Tag: عاطف اسلم

  • عاطف اسلم کا  گانا ’جی وے سوہنیا جی‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    عاطف اسلم کا گانا ’جی وے سوہنیا جی‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول

    پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کا سات سال کے طویل عرصے کے بعد بھارتی فلم کیلئے گایا گیا گانا آخر کار ریلیز کردیا گیا۔

    عاطف اسلم بالی وڈ کی دنیا سے گزشتہ سات سال سے دور ہیں اور ان کے بھارتی مداح بھی اس عرصے میں ہر دن ان کے بھارت واپسی کے منتظر رہے اور سوشل میڈیا پر اس خواہش کا اظہار بھی کیا جاتا رہا کہ بھارتی فلمیں عاطف اسلم کے گانے کے بغیر ادھوری سی ہیں۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سال 2024 کے آغاز پر پاکستانی اداکار عمران عباس نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی،جس میں ان کی بھارتی پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا جی‘ کا ٹیزر تھا جبکہ اس ویڈیو کلپ میں عاطف اسلم کی آواز واضح طور پر سنی جاسکتی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imran Abbas (@imranabbas.official)

    اب 29 جنوری کو عاطف اسلم نے اس حوالے پہلی پوسٹ جاری کرنے کیلئے انسٹاگرام کا رُخ کیا اور اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس فلم کا پوسٹر جاری کیا جس میں اس گانے کے ریلیز کی تاریخ 30 جنوری درج تھی اور پوسٹر میں عاطف اسلم کی تصویر بنی دیکھی۔

    عاطف اسلم کے بعد عمران عباس نے 30 جونری کو انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس گانے کے ریلیز ہونے کی خبر مداحوں کو دی۔

    عاطف اسلم کے چاہنے والوں نے اس پوسٹ کو دیکھتے ہی یوٹیوب کا رخ کیا اور اس گانے کی ویڈیو کے ساتھ عاطف اسلم کی مسحور کن آواز سے محظوظ ہوئے۔

    مذکورہ گانا پنجابی زبان میں ہے اور یہ گانا فلم کا ٹائٹل سانگ ہے جس کو کچھ ہی دیر میں 2 ملین ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

  • عاطف اسلم نے دوران کنسرٹ نوٹ پھینکنے والے سے کیا کہا؟

    عاطف اسلم نے دوران کنسرٹ نوٹ پھینکنے والے سے کیا کہا؟

    دنیا بھر میں مقبول پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کنسرٹ کے دوران نوٹ پھینکنے والے کو بہترین نصیحت کردی۔

    معروف گلوکار عاطف اسلم ان دنوں امریکہ میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنے پرستاروں کو اپنی سریلی آواز سے محظوظ کررہے ہیں۔

    ایسے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنسرٹ کے دوران ایک شخص عاطف اسلم کی جانب نوٹ پھینکتا ہے جس پر وہ کنسرٹ روک دیتے ہیں۔

    عاطف اسلم نے اس موقع پر غصہ کرنے کے بجائے اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ وہ اپنے پیسے آکر سمیٹ لیں اور انہیں کسی اچھی جگہ پر عطیہ کردیں۔

    پاکستانی گلوکار نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ آپ امیر ہیں لیکن پیسے کو اچھے مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کی عزت کرنی چاہئے۔ عاطف اسلم کے اس عمل کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

  • عاطف اسلم کے گھر عشرہ رحمت میں رحمت خداوندی کی آمد

    عاطف اسلم کے گھر عشرہ رحمت میں رحمت خداوندی کی آمد

    لاہور: پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم کے ہاں پہلے روزے کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    معروف گلوکار و اداکار عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ ان کے یہاں عشرہ رحمت میں بیٹی جیسی رحمت کی آمد ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

    عاطف اسلم نے کیپشن میں لکھا کہ آخر کار انتظار ختم ہوا، میرے دل کی نئی ملکہ آگئی بچہ اور سارہ دونوں ٹھیک ہیں الحمدللہ، براہ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    ’حلیمہ عاطف اسلم کی طرف سے رمضان مبارک‘

    عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ  ان کی اہلیہ سارہ اور بیٹی مکمل صحتیاب ہیں اور خیریت سے ہیں۔

  • سجل اور دنانیر کے گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    سجل اور دنانیر کے گنگنانے کی ویڈیو وائرل

    معروف اداکارہ سجل علی اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کے گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    معروف پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہو رہی ہے اور مداح اسے بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    یہ ویڈیو اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر ہونے اور مقبولیت کے ریکارڈز توڑنے والے ڈرامے صنف آہن کی شوٹنگ کے دوران کی ہے۔

    ویڈیو میں سجل اور دنانیر معروف گلوکار عاطف اسلم کا گانا جینا جینا گنگناتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    دونوں نے ملٹری یونیفارم پہنا ہوا ہے جس سے ظاہر ہے کہ ویڈیو شوٹنگ کے دوران وقفے میں بنائی گئی۔ مداحوں نے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور تعریفی کمنٹس کیے۔

