Tag: عاصم ریاض

  • عاصم ریاض اور ہمانشی کھرانہ 4 سال بعد الگ ہو گئے

    عاصم ریاض اور ہمانشی کھرانہ 4 سال بعد الگ ہو گئے

    بھارتی اداکارہ و گلوکارہ ہمانشی کھرانہ اور عاصم ریاض نے 4 سال کی ڈیٹنگ کے بعد بریک اپ کا اعلان کر دیا۔

    پنجابی گلوکارہ ہمانشی کھرانہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک آفیشل بیان شیئر کیا اور انکشاف کیا کہ ان کی علیحدگی کی وجہ ’مختلف مذہبی عقائد‘ ہے۔

    ہمانشی کھرانہ اور عاصم ریاض نے بگ باس سیزن 13 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی، شو کے دوران ہی عاصم ریاض نے ہمانشی کھرانہ سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جس کے بعد ہمانشی نے بھی عاصم سے اپنی محبت کا اعتراف کرلیا تھا۔

    تاہم اب اُنہوں ہمانشی کھرانہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ کی اسٹوری میں ایک نوٹ جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ’ ہم دونوں نے بہت کوشش کی لیکن ہم کوئی حل نہیں نکال سکے، ہم نے بڑی ہمت سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی گلوکارہ نے کہا کہ ’میں اور عاصم اب بھی ایک دوسرے کے لیے جذبات رکھتے ہیں لیکن قسمت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا‘۔

    اس کے علاوہ ’ایکس‘ پر بھی ہمانشی نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ ہم اب ساتھ نہیں ہیں، ہم نے جتنا وقت ساتھ گزارا ہے وہ بہت اچھا رہا ہے, ہمارے رشتے کا سفر بہت اچھا تھا اور اب ہم اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ رہے ہیں‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’ہم ایک دوسرے کے خلاف نہیں ہیں لیکن ہم دونوں کے مذاہب اور عقائد مختلف ہیں لہٰذا ہم اپنے مذہب کی خاطر ہماری محبت کو قربان کررہے ہیں، آپ سب سے بھی درخواست ہے کہ ہماری پرائیوسی کا احترام کریں‘۔

    واضح رہے کہ یاد رہے کہ بگ باس کے رنز اپ 30 سالہ عاصم ریاض مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہوئے تھے اور پھر بعد میں اپنے کیریئر کی خاطر ممبئی منتقل ہوگئے تھے، عاصم ریاض مسلمان ہیں اور پیشے کے اعتبار سے ماڈل اور اداکار ہیں جبکہ 32 سالہ ہمانشی کھرانہ کا تعلق سکھ مذہب سے ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ASIM RIAZ (@asimriaz77.official)