Tag: عاطف اسلم

  • عاطف اسلم کی ملیالم فلم انڈسٹری میں انٹری

    عاطف اسلم کی ملیالم فلم انڈسٹری میں انٹری

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم سالوں بعد بھارتی فلم انڈسٹی میں دوبارہ واپسی کے لیے تیار ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اردو، ہندی اور پنجابی میں سُپر ہٹ گانا گانے کے بعد اب ملیالم گلوکاری میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shane Nigam (@shanenigam786)

    رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم نے ملیالم فلم ’حال‘ کے لیے گلوکاری کی ہے، میلالم فلم ’حال‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ملیالم اداکار شین نگم نے انسٹاگرام پر عاطف اسلم کے ہمراہ لی گئی اپنی تصویر پوسٹ کی۔

    شین نگم نے اپنی پوسٹ میں عاطف اسلم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’عادت، وہ لمحے، تیرے بن، یہ آپ کے وہ گانے ہیں جو ہمیشہ میرے دل کے قریب رہتے ہیں، آپ کی آواز سُن کر سکون ملتا ہے۔

    اداکار نے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’ میں واقعی خوش قسمت ہوں کہ مجھے آپ سے ملنے کا موقع ملا اور آپ نے میری فلم ’حال‘ کے لیے گلوکاری کی، میں تو پہلے ہی آپ کے اس ڈیبیو ملیالم گانے کا دیوانہ ہوچکا ہوں، مجھے اُمید ہے کہ ہر کوئی اسے پسند کرے گا۔

    میڈیارپورٹ کے مطابق بیرون ملک کے ایک اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیے گئے اس گانے کو نندا گوپن وی نے کمپوز کیا ہے، جب کہ اس کے بول مرید المیر اور نیرج کمار نے لکھے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک مقبول خاتون گلوکارہ نے عاطف اسلم کے ساتھ مل کر یہ گانا گایا ہے۔

  • عاطف اسلم اور انکی اہلیہ کی اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں شرکت؟

    عاطف اسلم اور انکی اہلیہ کی اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں شرکت؟

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی لندن میں منعقدہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریب میں شرکت کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے لندن کے شاندار اسٹوک پارک اسٹیٹ میں منعقدہ ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات میں پرفارم کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لندن میں اننت امبانی اور اُن کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی اپنی اہلیہ سارہ بھروانہ کے ہمراہ شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

    دوسری جانب گلوکار عاطف اسلم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور اہلیہ سارہ کی تصاویر شیئر کیں جس میں دونوں کو شاندار گاڑی سے اترے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    عاطف اسلم نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا’ ٹیم اے اے، یہ رات کبھی نہیں بُھلائی جاسکتی‘ ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ کے ہیش ٹیگ میں لندن بھی لکھا جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ تصاویر اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں شرکت کے دوران لی گئیں، تاہم انہوں نے یہ بات واضح نہیں کی کہ وہ کس تقریب میں شرکت کررہے ہیں۔

     

    اس کے علاوہ یحییٰ شاٹس نامی فوٹوگرافر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سارہ کی چند تصاویر پوسٹ کیں تھی جس کے کیپشن میں بتایا تھا کہ یہ تصاویر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب میں شرکت کے دوران لی گئیں۔

    لیکن یحییٰ شاٹس نامی فوٹوگرافر نے یہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد اپنی پوسٹ ہی ڈیلیٹ کردیں، اس کے علاوہ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تقریب میں عاطف اسلم کے علاوہ  راحت فتح علی خان، وارث بیگ سمیت چند پاکستانی فنکاروں نے شاندار پرفارم کیا۔

    ایشیا کے امیر ترین شخص بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، جبکہ دونوں جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

