Tag: عاصم اظہر

  • گلوکار عاصم اظہر پر کنسرٹ کے دوران جوتا اچھال دیا گیا

    گلوکار عاصم اظہر پر کنسرٹ کے دوران جوتا اچھال دیا گیا

    معروف گلوکار عاصم اظہر پر کنسرٹ کے دوران جوتا اچھال دیا گیا، ملک بھر میں ان کے مداحوں نے اس حرکت پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

    گلوکاری کے شعبے میں بہت جلد اپنا مقام بنانے اور مقبولیت حاصل کرنے والے گلوکار عاصم اظہر پر ان کے کنسرٹ کے دوران ہجوم میں سے کسی نے جوتا اچھال دیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاصم اظہر اسٹیج پر پرفارم کر رہے ہیں کہ اچانک تماشائیوں کی طرف سے ان پر جوتا پھینکا گیا، جوتا عاصم کو نہ لگ سکا۔

    واقعے کے باوجود عاصم پرفارم کرتے رہے اور انہوں نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اس حرکت پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا، عاصم کے مداحوں سمیت دیگر افراد نے بھی اس حرکت کو سخت شرمناک قرار دیا۔

  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر سے بڑھتی ہوئی دوستی، سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں

    ہانیہ عامر کی عاصم اظہر سے بڑھتی ہوئی دوستی، سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں

    کراچی: اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی دوستی کے چرچے سوشل میڈیا پر ہونے لگے، فیشن پاکستان ویک میں بھی دونوں نے اکٹھے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں منعقدہ تین روزہ فیشن پاکستان ویک نامور ڈیزائنر کے خوب صورت اور دیدہ زیب ملبوسات کے علاوہ اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی خوبصورت دوستی کے باعث بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہا۔

    ہانیہ عامر نے فیشن پاکستان ویک میں معروف ڈیزائنر کا سرخ دلہن کے لباس میں جلوہ گر ہوئی تاہم جب گلوکار عاصم اظہر کی سرپرائز انٹری ہوئی تو ہال تالیوں سے گونج اُٹھا، شائقین عاصم اظہر کے انداز سے خوب محظوظ ہوئے۔

    جہاں فیشن پاکستان ویب کو پسند کیا جارہا ہے وہاں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوستی کے بھی چرچے ہورہے ہیں اور سوشل میڈیا پر عاصم اظہر کا ہانیہ عامر کے لیے گایا جانے والا گانا بھی خوب مقبول ہورہا ہے۔

    واضح رہے کہ عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے تبصروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ میں ہانیہ کا احترام کرتا ہوں، ہاں یا ناں کے لیے میں اس کی رضامندی چاہوں گا، میں اپنی طرف سے کچھ نہیں کہنا چاہتا کیونکہ دوسرا کیا سوچتا ہے مجھے علم نہیں۔

    گلوکار کا کہنا تھا کہ میں نے ہانیہ کے ساتھ ٹیلی فلم میں اس لیے کام کیا کہ کیونکہ وہ ایک بہت اچھا پراجیکٹ تھا اور یہ ایسا موقع تھا کہ جس میں مجھے اس شخصیت کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملتا جس کے ساتھ گھومنا مجھے پسند ہے۔

    ہانیہ اور عاصم اظہر کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آنے کے بعد دونوں کے سوشل میڈیا پر چرچے رہے جبکہ بہت سے صارفین نے یہ بھی کہا کہ ان دونوں کا افیئر چل رہا ہے۔

  • اے آر وائی فیسٹ کا تیسرا روز، کراچی کی روشنیاں‌ لوٹ آئیں، بڑی تعداد میں‌ عوام شریک

    اے آر وائی فیسٹ کا تیسرا روز، کراچی کی روشنیاں‌ لوٹ آئیں، بڑی تعداد میں‌ عوام شریک

