نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے دل کا ایموجی شیئر کرتے ہوئے انہی کے الفاظ تحریر کیے، دوستی سب سے، پر غلامی کسی کی نہیں کریں گے۔

    اپنی پوسٹ میں عاصم اظہر نے دل والا ایموجی اور پاکستان کے پرچم کا بھی استعمال کیا۔

    خیال رہے کہ عمران خان کے لیے فنکاروں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے، گذشتہ روز اداکار فیصل قریشی نے بھی ان کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

  • ’مشکل میں ہم گھبراتے نہیں‘ عاصم اظہر نے ویڈیو شیئر کردی

    ’مشکل میں ہم گھبراتے نہیں‘ عاصم اظہر نے ویڈیو شیئر کردی

    معروف گلوکار عاصم اظہر نے قومی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے نئی ویڈیو شیئر کردی۔

    معروف گلوکار عاصم اظہر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں نیوزی لینڈ اور انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کو دکھایا گیا ہے۔

    گلوکار کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے سیمی فائنل میں کیچ چھوڑنے سے لے کر شاہین آفریدی، شاداب خان، محمد رضوان، بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ دکھائی گئی ہے۔

    عاصم اظہر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں گانا چل رہا ہے جس کے بول ہیں ’مشکل میں ہم گھبراتے نہیں، نیت کبھی ڈگمگاتی نہیں، عادت ہوئی انکاروں کی، پھر بھی کبھی سر جھکاتے نہیں۔‘

    انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں قومی ٹیم کے نام پیغام لکھا کہ ’ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں، پاکستان آپ سے پیار کرتا ہے۔‘

    عاصم اظہر نے چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئر کی جسے اب تک چار لاکھ کے قریب صارفین دیکھ چکے ہیں، مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ عاصم اظہر ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے شارجہ کے میدان میں موجود تھے ان کی شعیب ملک کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، میگا ایونٹ کا فائنل کل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • شعیب ملک اور عاصم اظہر کی دلچسپ گفتگو

    شعیب ملک اور عاصم اظہر کی دلچسپ گفتگو

    شارجہ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی آخری گروپ میچ میں فتح کے بعد تیز ترین 50 بنانے والے شعیب ملک اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف گلوکار عاصم اظہر کی میچ کے بعد مختصر سی ملاقات میں دلچسپ مکالمہ ہوا۔

    گلوکار عاصم اظہر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شعیب ملک سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی، میچ کے بعد پویلین کی طرف لوٹتے ہوئے شعیب ملک عاصم اظہر کو دیکھ کر رک گئے اور انہوں نے کہا کہ آپ بھی ادھر آئے ہوئے ہیں۔

    شعیب ملک کی بات کے جواب میں عاصم اظہر نے کہا کہ جی میں بھی یہیں ہوں مگر اس سے بڑا ایوارڈ میرے لیے کچھ نہیں ہے۔ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے عاصم اظہر سے ان کی خیریت دریافت کی تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں اور آئی لو یو شعیب ملک۔

    واضح رہے کہ آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنا ہے، شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر اپنی یہ نصف سنچری مکمل کی۔

    شعیب ملک نے اپنی اننگز میں 6 چھکے اور 1 چوکا لگایا۔

  • معروف پاکستانی گلوکار کا اسرائیلی ٹوئٹ پر منہ توڑ جواب

    معروف پاکستانی گلوکار کا اسرائیلی ٹوئٹ پر منہ توڑ جواب

    کراچی: ایک اسرائیلی ٹوئٹ کا کرارا جواب دیتے ہوئے پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اسرائیل کو آئینہ دکھا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اسرائیل کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ کا دعویٰ غلط ہے۔