  • ویڈیو: میوزک کنسرٹ میں خاتون مداح عاطف اسلم کو گلے لگا کر رو پڑی

    ویڈیو: میوزک کنسرٹ میں خاتون مداح عاطف اسلم کو گلے لگا کر رو پڑی

    عالمی شہرت یافتہ اور پاکستان کے گلوکار عاطف اسلم سے میوزک کنسرٹ کے دوران ایک بنگالی مداح مل کر روپڑیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی اچانک اسٹیج پر آتی ہے اور عاطف اسلم کو گلے لگا کر رونے لگتی ہے، اس دوران انہیں یہ بھی کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’آئی لوو یو عاطف‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس دوران عاطف اسلم مداح کو تسلی دیتے ہیں، جبکہ دیوانی مداح کو عاطف اسلم کے ہاتھ پر بوسہ بھی دیتے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم سیکیورٹی اہلکار مداح کو وہاں سے لے جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ کنسرٹ کب اور کہاں ہوا اس حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ کچھ روز قبل ہی یہ کنسرٹ بنگلادیش میں منعقد ہوا تھا۔

  • ’میری زندگی کا سب سے خاص لمحہ‘ بھارتی گلوکار انوو جین کی عاطف اسلم سے ملاقات

    ’میری زندگی کا سب سے خاص لمحہ‘ بھارتی گلوکار انوو جین کی عاطف اسلم سے ملاقات

    بھارت کے مشہور گارسٹ و گلوکار انوو جین نے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم سے ملاقات کو زندگی کا خاص لمحہ قرار دیدیا۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی گلوکار انوو جین نے پاکستانی میوزک آئیکون عاطف اسلم کے ساتھ ایک دل کو چھو لینے والے لمحات کی تصویر شیئر کی ہے۔

    بھارتی گلوکار انوو جین نے عاطف اسلم سے ملاقات کے بارے میں بتایا اور ان کے ساتھ گانا گانے کو یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے گلوکار کی تعریفوں کی پل باندھ دیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anuv Jain (@anuvjain)

    بھارتی گلوکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ کیا شاندار رات تھی، یہ تصویر رات 3 بجے لی گئی اس سے پہلے عاطف اسلم سر اور ان کے بینڈ نے ایک سادہ سے باربی کیو ڈنر کو ڈھائی گھنٹے پر مشتمل بہترین جیم سیشن بنادیا۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anuv Jain (@anuvjain)

    انہوں نے لکھا کہ ’لیجنڈ سے کچھ قدموں کے فاصلے پر بیٹھنا میری زندگی کا سب سے خاص لمحہ ہے، اس خاص رات اور پوری جنریشن کو انسپائر کرنے کیلئے آپ کا شکریہ ‘۔

    واضح رہے کہ بھارتی گلوکار انوو جین نے 2018 میں ایک گانا ’بارشیں‘ ریلیز کیا اس گانے کو نئی نسل کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور گانے پر انسٹا گرام ریلز بھی کثرت سے بنائی گئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anuv Jain (@anuvjain)

    دیکھتے ہی دیکھتے بہت ہی کم وقت میں بھارت گلوکار نے بھارت اور پاکستان میں اپنی پہچان بنالی، ان کی موسیقی کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

  • عاطف اسلم کی بیٹی حلیمہ کس کی ہمشکل ہے؟

    عاطف اسلم کی بیٹی حلیمہ کس کی ہمشکل ہے؟

    پاکستان کے مشہور زمانہ گلوکار عاطف اسلم کی بیٹی حلیمہ کو بھارتی اداکار رنبیر اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا کپور کی ہمشکل قرار دے دیا گیا۔

    عاطف اسلم نے 23 مارچ کو اپنی ننھی پری حلیمہ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بیٹی کا چہرہ پہلی مرتبہ مداحوں کو دکھایا۔

    واضح رہے کہ سال 2012 میں عاطف اسلم نے سارہ بھروانہ سے شادی کی تھی جن سے ان کے دو بیٹے عبدالاحد، آریان اسلم اور ایک بیٹی حلیمہ ہے۔

