Tag: عاطف اسلم

  • عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کو صدمہ

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کو صدمہ

    لاہور (12 اگست 2025): عالمی شہرت یافتہ پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم انتقال کر گئے جس کی تصدیق خود گلوکار نے کی ہے۔

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم انتقال کر گئے ہیں۔ اس افسوسناک خبر کا اعلان خود عاطف اسلم نے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر کیا۔

    عاطف اسلم نے والد کے ساتھ اپنی ایک جذباتی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ اپنے والد کو پیار کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی محبت بھرا الوداعی پیغام بھی تحریر کیا ہے۔

    گلوکار نے لکھا کہ میرے آئرن (مضبوط) آدمی کو آخری الوداع۔ جنت میں آرام کرو ابو جی۔

    انہوں نے اپنے پرستاروں نے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

    دریں اثنا خاندانی ذرائع نے بتایا کہ عاطف اسلم کے والد طویل عرصہ سے علیل تھے اور انہیں چند ماہ قبل دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم کے والد کی نماز جنازہ بعد نماز عصر لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

  • ویڈیو: عاطف اسلم اپنی نئی نعتیہ کلام ”فاصلوں کو تکلف“ کے ساتھ جلوہ گر

    ویڈیو: عاطف اسلم اپنی نئی نعتیہ کلام ”فاصلوں کو تکلف“ کے ساتھ جلوہ گر

    معروف گلوکار عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اپنی آواز میں دوسری نعتیہ کلام ”فاصلوں کو تکلف“ کے ساتھ جلوہ گر ہوگئے۔

    عاطف اسلم کی آواز میں یہ نعت ’’فاصلوں کو تکلف“رمضان کے مقدس مہینے میں سامعین کو مسحور کرنے کا باعث بنے گی، نعت کے اشعار مدینہ منورہ اور روضہ رسول کی زیارت کی خواہش کو بیان کرتے ہیں۔

    یہ نعت محبت اور عقیدت کے جذبات کے ساتھ حضور اکرم ﷺ کی شان میں بطور ہدیہ پیش کی گئی ہے، اس سے پہلے بھی عاطف اسلم کی پڑھی ہوئی حمد اور نعت کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا تھا۔

    عاطف اسلم نے اس سے قبل بھی رمضان المبارک میں ‘اللہ ہو’، ‘تاج دار حرم’، ‘مصطفیٰ جان رحمت پر لاکھوں سلام’  اور حمد ‘وہی خدا ہے’ پیش کی تھی جسے دنیا بھر میں پسند کیا گیا تھا۔

  • عاطف اسلم نے اپنی سحر انگیز آواز میں نعتیہ کلام پیش کردیا

    عاطف اسلم نے اپنی سحر انگیز آواز میں نعتیہ کلام پیش کردیا

    معروف گلوکار عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اپنی آواز میں نعتیہ کلام ‘یانبی سلام علیک’ پیش کر دیا۔

    عاطف اسلم ماہ رمضان کی مناسبت سے اس بابرکت مہینے میں کلام پیش کرتے ہیں اور اس بار ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی گلوکار نے نعتیہ کلام ‘یانبی سلام علیک’  پیش کیا ہے جس کی ویڈیو انہوں نے یو ٹیوب پر اپ لوڈ کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

    اس نعت کو عاطف اسلم نے تنہا نہیں بلکہ دو دیگرساتھی فنکاروں احسن پرویز مہدی اور کمیل جعفری کے ساتھ مل کر پیش کیا ہے، نعت کی یہ ویڈیو خوبصورت مناظر کے ساتھ پہاروں پر شوٹ کی گئی ہے جسے ان کے مداح پسند کررہے ہیں۔

    عاطف اسلم نے اس سے قبل بھی رمضان المبارک میں ‘اللہ ہو’، ‘تاج دار حرم’، ‘مصطفیٰ جان رحمت پر لاکھوں سلام’  اور حمد ‘وہی خدا ہے’ پیش کی تھی جسے دنیا بھر میں پسند کیا گیا تھا۔