    اپنے ردِ عمل میں گلوکار نے لکھا کہ آپ کا ملک تو 1948 میں قائم ہوا تھا، معذرت کے ساتھ میرا مطلب ہے کہ دنیا پر مسلط کیا گیا تھا۔ عاصم اظہر نے اس کے بعد اردو میں لکھا کہ ’ہم سے بھی ایک سال چھوٹے ہو۔‘

    گلوکار عاصم اظہر نے طنز کرتے ہوئے پنجابی میں لکھا کہ آئے بڑے تین ہزار سالوں والے۔ انھوں ٹوئٹ میں اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ’اپنی دہشت گردی روکیں۔‘

    واضح رہے کہ اسرائیل کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ ہم یہاں 3000 سال سے ہیں اور ہم نے یہیں رہنا ہے، ٹوئٹ میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ دہشت گرد خطے کو تشدد کی طرف دکھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اندھیرا پھیلنے نہیں دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ فلسطین میں اسرائیل کی وحشیانہ بم باری 10 روز سے جاری ہے، غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں آج صبح اسرائیلی فورسز نے رہائشی عمارت پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے، غزہ میں بم باری سے 3 مساجد بھی شہید ہو گئیں اور 40 مکانات تباہ ہوئے۔

    وزارت صحت کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی جارحیت سے شہید افراد کی تعداد 219 ہو گئی ہے، جن میں 63 بچے اور 35 خواتین بھی شامل ہیں۔

  • عاصم اظہر گلوکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟

    عاصم اظہر گلوکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟

    کراچی: معروف گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ اگر وہ گلوکار نہ ہوتے تو کرکٹر ہوتے، ان کی اس پوسٹ پر کرکٹرز نے دلچسپ تبصرے کیے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی۔ اپنی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اگر میں گلوکار نہ ہوتا تو شاید کرکٹر ہوتا۔

    عاصم اظہر نے اپنی یہ انسٹاگرام پوسٹ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھی ٹیگ کیا، پوسٹ کو اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ پی سی بی اس ٹیلنٹ کو نظر انداز کرنا بند کرے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

    ان کی اس پوسٹ پر مداحوں کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔ شاداب خان نے لکھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے یہ بیٹسمین دستیاب ہے، جس کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے لکھا کہ اگر کپتان آپ ہوں تو۔

    کرکٹر اعظم خان نے بھی عاصم اظہر کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم غریبوں کے پیٹ پر کیوں لات مار رہے ہو جس پر اصم اظہر نے جواب دیا کہ لوگوں کو پتہ ہے کہ آپ کے پاس بھی بیٹس سے زیادہ گٹارز ہیں۔

  • عاصم اظہر کا پب جی کے مداحوں کے لیے تحفہ

    عاصم اظہر کا پب جی کے مداحوں کے لیے تحفہ

    کراچی: معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے پب جی موبائل پاکستان کے ساتھ آن لائن گیم پب جی کے لیے گانا ریلیز کردیا، پب جی کے مداحوں کی جانب سے ان کا گانا بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے پب جی موبائل پاکستان کے ساتھ آن لائن گیم پب جی کا گانا کھیلتا جا ریلیز کردیا۔

    عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اس گانے کی ویڈیو شیئر کی۔

    ان کے اس گانے کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور یوٹیوب پر اسے صرف 3 گھنٹے میں 96 ہزار بار دیکھا گیا۔

    پب جی کے اس گانے میں عاصم اظہر کے ساتھ یوٹیوبر ڈکی بھائی بھی موجود ہیں۔

    دوسری جانب پب جی موبائل پاکستان نے انسٹاگرام پر اس گانے کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اسے خصوصی طور پر پاکستان میں پب جی موبائل فینز کے لیے جاری کیا گیا۔

  • عاصم اظہر کو یوٹیوب کی جانب سے تحفہ

    عاصم اظہر کو یوٹیوب کی جانب سے تحفہ

    معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کو ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب کی جانب سے سلور بٹن مل گیا، عاصم کو یہ بٹن ان کے یوٹیوب چینل پر 1 لاکھ سبسکرائبرز ہونے پر ملا ہے۔