    عاطف اسلم کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں شامل ایک تصویر میں عاطف حلیمہ کو ہوا میں اچھال رہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں حلیمہ صوفے پر کھڑی کیمرے کو دیکھ رہی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد مذکورہ تصویر کو دیکھ کرایک ہی خیال کا اظہار کرتی نظر آرہی ہے کہ حلیمہ ہو بہ ہو بالی وڈ اسٹار کڈ راہا کپور لگ رہی ہیں۔

    مودی سرکار نے کنگنا رناوت کو خوشخبری سنادی

    عاطف اسلم کے پوسٹ کا کمنٹ سیکشن، اس ایک تبصرے سے بھر گیا ہے اور ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اس حوالے سے بات کی جارہی ہے۔

  • عاطف اسلم نے بیٹی کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دی

    عاطف اسلم نے بیٹی کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دی

    معروف گلوکار عاطف اسلم نے ننھی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر پہلی جھلک مداحوں کو دکھا دی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار عاطف اسلم نے ننھی بیٹی حلیمہ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    ایک تصویر میں عاطف اسلم بیٹی کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں ننھی حلیمہ گھر میں موجود ہیں۔

    گلوکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بابا نے شہزادی کا جوتا جیب میں رکھا ہے جب حلیمہ کو چاہیے ہوگا بتادینا۔

    انہوں نے ننھی بیٹی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے آج کی تاریخ بھی درج کی۔

    عاطف اسلم کی بیٹی کی سالگرہ پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور دعائیں دی جارہی ہیں۔

    واضح رہے کہ عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ 2012 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

  • عاطف اسلم کا ماہ رمضان کی مناسبت سے روح پرور کلام، ویڈیو دیکھیں

    عاطف اسلم کا ماہ رمضان کی مناسبت سے روح پرور کلام، ویڈیو دیکھیں

    بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اس سال ماہِ صیام کے حوالے سے ’اللہ ہو اللہ‘ کے کلام کے ساتھ جلوہ گر ہو گئے۔

    پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے موسیقی کیریئر کے دوران اب تک کئی طرح کے گانے گائے اور تقریباََ ان کے سب گانے ہی ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیے جاتے ہیں۔

    تاہم عاطف اسلم گانوں کے ساتھ حمد اور نعتیں بھی پڑھتے ہیں اسی طرح سوشل میڈیا پر گردش کرتی کلام کی ویڈیو میں عاطف اسلم کی جادوئی آواز اور تاریخی بادشاہی مسجد کے خوبصورت مناظر نے دیکھنے والوں کے دلوں کو چھو لیا۔

    ’اللہ ہو اللہ‘ ریلیز ہوتے ہی عوام میں مقبول ہوگیا ہے، محض چند گھنٹے میں ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عاطف اسلم کی ایسے کلام عوام میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرتے رہے، ’وہی خدا ہے‘ ’اسماءالحسنیٰ‘ ’ اذان‘ ہو یا تاجدارِ حرم، عاطف اسلم اپنی آواز میں مداحوں کو تحفے دیتے رہتے ہیں۔

  • عاطف اسلم نے کس معروف کرکٹر کا آٹو گراف لیا؟

    عاطف اسلم نے کس معروف کرکٹر کا آٹو گراف لیا؟

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے پوری دنیا میں چاہنے والے موجود ہیں جو گلوکار کا آٹوگراف لینے کے لئے ترستے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف گلوکار عاطف اسلم ایک کھلاڑی کا دستخط شدہ بلا تھامے کھڑے ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے اعظم خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر چند تصاویر شیئر کی ہیں۔

    شیئر کی گئی تصاویر میں سے ایک میں اعظم خان کو اپنے گٹار پر گلوکار کا آٹو گراف لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا جبکہ ایک تصویر میں کھلاڑی اور گلوکار گٹار اور بلا اُٹھائے پوز دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by M Azam Khan (@azam77khann)

