Tag: عاطف اسلم

  • گلوکارعاطف اسلم کو جشن آزادی پریڈ میں بھارتی گانا سنانا مہنگا پڑ گیا

    گلوکارعاطف اسلم کو جشن آزادی پریڈ میں بھارتی گانا سنانا مہنگا پڑ گیا

    نیویارک: معروف گلوکار عاطف اسلم کو جشن آزادی پریڈ میں بھارتی فلم کا گانا سنانا مہنگا پڑ گیا، شرکاء ناراض ہوکر گلوکار کا کنسرٹ چھوڑ کر چلے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گلوکار عاطف اسلم نے نیویارک میں منعقدہ جشن آزادی پریڈ میں بھارتی فلم کا مشہور گانا سنا ڈالا، عاطف اسلم کی جانب سے بھارتی گانا گانے پر پاکستانی کمیونٹی سراپا احتجاج ہوگئی، شرکاء نے ناراض ہوکر گلوکار کا کنسرٹ کا بائیکاٹ کردیا۔

    پاکستانی کمیونٹی نے مطالبہ کیا کہ گلوکار عاطف اسلم کا بائیکاٹ کیا جائے، گلوکار کو سوشل میڈیا پر بھی آڑے ہاتھوں لیا گیا، بھارتی گانا گنگنانے واالے عاطف اسلم نے پریڈ میں قومی پرچم تھامنے سے بھی انکار کردیا۔

    گلوکار محمد علی شہکی نے کہا کہ جشن آزادی پریڈ میں بھارتی گانا گانا مناسب نہیں ہے، مجھ سے کوئی بھارتی گانے کی فرمائش کرتا تو منع کردیتا۔

    ندیم جعفری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی پریڈ میں بھارتی گانا نہیں گانا چاہئے تھا، عاطف اسلم کے 90 فیصد گانے ہی بھارت میں ریلیز ہوئے ہیں۔

    گلوکار ابرار الحق نے کہا کہ عاطف اسلم کو خیال کرنا چاہئے تھا، غلطی درگزر کردیں، جشن آزادی پریڈ میں عاطف اسلم کو بھارتی گانا نہیں گانا چاہئے تھا، امید کرتا ہوں گلوکار آئندہ اس چیز کا خیال رکھیں گے۔

    واضح رہے کہ نیویارک میں جشن آزادی پریڈ کے موقع پر بھارتی فلم کا مشہور گانا ’تیرا ہونے لگا ہوں‘ گایا تھا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

  • تاجدار حرم دنیا بھر میں مقبول ترین پاکستانی قوالی بن گئی

    تاجدار حرم دنیا بھر میں مقبول ترین پاکستانی قوالی بن گئی

    اسلام آباد: پاکستان کے مقبول ترین میوزک پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو کے آٹھویں سیزن میں گائی جانے والی قوالی ’تاجدار حرم‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی پہلی پاکستانی ویڈیو بن گئی۔

    اس خوبصورت قوالی کو دنیا کے 186 ممالک کے افراد نے خوب پسند کیا اور اسے یوٹیوب پر 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا۔

    یہ قوالی عاطف اسلم نے گائی تھی جبکہ اس کی موسیقی بابر علی کھنہ، ارسلان ربانی اور دیگر نے ترتیب دی۔

    کوک اسٹوڈیو کی جانب سے اس موقع پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا گیا کہ سیزن 9 میں راحت فتح علی خان اور مومنہ مستحسن کی آواز میں گایا جانے والا ’آفریں آفریں‘ گانا بھی یوٹیوب پر 10 کروڑ کا ہندسہ چھونے کے قریب ہے۔

    کوک اسٹوڈیو کے اب تک 10 سیزن نشر ہوچکے ہیں۔ کوک اسٹوڈیو کا انتظام روہیل حیات خان کے بعد اسٹرنگز بینڈ کے ہاتھ میں تھا تاہم اب انہوں نے بھی کوک اسٹوڈیو سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چار پاکستانی فنکار فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد

    چار پاکستانی فنکار فلم فیئر ایوارڈ کے لیے نامزد

    ممبئی: ہندو انتہاء پسندوں کی دھمکیوں اور پاک بھارت کشیدگی کے باوجود تاریخ میں پہلی بار چار پاکستانی فنکاروں کو فلم فئیر ایوارڈ  کے لیے نامزد کرلیا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے 62 ویں فلمی ایوارڈ فلم فئیر کے لیے ایوارڈز کی نامزدگیاں جاری کردی گئی ہیں، جس میں پاکستانی اداکار فواد خان کو ’کپور اینڈ سنز‘ میں بہترین معاون اداکار کے لیے نامزد کیا گیا۔

    پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو سلمان خان کی معروف فلم سلطان کے گیت ’جگ گھومیا‘ کے لیے نامزد کیا گیا جبکہ پاکستانی پاپ سنگر عاطف اسلم کو فلم رستم کے گیت ’تیرے سنگ یارا‘ کو مقابلے میں شامل کیا گیا جبکہ پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کو فلم ’پنک‘ کے گیت کاری کاری کے لیے نامزد کیا گیاہے۔

    پڑھیں: ’’ پرکشش ایشائی خواتین کی فہرست میں پاکستانی اداکارہ بھی شامل ‘‘

    خیال رہے پاکستانی کلاسیکل گلوگار راحت فتح علی خان کو 2011 میں فلم عشقیہ کے گیت ’دل تو بچہ ہے جی‘ کے لیے ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے تاہم پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ساتھ چار فنکاروں کو فلم فیئر ایوارڈ میں نامزد کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ’’ جے پور فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش کا فیصلہ ‘‘

    واضح رہے گزشتہ برس مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم، اڑی سیکٹر پر حملے اور لائن آف  کنٹرول پر کشیدگی کے بعد بھارتی ہندو انتہاء پسندوں نے پاکستانی اداکاروں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے سنگین دھمکیاں بھی دی تھیں۔

  • عاطف اسلم کا جنید جمشید کو خراج عقیدت

    عاطف اسلم کا جنید جمشید کو خراج عقیدت

    لاہور: معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے حالیہ کنسرٹ میں جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اُن کا گایا ہوا گانا گنگنایا جس پرعوام نہ صرف غمزدہ ہوئے بلکہ گانے میں اُن کا ساتھ بھی دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پی کے 661 کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف گلوکار و مبلغ آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، جنید جمشید کے ہم سے بچھڑنے سے نہ صرف اُن کے گھر والے غمزدہ ہیں بلکہ مداح بھی اُن کی کمی محسوس کررہے ہیں۔


    پڑھیں: ’’ جنید جمشید کی جدائی پر بھارتی شاعر کی اثر انگیز نظم ‘‘


    دل دل پاکستان سے مشہور ہونے والے گلوکار جنید جمشید نے 2002 میں موسیقی کی دنیا کو خیرباد کہتے ہوئے دعوت و تبلیغ کے کام سے وابستہ ہوئے تاہم 2004 میں انہوں نے شوبز دنیا کو مکمل خیرباد کہہ دیا تھا۔


    مزید پڑھیں: ’’ جنید جمشید کا سفر زندگی ‘‘


    شوبززندگی ہو یا پھر اسلامی زندگی جنید جمشید نے دونوں ہی زندگیوں میں خوب اور عزت کمائی یہی وجہ ہے کہ آج ان کی جدائی کے بعد بھی ہر شخص انہیں اچھے الفاظ میں یاد کرتا نظر آتا ہے۔

    گزشتہ روز پاکستان کے معروف پاپ سنگر عاطف اسلم نے لاہور کے ایک کنسرٹ میں جنید جمشید کا ’’اعتبار بھی آ ہی جائے گا‘‘ اپنے مخصوص انداز میں گا یا جسے سُن کر کنسرٹ میں موجود لوگ نہ صرف خوش ہوئے بلکہ یہ گانا ساتھ گنگنانے بھی لگے۔

  • رواں ہفتے فنکاروں نے انسٹاگرام پر کیا شیئر کیا؟

    رواں ہفتے فنکاروں نے انسٹاگرام پر کیا شیئر کیا؟

    آج کل ہر شخص اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کچھ نہ کچھ شیئر کرنے میں مصروف رہتا ہے۔ اداکار اور فنکار بھی اس میں کسی سے پیچھے نہیں۔

    وہ اپنی شوٹنگز اور دیگر سرگرمیوں کے دوران کھینچی جانے والی مختلف تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔ ہم نے کچھ پاکستانی فنکاروں کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام میں دیکھا کہ انہوں نے رواں ہفتے کیا شیئر کیا۔

    گزشتہ ہفتے چونکہ برائیڈل فیشن ویک جاری تھا جس میں فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ زیادہ تر فنکاروں نے وہیں سے اپنے پسندیدہ لمحات شیئر کیے۔

    ماہرہ خان نے برائیڈل ویک کے دوران پہنے جانے والے خوبصورت جوڑے میں اپنی تصویر شیئر کی۔

    🌹 #divanipakistan @divanipakistan

    A photo posted by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

    ماڈل مہرین سید نے بھی برائیڈل ویک کے دوران کھینچی جانے والی تصویر شیئر کی۔

    ❤️

    A photo posted by Mehreen Syed (@imehreensyed) on

    عاطف اسلم نے اپنی ایک مداح کی جانب سے بنائی جانے والی یہ ویڈیو شیئر کی۔

    Thank you Sara for taking out time and making this video for me 🙂 hugs #aadeez #atifaslam

    A video posted by Atif Aslam (@atifaslam) on

    گلوکارہ زوئی وکاجی نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔ اس موقع پر وہ اپنے ہیئر اسٹائلسٹ کی تعریف کرنا نہ بھولیں۔

    فہد مصطفیٰ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ یہ تصویر شیئر کی۔

    Love Birds 😍

    A photo posted by Fahad Mustafa (@mustafafahad26) on

    علی ظفر اپنی اس تصویر میں سوچوں میں مگن نظر آرہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے نئے گانے پر کام کر رہے ہیں۔

    Mix.