    کراچی: اے آر وائی نیٹ ورک کے زیر اہتمام فوڈ فیسٹیول کے تیسرے روز بھی میوزیکل نائٹ میں نامور پاکستانی گلوکار فرحان سعید اور عاصم اظہر نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں واقع بے نظیر بھٹو شہید پارک میں اے آر وائی نیٹ ورک کی جانب سے اے آر وائی فیسٹ کا انعقاد کیا گیا، فوڈ فیسٹیول کا آغاز 22 دسمبر سے ہوا جو 25 دسمبر تک جاری رہے گا۔

    گزشتہ دو دن کی طرح تیسرے روز بھی عوام کی بڑی تعداد نے اے آر وائی فیسٹ میں خوب ہلا گلا کیا اور مزیدار کھانوں سے لطف اُٹھایا، بچوں نے جھولے جھول کر خوب انجوائے کیا۔

    اے آر وائی فیسٹ کے تیسرے روز معروف اداکار عمران اشرف شریک ہوئے اور مداحوں میں گھل مل گئے، مداحوں نے اداکار عمران اشرف کے ساتھ خوب سیلفیاں بنوائیں۔

    واضح رہے کہ 22 دسمبر سے شروع ہونے والا فوڈ فیسٹیول 25 دسمبر کی رات 12 بجے تک جاری رہے گا، جس میں روزانہ گرینڈ میوزیکل کنسرٹس کا انعقاد ہوگا اور نامور پاکستانی گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

    اے آر وائی نیٹ ورک کی جانب سے شہریوں کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا رہتا ہے جسے شہریوں کی جانب سے بھی بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔

  • پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے والدہ کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا، تصویر وائرل

    پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے والدہ کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا، تصویر وائرل

    ریاض: کوک اسٹوڈیو سیزن 9 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنی والدہ کے ساتھ فریضہ مقدسہ پہنچے اور انہوں نے عمرہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق عاصم اظہر دو روز قبل اپنی والدہ کے ہمراہ سعودی عرب پہنچنے اور انہوں نے عمرہ ادا کیا، پاکستانی گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حرم کے سامنے بنائی جانے والی تصویر شیئر  کرتے ہوئے عاصم اظہر نے لکھا کہ ’الحمد اللہ، آج میں نے اپنی امی کو عمرہ کروانے کا دیرینہ خواب پورا کرلیا‘۔

    خیال رہے کہ سینما گھروں کی واپسی کے ساتھ ہی سعودی عرب کی فضاؤں میں دو روز قبل موسیقی کے رنگ بکھرے، ریاض میں پہلے پاکستانی انٹرنیشنل میوزک کنسرٹ کا شان دار انعقاد عمل میں آیا جس میں عاصم اظہر نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب: پاکستانی انٹرنیشنل میوزک کنسرٹ کا شان دار انعقاد

     واضح رہے کہ عاصم اظہر خود میوزک کمپوزر ہیں اور اُن کے اب تک متعدد گانے ریلیز ہوچکے ہیں تاہم انہوں نے شہرت کی بلندیوں کو اُس وقت چھوا جب کوک اسٹوڈیو کے گزشتہ سیزن میں اُن کا مومنہ مستحسن کے ساتھ گانا نشر ہوا۔

    کوک اسٹوڈیو میں عاصم اظہر نے اپنے ہی گائے ہوئے گانے ’تیرا وہ پیار‘ کی دھن کو ایک بار پھر ترتیب دے کر بالکل منفرد انداز سے گایا جسے لوگوں نے بہت پسند کیا تھا اور عاصم اظہر کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

    دیکھیں: نومسلم کھلاڑی عمرہ ادا کرنے پہنچ گئے، تصاویر وائرل

    عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر والدہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے بعد کی تصویر شیئر کی تو انہیں مداحوں نے فریضہ مقدسہ ادا کرنے اور دیرینہ خواب پورا ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی جبکہ کچھ صارفین نے پاکستانی گلوکار سے اپیل کی کہ وہ اپنی دعاؤں میں بھی ضرور یاد رکھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