    گو کہ مقبول ڈرامہ صنف آہن ختم ہوچکا ہے لیکن اس میں کام کرنے والی اداکارائیں بہترین دوست بن چکی ہیں اور اکثر ایک ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

  • سلمان خان نے اپنی نئی فلم سے عاطف اسلم کا گانا نکلوادیا

    سلمان خان نے اپنی نئی فلم سے عاطف اسلم کا گانا نکلوادیا

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان نے انتہا پسندوں کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے اپنی نئی آنے فلم سے عاطف اسلم کا گانا نکلوادیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جانب سے پلواما حملے کے بعد سے پاکستان کے خلاف محاذ آرائی کا سلسلہ جاری ہے، بالی ووڈ کے سلطان نے بھی انتہا پسندوں کے آگے ہار گئے انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ’نوٹ بک‘ سے عاطف اسلم کے گانے کو نکال دیا۔

    سلمان خان نے اپنے پروڈکشن ہاؤس خان فلمز کو ہدایت جاری کی ہے کہ فوری طور پر عاطف اسلم کا گانا فلم سے نکال کر کسی بھارتی گلوکار کی آواز میں گانا ریکارڈ کیا جائے۔

    مزید پڑھیں: بھارت نے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹادئیے

    دبنگ خان کے مطابق عاطف اسلم کے گانے کے نکلنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا بھارتی گلوکار اس گانے کو ایک سے دو دن میں مکمل کرلیں گے۔

    خان فلمز کی نئی فلم ’نوٹ بک‘ کے ذریعے بھارتی اداکار پرونتن بہل اور ظہیر اقبال ڈیبیو کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی شاعر جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی بھی حالیہ پاک بھارت حالات کے سبب دورہ پاکستان منسوخ کرچکے ہیں یہی نہیں کپل شرما نے بھی تین بار پاکستان کا دورہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔

    یاد رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کو بھی پاکستان مخالف بیان نہ دینے پر دی کپل شرما شو سے نکال دیا گیا تھا، کپل شرما کا کہنا تھا کہ سدھو کو شو سے نکالنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔

  • بھارت نے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹادئیے

    بھارت نے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹادئیے

    ممبئی: بھارت کی مشہور میوزک کمپنی نے انتہا پسند تنظیم کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹا دئیے۔

    تفصیلات کے مطابق پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے، بھارتی ریاست مہاراشٹر میں نونریمان سینا کی دھمکی پر بھارت کی نامور میوزک کمپنی نے سوشل میڈیا پر پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹادئیے۔

    انتہا پسندوں نے میوزک کمپنیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام کرنا بند کیا جائے ورنہ ہم اپنے انداز میں ایکشن لیں گے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی گلوکاروں کو اکثر دھمکیاں موصول ہوتی آئی ہیں اور پلوامہ حملے کے بعد بھارت کا یہی ردعمل سامنے آیا ہے۔

    بھارت میں بیشتر گلوکاروں جیسے عاطف اسلم، راحت فتح علی خان کو خاص مقبولیت حاصل ہے اور بھارتی عوام کی بڑی تعداد پاکستانی گلوکاروں کے گانے سننا چاہتی ہے۔

    مزید پڑھیں: شیو سینا کی دھمکی، استاد غلام علی کا کنسرٹ ملتوی

    لیکن اب بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان گلوکاروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ چند برس قبل بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں پر بھارت میں استاد غلام علی خان کا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا تھا۔

    استاد غلام علی خان کو ممبئی میں بھارتی مایہ ناز غزل گائیک جگجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر فارم کرنا تھا، اس کے بعد پونا میں اسی ہفتے ایک اور کنسرٹ بھی شیو سینا کی دھمکیوں سے منسوخ ہوا تھا۔

    خیال رہے کہ بھارتی اداکار بھی پاکستانی گلوکاروں کی مقبولیت سے خائف نظر آتے ہیں، بھارتی گلوکار ابھیجیت سنگھ نے پاکستانی گلوکاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

  • گلوکار عاطف اسلم کا نیا گانا ’بارشیں‘ ریلیز

    گلوکار عاطف اسلم کا نیا گانا ’بارشیں‘ ریلیز

    لاہور: معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ’بارش‘ کے نام سے نیا گانا ریلیز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم کا نیا گانا ’بارشیں‘ ریلیز کردیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے، گانے میں عاطف اسلم کا ساتھ بھارتی اداکارہ نشرت بھروچا نے دیا ہے۔

    گانے کی ویڈیو میں عاطف اسلم افسردہ دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ ان کی دوست ان کو چھوڑ کر چلی گئی ہیں، گانے کے بول ہیں ’بارشیں یوں اچانک ہوئیں تو لگا تم شہر میں ہو۔‘

