Tag: عافیہ صدیقی کیس

  • وفاقی حکومت کو توہین عدالت کا نوٹس، 2 ہفتے میں‌ جواب طلب

    وفاقی حکومت کو توہین عدالت کا نوٹس، 2 ہفتے میں‌ جواب طلب

    اسلام آباد (21 جولائی 2025): اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کیس میں وفاقی حکومت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کیس میں تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

    ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے 3 صفحات پر شتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف، وزرا اور کابینہ ممبران کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے عدالتی حکم کے باوجود وجوہات جمع نہیں کرائیں۔ عدالت کے پاس توہین عدالت نوٹس جاری کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا تھا۔

    اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت عافیہ صدیقی رہائی اور وطن واپسی کیس میں وفاقی حکومت نے امریکی عدالت میں کیس میں معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا تھا۔

    وفاقی حکومت کے اس فیصلے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی عدالت میں معاونت سے انکار کی وجوہات پر رپورٹ طلب کر لی تھی اور جسٹس سردار نے کہا تھا کہ اگر رپورٹ پیش نہ کی گئی تو پوری کابینہ کو طلب کروں گا۔ عدالت صرف کابینہ نہیں بلکہ وزیر اعظم کےخلاف بھی کارروائی کرےگی۔ عدالت نے جون میں عدالت نے جواب طلب کیا تھا۔

    وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ عافیہ صدیقی کو امریکی عدالت نے 86 سال کی سزا کا حکم دیا تھا اور وہ امریکا کی بدنام زمانہ جیل گوانتا ناموبے میں قید کے اذیت ناک دن کاٹ رہی ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/mushtaq-ahmed-khan-on-aafia-siddiqui-case/

  • عافیہ صدیقی کیس :  وزیر اعظم اور کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا انتباہ

    عافیہ صدیقی کیس : وزیر اعظم اور کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا انتباہ

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں وزیر اعظم اور کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا انتباہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی سےمتعلق کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست گزار کی جانب سے وکیل عمران شفیق اور وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشدحفیظ اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔

    اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاق کی جانب سے پھر رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر معاونت سے انکار کی وجوہات پررپورٹ مانگی تھی۔

    جسٹس اعجازاسحاق خان نے ریمارکس دیئے وفاق کی رپورٹ پیش نہیں کی گئی توپوری کابینہ کو بلاؤں گا، کیوں نہ وفاقی کابینہ کے وزرا کیخلاف توہین عدالت کارروائی کی جائے؟ عدالت صرف کابینہ نہیں وزیراعظم کیخلاف بھی توہین عدالت کارروائی کرے گی۔

    جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا کہنا تھا کہ جون میں عدالت نے جواب مانگا تھا مگر کوئی رپورٹ نہیں آئی، 3 روز دے رہا ہوں رپورٹ پیش کی جائے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی اگلے ہفتے کی مہلت دے دیں توجسٹس اعجاز اسحاق نے کہا کہ اگلے ہفتے سے میری سالانہ چھٹیاں ہوں گی۔

    عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی آئندہ ہفتےتک کیلئے مہلت کی استدعا منظور کرلی اور سماعت 21 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔

  • حکومت کا امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں  فریق بننے سے انکار

    حکومت کا امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں فریق بننے سے انکار

    اسلام آباد : حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں معاونت اور فریق بننے سے انکار کردیا ، جس پر عدالت نے فریق نہ بننے کی وجوہات طلب کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر حکام پیش ہوئے۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حکومت نے امریکا میں کیس میں فریق نہ بننے کا فیصلہ کیاہے، جس پر عدالت نے استفسار کیا کس وجہ سے یہ فیصلہ کیاگیا، وجوہات کیا ہیں تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یہی فیصلہ کیا گیا ہے۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے حکومت یااٹارنی جنرل کوئی بھی فیصلہ کرتےہیں تواس کی وجوہات ہوتی ہیں، بغیر وجوہات کے کوئی فیصلہ نہیں کیاجاتاہے،یہ آئینی عدالت ہے، یہ نہیں ہوسکتاکہ کوئی عدالت میں آکر کہہ دے فیصلہ کیا ہے اور وجوہات نہ بتائے۔

    عدالت نے ہدایت کی آئندہ سماعت پر وجوہات سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا جائے، بعد ازاں کیس کی سماعت4 جولائی تک ملتوی کردی۔

  • عافیہ صدیقی کیس: عدالت نے وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے دنیا بھر کے دوروں کی تفصیلات طلب کرلی

    عافیہ صدیقی کیس: عدالت نے وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے دنیا بھر کے دوروں کی تفصیلات طلب کرلی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے دوران امریکا میں سزا معافی کی درخواست سے لے کر اب تک وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے دنیا بھر کے دوروں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    اسلام آبادہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور واپسی سے متعلق ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست گزار کی جانب سے وکیل عمران شفیق اور سابق سینیٹر مشتاق اور درخواست گزار ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور وزارت خارجہ کے نمائند عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیل مسٹر کلائیو اسمتھ کا ڈیکلریشن عدالت میں پیش کیا گیا۔