  • عاطف اسلم کو بھی کرکٹ کا بخار چڑھ گیا، دل چھو لینے والی ویڈیو

    عاطف اسلم کو بھی کرکٹ کا بخار چڑھ گیا، دل چھو لینے والی ویڈیو

    چیمپئنز ٹرافی جیسے جیسے قریب آ رہی ہے کرکٹ کا نشہ چھاتا جا رہا ہے معروف گلوکار عاطف اسلم کو بھی لگتا ہے کرکٹ بخار چڑھ گیا ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔ 19 فروری سے شروع ہونے والے اس میگا ایونٹ میں افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد جیسے جیسے قریب آ رہا ہے۔ شائقین کرکٹ اس کے رنگ میں رنگتے جا رہے ہیں۔ ملک کے معروف گلوکار عاطف اسلم پر بھی کرکٹ کا بخار چڑھ گیا ہے اور اس کا ثبوت انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک دلکش ویڈیو شیئر کر کے کیا ہے۔

    کرکٹ کے رنگ میں رنگی اس ویڈیو میں عاطف اسلم پہلے ایک پارک میں بلا تھامے جاتے نظر آتے ہیں۔ پھر وہ کرکٹ کھیلتے اور گیند کو ہٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی۔ اسکے بعد وہ پارک میں ٹہلتے ہوئے ایک شخص کے کاندھے پر ہاتھ رکھے بلے سے مختلف شاٹ مارنے والے انداز اختیار کرتے ہیں۔

    اس کے بعد گلوکار ایک گنے کی ریڑھی پر کھڑے گنڈیریوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کرکٹ کے خیال میں گم اور ایکشن میں اِن نظر آتے ہیں۔

    عاطف اسلم کار میں بیٹھے ہوں یا پارک میں جھولے اور ٹرین میں وہ ایسے انداز کرتے دکھائی دیتے ہیں جیسے کہ وہ بیٹ سے گیند کو ہٹ کر کے شاٹ مار رہے ہیں۔

    ان سارے مناظر کے پس منظر میں گلوکار کا مشہور ڈوئٹ گانا ’’ویسے تو من میرا پہلے بھی راتوں میں اکثر ہی چاہت کے ہاں سپنے سجاتا تھا، پہلے بھی دھڑکن میں دھن کوئی گاتی تھی پر اب جو ہوتا ہے وہ پہلے نہ ہوتا تھا۔‘‘ اس ویڈیو کو مزید مسحور کن بنا رہا ہے۔

     

    واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ بھی عاطف اسلم نے ہی گایا ہے۔ یہ گانا آئی سی سی کی جانب گزشتہ دنوں ریلیز کر دیا گیا تھا اور امکان ہے کہ 16 فروری کو حضوری باغ میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/video-champions-trophy-2025-official-anthem-released/

  • شادی سے قبل نیمل، حمزہ کو میرے۔۔۔۔عاطف اسلم کا اہم انکشاف

    شادی سے قبل نیمل، حمزہ کو میرے۔۔۔۔عاطف اسلم کا اہم انکشاف

    پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل حج پر نیمل خاور، حمزہ علی عباسی کو میرے موبائل پر میسج کیا کرتی تھیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار عاطف اسلم، اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں تینوں اداکار کو خوشگوار موڈ دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں عاطف اسلم نے کہا کہ یہ میرے حاجی بھائی ہیں، ہم نے حج ایک ساتھ کیا ہے تب نیمل اور حمزہ کی شادی نہیں ہوئی تھی مجھے یاد ہے حمزہ کے پاس فون نہیں تھا تو میری بہن (نیمل) نے کہا کہ عاطف کے فون پر مسیج کرو جس کے بعد نیمل نے میسج کیا تو یہ میرا فون لے کر سائیڈ پر بیٹھ کر باتیں کرنے لگے تھے۔

    عاطف اسلم نے کہا کہ دونوں کی باتیں چل رہی تھیں کہ شادی کب ہورہی ہے، حمزہ بال مت کٹوانا۔‘

    اس دوران حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ عاطف اسلم نے حج کے دوران میری بہت مدد کی ہے میرے پاس صابن، برش اور چپل نہیں تھی جو عاطف نے دی۔

    یاد رہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خاور سے 2019ء میں نہایت سادگی کے ساتھ شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا مصطفیٰ ہے۔

    اداکارہ نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی سے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا تھا جبکہ اداکار تاحال انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