    A photo posted by Ali Zafar (@ali_zafar) on

    ماورا ہوکین نے ایک فوٹو شوٹ کے دوران رکشہ میں بیٹھنے کی ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں وہ شرارے کے ساتھ جوگرز پہنے نظر آرہی ہیں۔

    آرٹ کے دلدادہ عمران عباس نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وان گوگ کی مختلف پینٹنگز کی ویڈیو بنائی گئی ہے۔

    ‘Loving Vincent’ by Dorota Kobiela & Hugh Welchman. Which painting by Van Gogh would you like to see being animated?

    A video posted by IMRAN ABBAS عمران عباس (@imranabbas.official) on

  • شیوسینا کی دھمکیاں، عاطف اسلم کا کنسرٹ منسوخ

    شیوسینا کی دھمکیاں، عاطف اسلم کا کنسرٹ منسوخ

    دہلی: بھارتی انتہا پسندوں کا ایک بار پھرپاکستان دشمنی کا مظاہرہ کردیا، شیوسینا کی دھمکیوں کے بعد عاطف اسلم کا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا، عاطف اسلم کا کنسرٹ بھارتی شہر پونا میں پچیس اپریل کوہونا تھا۔

    پاکستانی فنکاروں کی بڑھتی مقبولیت پر بھارتی انتہا پسند پارٹی شیو سینا نے ایک بارپھر طوفان کھڑا کردیا، گلوکار عاطف اسلم کا بھارتی شہر پونا میں پچیس اپریل کو کونسرٹ ہونا تھا مگر شیو سینا کی جانب سے انتظامیہ کو مسلسل دھمکیوں کا سامنا رہا۔

    شیو سینا کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی فنکار کو کسی بھی صورت بھارت میں پر فارم نہیں کرنے دیں گے۔

    انتظامیہ پریشان ہے کہ کانسرٹ کےایک ہزار ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں مگر اب شیو سینا کی دھمکیوں کی وجہ سے کنسرٹ کینسل کرنا پڑا، شیو سینا نے اس سے پہلے بھی کئی پاکستانی فنکاروں کو پرفارم کرنے سے روک چکی ہے۔

  • دنیا بھر میں آواز کا جادو جگانے والے عاطف اسلم آج 32ویں سالگرہ منارہے ہیں

    دنیا بھر میں آواز کا جادو جگانے والے عاطف اسلم آج 32ویں سالگرہ منارہے ہیں

    سحر انگیز آواز، منفرد انداز "عادت ” گا کر سب کو اپنا عادی بنانے والے عاطف اسلم بتیس برس کے ہوگئے ہیں۔

    پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے مداحوں کو خوشخبری دی ہے کہ وہ انہیں اپنی سالگرہ پر ایک خاص تحفہ دیں گے، عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ  بالی ووڈ پر توجہ کی وجہ سے ان کے البم ریلیز نہیں ہو رہے، مداحوں کی ناراضگی کو دور کرنے کے لئے وہ اپنا نیا البم تیار کر رہے ہیں جس کا پہلا گانا وہ اپنی سالگرہ کے روز ریلیز کریں گے۔

    گانا سروں بھری آواز سے کروڑوں دلوں کی دھڑکن بننے والے عاطف اسلم بارہ مارچ انیس سو تیراسی کو لاہور میں پیدا ہوئے، گانا دو ہزار چار سے اپنے کریئر کا باقاعدہ آغاز کرنے والے عاطف اسلم دیکھتے ہی دیکھتے موسیقی کی دنیا پر چھاگئے ۔

    عاطف اسلم کے پہلے البم کے گانے سپرہٹ ہوئے، عاطف اسلم نے اپنے کیرئیر میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے جوہر بھی دکھائے، دو ہزار گیارہ میں پہلی بار عاطف نے پاکستانی فلم ”بول “میں کام کیا ۔

    انہوں نے بالی ووڈ کی کئی مشہور فلموں کیلئے گانے گائے جبکہ جنتا بھائی کی لواسٹوری میں وہ خصوصی طور پر نظر آئے، گلوکار عاطف کی شاندار اور منفرد آواز نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی پسند کی جاتی ہے۔

    عاطف نے جہاں ملک میں اپنی پہچان بنائی وہیں سرحدوں کی حدود سے آگے نکل کر یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ گانا عاطف اسلم نے اپنی سحر انگیز آواز کی بدولت بیشتر ملکی اور غیر ملکی اعزازات اپنے نام کئے۔