    عاصم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام کی اسٹوری پر اس بٹن کے بارے میں بتایا، انہوں نے کہا کہ اس بٹن کو آئے ہوئے کافی دن ہوگئے تھے لیکن اسے شیئر نہیں کیا۔

    انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر جلد ہی 10 لاکھ سبسکرائبرز ہونے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

    اس سے قبل انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں عاصم نے لکھا کہ سال 202 اتنا بھی برا نہیں رہا، اس سال میں نے اپنے 5 گانے بھی ریلیز کیے جن میں ہمراہ، تم تم، سوہنیا، عشقیہ اور سسی شامل ہیں۔

    انہوں نے اپنے مداحوں سے یہ بھی پوچھا کہ انہیں کون سا گانا سب سے زیادہ پسند آیا جس پر مداحوں نے مختلف جوابات دیے۔

  • ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا ناقدین کو بھرپور جواب دے دیا

    ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا ناقدین کو بھرپور جواب دے دیا

    کراچی: معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے گزشتہ روز سے جاری سوشل میڈیا ٹرولنگ کا بھرپور انداز میں جواب دے کر ناقدین کا منہ بند کردیا۔

    ہانیہ عامر نے گزشتہ روز گلوکارہ آئمہ بیگ کے لائیو سیشن میں شرکت کی تھی اور ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اور عاصم اظہر صرف اچھے دوست ہیں۔ اپنے جواب میں انہوں نے عاصم سے ہر قسم کے رومانوی تعلق کی تردید کی تھی۔

    ہانیہ کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا پر ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوا۔ لوگوں نے ہانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا تھا۔

    بعض افراد نے خیال ظاہر کیا کہ عاصم اور ہانیہ کا تعلق ٹوٹ چکا ہے اور اس کی وجہ معروف ٹک ٹاکر اریکا حق ہیں جو عاصم کے حال ہی میں ریلیز کیے گئے گانے میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کا ٹرینڈ چلتا رہا۔

    تاہم اب اپنی حالیہ میں پوسٹ میں ہانیہ نے تمام ٹرولز کو کرارا جواب دے دیا۔ اپنی طویل انسٹا گرام پوسٹ میں انہوں نے اپنے فالوورز کا شکریہ ادا کیا جو 3 ملین سے تجاوز کر چکے ہیں۔

    اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ عاصم میری زندگی کا خوبصورت حصہ ہے اور ہمارا تعلق مثالی ہے.

    ہانیہ نے کہا کہ مجھے معلوم ہے پاکستانیوں کی حس مزاح اچھی ہے لیکن ایزی ہوجاؤ، سوشل میڈیا کے ٹرول سپاہیوں، بالکل فری نہ ہو اور زیادہ اوور بھی مت ہو۔

     

    View this post on Instagram

     

    🤲🏻Every day I’m learning new things. About myself. About life. Every day I see myself learning, healing & evolving. I’m learning to be more thankful for the life I have. Thankful for the people I have in my life. The people who I have crossed paths with, the people that have taught me something. I say alhamdulillah for the good & the bad. I see myself respecting my affection, my love a little more. I see myself protecting my happiness. Protecting my heart. I see myself recognising the things that are not good for me. I’m learning to let go of the things that are not meant to be. I am growing stronger everyday & god knows how much I pray for everyone’s happiness. How much I pray that I stay true to my family, my job and my fans. Cannot be more grateful for the love my followers and my beautiful fan pages have shown me in these three & a half years of my career. Cannot be more grateful for the people I have in my life who support me, guide me and love me. I pray that everyone finds happiness & peace within themselves and believes in the power of Dua’. I pray that may everyone find what they’re looking for and if it’s not meant to be, may Allah give them the patience & strength to deal with it. Today this instagram family has grown to three million of you & I am here thanking you with all my heart for sticking with me through thick and thin and watching me grow up from an eighteen year old kid to the woman that I am today. I pray that I keep learning & healing & evolving every single day & make each one of you proud. Holla at my HANIANS and HANSIMS! Your love makes the toughest social media moments a breeze. I hope I overcome every difficulty every hurdle with as much grace as I can. . P.S. ASIM IS A BEAUTIFUL PART OF MY LIFE AND WE HAVE SEEN SOME INSANE TIMES TOGETHER AND WE SHARE A BOND BEYOND ANYONES COMPREHENSION. WE CHOOSE TO LOOK AT AND ACKNOWLEDGE LOVE NOT HATE. THAT BEING SAID.. WE KNOW PAKISTANIO KA HUMOUR ACHA HAI LEKIN EASY HOJAO. SOCIAL MEDIA KAI TROLL SIPAHIYON! BILKUL FREE NA HO. AUR ZAYADA OVER BHI NAI! Shukriya! 🙏🏽🌟💅💃🏽💕🌻