  • عاطف اسلم کا سعودی عرب میں کنسرٹ سے متعلق اپنے بیان ردعمل

    عاطف اسلم کا سعودی عرب میں کنسرٹ سے متعلق اپنے بیان ردعمل

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے سعودی عرب میں کنسرٹ سے متعلق اپنے گردشی  بیان پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

    عاطف اسلم ایک قابل ذکر مقبول پاکستانی گلوکار ہیں جنہیں ان کی سریلی آواز، اعلیٰ نوٹوں اور ناقابل فراموش گانوں کی وجہ سے سراہا جاتا ہے، وہ کسی بھی کنسرٹ یا فنکشن کے لیے بھاری رقم وصول کرنے والے سب سے مہنگے پاکستانی اداکار کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اس وقت سوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے متعلق ایک وائرل بیان گردش کر رہا ہے، تقریباً تمام ویب سائٹس اور انسٹاگرام پیجز نے یہ خبر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عاطف اسلم نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں پرفارم نہیں کریں گے کیونکہ ان کا دل مقدس مقامات کے قریب گانا قبول نہیں کرسکتا۔

    تاہم گلوکار عاطف اسلم نے سعودی عرب میں کنسرٹ سے متعلق ان سے منسوب بیان سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے، قریبی ذرائع کے مطابق عاطف اسلم نے سعودی عرب میں کنسرٹ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں کنسرٹ نہیں کریں گے، سوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے منسوب زیر بحث بیان سراسر جھوٹ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by BROTHERHOOD (@itsbrotherhood)

    عاطف اسلم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ عجیب ہے کہ میرے نام سے وہ باتیں منسوب کی جاتی ہیں جو میں نے کبھی کہی ہی نہیں، انہوں نے میڈیا اور فنکار برادری پر زور دیا کہ وہ کسی بھی بیان کی سچائی کو جانچنے کے بعد ہی رپورٹ کریں۔

    گلوکار نے وضاحت کی کہ ہم نے ماضی میں ریاض میں پرفارم کیا ہے، جو ہمارے موقف کا بہترین ثبوت ہے۔

  • عاطف اسلم کی ایڈ شیران سے ملاقات کی تصاویر وائرل

    عاطف اسلم کی ایڈ شیران سے ملاقات کی تصاویر وائرل

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سُپر اسٹار عاطف اسلم اور برطانوی گلوکار ایڈ شیرن کی ملاقات توجہ کا مرکز بن گئی۔

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سُپر اسٹار گلوکار عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایڈ شیرن کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے، پوسٹ کے کیپشن میں عاطف اسلم نے لکھا ’کیا رات تھی‘۔

    برطانوی شہر برمنگھم میں ہونے والے بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے الیکٹریفائینگ ’دل لومیناتی ٹور‘ نامی کنسرٹ میں ایڈ شیرن نے سرپرائز انٹری دی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

    اور یہ تصاویر بھی ممکنہ طور پر بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں لی گئی جس نے سب کی توجہ حاصل کر رکھی ہے، اس تصاویر میں دلجیت دوسانجھ کی بزنس منیجر سونالی سنگھ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    بیک اسٹیج پر ہونے والی اس ملاقات کی تصاویر جوں ہی یہ ر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں تو مداحوں نے انہیں ایک ساتھ کنسرٹ کرنے کا مشورہ دیدیا۔

    نامور گلوکار ایڈ شیران پہلے کیا بننا چاہتے تھے؟ (arynews.tv)

    واضح رہے کہ 1991 میں انگلینڈ میں پیدا ہونے والے ایڈ شیران آج دنیا کے سب سے بڑے پاپ آئیکونز میں سے ایک ہیں جن کے 15 کروڑ سے زیادہ ریکارڈز فروخت ہوچکے ہیں۔

  • عاطف اسلم کے ہم آواز  نے سننے والوں کو حیران کردیا

    عاطف اسلم کے ہم آواز نے سننے والوں کو حیران کردیا

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے چاہنے والے ان کے ہم آواز کو سننے کے بعد حیرانی میں مبتلا ہو گئے۔

    معروف گلوکار عاطف اسلم کی اگر بات کی جائے تو انہوں نے اپنے کالج کے دنوں میں ہم جماعت گوہر ممتاز کے ساتھ مل کر ‘جل’ بینڈ کے بینر تلے سال 2003 میں ‘عادت’ نامی ایلبم نکالی جس کے بعد گلوکار شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