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل مسٹر کلائیو اسمتھ نے ڈیکلریشن عدالت میں پیش کیا گیا، جس کی عدالت نے تعریف کی اور وزارتِ خارجہ کو معاملات کو سفارتی سطح پر دیکھنے کی ہدایت کی۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ امریکا خود مختار ملک ہے، وہ ڈاکٹر فوزیہ کا ویزا مسترد کرسکتا ہے، امریکا وزیراعظم کا ویزا بھی مسترد کرسکتا ہے مگر معاملات کو سفارتی سطح پر لے جانا ہوتا ہے۔

    جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا ایسے معاملات ہمیشہ سفیر دیکھتے ہیں، عدالت نے کہا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ دستاویزات کے مطابق وفد تاخیر سے پہنچا مگر سفیر کہاں تھا؟

    وزارت خارجہ کے نمائندے نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ سے متعلق امریکی صدر کو لکھے گئے خط کا کوئی جواب نہیں آیا، عدالت نے کہا ملک کے ایگزیکٹو نے خط لکھا اوراس کا جواب نہیں آیا، اسے کیا سمجھیں، امریکا میں پاکستانی سفیر کو وفد کے جو بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کرنی چاہیے تھی۔

    عدالت نے امریکا میں سزا معافی کی درخواست سے لیکر اب تک وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے دنیا بھر کے دوروں کی تفصیلات اور وزارت خارجہ سے عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کے ڈیکلریشن پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ سے متعلق معاملات کو سفارتی سطح پر دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13 جنوری تک کے لیے ملتوی کر دی۔

     ایڈیشنل اٹارنی جنرل دوروں کی تفصیلات سے متعلق احکامات واپس لینے کی استدعا کرتے رہے۔

  • حکومت ڈاکٹر عافیہ کے کیس سے پوری طرح آگاہ ہے: وزیر خارجہ

    حکومت ڈاکٹر عافیہ کے کیس سے پوری طرح آگاہ ہے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت ڈاکٹر عافیہ کے کیس سے پوری طرح آگاہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں عافیہ صدیقی کے معاملے پر وزیر خارجہ شاہ محمود کا تحریری بیان پیش کیا گیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ امریکا سے پہلے عافیہ صدیقی کی ہم شیرہ نے ملاقات کی تھی، انھوں نے دفتر خارجہ میں بھی ملاقات کی تھی۔

    شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کا معاملہ وزیر اعظم کے دورۂ واشنگٹن میں اٹھایا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکا شکیل آفریدی کو مانگ رہا ہے، چاہتے ہیں عافیہ صدیقی کو بھی رہائی ملے: گورنر سندھ

    انھوں نے تحریری بیان میں کہا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ کے کیس سے پوری طرح آگاہ ہے، حکومت عافیہ صدیقی کی واپسی کے لیے وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔

    خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات میں ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ عافیہ صدیقی کے کیس پر بھی بات کی جائے گی، بعد ازاں انھوں نے امریکی میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شکیل آفریدی اور عافیہ صدیقی کے تبادلے کو امکانی قرار دیا۔

    یاد رہے پاکستانی خاتون عافیہ صدیقی کو نیو یارک کی ایک عدالت نے 86 برس کی قید کی سزا سنائی تھی، عافیہ صدیقی امریکا کے بین الاقوامی سطح پر مشہور تعلیمی ادارے میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم رہ چکی ہیں اور وہ ایک ذہین نوجوان سائنس دان تصور کی جاتی تھیں۔

  • عافیہ صدیقی کیس کو بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم

    عافیہ صدیقی کیس کو بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کوعافیہ صدیقی کیس کو بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عافیہ صدیقی وطن واپسی کیس کی سماعت کی۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کوبتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہر تین ماہ بعد کونسلر سے ملاقات ہوتی ہے، جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ جائزہ لیں، کیا عافیہ صدیقی کی سزا پاکستان میں پوری ہو سکتی ہے؟

    جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ عافیہ کا معاملہ بھی دیگر پاکستانی قیدیوں کیساتھ اٹھانے سے شاید کچھ ہوجائے۔

    عدالت نے کیس بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

    مزید پڑھیں : ڈاکٹر عافیہ اپنی سزا کے خلاف اپیل دائرکرنے کیلئے آمادہ ہوگئیں، شاہ محمودقریشی

    یاد رہے اپریل میں سپریم کورٹ نے امریکی جیل میں قیدڈاکٹر عافیہ صدیقی وطن واپسی کیس میں اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔

    خیال رہے کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے آئین کے آرٹیکل184(3)کے تحت درخواست دائر کی تھی ، جس میں استدعا کی گئی تھی کہ حکومت کو حکم دیا جائے کہ عافیہ کو امریکی جیل سے واپس لانے کے لئے اقدامات اٹھائے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کودوہزاردس میں امریکی عدالت نے افغانستان میں امریکی فوجیوں پرحملہ کرنے کے الزام میں چھیاسی سال قید کی سزاسنائی تھی، وہ ٹیکساس کی جیل میں قید ہیں۔