    A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

  • کیا علی ظفر کا گانا آپ کی بے عزتی ہوگی؟ مداح کے سوال پر عاصم اظہر کا کرارا جواب

    کیا علی ظفر کا گانا آپ کی بے عزتی ہوگی؟ مداح کے سوال پر عاصم اظہر کا کرارا جواب

    کراچی: پاکستان سپر لیگ 5 کے گانے کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مختلف آرا کا اظہار جاری ہے، ایک مداح نے علی ظفر کے دوبارہ گانا گانے کو بے عزتی قرار دیا تو عاصم اظہر نے اسے کرارا جواب دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار علی ظفر مداحوں کی خواہش پر پاکستان سپر لیگ 5 کا نیا گانا تیار کرنے جارہے ہیں اور خود علی ظفر اور مداح اس حوالے سے خاصے پرجوش ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس بارے میں مختلف آرا کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    ایسے ہی ایک ٹویٹ میں ایک مداح نے عاصم اظہر سے، جنہوں نے پی ایس ایل کا موجودہ گانا گایا ہے، سوال کیا کہ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ علی ظفر کا گانا آنا آپ کی بے عزتی ہوگی؟ کیونکہ پی ایس ایل کا ترانہ جیسا بھی ہے تیار ہوچکا ہے اور اب علی ظفر اپنا نیا گانا بنانے جارہے ہیں۔

    مداح کے اس سوال پر عاصم اظہر نے انہیں کرارا جواب دے دیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس میں بے عزتی کی کیا بات ہے، علی ظفر میرے سینیئر ہیں اور میں ان کے کام کی وجہ سے ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔ میں بہت خوشی سے ہر اس چیز کی حمایت کروں گا جو پاکستان کی بہتری کے لیے ہوگی۔

    عاصم نے مزید کہا کہ ہم آپس میں ہی بٹے ہوئے ہیں، ہمیں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ عاصم کے اس جواب پر علی ظفر نے بھی پسندیدگی اور محبت کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ یہ سارا قصہ اس وقت شروع ہوا جب وسیم بادامی نے اپنے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں علی ظفر سے پوچھا کہ عوام ان کا بنایا گانا سننا چاہتی ہے تو کیا وہ لوگوں کی خواہش پر نیا گانا تیار کریں گے؟

    علی ظفر نے کہا کہ لیگ کا آفیشل گانا تیار ہوچکا ہے جس پر وسیم بادامی نے کہا کہ وہ ایسے ہی سوشل میڈیا پر چلانے کے لیے نیا گانا بنالیں، جو پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ ہے اس کی اہمیت اپنی جگہ برقرار رہے گی مگر چونکہ عوام کی خواہش ہے تو علی ظفر بھی نیا گانا تیار کریں۔

    علی ظفر نے ترانہ بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ شاعری، کمپوزنگ اور دیگر چیزوں میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنے اسٹوڈیو کی ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں وہ گانے کی تیاری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