    معین خان کے صاحبزادے اعظم خان نے عاطف اسلم کے ہاتھوں میں موجود بلے پر نیک تمناؤں کے ساتھ ان کے لیے ایک خوبصورت دعا اور اپنے دستخط بھی تحریر کئے۔

    اعظم خان نے مذکورہ انسٹا گرام پوسٹ کے کیپشن میں عاطف اسلم کے ماضی میں دیئے گئے انٹرویو سے چند الفاظ بھی تحریر کئے، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ”دنیا چاہے کچھ بھی کہے لیکن تم یقین رکھو – عاطف اسلم“۔

    اعظم خان نے اس کے ساتھ ہی عاطف اسلم سے ملاقات پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور لکھا کہ اب بھی غیرمعمولی صلاحیتوں کے مالک گلوکار عاطف اسلم سے ہونے والی ملاقات کے سحر میں جکڑا ہوا ہوں۔

  • ثانیہ مرزا کی عاطف اسلم کے کنسرٹ میں شرکت، تصویر وائرل

    ثانیہ مرزا کی عاطف اسلم کے کنسرٹ میں شرکت، تصویر وائرل

    عالمی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے دبئی میں معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ سے ملاقات کی ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں دبئی میں اپنا ویک اینڈ انجوانے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    دبئی میں موجود ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر نئی اسٹوریز شیئر کی ہیں جن کے مطابق اُنہیں عاطف اسلم کا کنسرٹ انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    جبکہ بھارتی ٹینس اسٹار نے انسٹاگرام اسٹوری پر عاطف اسلم کے کنسرٹ کی ایک کلپ بھی شیئر کی ہے جبکہ انہوں نے ایک اور سارہ سیال کے اکاؤنٹ سے ان کی اسٹوری کو ری شیئر کیا ہے۔

    اس کنسرٹ سے عاطف اسلم کی اہلیہ، سارہ سیال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ثانیہ مرزا کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ۔‘

    تصویر میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور اُن کی اہلیہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

  • ’فرحان سعید عاطف اسلم بننا چاہتے تھے‘

    ’فرحان سعید عاطف اسلم بننا چاہتے تھے‘

    گلوکار و اداکار گوہر ممتاز نے فرحان سعید کے ’جل‘ بینڈ سے علیحدگی کی وجہ بتادی۔

    ’جل‘ بینڈ کی بنیاد 2002 میں عاطف اسلم، گوہر ممتاز اور فرحان سعید نے ساتھ رکھی تھی اور ان کے گانے ’دل ہارے پُکارے۔‘ ’سجنی۔‘ ’عادت‘۔ اور ’وہ لمحے۔‘ کو خوب سراہا گیا تھا۔

    تاہم عاطف اسلم کے ’جل‘ بینڈ سے الگ ہونے کے بعد یہ ٹوٹ گیا۔

    عاطف اسلم تینوں میں سب سے کامیاب رہے اور انہوں نے پاکستان ہی نہیں بھارت میں بھی سپر ہٹ گانے گائے۔

    گوہر ممتاز اور فرحان سعید نے گلوکاری کے بعد مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

    تاہم اب گوہر ممتاز نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ فرحان سعید نے علیحدگی اس لیے اختیار کی کیونکہ وہ عاطف اسلم کے نقش قدم پر چلنا چاہتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ فرحان سعید بالی ووڈ میں جاکر عاطف اسلم بننا چاہتے تھے، میں ان سے کہتا تھا کہ تم جانتے ہو۔۔۔ وہ عاطف اسلم ہے۔‘ اسے وہ گانے ملے جنہوں نے اسے صحیح وقت پر مقبول بنایا۔

    گوہر ممتاز نے فرحان سعید کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جل ان کے لیے اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا بہترین پلیٹ فارم تھا۔

    گلوکار نے کہا کہ انہیں فرحان سعید کے فیصلے سے تکلیف ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے ایک اوسط گلوکار کو ہٹ کرنے کے لیے بہت زیادہ محنت کی تھی۔