    عاطف اسلم کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں، نئے گلوکاروں نے عاطف اسلم کی آواز اور لہجہ بنا کر گانے بھی گائے لیکن پھر بھی عاطف اسلم کے قریب کوئی نہیں پہنچ سکا۔

    عاطف اسلم کے ہم آواز سرمد سلمان نامی پاکستانی نوجوان کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جسے سن کر ہر کوئی حیرت میں مبتلا ہے، نوجوان کی آواز ہو بہ ہو عاطف اسلم کی طرح ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sarmad Salman (@sarmadsalman99)

    عاطف اسلم اور سرمد سلمان کی آواز اگر آنکھ بند کر کے سنی جائے تو یہ پہچاننا مشکل ہوجائے گا کہ کون گا رہا ہے۔

    ہانیہ عامر کی بھارت میں مقبولیت، بھارتی صحافی نے انٹرویو کیلئے وقت مانگ لیا

    پاکستانی نوجوان سرمد سلمان نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ بچوں کے ڈاکٹر ہیں لیکن انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر بائیو میں ڈاکٹر کے علاوہ خود کو آرٹسٹ بھی لکھا ہے۔

  • معروف اداکارہ عابدہ پروین اور عاطف اسلم کے کنسرٹ میں پہنچ گئیں

    معروف اداکارہ عابدہ پروین اور عاطف اسلم کے کنسرٹ میں پہنچ گئیں

    موسیقی کے دلدادہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور مہوش حیات عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ عابدہ خانم اور گلوکار عاطف اسلم کے کانسرٹ میں پہنچ گئیں۔

    گزشتہ روز ابوظہبی میں منعقدہ میوزک کانسرٹ میں گلوکار عاطف اسلم اور مایہ ناز گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنی سحر انگیز آواز کا جادو جگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rehan Siddiqi (@rehanhumfm)

    اس کنسرٹ میں پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر اور مہوش حیات نے بھی شرکت کی جہاں انہیں لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    دونوں اداکاروں نے اس کنسرٹ کی مختلف تصاویر اپنی انسٹا اسٹوری پر لگائیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے تصاویر میں دونوں خوب ادکارؤں کو انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    کانسرٹ میں صوفی کلام کی مایہ ناز گلوکارہ عابدہ پروین اور عاطف اسلم نے ڈیوٹ سانگ کے ذریعے اپنی سحر انگیز آواز کا ایسا جادو جگایا کہ وہاں موجود ہر کوئی جھوم اٹھا۔

  • عابدہ پروین اور عاطف اسلم کی پرفارمنس پر شائقین جھوم اٹھے، ویڈیو وائرل

    عابدہ پروین اور عاطف اسلم کی پرفارمنس پر شائقین جھوم اٹھے، ویڈیو وائرل

    صوفیانہ کلام کی مایہ ناز گلوکارہ عابدہ پروین اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے دبئی کنسرٹ میں اپنی خوبصورت پرفارمنس سے سماع باندھ دیا۔

    گزشتہ روز ابوظہبی میں منعقدہ میوزک کانسرٹ میں گلوکار عاطف اسلم اور مایہ ناز گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنی سحر انگیز آواز کا جادو جگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

    گلوکار عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ابوظہبی میں منعقدہ حالیہ کانسرٹ کی ویڈیو شیئر کی جس میں صوفی گائیکی کی ملکہ کہلائی جانے والی مقبول گلوکارہ عابدہ پروین کو گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

    عاطف اسلم کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عابدہ پروین  اپنے مقبول زمانہ کلام ’ دمام دم مست قلندر‘ سے آغاز کرتی ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے اسٹیج پر موجود عاطف اسلم بھی کلام پر جھوم اٹھتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

    عاطف اسلم نے اس کے علاوہ دیگر ویڈیوز بھی شیئر کی جس میں انہیں عابدہ پروین کے ساتھ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاکستان گلوکار نے لکھا کہ ’ اسے جادو کہتے ہیں، اسے حقیقت کہتے ہیں‘۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد خوب وائرل ہورہا ہے جسے صارفین و دیگر اسٹارز بھی پسند کررہے ہیں۔