    گانے ’بارشیں‘ کے بول بھارتی کمپوزر آرکو پراوو مکھرجی نے دئیے ہیں، عاطم اسلم کے نئے گانے کو یو ٹیوب پر ایک کروڑ 6 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

    ان کے نئے گانے کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے، اس سے قبل عاطف اسلم کا گانا ’بارہ بجے‘ ریلیز ہوا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

    یہ پڑھیں: ’ چابی تو دے‘، عاطف اسلم مہنگی گاڑی سے اتر کر رکشے میں بیٹھ گئے

    ایک بھارتی صارف کمار روہت نے گانے کو پسند کرتے ہوئے لکھا کہ ’عاطف بھائی آپ کی آواز بالکل الگ ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔‘

    ایک اور صارف نے بارشیں گانے کو پسند کرتے ہوئے لکھا کہ آپ آواز کے شہنشاہ ہیں۔

  • ’ چابی تو دے‘، عاطف اسلم مہنگی گاڑی سے اتر کر رکشے میں بیٹھ گئے

    ’ چابی تو دے‘، عاطف اسلم مہنگی گاڑی سے اتر کر رکشے میں بیٹھ گئے

    تھائی لینڈ: پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم مہنگی گاڑی سے اتر کر رکشے میں سوار ہوئے مگر انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، اُن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم گزشتہ دنوں بینکاک میں تھے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے لیے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے صارفین نے بہت سراہا اور دلچسپ تبصرے کیے۔

    پاکستانی گلوکار کی مشکوک حرکت کے ساتھ شروع ہونے والی ویڈیو کو صارف آخر تک دیکھنے پر مجبور ہیں جس میں عاطف اسلم ایک مہنگی گاڑی مرسیڈیز بینز سے اچانک اترے اور ڈرائیور کو بولنا شروع کردیا۔

    مزید پڑھیں: سوئٹزرلینڈ: عاطف اسلم حلال سحری تلاش کرنے میں کامیاب

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم نے قریب کھڑے شخص کو بولا ’کیا یار تیری مرسیڈیز چلتی ہی نہیں ہے‘۔ یہ الفاظ ادا کرتے ہوئے وہ قریب میں کھڑے رکشے کی جانب بڑھے اور ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گئے۔ پاکستانی گلوکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’چابی تو دے‘۔

    عاطف اسلم جب گاڑی سے نیچے اترے تو انہیں روکنے کے لیے آوازیں بھی لگائیں گئیں مگر انہوں نے ان سنی کردی۔ یاد رہے کہ ’ٹک ٹک‘ بینکاک کی روایتی سواری ہے جو کو چلانے کے لیے چابی کی ضرورت نہیں بلکہ یہ آٹومیٹک طریقے سے اسٹارٹ ہوتی ہے۔ پاکستانی گلوکار کو جب اس بات کا علم ہوا کہ رکشہ چابی سے نہیں چلتا تو وہ مسکرائے اور نیچے اتر گئے۔

    View this post on Instagram

    Chabi to day #atifaslam #tuktuk #bangkok

    A post shared by Atif Aslam (@atifaslam) on

  • گلوکارعاطف اسلم نے چیف جسٹس کو ڈیمز فنڈ کے لیے 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کردیا

    گلوکارعاطف اسلم نے چیف جسٹس کو ڈیمز فنڈ کے لیے 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کردیا

    اسلام آباد: معروف گلوکار عاطف اسلم نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو ڈیمز فنڈ کے لیے 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار عاطف اسلم نے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چیف جسٹس کو ڈیمز فنڈ کے لیے 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امپائر علیم ڈار نے ڈٰیمز فنڈز میں 10 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک اور بیرون ملک پاکستانی ڈٰیمز فنڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں، چیف جسٹس اور وزیر اعظم نے ڈیم فنڈز قائم کرکے احسن قدم اُٹھایا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈیمز ہمارے لیے اور ہماری آنے والی نسلوں کے لیے بہت بڑا تحفہ ہیں، اوورسیز پاکستانی ڈیمز فنڈز میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالیں یہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان نے اپنے خطاب میں ڈیم بنانے کے لیے قوم سے مدد مانگی تھی اور پیغام میں کہا تھا پاکستان بہت سے مسائل کا شکار ہے مگر سب بڑا مسئلہ پانی کی کمی ہے، ڈیم بنانا ناگزیر ہوگیا ہے، ڈیم نہ بنائے تو 2025میں پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی، پاکستان میں قحط پڑسکتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپیل کی ڈیم بنانے کے لئے آج سے جہاد کرنا ہے، اوورسیز پاکستانی کم ازکم ایک ہزارڈالر ڈیم فنڈز میں بھیجیں۔چیف جسٹس اورپرائم منسٹر فنڈزکو ضم کیا جارہا ہے، یقین دلاتا ہوں قوم کے پیسے کی خود حفاظت خود کروں گا۔